Tag: میجر جنرل احمد شریف چوہدری

  • سانحہ 9 مئی : ‘فوجی عدالتوں میں  102  شرپسندوں کا ٹرائل کیا جارہا ہے’

    سانحہ 9 مئی : ‘فوجی عدالتوں میں 102 شرپسندوں کا ٹرائل کیا جارہا ہے’

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث ایک سو دو شرپسندوں کا ٹرائل کیا جارہا ہے، تمام ملزمان کومکمل قانونی حق حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملٹری کورٹس کےحوالےسےسپریم کورٹ میں کیس چل رہاہے، حقائق کاجانناسمجھنابہت ضروری ہے۔

    میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ ملک بھرمیں17اسٹینڈنگ کورٹس کام کررہی ہیں، یہ عدالتیں 9مئی کے بعد قائم نہیں کی گئیں، اس ایکٹ کےتحت عدالتیں فعال تھیں، ثبوت ،قانون کےمطابق سول کورٹس نےکیسزکوملٹری کورٹس میں منتقل کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایک سو دو شرپسندوں کا ٹرائل کیا جارہا ہے اور اوریہ عمل جاری ہے ان تمام ملزمان کومکمل قانونی حق حاصل ہے، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں اپیل کا حق انہیں حاصل ہے۔

    انھوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ آئین پاکستان اورقانون کاکئی دہائیوں سےحصہ ہے، سزااورجزاہرانسانی معاشرے مذہب اور آئین پاکستان کاحصہ ہے ، سزاجرم کےمطابق ہونی چاہئے، ہمارے لئےآئین پاکستان سب سےمقدم ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف 13 ہزار سے زائد چھوٹے بڑے آپریشن کیے، 1 ہزار 172 دہشت گردوں کوواصل جہنم کیاگیا، آپریشن کےدورا ن95آفیسرزاورجوانوں نےجام شہادت نوش کیا۔

    میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ دہشت گردی کیخلاف کامیاب جنگ آخری دہشت گردتک جاری رہےگی اور وطن عزیزکودائمی امن کاگہوارہ بنائیں گے۔

  • ہیومن رائٹس واویلے کے پیچھے 9 مئی کے سہولت کار اور منصوبہ ساز نہیں چھپ سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کردیا

    ہیومن رائٹس واویلے کے پیچھے 9 مئی کے سہولت کار اور منصوبہ ساز نہیں چھپ سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کردیا

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ہیومن رائٹس واویلے کے پیچھے 9 مئی کے سہولت کار اور منصوبہ ساز نہیں چھپ سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے بیرون ملک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق پراپیگنڈے کے حوالے سے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہیومن رائٹس خلاف ورزی کا بیانیہ پاکستان کیخلاف بنایا جاتا رہا ہے، جب بھی ایسا بیانیہ بنایا جاتا ہے اس میں اصل آواز بیرون ملک سےاٹھتی ہے۔

    میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو مختلف طریقوں سے چلایا جارہا ہے، سوشل میڈیاپربیٹھ کرپرانی ویڈیوز اور تصاویرڈالی جاتی ہیں، تاکہ لوگوں میں تاثر پھیلے ریاست پاکستان دیکھو کیا کر رہی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پوشیدہ روابط یا پیسےکی بنیادپرباہربیٹھےمخصوص لوگ یا باہر بیٹھی ایجنسیز،این جی اوزسے بیانات دلائے جاتے ہیں، حکومت بخوبی آگاہ ہے غیرملکی سفارت خانے اور ذرائع ابلاغ کو بریف بھی کیا جاتا ہے۔

    میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہیومن رائٹس وائلیشن کا واویلا مچایا جا رہا ہے، جن ممالک میں جاکرکہاجارہاہےخلاف ورزی ہورہی ہے ان کے ماضی پر نظر ڈالیں، ان جیسےبلوائیوں اورشرپسندوں سے وہ ممالک کیسے نمٹتے ہیں، ہیومن رائٹس واویلے کے پیچھے 9مئی کے سہولت کار،منصوبہ ساز نہیں چھپ سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیاکہ ہمیں چاہئے جھوٹ کی کرنسی کوختم کریں، سچ چاہے جتنا بھی کڑواہوہضم کرنےکی صلاحیت پیداکریں۔