Tag: میتھری پالا سری سینا

  • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 6 معاہدوں پر دستخط

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 6 معاہدوں پر دستخط

    اسلام آباد: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چھ معاہدوں پر دستخط ، تفصیلات کے مطابق سری لنکن صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد پر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ون آن ون ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جوہری شعبے میں تعاون سمیت 6 معاہدوں کی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے ۔ پاکستان کے تین روزہ  دورے پر آئے سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا کی وزیر اعظم ہاؤس آمد پر وزیر اعظم نواز شریف نے استقبال کیا اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا ۔

    وزیر اعظم نواز شریف اور سری لنکا کے صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے ۔

    پاکستان اور سری لنکا نے کھیل، جوہری توانائی کے شعبے، منشیات کی روک تھام سمیت 6 شعبوں میں تعاون کے معاہدوں کی یادداشت پر دستخط کئے۔

  • سری لنکا کے صدر کی  تین روزہ دورے پر پاکستان آمد

    سری لنکا کے صدر کی تین روزہ دورے پر پاکستان آمد

    اسلام آباد: سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

    سری لنکن صدرنے وزیراعظم نوازشریف کی  خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا ہے، خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچنے والے سری لنکن صدر اپنے دورے کے دوران صدر ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔

    ملاقاتوں میں علاقائی صورتحال، بین الاقوامی امور اور پاک سری لنکا تجارتی و معاشی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ۔

    میتھری پالا سری کے دورے کے دوران دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کریں گے۔

    واضح رہے کہ سری لنکن صدر پالاسری سینا کاصدر منتخب ہونے کے بعد یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔