Tag: میجر جنرل محمد سعید

  • سابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کے اعزاز میں الوداعی تقریب

    سابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کے اعزاز میں الوداعی تقریب

    کراچی : سابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیاتقریب میں آئی جی سندھ سید کلیم امام نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں چیف سیکریٹری ۔سیکریٹری داخلہ ،جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ سید کلیم امام نے کہا کہ سندھ میں امن وامان کی بحالی میں پولیس کے ساتھ رینجرز کا اہم تعاون رہا ہے، صوبے میں قییام امن کیلئے یہ تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا۔

    اس موقع پراپنے خطاب میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا کہنا تھا کہ آج سے ڈھائی سال پہلے جب کراچی آیا تھا تو امن وامان سے متعلق بہت سے چیلنجز درپیش تھے، آج شہر کراچی کی صورتحال پر امن اور عوام دوست ہے، امن و امان کے قیام کیلئے رینجرز اور پولیس ایک ساتھ ہے، پولیس کے ساتھ جرائم کے خلاف تعاون اور مشترکہ اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

    مزید پڑھیں : میجرجنرل عمراحمد بخاری نے نئے ڈی جی رینجرز سندھ کی کمان سنبھال لی

    یاد رہے کہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کے بعد اس عہدے کی کمان میجرجنرل عمر احمد بخاری نے سنبھال لی ہے، رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی تقریب میں میجرجنرل محمد سعید نے عہدے کی ذمے داریاں میجرجنرل عمراحمد کے سپرد کیں۔ میجرجنرل عمراحمد بخاری سندھ کے چودہویں ڈی جی رینجرز ہیں۔

  • قائد اعظم کے افکار نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں، ڈی جی رینجرز

    قائد اعظم کے افکار نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں، ڈی جی رینجرز

    کراچی : ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ کراچی نے تعلیمی، کھیل، شوبز اور سیاسی میدان میں بڑے نام پیدا کیے، حنیف محمد، انورمقصود، معین اختر، عبدالستار ایدھی اور رمضان چھیپا کراچی کی اصل پہچان ہیں.

    ڈی جی رینجرز سندھ اے کے ڈی کی جانب سے یوم ولادت قائداعظم کی نسبت سے منعقد کردہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے، میجر جنرل محمد سعید کا کہنا تھا کہ 25 دسمبر کو اگر مزار قائد پر پروگرام کرتے تو شائد لوگوں کو اپنی عقیدت کا اظہار کرنے پر مشکل کا سامنا ہوتا.

    ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ قائد اعظم کوئی راجا مہاراجہ کے خاندان میں پیدا نہیں ہوئے تھے اور قائد اعظم کی زندگی سے پتہ چلتا ہے کہ نوجوانوں کو اپنے اپنے پیشے میں خود کو منوانے کے لیے محنت، ایمانداری اور نظم وضبط سے کام لینا چاہیے.

    انہوں نے کہا کہ قائداعظم انتہائی ایمان دار شخص تھے جنہوں نے کبھی ریاستی وسائل سے ایک چائے تک نہیں پی اور اسی ایمانداری کو ہمیں اپناتے ہوئے قائد کے قول محنت میں عظمت پرعمل کرنا چاہیے کیوں کہ اگر قائد کے اصول اپنائیں گے تو ملک کو کوئی خدشات نہیں رہیں گے.

    ڈی جی رینجرز نے کہا کہ پاکستان اور کراچی ماضی کی مشکلات سے نمٹ کر اچھے مستقبل کی جانب گامزن ہیں، کراچی میں امن عوام، پولیس، اداروں اور وفاق کے باعث ہوا جس کی وجہ سے اب بھتہ، ٹارگٹ کلنگ، اور اغوا برائے تاوان کی واردات نہیں ہوتیں.

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے امن کو برقرار رکھنے کے لیے عوام کو ساتھ دینا ہوگا جس کے لیے کبھی ماضی کی خونریزی کو مت بھولیں اور اپنی پہچان کوعقیدت سے اپنے دلوں میں رکھیں لیکن ملک اورکراچی کے لیے ایک قوم بن کرچلیں.

    ڈی جی رینجرز نے کہا کہ کراچی میں ایک سوچ ایسی بھی ہے جن کا گمان ہے کہ شاید پرانے گینگسٹر واپس آجائیں گے وہ موجودہ پُر امن حالات کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں جب کہ ایک سوچ ایسی ہے جو ماضی کے حالات سے فائدہ اٹھاتی تھی.

    ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ دوبارہ کوئی کراچی کا امن تباہ کرنے والے واپس نہیں آسکتے اور ہم ایسا نہیں ہونےدیں گے اور کراچی کے امن کو پائیدار بنائیں گے.

  • لیاری پرامن ہوگیا، دہشتگردوں کا کوئی نام لیوا نہیں، ڈی جی رینجرز

    لیاری پرامن ہوگیا، دہشتگردوں کا کوئی نام لیوا نہیں، ڈی جی رینجرز

    کراچی : ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ لیاری امن واپس لوٹ آیا ہے، دہشت کی علامت سمجھے جانےوالوں کا آج کوئی نام تک لینے والا نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے رینجرز لیاری یوتھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ لیاری نے ملک کو بہت بڑے بڑے نام دیئے ہیں جس میں مولانا عبد الستار ایدھی کا نام سر فہرست ہے، ایدھی صاحب ہمارے دل میں رہتےہیں، کراچی شہر کے لوگ ایدھی صاحب کے احسان مند ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شہری جرائم کے خاتمے کیلئے اپنی ذمہ داری نبھا تے ہوئے کردار ادا کریں، کراچی اور خصوصی طور پر لیاری کے عوام اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں کہ بچےغلط راستے پر نہ نکل جائیں، اسکولوں میں بچوں کو اخلاقیات کا بھی درس دیا جائے۔


    مزید پڑھیں: ڈی جی رینجرز کا بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کا حکم


    ڈی جی رینجرزکا کہنا تھا کہ رینجرز نے عوام کے بھرپور تعاون سے کراچی سے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کا خاتمہ کیا، ٹارگٹ کلرز، جرائم کے بڑے بڑے نام لینے والا آج یہاں کوئی نہیں ہے۔


    مزید پڑھیں: ملکی ترقی کے لیے کراچی میں امن ضروری ہے، ڈی جی رینجرز


    انہوں نے مزید کہا کہ شہری اپنے اطراف جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھیں اور مشکوک سرگرمیوں پر رینجرز کو فوری مطلع کریں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

  • رینجرز نے کراچی میں امن کے لیے بڑی قربانیاں‌ دیں، میجر جنرل سعید

    رینجرز نے کراچی میں امن کے لیے بڑی قربانیاں‌ دیں، میجر جنرل سعید

    کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ رینجرز کے نوجوان اور افسران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر توجہ دیں اور اس میں مزید بہتری کے لیے ہر دم کوشاں رہیں۔

    یہ بات انہوں نے سندھ کے سرحدی علاقوں کی مختلف فارورڈ پوسٹوں کا دورہ کرتے ہوئے ڈیوٹی پر مامور افسران اور جوانوں سے ملاقات کے دوران کہی جہاں انہیں سیکٹر کمانڈرز نے علاقے کی صورت حال اور آپریشنل تربیت سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

    ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق ڈی جی رینجرز نے جوانوں اور افسران کے حوصلوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں چاک و چوبند رہنے کی ہدایت دی اور ملک و قوم کے لیے بڑی سے بڑی قربانی لیے تیار رہنے کی ہدایت کی۔

    ڈی جی رینجرز نے کہا کہ جوانوں اور افسران کو اپنی مہارت اور ذمہ داریوں سے نبرد آزما رہنے کے لیے بھرپور محنت، لگن اور جذبے سے تربیت حاصل کرنے اور اسے اپنی صلاحیتوں کا حصہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

    انہوں نے کہا کہ رینجرز نے کراچی میں قیام امن کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں اوربالآخر کراچی کی روشنیاں بحال کرنے میں کامیاب رہی  جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور کراچی میں تجارتی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔

    ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق ڈی جی رینجرز جنرل محمد سعید نے سندھ رینجرز اسپتال کا بھی دورہ کیا اور وہاں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور اسپتال کے عملے کو مریضوں کے لیے ہرقسم کی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

  • میجرجنرل محمد سعید نے ڈی جی رینجرز سندھ کا عہدہ سنبھال لیا

    میجرجنرل محمد سعید نے ڈی جی رینجرز سندھ کا عہدہ سنبھال لیا

    کراچی : میجر جنرل محمد سعید نے ایک پر وقار تقریب میں ڈی جی رینجرز سندھ کا عہدہ سنبھال لیا، سابق ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے  چارج نئے ڈی جی رینجرز کے سپرد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق میجر جنرل محمد سعید نے آج رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی خصوصی تقریب میں سندھ رینجرز کے 13 ویں ڈی جی کا عہدہ سنبھال لیا۔

    ترجما ن رینجرز کا کہنا ہے کہ ترقی پانے والے سابق ڈی جی رینجرز لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے چارج میجر جنرل محمد سعید کے سپرد کیا۔


    اسی سے متعلق : میجر جنرل محمد سعید نئے ڈی جی رینجرز سندھ تعینات


    تقریب میں سندھ اور وفاق سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی اور تقریب کے بعد نئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    بعد ازاں ترقی پانے والے سابق ڈی جی رینجرز لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔


    یہ بھی پڑھیں : سابق ڈی جی رینجرز بلال اکبر ترقی پا کرلیفٹیننٹ جنرل چیف آف اسٹاف مقرر


    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو سابق ڈی جی رینجرز بلال اکبر کو ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل چیف آف اسٹاف تعینات کردیا گیا تھا اور ان کی جگہ میجر جنرل محمد سعید کو ڈی جی رینجرز تعینات کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال 29 نومبر کو سابق آرمی چیف راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاک فوج کی سربراہی کی کمان جنرل قمر باجوہ نے سنبھالی ہے جس کے بعد پاک فوج میں ترقی اور تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • نئے ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی ایف سی بلوچستان کی تعیناتی

    نئے ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی ایف سی بلوچستان کی تعیناتی

    راولپنڈی : میجر جنرل محمد سعید کو ڈی جی رینجرز سندھ اور میجر جنرل ندیم انجم کو آئی جی ایف سی بلوچستان تعینات کردیا گیا، اس سے قبل میجر جنرل محمد سعید جی او سی حیدرآباد کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں تقرریوں اور تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت میجر جنرل محمد سعید کو لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کی جگہ ڈی جی رینجرزسندھ تعینات کردیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کی جگہ میجر جنرل ندیم انجم کو آئی جی ایف سی بلوچستان تعینات کردیا گیا ہےْ

    ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر کو جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کیا گیا ہے اور آئی جی ایف سی بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن کورکمانڈر بہاولپور مقرر کیا گیا ہے۔

    کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے۔