Tag: میجر جنرل آصف غفور

  • یومِ دفاع: پاک فوج کا بے نظیر، سراج رئیسانی اور بشیر بلور سمیت شہدا کو خراج عقیدت

    یومِ دفاع: پاک فوج کا بے نظیر، سراج رئیسانی اور بشیر بلور سمیت شہدا کو خراج عقیدت

    راولپنڈی: پاک فوج نے یومِ دفاع پر بے نظیر بھٹو، سراج رئیسانی اور بشیر بلور سمیت دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نئی ویڈیو جاری کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے یومِ دفاع پر شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا نئے انداز سے عزم کر لیا، ’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ مہم کے سلسلے میں ایک نئی ویڈیو جاری کر دی۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں پہلی بار ملک کے ان سیاست دانوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے جو دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کی جاری کردہ ویڈیو میں سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو، بلوچستان عوامی پارٹی کے میر سراج خان رئیسانی، سابق صوبائی وزیر اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر احمد بلور سمیت پولیس افسر چوہدری اسلم خان، ہنگو کے طالب علم اعتزاز حسن بنگش، سابق وزیرِ داخلہ پنجاب شجاع خان زادہ کو خراج عقیدت اور سلام پیش کیا گیا۔


    ’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کے نام سے یوم دفاع وشہداء منایا جائے گا ،ڈی جی آئی ایس پی آر


    آئی ایس پی آر نے قوم سے درخواست کی ہے کہ وہ 6 ستمبر یومِ دفاع و شہدا پر تمام شہدا کے گھر جا کر انھیں خراجِ عقیدت پیش کریں۔

    واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے گزشتہ روز کہا تھا کہ یومِ دفاع و شہدا 2018 پر قوم کے شہیدوں اور ان کے گھر والوں کو یاد کیا جائے گا۔

  • ’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘  کے نام سے یوم دفاع وشہداء منایا جائے گا ،ڈی جی آئی ایس پی آر

    ’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کے نام سے یوم دفاع وشہداء منایا جائے گا ،ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کے نام سے یوم دفاع وشہداء منایا جائے گا، کوئی شہادت بھولی نہیں جائے گی اور  وطن کی حفاظت کے لیے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی ، جس میں میجر جنرل آصف غفور نے 6 ستمبر کو یوم دفاع و شہدا پر آئی ایس پی آر میں پلاننگ کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع و شہداء منفرد انداز میں ہمیں پیار ہے پاکستان سے کے نام سے منایا جائے گا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیومیں منعقد تقریب براہ راست نشر کی جائے گی، جس کے لئے سول سوسائٹی ، میڈیا اور افواجِ پاکستان کے نمائندوں کو آگاہ کیا گیا ہے، وزارت اطلاعات ،آئی ایس پی آر مہم کا فوکل پوائنٹ ہوں گے۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ شرکاء کو شہیدوں کی فہرست اور پتے مہیا کیے گئے ہیں، قوم کے نمائندے ہر شہید کے گھر جائیں گے، کوئی شہادت بھولی نہیں جائے گی، شہید کی تصویر پر شہادت کی تفصیل اور جائے شہادت لکھی جائے گی، وطن کی حفاظت کے لیے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کیا جائے گا اور شہیدوں کے لواحقین کو سلام پیش کیا جائے گا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ شاپنگ مال شہداء کی تصاویر سے سجائے جائیں گے ، بسوں،ویگنوں ،ٹرکوں اور گاڑیوں پرشہدا کی تصاویر لگائی جائیں گی جبکہ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ٹرینوں اوراسٹیشنوں اور تمام ائیر پورٹس پر بھی شہداء کی تصاویر آویزاں کی جائیں گی۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا یوم دفاع پرافواجِ پاکستان ہتھیاروں کی نمائش کریں گی، شہداء کے لواحقین اور غازیوں کے لیے ہر چھاؤنی میں تقریب ہوگی، تعلیمی اداروں میں شہداء کی یاد اور وطن سے محبت کی تقریبات ہوں گی جبکہ تمام ادارے شہداء کی یاد میں خصوصی تقاریب منعقد کریں گے ، جس کے لئے چیمبر آف کامرس،انجمن تاجران اورسول سوسائٹی کی بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم سے بھرپور شمولیت کی درخواست کرتے ہوئے کہا آئیے زندہ قوم کی طرح اپنے شہداکو یاد رکھیں ، ہمارےشہدا نے اپنا آج ہمارے محفوظ کل کے لیےقربان کیا ، شہید ہمارے اصل ہیرو ہیں ، شہیدوں کو سلام ، ہمیں پیار ہے پاکستان سے۔

    مزید پڑھیں : یومِ دفاع پر شہدا اور لواحقین کو منفرد انداز سے خراج عقیدت پیش کرنے کا اعلان

    یاد رہے 24 اگست کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنے شہیدوں کوکبھی فراموش نہیں کرتیں، قوم اس سال 6 ستمبرکو منفرد انداز میں شہدا کوخراج تحسین پیش کرے گی۔

    خیال رہے چھ ستمبر 1965 کو پاکستانی افواج کے بہادر سپوتوں نے دشمن کو کاری ضرب لگا کر منہ توڑ جواب دیا تھا، جسے تا دنیا تک سب یاد رکھیں گے، اس جنگ میں مٹھی بھر فوج نے اپنے سے کئی گناہ بڑے دشمن کے دانت کھٹے کردیے تھے۔

    سن 1965 کو ملک کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کی یادگاروں پر پھول چڑھائے جاتے ہیں، جب کہ سرکاری سطح پر قرآن و فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

  • چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات

    چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کرکٹ کی بحالی کے لیے پاک آرمی نے اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کھیلوں کی رونقیں بحال کرنے کے لیے پی سی بی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی سے ملاقات کے دوران کیا، جہاں نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل سے متعلق تبادلہ خیال کیا.

    چیئرمین پی سی بی نے گزشتہ برس ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل اور ورلڈ الیون کی آمد کے دوران پاک فوج کی جانب سے دی گئی سیکیورٹی سہولیات کی فراہمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کرکت کی بحالی میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی.

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے چیئرمین پی سی بی کو پی ایس ایل اور بین الااقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے پاک فوج کی اجنب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے پی سی بی کی کاوشوں کو سراہا.

    خیال رہے پاکستان میں کرکٹ کے علاوہ ہاکی، باکسنگ، ریسلنگ اور فٹبال کے عالمی کھلاڑیوں کی آمد اور میچوں کے انعقاد میں آرمی چیف قمر باجوہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث ممکن ہو سکا ہے اور 2009 کے بعد پہلی بار بین الااقوامی کھیلوں کی سرگرمیاں کا آغاز ہوسکا ہے.

  • میجر اسحاق کو شہید کرنے والا دہشت گرد ساتھی سمیت ہلاک

    میجر اسحاق کو شہید کرنے والا دہشت گرد ساتھی سمیت ہلاک

    راولپنڈی : ڈیرہ اسماعیل خان میں میجر اسحاق کو شہید کرنے والا دہشت گرد ظاہر شاہ اپنے ساتھی سمیت سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا اس دوران 4 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں بدنام زمانہ دہشت گرد ظاہر شاہ اپنے ایک ساتھی سمیت جہنم واصل ہوگیا ہے جب کہ 4 دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق میجراسحاق کو شہید کرنے والا دہشت گرد ظاہرشاہ کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا جو اپنے ساتھی سمیت کلاچی میں انٹیلی جنس آپریشن کے نتیجے میں مارا گیا ہے اس دوران سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشت گردوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ مذکورہ دہشت گرد دیسی ساختہ بارودی سرنگ نصب کرنے کے مشن پر تھے کہ سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات پر آپریشن کر کے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بنادیا اور شہر کو بڑے نقصان سے بچالیا۔

    خیال رہے 22 نومبر 2017 کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں دہشت گردوں کی کمین گاہوں کے خلاف آپریشن میں میجر اسحاق نے دلیرانہ مقابلہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کی  تھی۔

  • امریکی ایکشن کی صورت عوامی امنگوں کے مطابق جواب دیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

    امریکی ایکشن کی صورت عوامی امنگوں کے مطابق جواب دیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پر آر نے امریکی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں کی ہیں، جن کے اثرات وقت آنے پر سامنے آئیں گے، امریکی ایکشن کی صورت میں عوامی امنگوں کےمطابق جواب دیں گے۔

    قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام "آف دی ریکارڈ” میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ خطے میں‌ بھارت کا کردار امن کی راہ میں‌ بڑی رکاوٹ ہے، پاکستان اور امریکا میں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں‌ کا ایک سبب بھارت بھی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پاک فوج نے کبھی پیسوں کے لئے جنگ نہیں لڑی، حکومت پاکستان کا امریکی بیان پرموقف آچکا ہے، افغانستان میں امریکی خرچ کا ایک فیصد پاکستان میں لگا۔

    یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل باجوہ کا شمالی وزیرستان کا دورہ، سرحدی باڑکا معائنہ کیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ افغان جنگ میں امریکا کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں، افغان جنگ میں کامیابی کے لئے جو ہو سکتا ہے کر رہے ہیں، شروع میں یہ جنگ ہماری نہیں تھی، بعد میں ہوگئی، ہماری فوج نے بغیر کسی بیرونی مدد کے جنگ لڑی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوئی ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، پاکستان سےزیادہ امن کی خواہش کسی کی نہیں، امریکا کو خطے کی بدلتی صورت حال سمجھنے کی ضرورت ہے، پاکستان اپنی حمیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا، ہمیں کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا۔

      راحیل شریف کی تقرری ریاست کا فیصلہ ہے، میجر جنرل آصف غفور

    انھوں‌ نے کہ بھارت کا کردار امن میں سب سےبڑی رکاوٹ ہے، پاکستان اورامریکا میں غلط فہمیوں میں بھی بھارت کا کردار ہے۔

    ہم اتحادیوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں، مگر پاکستان کی خودداری پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ ایسے وقت سے گزر رہے ہیں جہاں سرحدوں پرچیلنجز ہیں، قوم کو سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہے، تفرقےسے بالاتر قوم بن کرخطرے کا سامنا کیا جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • آرمی چیف کی پاکستان کے پہلے سکھ میجر ہرچرن سنگھ کی شادی پر مبارکباد

    آرمی چیف کی پاکستان کے پہلے سکھ میجر ہرچرن سنگھ کی شادی پر مبارکباد

    راولپنڈی : پاک فوج کے پہلے سکھ میجر ہرچرن سنگھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں، شادی کی تقریب میں حاضر اور ریٹائرڈ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی جب کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق میجر ہرچرن سنگھ کی گوردوارہ پنجا صاحب حسن ابدال میں شادی کی تقریب ہوئی، میجر ہرچرن سنگھ کی شادی کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے ایک پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے نو بیاہتا جوڑے کو مبارک باد دی۔

    ترجمان آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق میجر ہرچرن سنگھ کی شادی کے موقع پر حاضر و ریٹائرڈ فوجی افسران اور ساتھیوں نے خصوصی طور پر شرکت کی اور میجر ہرچرن کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔

    ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ میجر ہرچرن سنگھ نے2007 میں پاک فوج میں شمولیت اختیارکی اور وہ پہلے سکھ میجر ہیں۔

    ٓآئی ایس پی آر کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج میں ہرمذہب کی نمائندگی ہے اور اُن کے حقوق کا مکمل احترام کیا جاتا ہے جس کی مثال میجر ہرچرن سنگھ کی صورت میں موجود ہیں اور پاک فوج میں تمام اقلیتوں کی نمائندگی قومی یکجہتی کی علامت ہے۔

     

  • افغانستان میں سیکیورٹی خلا کی قیمت پاکستان چکارہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    افغانستان میں سیکیورٹی خلا کی قیمت پاکستان چکارہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف عفور کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سیکیورٹی خلا کی قیمت پاکستان چکارہا ہے، پاکستان کے دہشتگردی کے خلاف موثر اقدامات جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے پر اپنے بیان میں کہا کہ افغان دہشتگردوں کے حملے میں مزید دو جوان شہید ہوگئے، افغان سرحد پر باڑ لگانے کے ساتھ نئی چوکیاں قائم کررہے ہیں، پاکستان نے ا پنے حصے کا کام مکمل کرلیا اور پاک فوج نے تمام علاقے کلیئرکرالیے۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سیکیورٹی خلاکی قیمت پاکستان چکارہاہے، پاکستان کے دہشتگردی کے خلاف موثر اقدامات جاری ہیں ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ افغان سرحد پر جوانوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے، سرحد کے دونوں طرف فوجیوں ،شہریوں کی زندگی قیمتی ہے، افغانستان کو دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنے ہوںگے اور بارڈر سیکیورٹی کو موثر بنانی ہوگی۔


    مزید پڑھیں : پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ، 10 دہشت گرد ہلاک ، کیپٹن جنیدحفیظ اور سپاہی رحم شہید


    یاد رہے کہ باجوڑایجنسی میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحم شہید اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان حکام کی اپنی حدود میں رٹ نہ ہونے سے دہشتگردایسی کارروائی کررہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا سری لنکن ٹیم کا شکریہ، قومی ٹیم کو مبارکباد

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا سری لنکن ٹیم کا شکریہ، قومی ٹیم کو مبارکباد

     راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ قوم کی قربانیاں رنگ لے آئیں اور پاکستان میں کھیلوں کی بین الااقوامی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے اور یہ پُر امن پاکستان کی دلیل ہے .

     ان خیالات کا اظہار ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیا، اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے انعقاد پاکستان پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور سیکیورٹی ادارے تعریف کے لائق ہیں جن کی شبانہ روز محنت نے یہ معرکہ سر کرلیا .

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی کو قوم کی قربانیوں کا ثمر قرار دیتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر قوم ک مبارک باد دی اور کپتان و کھلاڑیوں کی تعریف کی .

     اسی سے متعلق : تیسرا ٹی ٹوینٹی، پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی

    خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی کھیلوں کی رونقیں بحال کرنے میں پاک فوج کا بڑا کردار رہا ہے جس میں آرمی چیف قمر باجوہ نے کلیدی کرادر ادا کرتے ہوئے لاہور میں پی ایس ایل فائنل کرانےکی یقین دہانی کرائی تھی جس کے بعد ورلڈ الیون نے بھی قذافی اسٹیڈیم میں میچ کھیلا تھا اسی طرح میران شاہ میں کرکٹ میچ کرانا بھی پاک فوج کا ہی کارنامہ تھا جب کہ اسی دوران معروف فٹبالر رونالڈینیو سمیت غیر ملکی اسٹار فٹبالرز نے پُر امن پاکستان میں آ کر میچز کھیلے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • راحیل شریف کی تقرری ریاست کا فیصلہ ہے، میجر جنرل آصف غفور

    راحیل شریف کی تقرری ریاست کا فیصلہ ہے، میجر جنرل آصف غفور

    لندن: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کا غدار پاکستان میں نہیں رہ سکتا، دنیا میں اب ہمیں کوئی بائی پاس نہیں کرسکتا، راحیل شریف کی سعودی عسکری اتحاد میں تقرری ریاست کا فیصلہ ہے۔

    یہ بات انہوں نے لندن میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے کہی۔

    سینئر صحافی عامر غوری نے بتایا کہ آصف غفور نے صحافیوں سے ڈھائی گھنٹے تک مختلف معاملات پر بات چیت کی، گفت گو سے قبل ہم سے اپنے کیمرے آف کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ اگر کیمرے آن رہے تو ممکن ہے میں آپ لوگوں سے وہ باتیں نہ کرسکوں جو کرنا چاہتا ہوں۔

    میڈیا نے ان کی بات مانتے ہوئے کیمرے آف کردیے،آصف غفور نے میڈیا کو اجازت دی کہ جو چیزیں آپ سمجھتے ہیں کہ وہ بہتری کی طرف جاتی ہیں انہیں رپورٹ کریں۔

    آپریشن رد الفسار پر بات کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آپریشن کے تحت مختلف اہداف حاصل کرلیے ہیں، رد الفساد کے تحت مدرسہ اصلاحات کا کام جاری ہے،  مختلف مدرسوں اور تعلیمی اداروں پر ہماری نظر ہے کہ وہاں لوگ کیا کررہے ہیں، انہیں پکڑنا زیادہ مشکل ہےاس لیے ان پر ہماری نظر زیادہ سخت ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ مغربی اور شرقی سرحدوں کی حفاظت کا عمل جاری ہے جس میں کامیابیاں ملی ہیں، پاکستان کے دشمن جہاں جہاں ملیں گے ان کے خلاف وہاں وہاں کارروائی کریں گے۔

    راحیل شریف کی تقرری پاکستانی ریاست کا فیصلہ ہے

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فوجی اتحاد میں راحیل شریف کی تقرری پاکستانی ریاست کا فیصلہ ہے، پاکستانی سعودی عرب اور ایران سے بہتر تعلقات کا خواہش مند ہے۔


    A traitor cannot live in Pakistan, We doesn’t… by arynews
    مسئلہ کشمیر پر ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ جو مسئلے ہیں وہ بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوں گے ، نہ کشمیر وہ ہم سے لے سکتے ہیں اور نہ ہم ان سے لے سکتے ہیں لیکن یہ مسئلہ تو حل ہونا ہے۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ بہت اہم ہے ، اگلی جنگیں پانی پر ہوں گی،انہوں نے تسلیم کیا کہ ہم بے شک مشکل دور سے گزر رہے ہیں لیکن ہمیں منزل نظر آرہی ہے۔

  • یوم پاکستان کے موقع پر نیا ملی نغمہ جاری

    یوم پاکستان کے موقع پر نیا ملی نغمہ جاری

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک نیا ملی نغمہ ’’ہم سب کا پاکستان‘‘ جاری کردیا ہے جسے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے نے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ ملی جاری کردیا ہے یہ نغمہ ملی یکجہتی، پر عزم حوصلے اور بیدار مغز شاعری سے مزین اور دلفریب موسیقی سے آراستہ ہے جسے ہر خاص و عام میں یکساں طور پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے

    ispr1

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں تحریر کیا کہ پاکستانی قوم پر عزم اور بلند حوصلہ قوم ہے اور دنیا کی کوئی بھی قوت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام کے ساتھ ہی یوم پاکستان کے حوالے سے نیا نغمہ ” ہم سب کا پاکستان بھی شیئر کیا جسے راحت علی خان نے اپنی مترنم آواز میں گایا ہے جب کہ نغمے کے آغاز میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پاکستان کے موقع پر کی جانے والی تقریر کا کچھ حصہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

    اس ویڈیو میں اعلیٰ ملکی شخصیات بہ شمول وزیر اعظم آزاد کشمیر، اعلی فوجی افسران، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور چاروں وزراء اعلیٰ کے پیغامات بھی شامل کیے گئے ہیں۔