Tag: میاں منشاء

  • منی لانڈرنگ کیس ، نیب نے ایک بارپھر میاں منشاء کوبیٹوں سمیت کل طلب کرلیا

    منی لانڈرنگ کیس ، نیب نے ایک بارپھر میاں منشاء کوبیٹوں سمیت کل طلب کرلیا

    لاہور : پاکستان سےبرطانیہ منی لانڈرنگ کے الزام میں نیب نے صنعت کارمیاں منشاء کوتفتیش کے لئے بیٹوں سمیت کل طلب کرلیا، نیب نے باپ بیٹوں کو ہدایت کی ہے کہ لندن میں سینٹ جیمزہوٹل خریدنے کی مکمل منی ٹریل ساتھ لائیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے صنعت کار میاں منشاء اور ان کے بیٹوں میاں حسن منشاء اور میاں عمر منشاء کو تفتیش کے لئے طلب کرلیا اور نوٹس جاری کردیے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کوطلبی کےنوٹس 28 مین گلبرگ لاہور کے پتے پر پہنچا دیےگئے اور میاں منشا کے ملازمین نے طلبی کے نوٹس وصول کیے۔

    نیب کے مطابق میاں منشاء نے لاکھوں پاونڈ سے برطانیہ میں سینٹ جیمز ہوٹل اینڈ کلب خریدا، ان پر یہ رقم غیر قانونی طور پر پاکستان سے برطانیہ منتقل کرنے کا الزام ہے۔

    نیب نے باپ بیٹوں کو ہدایت کی ہے کہ سینٹ جیمزہوٹل اینڈ کلب خریدنےکی مکمل منی ٹریل ساتھ لائیں، اورمالکانہ دستاویزات بھی ساتھ لائیں۔

    مزید پڑھیں :  کاروباری شخصیت میاں منشاء کی گرفتاری سے بچنے کی درخواست مسترد

    خیال  رہے اس سے پہلے نیب نے میاں منشاء اوران کےبیٹوں کوپہلےبھی دو مرتبہ طلب کیالیکن وہ ایک بار بھی پیش نہیں ہوئے جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے بھی میاں منشا کوشامل تفتیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔

    یاد رہے 11 مارچ کو  لاہور ہائی کورٹ نے کاروباری شخصیت میاں منشاء کی نیب کی جانب سے ممکنہ گرفتاری کے خلاف درخواست مسترد کر دی تھی اور میاں منشا کو نیب کی تفتیش میں تعاون کرنے کا حکم دیا تھا۔

    نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا اگر میاں منشا کو گرفتاری کا خدشہ درخواست ضمانت دائر کریں۔

    واضح رہے میاں منشا اور اُن کے بیٹوں پرمنی لانڈرنگ کا الزام ہے، میاں منشا نے 2010 میں برطانیہ میں سینٹ جیمز ہوٹل اینڈ کلب خریدا، جس کی خریداری کے لیے انہوں نے کروڑوں پاؤنڈز غیر قانونی طریقے سے برطانیہ بھیجے۔

  • میاں منشا کی سینٹ جمیز ہوٹل کی خریداری پر ایف بی آر کی تحقیقات شروع

    میاں منشا کی سینٹ جمیز ہوٹل کی خریداری پر ایف بی آر کی تحقیقات شروع

    لاہو : ایف بی آر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے رو برو سینٹ جیمز ہوٹل کی خریداری پہ رپورٹ پیش کردی، ہوٹل سینٹ جمیزممتاز صنعت کار اور حکومت کی اہم ترین شخصیت کے دوست میاں منشاء کی ملکیت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ممتاز صنعت کارمیاں منشاء نے سنگاپور میں ایک پرتعیش ہو ٹل خریدا تھا جس کی بازگشت ایوانوں میں بھی سنی گئی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر کوحکم دیا کہ خریداری سے متعلق تمام تفصیلات فراہم کی جائیں اور یہ بھی پتہ چلایاجائے کہ خریداری کے لیے رقوم کس طرح منتقل ہوئیں؟

    ایف بی آر نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کرتحقیقات کا آغازکردیا۔ آج سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ایف بی آرحکام نے پیش ہوکر بتایا کہ سینٹ جمیز ہوٹل کی خریداری کے حوالے سے  سنگاپور کی حکومت سے رجوع کرلیا ہےجنہوں نےمعلومات فراہم کرنے کے لیے90 دن کا وقت مانگا ہے جو ابھی پورا نہیں ہوا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ہوٹل سینٹ جمیز کی خریداری کے معاملے پرکچھ شواہد برطانیہ سے اکھٹے کیے گئے ہیں جو ابھی ناکافی ہیں اس لیے ان کو کمیٹی کے سامنے پیش کرنا قبل از وقت ہوگا۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ آپ نے تحقیقات ہماری ہدایت پرشروع کی تھی لیکن ہم سے پیش رفت کو کیوں چھپا رہے ہیں۔؟آخر اتنی بڑی رقم کیسے بیرون ملک منتقل ہوئی۔

    ایف بی آر حکام نے کمیٹی چیئرمین کی جانب سے اٹھائے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ چند شواہد برطانیہ سے حاصل کیے گئےہیں اورپاکستان و برطانیہ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے مطابق وہ پابند ہیں کہ تحقیقات مکمل ہونے تک تمام معلومات کو خفیہ رکھا جائے۔

  • ایم سی بی نجکاری کیس : نیب میاں منشاء کیخلاف کارروائی نہیں کررہا، سعید غنی

    ایم سی بی نجکاری کیس : نیب میاں منشاء کیخلاف کارروائی نہیں کررہا، سعید غنی

    لاہور : پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ میاں منشاء ایم سی بی نجکاری کیس میں ملوث ہیں مگر نیب کارروائی نہیں کررہا، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو نمبر بنانے کے لئے گرفتار کیا گیا۔

    لاہور پریس کلب میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ قاسم ضیاء اور شوکت اللہ بنگش جیسے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو سپریم کورٹ کےسامنے اپنے نمبر بنانے کےلئے گرفتار کیا گیا۔ مگر میاں منشاء جیسے لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ ایم سی بی کی نجکاری میں ہونے والی کرپشن پر نیب نے دو سال تک تحقیقات کیں، میاں منشاء نے دس سال تک اسٹیٹ بینک میں کرپشن کی رپورٹ کو دبائے رکھا، جو انہوں نے سینیٹ کمیٹی میں طلب کی۔

    سعید غنی نے کہا کہ میاں منشاء منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہیں، انہوں نے لندن میں سرجمیز ہوٹل خریدا ہے جس کی ادائیگی میں 75 سے 97 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی گئی، یہ کیس اب سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے پاس زیر سماعت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں افتخار چوہدری جیسا چیف جسٹس ملا نہ ہی بلیک میل کرنے والا میڈیا گروپ، عمران خان سیاست میں سنجیدگی دکھائیں۔