Tag: میتھری پالاسری سینا

  • کمزورانٹیلی جنس دھماکوں کا سبب بنی، سری لنکن صدر

    کمزورانٹیلی جنس دھماکوں کا سبب بنی، سری لنکن صدر

    کولمبو: سری لنکن صدر میتھری پالاسری سینا کا کہنا ہے کہ دوست ممالک کی دی گئی معلومات مجھ سے شیئرنہیں کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن صدر میتھری پالاسری سینا کا کہنا ہے کہ حکومت کوسری لنکا میں دھماکوں کی ذمہ داری لینی چاہئے۔

    میتھری پالاسری سینا کا کہنا ہے کہ کمزورانٹیلی جنس دھماکوں کا سبب بنی، فوجی انٹیلی جنس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔

    سری لنکن صدر نے مزید کہا کہ دوست ممالک کی دی گئی معلومات مجھ سے شیئرنہیں کی گئیں۔

    سری لنکا دھماکے، ہلاکتوں کی تعداد 359 ہوگئی

    یاد رہے کہ سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر3 گرجا گھروں اور 4 ہوٹلوں سمیت 8 دھماکے ہوئے تھے جس میں غیرملکیوں سمیت 300 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 400 زخمی ہوئے تھے۔

    سری لنکا کے نائب وزیردفاع کے مطابق دھماکوں میں 9 خودکش حملہ آور ملوث تھے جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی جبکہ 8 حملہ آوروں کی شناخت کی جاچکی ہے۔

    سری لنکا حملے: خود کش حملہ آور کا برطانیہ و آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے کا انکشاف

    وزیردفاع کا کہنا تھا کہ دھماکوں کے الزام میں 60 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ دھماکوں میں ملوث ایک بمبار نے برطانیہ اور آسٹریلیا سے تعلیم حاصل کی تھی۔

  • سری لنکن کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرےگی، سری لنکن صدر

    سری لنکن کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرےگی، سری لنکن صدر

    اسلام آباد : سری لنکن صدر میتھری پالاسری سینا کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرےگی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کے موقع پرسری لنکن صدر میتھری پالاسری سینا نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرےگی۔

    صدر پاکستان ممنون حسین سے سری لنکن صدر میتھری پالاسری سینا نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر صدرممنون حسین نے کہا کہ لاہورمیں سری لنکن ٹیم پرحملہ افسوسناک واقعہ تھا، ہماری کوشش ہوگی کہ آئندہ اس طرح کا کوئی واقعہ رونما نہ ہو ۔

    سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے پاکستان کے دورے کا خیر مقدم کرتے، آئندہ اس قسم کا واقعہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    اس موقع پر سری لنکن صدر نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرےگی۔

    واضح رہے کہ 2009 میں لاہور کے ایک مقامی ہوٹل سے  قذافی اسٹیڈیم جاتے ہوئے سری لنکن ٹیم پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔

    سانحے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ خوش قسمتی سے سری لنکن کرکٹ ٹیم محفوظ رہی، جس کے بعد سے اب تک سیکیورٹی خدشات کے باعث کسی بیرونی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔

  • سری لنکن صدر میتھری پالاسری سینا 3روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    سری لنکن صدر میتھری پالاسری سینا 3روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    اسلام آباد: سری لنکا کے صدر میتھری پالاسری سینا تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں انکا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

    سری لنکا کے صدر اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وزیرِاعظم نواز شریف نے انکا پرتپاک استقبال کیا، وزیرِاعظم ہاؤس میں سری لنکن صدر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اور گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔

    پاکستان اورسری لنکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے، تقریب میں وزیرِاعظم نوازشریف اور سری لنکا کے صدر نے شرکت کی۔

    دونوں ممالک کے درمیان منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام سمیت تعلیم ، کھیل، جوہری توانائی کے شعبوں میں تعاون کے معاہدے ہوئے۔

    نومنتخب سری لنکن صدر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

    وزیرِاعظم نوازشریف نے سری لنکن صدرکے اعزازمیں ظہرانہ دیا، تین روزہ دورے میں سری لنکن صدر صدر ممنون حسین سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقات کریں کرینگے۔