Tag: میاں جلیل شرقپوری

  • ‘نواز شریف اور آصف زرداری کو چاہیے کہ پی ٹی آئی کو حکومت بنانے دیں’

    ‘نواز شریف اور آصف زرداری کو چاہیے کہ پی ٹی آئی کو حکومت بنانے دیں’

    شرقپورشریف : سابق ممبرصوبائی اسمبلی میاں جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کو چاہیے کہ پی ٹی آئی کو حکومت بنانے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ممبرصوبائی اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہجس طرح شفاف الیکشن ہونےچاہئیےتھےویسے نہیں ہوئے، پی ٹی آئی نے مشکلات کے باوجود کامیابی حاصل کی۔

    میاں جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کو چاہیے کہ پی ٹی آئی کو حکومت بنانے دیں، ملکی استحکام کی خاطر2سال کیلئے حکومت بنائی جائے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سابق ایم پی اے اگلی حکومت میں عدالتی ،معاشی ،سیاسی اصلاحات کی طرف قدم بڑھایاجائے۔

  • میاں جلیل شرقپوری نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

    میاں جلیل شرقپوری نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    میاں جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے تحفظات سے 9 مئی سے قبل ہی سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو آگاہ کر دیا تھا، 9 مئی کے واقعات سمجھ سے بالاتر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط فوج سے ہی ممکن ہے، ان حالات میں تحریک انصاف کے ساتھ چلنا ممکن نہیں۔