Tag: میجرجنرل بلال اکبر

  • کراچی کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے، میجرجنرل بلال اکبر

    کراچی کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے، میجرجنرل بلال اکبر

    کراچی : ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی کو دو سو پچاس حصوں میں تقسیم نہیں ہونے دیں گے، محرم کے بعد مذہبی جماعتوں کے غیرقانونی دفاتر بھی گرائیں گے۔

    India will not be spared if it enters our border by arynews
    یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دفاع کے لیے بھرپورتیار ہے، دشمن نے ہماری سرحد میں گھسنے کی کوشش کی تو اس کو بھرپور جواب دیاجائے گا۔ انشاءاللہ پاکستان محفوظ رہے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں القاعدہ اور کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن ہوئے، کراچی آپریشن کو نئے فیز میں داخل کر رہے ہیں، مذہبی لبادے میں ایک ٹیم نے بھی سیکٹراور یونٹ آفس بنالیے ہیں، ماہ محرم الحرام کے بعد دیگر جماعتوں کے غیر قانونی دفاتر بھی گرا دیئے جائیں گے۔

    ہم لیاری گینگ وارکے دفاتر گرارہے ہیں کوئی سیاسی دفاتر نہیں گرا رہے، ایک کو سزا دیں گے تو دس لوگ باز آجائیں گے۔ چھیالیس دفاتر مالکان کو واپس کیے گئے ہیں۔ جس کو بنانے ہیں سیاسی دفاتربنائے، ہمیں کچھ دوستوں نے انٹربورڈ سے متعلق معلومات دیں ہیں، دہشت گردی سے متعلق ہمیں مزید معلومات فراہم کریں۔

    انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بھاگے ہوئے لوگ واپس آ جائیں، واپس آنےوالوں کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو گی، ان کو ان کے جرائم بتائے جائیں گے کہ عدالتوں کاسامنا کریں، یہ وہ کھڑکی ہے جس سے مفرورافراد مزید جرائم سے بچ سکیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جرائم کی بنیاد پیسہ ہے، دہشت گردی کیلیے جو پیسہ جمع کیا جارہا ہے اسے روکیں گے، پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سرحد کی خلاف ورزی کے باوجود اسٹاک ایکسچینج نیچےنہیں آیا، امن و امان کی صورتحال دیکھ کر بھارت کے پیٹ میں درد شروع ہوگیا۔

    ڈی جی رینجرز نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دفاع کے لیے بھرپور تیار ہے، دشمن نے سرحد پر گھسنے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، چین سمیت پاکستان کے دوست اکھٹے ہوئے ہیں، ایران نے کہا ہے کہ وہ بھی سی پیک کا حصہ بننا چاہتا ہے۔

    ڈی جی رینجرز نے کہا کہ کراچی پولیس میں بتدریج بہتری آرہی ہے، امن وامان کتنا بہتر ہوا یہ آپ سب نے دیکھا ہے، پاکستان کے دشمنوں نے کہنا شروع کردیا تھا 2012 پاکستان کا آخری سال ہے۔

    جن لوگوں کے پیارے ما رے گئے ہیں انہیں ایک فورم پر لائیں گے اورمتاثرین کے مقدمے بھی لڑیں گے۔ میجر جنرل بلال اکبر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم کے بیٹے ملک کی خاطر قربانیاں دیتے رہیں گے۔

     

  • اے آر وائی پرحملہ کرنیوالوں کوایک ایک سیکنڈ کا حساب دینا ہوگا، میجرجنرل بلال

    اے آر وائی پرحملہ کرنیوالوں کوایک ایک سیکنڈ کا حساب دینا ہوگا، میجرجنرل بلال

    کراچی : ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا ہے کہ اے آر وائی نیوز پر حملہ کرنے والوں کو ایک ایک سیکنڈ کا حساب دینا ہوگا، جس نے حملے کا حکم دیا اس سے بھی حساب لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر نے حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کردیا۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہر کا امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے جب کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

    ڈی جی رینجرز نے کہا کہ حملہ کرنے والوں کو ایک ایک سیکنڈ کا حساب دینا ہوگا، جن لوگوں نے ٹی وی چینلز پرحملے کا حکم دیا ان کو بھی حساب دینا ہوگا۔

    لا قانونیت کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، ڈی جی رہنجرز کا کہنا ہے کہ ہر شہری کی سیکیوریٹی یقینی بنائی جائے گی۔

    قانون ہاتھ میں لینے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پیدا ہونے والی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

    ڈی جی رینجرز نے اے آروائی کے دفتر پر رینجرز تعینات کرنے کے احکامات بھی صادر کردیئے۔ ڈی جی رینجرز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا کاروبار کھلا رکھیں، کوئی دکانیں بند کرانے کی کوشش کرے تو رینجرزکو اطلاع دی جائے۔

     

  • اردواسپیکنگ کمیونٹی کی خدمات قابل قدر ہیں، میجر جنرل بلال اکبر

    اردواسپیکنگ کمیونٹی کی خدمات قابل قدر ہیں، میجر جنرل بلال اکبر

    کراچی : ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں بسنے والے جفاکش اردواسپیکنگ کمیونٹی ملک کا قیمتی معاشرتی اثاثہ اوران کی خدمات قابل قدرہیں۔

    ان خیالات کا اظہارڈی جی رینجرزنے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈرزکے دورے کے موقع پر کیا۔ جہاں ایسوسی ایشن کی جانب سے انہیں شیلڈ پیش کی گئی.

    میجرجنرل بلال اکبرنے ایسوسی ایشن کے چیئرمین اقتدارعلی اورمانیٹرنگ سیل کے چیف آصف مقصودسے ملاقاتیں بھی کیں۔

    ڈی جی رینجرزکا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے، رینجرزانڈسٹریل ایریامیں اضافی گشت کے ذریعے جرائم کے خاتمے کیلئے کارروائی کرے گی۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق میجرجنرل بلال اکبر نےپولیس کواسٹریٹ کرائم پرقابوپانے کیلئے بھرپورکارروائی کی ہدایت کرتے ہائے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اسٹریٹ کرائم کو قابو میں لانے کے لیے فوری اور بھر پورکارروائی کریں۔