Tag: میجر ثانیہ صفدر

  • پاکستانی خواتین امن دستے کی پیشہ ورانہ مہارت کا عالمی اعتراف

    پاکستانی خواتین امن دستے کی پیشہ ورانہ مہارت کا عالمی اعتراف

    راولپنڈی : پاکستانی پیس کیپرز میجر ثانیہ صفدر اور میجر کومل مسعود کو مثالی کارکردگی پر جینڈر ایڈووکیسی ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی خواتین امن دستے کی پیشہ ورانہ مہارت کا ایک اور عالمی اعتراف سامنے آیا، میجر ثانیہ صفدر کو یو این امن مشن قبرص میں خدمات پر جینڈر ایڈووکیسی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    میجر کومل مسعود کو بھی وسطی افریقی جمہوریہ میں مثالی کارکردگی پر جینڈر ایڈوکیسی ایوارڈ دیا گیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستانی خواتین آفیسرز کو اقوام متحدہ کے نظریات کے فروغ میں شاندار کارکردگی اور عزم پر ایوارڈز دیے گئے۔

    یہ ایوارڈز یو این انڈر سیکرٹری جنرل، ڈیپارٹمنٹ آف پیس آپریشنز نیویارک کی طرف سے دیے گئے، خواتین افسران کو ایوارڈز ملنا اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور امن کی کوششوں میں مثبت کردار کا ثبوت ہے۔

  • پاک فوج کی خاتون آفیسر کے لئے  بڑا اعزاز

    پاک فوج کی خاتون آفیسر کے لئے بڑا اعزاز

    پاک فوج کی میجر ثانیہ صفدر  نے اقوام متحدہ کا جنڈر ایوارڈ حاصل کرلیا، میجرثانیہ اقوام متحدہ امن مشنزکی پہلی خاتون ہیں جن کواس اعزاز سے نوازاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی خاتون آفیسر نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا ، میجر ثانیہ صفدر نے اقوام متحدہ کا جنڈر ایوارڈ حاصل کیا،

    پاکستانی فوج صنفی مساوات اور شمولیت کے فروغ کے لیے فعال کوششیں کر رہی ہے اور میجر ثانیہ صفدر کی کامیابی اس کی واضح مثال ہے۔

    پاکستانی فوج کی میجر کو سائپرس میں صنفی مساوات کے فروغ پر Certificate of Recognition-2023 دیا گیا، پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جو ہر میدان میں اپنا لوہا منوا رہی ہے۔

    میجر ثانیہ کی کامیابی پاک فوج کے اعلیٰ معیار اور صنفی مساوات کے فروغ کو برقرار رکھنے کے عزم کا ثبوت ہے، انھوں نے UNFICYP کا صنفی مساوات کی وکالت کے لیے Certificate of Recognition-2023 جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

    وہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کی پہلی خاتون ہیں جن کو اس اعزاز سے نوازاگیا ہے، ان کو یہ ایوارڈ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1325، جو کہ خواتین، امن اور سلامتی (WPS) سے متعلق ہے، جس کے فروغ دینے کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے دیا گیا ہے۔

    پاک فوج کی خاتون آفیسر کو فیلڈ ٹیکنالوجی سیکشن میں خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ فوج میں صنفی نمائندگی کو فروغ اور ترویج دینے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

    میجر ثانیہ کا کہنا تھا کہ UNFICYP سے پہلے امن فوجی کے طور پر یہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا میرے لیے اور ہمارے مشن کے لیے اعزاز کی بات ہے، یہ ہماری صنفی مساوات کے فروغ کے لیے عزم کا ایک واضح ثبوت ہے۔

    پاک فوج کی خاتون آفیسر کی جیت نے ایک نئی تاریخ رقم کرکہ قوم کا سر فخر سے بلند کردیا اور ان کی جیت پاک فوج کی پیشورانہ صلاحیتوں اور صنفی مساوات اورشمولیت کے فروغ کے لیے جدوجہد کامنہ بولتا ثبوت ہے۔