Tag: میجر

  • وطن کے دفاع کے لیے 2 اور سپوت اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے شہید

    وطن کے دفاع کے لیے 2 اور سپوت اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے شہید

    اسلام آباد: پاک افغان سرحدی علاقے ضلع مہمند میں سرحد پر باڑھ لگانے والے پاک وطن کے 2 سپوت شہید ہوگئے، دونوں شہید سرحد پار دہشت گردوں کی لگائی گئی بارودی سرنگ کی زد میں آئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وطن کے دفاع کے لیے 2 اور سپوت اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے شہید ہوگئے۔ میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین پاک افغان سرحد پر شہید ہوئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوان ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پر باڑھ لگا رہے تھے۔ شہید افسر میجر عدیل شاہد کی نگرانی میں سرحد پر باڑھ لگائی جارہی تھی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں شہید سرحد پار دہشت گردوں کی لگائی گئی بارودی سرنگ کی زد میں آئے، پاک افغان سرحد کے اس علاقے میں شدید دراندازی کی جاتی رہی۔

    شہید ہونے والے میجر عدیل شاہد کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ شہید سپاہی فراز حسین جن کی عمر 23 سال تھی، کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے۔

    خیال رہے کہ 14 ستمبر کو دیر میں سرحد پر باڑھ لگانے والوں پر افغانستان کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی، افغانستان کی جانب سے فائرنگ سے 3 جوان شہید ہوئے تھے۔

    شہدا میں لانس نائیک سعید امین آفریدی، لانس نائیک محمد شعیب سواتی اور سپاہی کاشف علی شامل تھے۔ 28 سال کے لانس نائیک سعید امین آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے تھا، 31سال کے لانس نائیک محمد شعیب کا تعلق ضلع مانسہرہ سے تھا جبکہ 22 سال کا سپاہی کاشف علی ضلع نوشہرہ کا رہائشی تھا۔

    گزشتہ برس آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر باڑھ لگانے کا عمل جاری ہے۔ دسمبر 2019 تک پاک افغان سرحد پر باڑھ کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ 843 قلعوں میں سے 233 قلعوں اور 1200 کلو میٹر میں سے 802 کلو میٹر باڑھ پر کام مکمل کر دیا گیا ہے۔ باڑھ لگانے سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت محدود کی جا سکے گی۔

    یاد رہے کہ پاک افغان سرحد پر خاردار تاریں لگانے کا عمل کچھ عرصے سے جاری ہے، 5 مئی 2018 تک شمالی وزیرستان میں 70 کلو میٹر رقبے تک باڑھ لگائی گئی تھی۔

    جون 2017 میں پاک افغان سرحد پر باڑھ لگانے کا پہلا مرحلہ مکمل کیا گیا تھا، پہلے مرحلے میں باجوڑ، مہمند اور خیبر ایجنسی میں باڑ لگائی گئی۔

  • آرمی چیف نے حاضر سروس میجر کو عمر قید کی سزا کی توثیق کردی

    آرمی چیف نے حاضر سروس میجر کو عمر قید کی سزا کی توثیق کردی

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حاضر سروس میجر کو عمر قید کی سزا کی توثیق کردی، میجر اختیارات کے غلط استعمال کا مرتکب پایا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حاضر سروس میجر کو عمر قید کی سزا کی توثیق کردی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق میجر کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت سزا سنائی گئی تھی، میجر اختیارات کے غلط استعمال کا مرتکب پایا گیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج ادارہ جاتی احتساب پر یقین رکھتی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل رواں برس مئی میں بھی آرمی چیف نے 2 افسران کی سزائے موت اور ایک افسر کی قید کی سزا کی توثیق کی تھی۔

    مذکورہ افسران میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اقبال کی 14 سال قید بامشقت کی توثیق، جبکہ بریگیڈیئر (ر) راجہ رضوان اور ایک سول افسر ڈاکٹر وسیم اکرم کی سزائے موت کی توثیق کی گئی تھی۔

    تینوں افسران کو حساس راز افشا کرنے اور جاسوسی کے الزامات پر سزائیں سنائی گئی تھیں، مذکورہ افسران پر آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے گئے تھے۔

  • بھارت افغان فوج میں پاکستان مخالف جذبات بھڑکا رہا ہے: برطانوی میجر

    بھارت افغان فوج میں پاکستان مخالف جذبات بھڑکا رہا ہے: برطانوی میجر

    لندن: افغان جنگ کاحصہ رہنے والے برطانوی میجر نے کابل اور دہلی سرکار کے الزامات مسترد کر دیے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان پر افغانستان میں مداخلت کا الزام محض افسانہ ہے۔ آئی ایس آئی سے متعلق کوئی بھی ثبوت نہیں ملے۔

    تفصیلات کے مطابق افغان جنگ میں حصہ لینے والے برطانوی میجر رابرٹ گیلیمور نے بھارتی سازش بے نقاب کردی۔

    انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں پاکستان مخالف جذبات بھڑکانے میں بھارت ملوث ہے۔

    برطانوی میجر نے کابل میں بڑھتے ہوئے بھارتی اثر و رسوخ کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

    میجر رابرٹ گیلیمور نے افغانستان میں پاکستانی مداخلت کے الزام کو افسانہ قرار دے دیا۔

    انہوں نےکہا کہ وہ 3مرتبہ افغانستان میں تعینات رہے مگر آئی ایس آئی کی مداخلت کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

    برطانوی میجر کا کہنا تھا کہ کابل میں پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے لیے بیرونی فنڈنگ آرہی ہے۔


  • جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، میجر شہید

    جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، میجر شہید

    پشاور: جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک میجر جاں بحق جبکہ 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی زد میں آکر میجر عمران جاں بحق ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے میں 6 فوجی زخمی بھی ہوئے جن میں ایک لیفٹننٹ بھی شامل ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

    واضح رہے کہ سنہ 2014 میں پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا گیا تھا۔ آپریشن میں بیشتر علاقے کو اب کلیئر کیا جا چکا ہے تاہم سرچ آپریشن ابھی بھی جاری ہیں۔

  • پاک فوج کےتین میجرجنرلز کو لیفٹنٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

    پاک فوج کےتین میجرجنرلز کو لیفٹنٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

    پاک فوج کے تین میجر جنرلز کو لیفٹنٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ترقی پانے والوں میں زاہد لطیف مرزا ، اکرام الحق اور عبیداللہ خان شامل ہیں۔
    آئی ایس پی آرکےترجمان کےمطابق ترقی پانے والے افسران جنرل راحیل شریف اور جنرل راشد محمود کی فور اسٹار وہدوں پر ترقی اور جنرل ہارون اسلم کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی بناء پر خالی ہونے والی پوسٹوں پر تعینات کئے جائیں گے.

    جنرل زاہد لطیف مرزا اس وقت جی ایچ کیو کی ملٹری سیکرٹری برانچ میں ڈی جی پرسانل سروسز خدمات انجام دے رہے ہیں ، جبکہ جنرل اکرام الحق جی ایچ کیومیں چیف آف جنرل اسٹاف برانچ میں وائس چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر تعینات ہیں .

    اسی طرح جنرل عبیداللہ خان کھاریاں میں جنرل آفیسر کمانڈنگ 37انفینٹری ڈویژن خدمات انجام دے رہے ہیں، ذرائع کے مطابق ان ترقیوں کے نتیجے میں چند میجر جنرل سپر سیڈ بھی ہوئے ہیں۔