Tag: میجر جنرل آصف غفور

  • سی پیک کے خلاف سازشوں سے آگاہ ہیں، مکمل تحفظ دیں گے، آرمی چیف

    سی پیک کے خلاف سازشوں سے آگاہ ہیں، مکمل تحفظ دیں گے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے خلاف سازشوں سے مکمل طور پرآگاہ ہیں اس لیے سی پیک کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف قمر باجوہ نے اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن ہیڈکوارٹرز کا دورے پر ڈویژن کے مربوط سیکیورٹی میکنزم پر بریفنگ دی گئی یہ ڈویژن خاص طور پر سی پیک میں شامل چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے قائم کیاگیا ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ چینی باشندوں کے تعاون اور اہمیت سے آگاہ ہیں اورسی پیک کی سیکیورٹی کے حوالے سے کیے گیا وعدہ نبھائیں گے جس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔

    جنرل قمر باجوہ کی اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر جی او سی ایس ایس ڈی میجرجنرل عابد رفیق نے آرمی چیف کااستقبال کیا اور بریفنگ دی جس پر آرمی چیف نے ڈویژن کے امور کار اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

  • حافظ سعید کی نظر بندی ریاستی پالیسی کا حصہ ہے،آئی ایس پی آر

    حافظ سعید کی نظر بندی ریاستی پالیسی کا حصہ ہے،آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ حافظ سعید کی نظر بندی کا فیصلہ ’’ریاست کی پالیسی‘‘ کے تحت اور ملکی مفاد میں کیا گیا بیرونی دباؤ پر یا مطالبے پر فیصلے نہیں ہوتے۔

    یہ بات ڈی جی آئی ایس پی آر نے آج میڈ یا بریفنگ کے دوران حافظ سعید کی نظر بندی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد ریاستیں اپنے فیصلے کرنے میں خود مختار ہوتی ہیں۔


    *حافظ سعید نظر بند، گھر سب جیل قرار، جماعت الدعوۃ و ایف آئی ایف واچ لسٹ‌ میں‌ شامل


    انہوں نے حافظ سعید کی نظر بندی کے فیصلے کو کسی بیرونی دباؤ یا مطالبے سے جوڑنے کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعید کا فیصلہ ’’ریاست کا پالیسی‘‘ فیصلہ ہے اور خود مختار ریاستیں اپنے مفاد میں فیصلے خود کرتی ہیں۔


    *ہم جنگ نہیں چاہتے مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر


    ڈی جی آئی ایس آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ حافظ سعید کی نظر بندی کے حوالے سے مزید تفصیلات کے متعلقہ اداروں سے رجوع کیا جا سکتا ہیے جو مکمل کوائف اور تفصیلات مہیا کر سکتے ہیں۔

  • سرجیکل اسٹرائیک کا بھارتی دعوی مضحکہ خیز ہے، آرمی چیف

    سرجیکل اسٹرائیک کا بھارتی دعوی مضحکہ خیز ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے، بھارتی آرمی چیف کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بھارتی آرمی چیف خود کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستانی سرحد کے اندر سرجیکل اسٹرائیک کرنے کے خودساختہ دعوی کو مضحکہ خیز اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو پاکستان کی مسلح افواج اس کا منہ توڑ جواب دے گی۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت کسی بھی قسم کی جارحیت سے باز رہے، پاک افواج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے، جھوٹا دعوی کر کے بھارتی آرمی چیف خود کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی فوج کے نئے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ انڈین افواج نے پاکستان کے علاقے میں باقاعدہ پلاننگ اور مانیٹرنگ کے ساتھ سرجیکل اسٹرائیک کی تھی جسے ضروت پڑنے پر دوبارہ دہرایا بھی جا سکتا ہے۔

  • وطن کا دفاع اولین ترجیح ہے، میجر جنرل آصف غفور

    وطن کا دفاع اولین ترجیح ہے، میجر جنرل آصف غفور

    ملاکنڈ : جنرل آفیسر کمانڈنگ ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ وطن کا دفاع پاک فوج کی اولین ترجیح ہےعلاقے میں امن کے قیام کے لیے فوج کے ساتھ ساتھ عوام کی قربانیاں بھی قابل تحسین ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نامزد ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بطور جی او سی ملاکنڈ ڈویژن میں اپنے الوداعی دورے پر دیر اسکاؤٹس چھاونی بلامبٹ میں فوجی جوانوں اور علاقہ عمائدین سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عوام اور پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت آج علاقے میں مثالی امن قائم ہے۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں پا ئیدار امن کے قیام کے لئے اپر اور لوئر دیر میں امن کا قیام ناگزیر ہے کیونکہ مذکورہ اضلاع پاک افغان بارڈر پر واقع ہیں پاک فوج نے عوامی تعاون سے ملاکنڈ ڈویژن میں مثالی امن قائم کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈیویژن میں قیام امن کے لیے خصوصی طور پر دیر کے عوام کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ضلع دیر کے عوام امن پسند اور محب وطن ہیں اور بہ طور جی او سی ملاکنڈ ڈیویژن، عوام کی محبت کو نہیں بھولیں گے

    ترقی پا کر ڈی جی آئی ایس پی آر نامزد ہونے والے میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ڈیویژن کے عمائدین سے خطاب کے دوران یقین دہانی کرائی کہ لوئر دیر میں عوام کے لیے ایف سی کالج موجود ہیں تاہم جلد کیڈٹ کالج اور کھیل کے میدان کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔