Tag: میجر لیگ کرکٹ

  • دورۂ بنگلادیش سے قبل پاکستانی ٹیم کے لیے بری خبر

    دورۂ بنگلادیش سے قبل پاکستانی ٹیم کے لیے بری خبر

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے دورۂ بنگلا دیش سے قبل بری خبر سامنے آگئی، اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہو گئے۔

    فاسٹ بولر حارث رؤف امریکا میں جاری میجر لیگ کرکٹ کے دوران ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے، جہاں وہ سان فرانسسکو یونیکارنز کی نمائندگی کر رہے تھے۔

    ٹیم کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ حارث رؤف ان فٹ ہونے کے باعث لیگ میں مزید شریک نہیں ہوسکیں گے۔

    سان فرانسسکو یونیکارنز نے حارث کی جگہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بین لسٹر کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق حارث رؤف گریڈ ون ہیم اسٹرنگ انجری میں مبتلا ہوگئے ہیں، جس کے باعث نہ صرف میجر لیگ میں ان کی شرکت کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے بلکہ ان کا دورہ بنگلا دیش بھی مشکوک ہو چکا ہے۔

    حارث رؤف میجر لیگ کرکٹ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں، تاہم اب ان کی مکمل فٹنس کے لیے وقت درکار ہوگا اور ٹیم مینجمنٹ ان کی صحت یابی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

    دوسری جانب بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی تناؤ کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم نے دورہ بنگلادیش غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت کی حکومت نے بھارتی بورڈ کو دورہ بنگلادیش ملتوی کرنے کا حکم دے دیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی تناؤ کی وجہ سے مودی سرکار نے دورہ ملتوی کرنے کے لئے کہا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بھارتی ٹیم کے خلاف سیریز کے میڈیا رائٹس کی فروخت کو بھی روک دیا ہے جبکہ بھارتی براڈ کاسٹر کو اطلاع دیدی گئی ہے کہ بنگلادیش سے سیریز اب نہیں ہوگی۔

    پاکستان کا کِن ٹیموں سے 3 ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے کا امکان

    بی سی بی اہلکار کے مطابق ابھی تک سیریز کی تاریخیں مقرر نہیں کی گئیں۔ بی سی سی آئی کے مطابق اگست میں دورہ مشکل ہے، یہ دورہ ایف ٹی پی کا حصہ ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے اگست میں بنگلادیش کا دورہ کرنا تھا۔

  • میجر لیگ کرکٹ کے پاکستانی کھلاڑیوں سے رابطے

    میجر لیگ کرکٹ کے پاکستانی کھلاڑیوں سے رابطے

    امریکا میں ہونے والی میجر لیگ کرکٹ کے لیے پاکستانی کرکٹرز سے بھی رابطے کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

     امریکا میں 13 سے 30 جولائی تک کھیلی جانے والی میجر لیگ کرکٹ کے لیے پاکستان کے 4 سے زائد کرکٹرز سے رابطے ہوئے ہیں، لیگ کے لیے ٹاپ کرکٹرز سے معاہدے ہونے کا امکان ہے۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پی سی بی نے ایم سی ایل انتظامیہ سے کہا کہ وہ لیگ میں ہر کھلاڑی کی شمولیت کے لیے 25,000 ڈالر ادا کرے۔

    ایم سی ایل انتظامیہ نے حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے اس ضرورت پر غور کرنے کے لیے کچھ وقت کی درخواست کی۔

    ادھر انگلینڈکے بیٹر جیسن روئے امریکی لیگ کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ چھوڑنے پر تیار ہوگئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس نائٹ رائیڈر نے جیسن روئےکو 2 سال کے معاہدے کی آفر کی ہے، جیسن روئے جلد امریکی لیگ کے ساتھ معاہدہ کریں گے۔