Tag: میاں محمود الرشید

  • پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کے بیٹے کے خلاف پولیس اہل کاروں کے اغوا کا مقدمہ درج

    پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کے بیٹے کے خلاف پولیس اہل کاروں کے اغوا کا مقدمہ درج

    لاہور: صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ محمود الرشید کے بیٹے کے خلاف پولیس اہل کاروں کو اغوا، تشدد اور لڑائی کی دفعات کے تحت تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر برائے ہاؤسنگ و شہری ترقی محمود الرشید کے بیٹے کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں پولیس اہل کاروں کے اغوا اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    [bs-quote quote=”الزامات ثابت ہوئے تو وزارت سے مستعفی ہو جاؤں گا: صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    مقدمے کے متن کے مطابق میاں حسن نے مبینہ طور پر اہل کاروں کو تشدد کے بعد اغوا کر لیا، ملزمان نے اہل کاروں سے اسلحہ اور وائرلیس چھین کر پھینک دیے۔ ڈی آئی جی انیسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ کے قریب پولیس نے دو کار سواروں سے تفتیش کی جن میں ایک لڑکی شامل تھی، بعد ازاں ایک کار سوار نے اپنے دوستوں کو فون کر کے بلوایا جنھوں نے پولیس اہل کاروں پر تشدد کیا اور انھیں اپنے ساتھ  لے گئے۔

    میاں محمود الرشید نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیٹے کے خلاف الزامات کو من گھڑت قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ بیٹے کے دوستوں کی ٹی پارٹی تھی، پولیس اہل کاروں نے ان پر تشدد کیا، ایف آئی آر میں گاڑی میرے نام پر ہے جو بیٹے کو دی تھی۔


    یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما ہنگورو کا ساتھیوں کے ساتھ حیدر آباد میں تھانے پر دھاوا


    وزیرِ ہاؤسنگ کے مطابق پولیس نے بیٹے سے 50 ہزار روپے کا مطالبہ کیا، علی نے پولیس اہل کاروں کو 2 ہزار روپے دیے، باقی دوست آئے تو 2 پولیس اہل کار بھاگ گئے ایک پکڑ لیا گیا، پولیس اہل کاروں نے معاملہ رفع دفع کرانے کا کہا۔

    [bs-quote quote=”پولیس نے بیٹے سے 50 ہزار روپے کا مطالبہ کیا، علی نے پولیس اہل کاروں کو 2 ہزار روپے دیے: محمود الرشید” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    انھوں نے مزید کہا کہ پولیس والوں نے معافی مانگی جس پر بیٹا تھانے نہیں گیا، پولیس گردی کے واقعات معمول بن گئے ہیں، پولیس کو معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ہماری طرف سے تفتیش میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔

    محمود الرشید بیٹے کے خلاف مقدمے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ بغیر تحقیق اتنی بڑی کہانی بنا کر میری نیک نامی تباہ کی گئی، بیٹے پر الزامات ثابت ہوئے تو وزارت سے مستعفی ہو جاؤں گا۔

  • پنجاب میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع، اینٹی اینکروچمنٹ سیل قائم

    پنجاب میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع، اینٹی اینکروچمنٹ سیل قائم

    لاہور: پنجاب میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر کے پنجاب حکومت نے اینٹی اینکروچمنٹ سیل قائم کر دیا، وزیرِ ہاؤسنگ کہتے ہیں کہ انسدادِ تجاوزات آپریشن وزیرِ اعظم کی ہدایت پر شروع کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر بڑے پیمانے پر انسدادِ تجاوزات آپریشن کا آغاز ہو گیا ہے، اس سلسلے میں اینٹی اینکروچمنٹ سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے جو مستقل کام کرے گا۔

    [bs-quote quote=”آپریشن پانچ مراحل میں پورا کیا جائے گا، ناجائز حویلیوں کو تیسرے مرحلے میں ختم کیا جائے گا: محمود الرشید” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید نے کہا ہے کہ انسدادِ تجاوزات آپریشن پانچ مرحلوں میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، ہر مرحلے پر تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن ہوگا۔

    محمود الرشید نے کہا کہ یہ آپریشن 2 ہفتے قبل ہونا تھا لیکن محرم کے باعث تاخیر کی گئی، مشترکہ طور پر بلدیہ اور تمام 9 اتھارٹیز کی حدود میں آپریشن کا فیصلہ ہوا ہے، شہری آبادیوں کو ان قبضوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، اس وقت 2 ٹیمیں کام کر رہی ہیں جو 5 کیٹیگریز میں آپریشن کریں گی۔

    ایک ٹیم کی سربراہی ڈی سی لاہور جب کہ دوسری ٹیم کی سربراہی ڈی جی ایل ڈی اے کر رہے ہیں، ان کو تجاوزات کے خلاف آپریشن کے مکمل اختیارات دیے گئے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  پنجاب میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی منظوری


    محمود الرشید کے مطابق پہلی کیٹیگری میں سرکاری اداروں کی زمین سے قبضہ چھڑایا جائے گا، دوسری کیٹیگری میں بازاروں سے تجاوزات ختم کی جائیں گی، تیسری کیٹیگری میں بڑی ناجائز حویلیوں کو ختم کیا جائے گا۔

    پنجاب کے وزیرِ ہاؤسنگ نے کہا کہ چوتھی کیٹیگری میں جھگیوں کے خلاف آپریشن ہوگا، پانچویں کیٹیگری میں قانون شکن عناصر سے سرکاری زمین واگزار کرائی جائے گی، جب کہ سیل اور واگزار کرائی گئی جگہوں کو مانیٹرنگ کیا جاتا رہے گا۔

    یاد رہے دو دن قبل وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی منظوری دی گئی تھی۔

  • دو نومبر حکومت کا آخری دن ثابت ہوگا،محمود الرشید

    دو نومبر حکومت کا آخری دن ثابت ہوگا،محمود الرشید

    راولپنڈی : تحریک انصاف پنجاب کے رہنما محمود الرشید نے کہا ہے کہ اگر حکومت کارویہ ایسا ہی رہا تو دو نومبر حکومت کا آخری دن ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس گھیراؤ میں پھنسے تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی فسطائیت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے،حکومت غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام سے باز رہے۔

    محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ٓمر کے دور کی یاد تازہ کردی ہے سیاسی کارکنان کو پابند سلاسل کیا جا رہا ہے اور احتجاج کرنےوالی عوام پر ڈنڈے برسائے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ ہمارے قائدین کے لیے گھٹیا زبان استعمال کررہے ہیں ان کا تحریک انصاف کے ساتھ لب ولہجہ سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا ہے۔

    اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ اگر حکومت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہے اور اسی طرح پنجاب کو پولیس اسٹیت بنائے رکھا تو دو نومبر کو عوام کا سیلاب حکومت کی کشتی ڈبو دے گا۔

    ذرائع کے مطابق کارکنان کے ہمراہ محمودالرشید عوامی مسلم لیگ کے جلسے میں شرکت کے لیے راولپنڈی پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس کی بھاری نفری نے لاٹھی چارج کیا،شیلنگ کی اور متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا جس کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان منتشر ہو گئے تھے۔

  • رانا ثناءاللہ اورعابد شیرکوفوری گرفتارکیا جائے، محمود الرشید

    رانا ثناءاللہ اورعابد شیرکوفوری گرفتارکیا جائے، محمود الرشید

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمودالرشید کا کہنا ہے رانا ثناءاللہ اور عابد شیر علی کی فوری گرفتاری کامطالبہ کردیا۔

    فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے شہید کارکن حق نواز کے گھر سانحہ ناولٹی پل میں فائرنگ کرنے والے ملزمان کی نئی تصاویر دکھاتے ہوئے محمود الرشید نے کہا کہ راناثناءاللہ نے جس ڈھٹائی سے حقائق کو مسخ کیا اس کی مثال نہیں ملتی ۔تصاویر میں واضح ہے کہ رانا ثناءاللہ کے قریبی ساتھی امتیاز، افتخار اور پرویز جٹ فائرنگ کرنے والوں کو ہدایات دیتے رہے ۔ ملزمان کو میڈیا پردکھانے کے بجائے پولیس کے حوالے کرنا چاہئے تھا ۔ان افراد کو گرفتار کر کے غیرجانبدارانہ انکوائری کی جائے تو پندرہ منٹ میں اصل قاتل بے نقاب ہو جائے گا ۔ محمود الرشید نے کہا کہ رانا ثناءاللہ اور عابد شیر علی کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔

  • سب سے زیادہ مقبول نعرہ نواز گو بن گیا ہے، میاں محمود الرشید،

    سب سے زیادہ مقبول نعرہ نواز گو بن گیا ہے، میاں محمود الرشید،

    لاہور: قائد حزب اختلاف پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ برصغیر میں ”بن کے رہے گا پاکستان “کے بعدسب سے زیادہ مقبول نعرہ نواز گو ہے۔

    لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری اور خورشید شاہ کا نام لئے بغیر کہا کہ کل تک نواز شریف کے محافظ بننے والے عوام کا بدلتا رنگ دیکھ کر استعفے اور مڈٹرم الیکشن کی باتیں کرنے لگے اور معافیاں مانگ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی ایک ہفتہ بھی نہیں گزرا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تمام جماعتیں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی تھیں اور لوٹ کھسوٹ کے نظام کو تحفظ دینے کے عہد و پیماں کررہی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ کراچی اور لاہور کے جلسے نے ان جماعتوں کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔

  • سیلاب متاثرین کوریلیف نہیں مل رہا، میاں محمودالرشید

    سیلاب متاثرین کوریلیف نہیں مل رہا، میاں محمودالرشید

    لاہور: قائدِحزبِ اختلاف پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دوروں کے نام پروزیرِاعلیٰ پنجاب ہیلی کاپٹر کے پیٹرول کی مدمیں روزانہ 50لاکھ روپے سے زائد رقم اڑا رہے ہیں۔

    وزراءاور سیکرٹریوں کے دوروں کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔ پنجاب میں آنے والے سیلاب پر حقائق نامہ دوئم جاری کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ان دوروں کے نتیجے میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا بلکہ عوام کے اشتعال اورغم و غصہ میں اضافہ ہورہا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ وزیرِاعلیٰ اوروزراءدورے بند کرکے رقم بھوکے، پیاسے اور کھلے آسمان کے نیچے بیٹھے ہوئے ہزاروں خاندانوں کی خوراک اور صاف پانی کی فراہمی پر خرچ کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیرِاعلیٰ تنہا ہیلی کاپٹر میں جاتے ہیں ، نہ وہ اپنے ساتھ کوئی خوراک لے کر جا سکتے ہیں اورنہ ہی سیلاب میں ڈوبے ہوئے کسی شخص کو بچاسکتے ہیں ، وہ محض فوٹو سیشن اور معطل کرنے کا شوق پورا کرنے کیلئے جاتے ہیں۔

    میا ں محمود الرشید نے کہا کہ عوام نے چیف منسٹرسیلاب فنڈ مسترد کردیا، کوئی پیسہ جمع کروانے کیلئے تیارنہیں، اب سرکاری ملازمین کو ایک دن کی تنخواہ چیف منسٹر فنڈ میں جمع کروانے کیلئے کہا جارہا ہے۔

  • اپوزیشن لیڈرمیاں محمود الرشید کا پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

    اپوزیشن لیڈرمیاں محمود الرشید کا پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

    لاہور: اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے موجودہ صورتحال پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب ناکام ہوگئے ہیں، فوری مستعفی ہو جائیں۔

    لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ آئین شہریوں کو نقل و حرکت کی اجازت دیتا ہے لیکن آرٹیکل 15 کی کھلی خلاف ورزی ہو رہی ہے، موجودہ صورتحال پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس فوری بلایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور حکومت ریاستی تشدد کر رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پٹرول پمپس زبردستی بند کروا کر پولیس تعینات کر دی گئی ہے، عدالت کے حکم پر بھی کارکنوں کے موٹرسائیکل نہ چھوڑے گئے تو تھانوں کے باہر دھرنے دینگے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام ہر صورت میں آزادی مارچ میں شریک ہونگے، فسطائی حملے مجبور کر رہے ہیں کہ کارکن بھی تشدد کا بھرپور جواب دیں۔

  • الطاف حسین پرویز مشرف کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں،میاں محمود الرشید

    الطاف حسین پرویز مشرف کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں،میاں محمود الرشید

    پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ الطاف حسین جو زبان استعمال کررہے ہیں، کوئی محب وطن ایسا نہیں کہہ سکتا، وہ اسطرح کی باتیں کرکے پرویز مشرف کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔

    لاہور میں مجسٹریٹ کے جرمانے کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہونے والے مزدور کے اہلخانہ سے تعزیت کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے بیان کی پوری پنجاب اسمبلی مذمت کرے گی، الطاف حسین کو اُس وقت مسائل کیوں یاد نہیں آئے جب وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ حکومت کے مزے لوٹ رہے تھے۔

    آج سندھ ون اور سندھ ٹو کیوں یاد آرہا ہے، ایسے حالات میں اس طرح کی باتیں پاکستان کونقصان پہچانے کی سازش ہے، میاں محمود الرشید نے کہا کہ شہباز شریف صرف میڈیا پر ڈرامے کرنا جانتا ہے ، وہ غریب عوام کےلیے کچھ نہیں کرسکتا، آج تک غربت اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کےلیے کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔

    شہباز شریف اور انکی ٹیم رزق حلال کمانے والوں کے گلے پر چھری پھیر رہی ہے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ کیوں نہیں ڈالا جاتا، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ایک پالک فروش کو پانچ ہزار جرمانہ کیا گیا۔ اسے دل کا دورہ پڑا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    خیبر پختون خواہ میں پنجاب سے بہتر حالات ہیں، آئندہ چھ ماہ میں لوگ کے پی کے میں انقلاب محسوس کرینگے، ہیلی کاپٹر پر گھومنے والے مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکتے انہیں صرف ہوائی سیر سپاٹوں کا شوق ہے۔