Tag: میاں زاہد حسین

  • سیاستدان عوام کی خدمت کا دم بھرتے ہیں مگر ٹیکس نہیں دیتے، میاں زاہد حسین

    سیاستدان عوام کی خدمت کا دم بھرتے ہیں مگر ٹیکس نہیں دیتے، میاں زاہد حسین

    کراچی: پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین کا کہنا ہے کہ زرعی شعبہ کو ٹیکس نیٹ میں لائے بغیر ملکی ترقی خواب رہے گی۔

    بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاستدان عوام کی خدمت کا دم بھرتے ہیں مگر ٹیکس نہیں دیتے، جی ڈی پی کے 19.2 فیصد پر مشتمل زرعی شعبہ سے ٹیکس وصول کرنے کی ذمہ داری ایف بی آر کے سپرد کرنے سے 5.5 کھرب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ صنعت، تجارت، خدمات، ٹیلی کام اور دیگر شعبوں پر ٹیکس کا بھاری بوجھ کم کیا جا سکتا ہے جس سے مہنگائی و بیروزگاری اور غربت میں کمی ہوگی، ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوگا، اس لئے اس پر غور کیا جائے۔

    میاں زاہد حسین نے کہا کہ جی ڈی پی میں صنعتی شعبہ کا حجم 21فیصد اور اس پر ٹیکسوں کا بوجھ 70 فیصد ہے، خدمات کا حجم60 فیصد، ٹیکس کا بوجھ تقریباً 30 فیصد جبکہ زرعی شعبہ پر ٹیکس کا بوجھ ایک فیصد سے بھی کم ہے، ٹیکس کے نظام میں برابری نہ ہونے کے سبب ملک میں صنعتکاری کا عمل متاثر ہو رہا ہے اور تاجر ملک گیر احتجاج کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ زرعی آمدنی پر ٹیکس عائد کئے بغیر ٹیکس کا نظام کبھی متوازن نہیں ہو سکتا، صوبائی اور قومی اسمبلیوں میں زرعی پس منظر رکھنے والوں کی اکثریت ہے جو عوام کی خدمات کا دم بھرتے ہیں مگر ٹیکس ادا نہیں کرتے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر انہیں اپنی ذمہ داری کا احساس ہے تو پھر آئینی ترامیم کے ذریعے زرعی آمدنی پر ٹیکس کا حصول وفاق کے سپرد کر دینا چائیے تاکہ حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہو اور یہ شعبہ جو مسلسل کمزور ہو رہا ہے ترقی کر سکے۔

  • افغانستان کو کسی صورت میں واہگہ بارڈر تک رسائی نہ دی جائے، میاں زاہد حسین

    افغانستان کو کسی صورت میں واہگہ بارڈر تک رسائی نہ دی جائے، میاں زاہد حسین

    اسلام آباد : پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم کے صدراور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ملک میں دوبارہ دہشت گردی شروع ہو گئی ہے ، جس نے عوام اور کاروباری برادری کو پریشان کر دیا ہے ۔

    بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حالیہ کاروائیوں سے پتہ چلا کہ دہشت گردی فعال ہیں اورملک و قوم کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتے ۔

    حکومت اور فوج دہشت گردوں کے خلاف سخت اقدامات کرے تاکہ ان کا حوصلہ ٹو ٹ جائے اور عوام سکھ کا سانس لیں ْ

    میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ ان نازک حالات میں افغانستان کو کسی صورت میں واہگہ بارڈر تک رسائی نہ دی جائے کیونکہ اس سے پاکستان میں دہشت گردی اور دیگر مسائل بڑھ سکتے ہیں۔

    افغانستان سے ٹرکوں کا پاکستان کے راستے بھارت تک آنا جانا ملکی سیکورٹی کے لئے بڑا رسک ہو گا۔

  • عرب ممالک میں پاکستانیوں کے تحفظ کیلئے حکمت عملی بنائی جائے، میاں زاہد حسین

    عرب ممالک میں پاکستانیوں کے تحفظ کیلئے حکمت عملی بنائی جائے، میاں زاہد حسین

    اسلام آباد : بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ عرب ممالک کے تیزی سے بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر حکومت عرب ممالک میں اپنے مفادات اور تارکین وطن کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی بنائے۔

    یہ بات انہوں نے ایک بیان میں کہی, اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو ترجیح دی جائے جہاں بیس لاکھ پاکستانی روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں جو بھاری مقدار میں زر مبادلہ بھیج کر ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    میاں زاہد حسین کا کہنا تھا کہ اس وقت چالیس لاکھ پاکستانی دیگر ممالک میں روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں جن میں سے نصف تعداد مزدوروں کی ہے اور باقی ہُنرمند ہیں جبکہ صرف دو فیصد افراد اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔

    انہون نے مزید کہا کہ تعلیم یافتہ افراد کی شرح میں اضافے سے ملکی امیج اور زرمبادلہ کی آمدنی میں اضافہ اور بے روزگاری میں کمی لائی جا سکتی ہے جس کے لئے پاکستان اوورسیز ایمپلائیمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے دیرینہ مسائل کو حل کرنا اور ان سے مشاورت کرنا ضروری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • اقتصادی راہداری سے پاکستان کے امیج میں اضافہ ہوگا، میاں زاہد حسین

    اقتصادی راہداری سے پاکستان کے امیج میں اضافہ ہوگا، میاں زاہد حسین

    اسلام آباد : پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدراور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری سے پاکستان کی معاشی ترقی کے علاوہ دفاعی صلاحیت، داخلی سیکورٹی،سیاسی حیثیت اور بین الاقوامی امیج میں بھی زبردست اضافہ ہوگا جو بعض ممالک کو قبول نہیں ہے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان کے کئی دیرینہ مسائل بھی حل ہو جائیں گے، جس کے بعد ترقیاتی بجٹ میں اضافہ اور غربت میں کمی ممکن ہو جائے گی۔

    بھارت کی کوشش کے باوجود ایران اور افغانستان راہداری کے مخالف نہیں ہیں، میاں زاہد حسین کا کہنا تھا کہ چین ہمیشہ سے پاکستان کا انتہائی قابل اعتماد دوست رہا ہے مگر اب کئی دہائیوں پر محیط سیاسی تعلقات اقتصادی رفاقت میں بدل رہے ہیں، جس سے کئی ممالک کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں کیونکہ اس منصوبے سے پاکستان کی معیشت پر انتہائی مثبت اثرات پڑیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی کامیابی کیلئے پاکستان کا پرا من ہونا ضروری ہے جس کے لئے اب چین بھی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

    میاں زاہد حسین نے کہا کہ چین کا بین الاقوامی اثر رسوخ بڑھ رہا ہے مگر بھارت کبھی اسے کشمیر کے مسئلے میں ثا لثی کی اجازت نہیں دے گا۔