Tag: میجر جنرل آصف غفور

  • مسلح افواج ہر بھارتی جارحیت کا جواب دینےکے لیے تیار ہیں،آئی ایس پی آر

    مسلح افواج ہر بھارتی جارحیت کا جواب دینےکے لیے تیار ہیں،آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ مسلح افواج ہر بھارتی جارحیت کا جواب دینےکے لیے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایل او سی پر جارحیت سے متعلق بھارتی آرمی چیف کا بیان معمول کی ہرزہ سرائی ہے۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف اپنے لوگوں کو خوش کرنے کے لیے بیانات دے رہے ہیں، بھارتی آرمی چیف کے بیانات داخلی حالات کو سنبھالا دینے کی کوشش ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مسلح افواج ہر بھارتی جارحیت کا جواب دینےکے لیے تیار ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ منوج نروانے آرمی چیف کے عہدے پر نئے ہیں اور اپنی جگہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن وہ بھارتی فوج میں نئے نہیں آئے۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کو خطے کے حالات اور پاکستان کی افواج کی قابلیت کا بخوبی علم ہے۔

  • خطے میں امن خراب کرنے والے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے: ترجمان پاک فوج

    خطے میں امن خراب کرنے والے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے: ترجمان پاک فوج

    راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ خطے میں امن خراب کرنے والے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد خطے کے حالات میں تبدیلی آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا ایران کشیدگی اور خطے کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے افواج پاکستان کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے لیکن امن خراب کرنے والے کسی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف بھی کہہ چکے ہیں کہ ہم اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم خطے میں امن چاہتے ہیں مگر ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بہت سی افواہیں گردش میں ہیں، جانے مانے لوگ بھی بات کر رہے ہیں، تاہم خطے کی صورت حال میں بہتری کے لیے آرمی چیف کا اہم کردار ہے، ایرانی جنرل کے واقعے کے بعد فارن آفس بھی اپنا بیان جاری کر چکا ہے، عوام اور میڈیا سے درخواست ہے مصدقہ ذرایع کی بات پر توجہ دی جائے۔

    ایران میں 52 مقامات نشانے پر ہیں، امریکی صدر کی ایران کو بڑی دھمکی

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مائیک پومپیو نے آرمی چیف سے بات چیت کی تھی، آرمی چیف نے کہا خطہ خراب حالات سے بہتری کی طرف سے جا رہا ہے، مائیک پومپیونے کہا کہ خطہ حالات بہتر ہونے کے باوجود ابتری کی طرف جا رہا ہے، آرمی چیف نے کہا خطے کے ممالک میں کشیدگی کم ہونی چاہیے، افغان مصالحتی عمل کو خراب کرنے کی کوشش سے اجتناب کرناچاہیے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا خطہ 4 دہائیوں سے امن کے لیے کوششیں کرتا رہا ہے، بھارت نے جارحیت دکھائی، پاکستان نے ہر وہ اقدام کیا جس سے امن قائم ہو، بھارت کے خلاف پاک افواج نے قابل فوج ہونے کا ثبوت دیا، بھارتی آرمی چیف کے بیانات سنے ہیں، وہ نئے ہیں، اپنی جگہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،انھیں خطے کے حالات اور پاکستانی فورسز کا اچھی طرح علم ہے، افواج پاکستان ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے، بھارت بھی جانتا ہے۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف دھمکیوں کی بجائے کشمیر میں ظلم و ستم بند کر دیں، بھارت جس راستے پر چل رہا ہے وہ اسے خود تباہی کی طرف لے جائے گا، ہم عوام کی تائید اور حکومتی پالیسی کے تحت خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

  • بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو خبردار کردیا

    بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو خبردار کردیا

    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک بار پھر بھارت کو متنبہ کردیا ہے کہ مسلح افواج بھارت کے ہر جارحانہ عزائم کا منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج بھارت کے ہر جارحانہ عزائم کا جواب دینے کو تیار ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستانی مسلح افواج بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے گی، بھارتی آرمی چیف کا اشتعال انگیز بیان لائن آف کنٹرول کی صورتحال بگاڑنے کی کوشش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیز بیان بھارت میں احتجاج سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ بھارت ہمیشہ اپنے داخلی معاملات اور انتخابات میں ایسے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے۔

    خیال رہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر صورتحال کسی وقت بھی سنگین ہو سکتی ہے۔

    بعد ازاں بھارت کی جانب سے سرحدوں پر غیر معمولی نقل و حرکت بھی بڑھا دی گئی۔ بھارت نے پاک انڈیا سرحد پر براہموس اور اسپائک میزائل بھی نصب کر دیے ہیں۔

  • پاکستانی ڈاکٹرز کا مقبوضہ کشمیر جانے کا اعلان مثبت قدم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاکستانی ڈاکٹرز کا مقبوضہ کشمیر جانے کا اعلان مثبت قدم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈاکٹرز کا مقبوضہ کشمیر جانے کا اعلان مثبت قدم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے یکجہتی کا جذبہ صرف افواج تک محدود نہیں ہے، قومی جذبہ ملکی دفاع کے لیے بہت ضروری ہے۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آرمی چیف کہتے ہیں وہ عظیم فوج کے سپہ سالار ہیں، مائیں بچوں کو فوج میں بھیجتی ہی اس لیے ہیں کہ وہ جام شہادت نوش کریں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے بہت اچھا قدم اٹھایا ہے، یوم دفاع کے دن جہاں بھی جس گلی میں ہو شہید کے گھر جائیں گے۔

    [bs-quote quote=”چھ ستمبر شہدا کی گلی اور محلوں میں ضرور جائیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ڈی جی آئی ایس پی آر” author_job=”میجر جنرل آصف غفور”][/bs-quote]

    آصف غفور نے کہا کہ خوبصورتی کے لحاظ سے پاکستان جیا ملک دنیا میں نہیں ہے، دہشت گردی کے خلاف قوم نے بہت قربانیاں دی ہیں، زندہ قومیں اپنے شہدا کو یاد رکھتی ہیں۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ 6 ستمبر یوم دفاع سے متعلق تقریب جی ایچ کیو میں ہوگی، مرکزی تقریب صبح ساڑھے 8 بجے ہوگی، سویلین شہیدوں اور زخمیوں کی تعداد فورسز سے زیادہ ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمیں اپنے ادارے پر فخر ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 81 ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ دیا، میری درخواست ہے کہ شہدا کی گلی اور محلوں میں ضرور جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ 81 ہزار سے زائد ہیروز غازی بھی ہیں اور شہید بھی، شہید کی فیملی افواج پاکستان کی پہلی ذمہ داری ہے، شہید کی فیملی، ان کے بچوں کی پوری ذمہ داری پاک فوج اٹھاتی ہے۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ حکومت اپنے وسائل کے مطابق شہدا کے خاندان کا خیال رکھتی ہے، ہمارے لیے بلاتفریق شہید صرف شہید ہے، شہادت کا جذبہ صرف فورسز تک محدود نہیں ہے۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ شہید سپاہی کے خاندان کا شہید افسر کے خاندان سے زیادہ خیال رکھتے ہیں، وزیراعظم نے کہا غیرممالک مفادات کی وجہ سے ہمارے ساتھ نہیں ہیں، لندن ہو یا سری لنکا مقبوضہ کشمیر پر لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فوج 72 سال سے کشمیر کے لیے جنگ لڑ رہی ہے، عالمی دنیا نے کشمیر کے معاملے پر زیادہ توجہ نہیں دی، مودی کی وجہ سے کشمیر ایک عالمی مسئلہ بن گیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی ار نے کہا کہ ایل او سی فائرنگ میں پاکستان کا زیادہ نقصان ہوتا ہے، بھارتی فوج ایل او سی پر ہماری شہری آبادی کو نشانہ بناتی ہے۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آج اہم پریس کانفرنس کریں گے ، جس میں یوم دفاع سمیت دیگر تقریبات کے بارے میں قوم کو آگاہ کریں گے اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور آج سہ پہر تین بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

    پریس کانفرنس میں میجر جنرل آصف غفور یوم دفاع سمیت دیگر تقریبات کے بارے میں قوم کو آگاہ کریں گے اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بھی میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔

    مزید پڑھیں : یوم دفاع پر اس سال بھی ہر شہید کےگھر پہنچیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

    یاد رہے یوم دفاع وشہدا 2019سے متعلق کانفرنس ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا یوم دفاع پر گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ہر شہید کےگھر جانے کا پروگرام جاری رکھاگیا، گزشتہ سال بہت اچھا رسپانس رہاہر شہیدکو یاد کیاگیا، اس سال بھی ہر شہید کےگھر پہنچیں گے۔

    میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ یوم دفاع وشہداکی مرکزی تقریب جی ایچ کیومیں منعقدہوگی ، تقریب کے فارمیٹ میں تبدیلی کی گئی ہے ، جی ایچ کیومیں شام کے وقت تقریب شام کے وقت نہیں دن میں ہوگی ، جس میں شہداکےلواحقین اورغازی شرکت کریں گے۔

  • سیکیورٹی فورسزکا بنیادی فوکس بلوچستان کی طرف ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    سیکیورٹی فورسزکا بنیادی فوکس بلوچستان کی طرف ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    واشنگٹن: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے سرحدوں کا بہادری سے بھرپور دفاع کیا، پاکستان کی داخلی سلامتی صورت حال پہلے سے بہترہے

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وائٹ ہاؤس ملاقات میں شرکت اور پینٹاگون میں امریکی فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان کی داخلی سلامتی صورت حال پہلے سے بہت بہتر ہے، پاکستانی عوام اور سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے سرحدی کنٹرول میں بہتری آ رہی ہے، سرحدی باڑ لگنے سے دہشت گردی کے واقعات بتدریج کم ہوں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر بحالی کا کام جاری ہے۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بلوچستان میں حکومتی ترقیاتی منصوبے فوج کی مدد سے جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کا بنیادی فوکس بلوچستان کی طرف ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بیرون ملک پاکستانی میڈیا کا پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے۔

  • عالمی عدالت کا کلبھوشن کو رہا نہ کرنے کا فیصلہ پاکستان کی بڑی جیت ہے، میجر جنرل آصف غفور

    عالمی عدالت کا کلبھوشن کو رہا نہ کرنے کا فیصلہ پاکستان کی بڑی جیت ہے، میجر جنرل آصف غفور

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ عالمی عدالت کا کلبھوشن کو رہا نہ کرنے کا فیصلہ پاکستان کی بڑی جیت ہے، ہماری قانونی ٹیم اور دفتر خارجہ نے بہترین کام کیا، سب خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن بھارت کے لیے ایک اور 27 فروری ثابت ہوا ہے، آج بھی بھارت کو کلبھوشن کیس کی شکل میں بڑا سرپرائز مل گیا ہے، بھارت جھوٹ پر اصرار کے عمل اور پاکستان کے متعلق اپنے کردار پر غور کرے۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ وزارت خارجہ نے اس معاملے میں زبردست کارکردگی دکھائی، بھارت نے اپنی درخواست میں پانچ نقطے اٹھائے تھے، بھارت کا موقف تھا سزا کو غیرقانونی قرار دیا جائے، فوجی عدالت کی سزا ختم کیا جائے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کا تیسرا مطالبہ تھا کہ کلبھوشن کی سزا ختم کرکے رہا کیا جائے، ملٹری کورٹ کی سزا ختم کرکے سول کورٹ میں مقدمہ چلایا جائے، عالمی عدالت نے نظرثانی کا معاملہ پاکستان کے عدالتی نظام پر چھوڑ دیا ہے۔

    مزید پڑھیں: عالمی عدالت انصاف: کلبھوشن یادو کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد

    انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت کا نظرثانی کا حکم پاکستان کے قانونی نظام میں پہلے ہی لاگو ہے، کلبھوشن کیس میں ثبوت کی بنیاد پر پاکستان پر اعتماد تھا، ہمارا موقف تھا کہ کلبھوشن بھارت کا حاضر سروس افسر ہے جسے مانا گیا، بھارت کی فوجی عدالت کی سزا غیرقانونی قرار دینے کی استدعا رد ہوئی۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان کا بھارتی پاسپورٹ کا موقف بھی عالمی عدالت نے تسلیم کیا، عالمی عدالت نے تسلیم کیا کہ کلبھوشن نے بھارتی پاسپورٹ پر سفر کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بہت مختصر وقت میں آئی سی جے گیا تھا، ایڈہاک جج تصدق جیلانی کا موقف پاکستان کی جیت ہے، ایڈہاک جج جسٹس تصدیق جیلانی نے ٹیکنیکل گراؤنڈ پر اختلافی نوٹ لکھا، عالمی عدالت نے ہمارے موقف کو تسلیم کیا مسترد نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کی رحم کی اپیل آرمی چیف کے پاس آئی ہوئی ہے، آرمی چیف نے کلبھوشن کی رحم کی اپیل پر کہا قانون پر عمل ہونا چاہئے، قانون کے مطابق حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر عمل ہوگا۔

  • بی بی سی کی انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں پر خبر جھوٹ کا پلندہ ہے،  میجر جنرل آصف غفور

    بی بی سی کی انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں پر خبر جھوٹ کا پلندہ ہے، میجر جنرل آصف غفور

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بی بی سی کی انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں پر خبر جھوٹ کا پلندہ ہے، آئی ایس پی آر کے تعاون کے باوجود اس نے حکومتی مؤقف پیش نہیں کیا، خبر صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بی بی سی کی رپورٹ میں پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات بےبنیاد ہیں، صحافتی اقدار کے منافی خبر پر بی بی سی حکام سےرابطہ کیا۔

    خبر پرمؤقف کیلئے آئی ایس پی آر کو سوالنامہ بھیجا گیا تھا، آئی ایس پی آرنے مکمل حقائق جاننے کیلئےملاقات کی پیشکش بھی کی لیکن بی بی سی نے پیشکش کا جواب دینے کےبجائے اندازے سےخبر چھاپ دی۔

    انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی آر کے تعاون کے باوجود خبر میں حکومتی مؤقف پیش نہیں کیا گیا، خبر میں بیان کی گئیں باتیں حقائق کے۔برعکس ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بی بی سی نے شمالی وزیرستان واقعے پر بھی سرکاری موقف نظرانداز کیا۔

    22جنوری2014کے مبینہ فضائی حملے کا دعویٰ محض دعویٰ ہی ہے، بی بی سی کی خبر میں مصدقہ ذرائع اور ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے۔

    وزیرستان میں دہشت گرد شہریوں کے سروں سے فٹبال کھیلتے رہے، قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں نے عام شہریوں کو یرغمال بنائے رکھا، نہتے عوام، اسکولوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا۔

  • چند افراد مذموم مقاصد کے لیے پی ٹی ایم کارکنوں کو اکسا رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    چند افراد مذموم مقاصد کے لیے پی ٹی ایم کارکنوں کو اکسا رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ چند افراد مذموم مقاصد کے لیے پی ٹی ایم کارکنوں کو اکسا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان واقعے سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کیا ہے کہ معصوم پی ٹی ایم کارکنوں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے، چند افراد پی ٹی ایم کے معصوم کارکنوں کو استعمال کررہے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بہادر قبائلیوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، دہائیوں پر مشتمل جدوجہد کے ثمرات ضائع کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مٹھی بھر افراد ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر کو ساتھیوں سمیت پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا، چیک پوسٹ پر حملے میں پانچ فوجی زخمی ہوئے جبکہ تین حملہ آور ہلاک ہوئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ چوکی پر حملہ آور گروہ کی فائرنگ کے سبب 5فوجی اہلکارزخمی ہوئے ہیں جنہیں سی ایم ایچ ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔فائرنگ کےتبادلےمیں 3حملہ آورمارےگئے جبکہ 10 زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    پاک فوج نے اعلامیے میں کہا تھا کہ فوج پر حملے کے الزام میں پی ٹی ایم رہنما علی وزیر کو ان کے 8 ساتھیوں سمیت حراست میں لیا گیا ہے جبکہ محسن داوڑ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل پی ٹی ایم رہنما علی وزیرنے جلسے میں کچھ عرصہ پہلے قومی اداروں کوکھلے عام دھمکیاں دی تھیں کہ میں تمہیں ماروں گا۔

  • پی ٹی ایم کے الزامات، سوشل میڈیا مہم پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا ردعمل

    پی ٹی ایم کے الزامات، سوشل میڈیا مہم پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا ردعمل

    راولپنڈی: پی ٹی ایم کے الزامات اور سوشل میڈیا پر مہم پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا ہم بھارت کی فوج ہیں، ہمارے دلوں میں بھی خون دوڑتا ہے، ہم تو بول بھی نہیں رہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس بریفنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم دوسرے درجے کے شہری ہیں؟ پی ٹی ایم ویب سائٹ پر آرمی چیف، میری جو تصاویر ہے کیا وہ دیکھی؟ کیا تین دن کی جنگ میں محسن داوڑ کنٹرول لائن پر فورسز کے ساتھ کھڑا ہوا، قربانیاں بھی دیں، الزام بھی لگتا ہے، دہشت گردوں کو اسپانسر کرتے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اپنی حکومت اور سیکیورٹی فورسز پر اعتماد کریں، ہم نے وہ کام کرنے ہیں، جس سے نظام ٹھیک ہو، حکومت نے دینی مدارس قومی دھارے میں لانے کے لیے 2.7 ارب جاری کردئیے۔

    مزید پڑھیں: بھارت ذہن میں رکھے ، یہ 1971 نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانے کا کام حکومت کرے گی، کچھ دہشت گرد گروپس اوپن بارڈر کی وجہ سے ایران، پاکستان آجاتے ہیں، ایرانی سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی تعداد بڑھا دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایف سی ساؤتھ کو پاک ایران سرحد کی سیکیورٹی کی ذمہ داری دی ہے، بعض مغوی ایرانی اہلکاروں سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے، ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ اب ہمیں صاحب اور صاحبہ سے آگے نکلنا ہوگا، پاک فوج کی جہاں ضرورت ہوگی ہم مدد دیں گے۔