Tag: میتھیو

  • شاہین آفریدی اور میتھیو میں گرما گرمی کی ویڈیو وائرل

    شاہین آفریدی اور میتھیو میں گرما گرمی کی ویڈیو وائرل

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے میچ کے دوران فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور میتھیو بریٹزی میں گرما گرمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سہ فریقی سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے اس دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑی الجھ پڑے۔

    شاہین آفریدی نے میتھیو کو ڈاٹ بال کروائی، میتھیو نے بیٹ دکھایا جس پر شاہین نے جملے کسے۔

    شاہین کی اگلی گیند پر میتھیو نے رن لینے کے دوران شاہین کو ٹکر ماری پھر دونوں ایک دوسرے کی طرف بڑھے تو کھلاڑیوں اور امپائر نے بیچ بچاؤ کروایا۔

    اس کے بعد ٹیمبا باوما کے رن آؤٹ ہونے کے بعد سعود شکیل کی جانب سے پرجوش انداز منایا۔

    باوما نے بیک ورڈ پوائنٹ پر لینتھ ڈیلیوری کھیلی اور فوری سنگل لینے کی کوشش کی لیکن ساتھی کھلاڑی نے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا اور باوما پچ کے بیچ میں پھنس گئے، بیک ورڈ پوائنٹ پر موجود سعود شکیل نے گیند کو اسٹمپ کی طرف تھرو کیا اور تھرڈ امپائر نے انہیں رن آؤٹ قرار دیا۔

    سعود شکیل کو خاص جارحانہ انداز میں جشن مناتے ہوئے چیخے اور جنوبی افریقی کپتان کو گھورتے ہوئے دیکھا گیا۔

    اس دوران ٹمبا باووما اور سود شکیل کے درمیان گرما گرمی بھی دیکھنے میں آئی لیکن ساتھی کھلاڑی نے سعود شکیل کو ہٹا کر معاملہ ختم کردیا۔

  • سمندری طوفان میتھیو کیرولائنا سے ٹکراگیا

    سمندری طوفان میتھیو کیرولائنا سے ٹکراگیا

    کیرولائنا: سمندری طوفان میتھیو امریکی جنوبی ریاست کیرولائنا سے ٹکراگیا،طوفان کے باعث مختلف حادثات میں10 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی جنوبی ریاست کیرولائنا میں سمندری طوفان کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور ساتھ ہی سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔

    سمندری طوفان کے باعث لاکھوں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا،محکمہ موسمیات نے آج طوفان کی شدت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔

    مزید پڑھیں: سمندری طوفان میتھیوز امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سمندری طوفان میتھیو ایک سو بیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے فلوریڈا کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرا تھا جس کے باعث مختلف حادثات میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    طوفان کے پیش نظر ریاست جارجیا کی دونوں بندرگاہیں بند کردی گئیں تھیں، فلوریڈا، جارجیا، شمالی کیرولینا، جنوبی کیرولینا میں ہنگامی حالت نافذ کی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں: ہیٹی میں میتھیوطوفان کی تباہی،900 سےزائدافرادہلاک

    واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی امریکہ کی ریاست ہیٹی میں میتھیوطوفان نے شدید تباہی مچائی جس کے نتیجے میں900سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے اور لاکھوں افراد گھروں سے محروم ہوگئے تھے۔