Tag: میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ

  • پاکستان آرمی کی پینٹاگون الزامات کی شدید الفاظ میں تردید

    پاکستان آرمی کی پینٹاگون الزامات کی شدید الفاظ میں تردید

    واشنگٹن: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے دہشتگردی پر نرم رویہ رکھنے کے پینٹاگون کے الزام کی شدید الفاظ میں تردید کردی ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج دورہ امریکا پر روانہ ہونگے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے واشنگٹن میں امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہاکہ پاکستان نے کبھی دہشتگردی کیخلاف نرم رویہ نہیں رکھا ہے اور پاک فوج اور قوم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پچاس ہزار سےزائد جانیں قربان کیں۔

    انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف نرم رویہ رکھنے کے پینٹاگون کے الزام میں کوئی حقیقت نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ پاکستان میں داعش کی موجودگی کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کےخاتمےکےلئےسرگرم ہے۔

    دوسری جانب امریکی جنرل مارٹن ڈیپمسی کی دعوت پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف دورہ امریکا کے دوران پینٹا گون اور فلوریڈا میں سینٹ کام کے اہم عہدیداروں سےملاقاتیں کرینگے۔

    واضح رہے کہ امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ کاکہناہےکہ امریکہ کی طرف سے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب پر اطمینان کا اظہارکیاگیا اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دہشتگردی کےخلاف پاک فوج افغانستان اور امریکہ ایک صفحےپرہیں۔

  • شدت پسندوں کا آخرتک پیچھا کیا جائے گا،آئی ایس پی آر

    شدت پسندوں کا آخرتک پیچھا کیا جائے گا،آئی ایس پی آر

    اسلام آباد:  ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ دتہ خیل اور دیگرعلاقوں میں چھپے دہشتگرد پہنچ سے باہر نہیں ہیں ،شدت پسندوں کا آخرتک پیچھا کیا جائے گا۔

     ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ شمالی وزیرِستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی موثر کارروائیاں جاری ہے، تازہ کارروائی میں آرمی ایوی ایشن، فضائیہ کی جانب سے شدت پسندوں کونشانہ بنایا گیا، جس میں شدت پسندوں کو بھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق دتہ خیل اوردیگرعلاقوں میں چھپے دہشت گرد پہنچ سے باہر نہیں، شدت پسندوں کا آخرتک پیچھا کیا جائے گا،  شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضربِ عضب میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، دہشتگرد فرارکا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن گیارہ جون کو کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کے بعد پاک فوج  نے پندرہ جون کو آپریشن”ضربِ عضب ” کے نام سے شروع کیا گیا تھا۔

    آپریشن ضربِ عضب میں اب تک سیکڑوں شدت پسند ہلاک کیے جاچکے ہیں اورشمالی وزیرستان کے کئی علاقے دہشت گردوں سے پاک کر الیے گئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کے اسلحہ ڈپو اورکئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا جا چکا ہے۔