Tag: میجر محمد اکرم شہید

  • 53 واں یومِ شہادت : وزیراعظم اور صدر کا	میجر محمد اکرم شہید کو خراج عقیدت پیش

    53 واں یومِ شہادت : وزیراعظم اور صدر کا میجر محمد اکرم شہید کو خراج عقیدت پیش

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف زرداری نے میجر محمد اکرم نشانِ حیدر کو 53 ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق میجر محمد اکرم شہید (نشانِ حیدر) کا 53 واں یومِ شہادت آج پوری عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے۔

    دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاوٴں کے ساتھ ہوا، علماء کرام نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعاوٴں کا اہتمام کیا، علماء کرام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرتیں، شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں، شہداء کا لہو ہم پر قرض ہے۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کو 53 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید نےمشرقی پاکستان میں لڑتےہوئےجرات وبہادری کی لازوال مثال قائم کی اور دشمن کی عددی برتری کی پرواہ کئےبغیراس کا ڈٹ کرمقابلہ کیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میجرمحمد اکرم شہید نےوطن سےعہدوفاکی ایسی مثال قائم کی جونوجوان نسل کیلئےقابل تقلیدہے، مجھ سمیت پوری قوم کوپاک فوج کے شہدا اور ان کے اہلخانہ پر فخرہے، جانوں کانذرانہ پیش کرنےوالے وطن کےعظیم بیٹوں کیلئے پوری قوم کےعقیدت کےجذبات ہیں، پاکستانی قوم اپنے شہدا اور ان کے اہلخانہ کی قربانیوں کوکبھی فراموش نہیں کر ے گی۔

    صدر مملکت آصف زرداری نے میجر اکرم شہید کو 53 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا انھوں نے  وطن کیلئے عظیم قربانی پیش کی، قوم اپنے شہدا اور اُن کے خاندانوں کی احسان مند رہے گی۔

  • نشان حیدر کا اعزاز پانے والے میجر محمد اکرم شہید کا 48واں یوم شہادت

    نشان حیدر کا اعزاز پانے والے میجر محمد اکرم شہید کا 48واں یوم شہادت

    کراچی : 1971 کے پاک بھارت معرکہ کے ہیرو میجر محمد اکرم شہید کا 48واں  یوم شہادت آج منایا جارہا ہے، انہیں جرات و بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے پر نشان حیدر عطا کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت معرکہ کے ہیرو شہید میجر محمد اکرم 4 اپریل 1938ء کو ڈنگہ ضلع گجرات میں پیدا ہوئے تھے، ابتداء میں وہ نان کمیشنڈ عہدے کے لئے منتخب ہوئے مگر پھر ملٹری اکیڈمی کاکول سے تربیت حاصل کرنے اور خصوصی امتحانات پاس کرنے کے بعد 1963ء میں بحیثیت سیکنڈ لیفٹیننٹ پاکستان آرمی کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ سے وابستہ ہوئے۔

    سن 1965ء میں انہیں کیپٹن کے عہدے پر ترقی دی گئی اور 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں ظفر وال سیکٹر میں خدمات انجام دیں جبکہ 1970ء میں میجر کے عہدے پر تقرر کیا گیا۔

    سن 1971ء کی جنگ میں مشرقی پاکستان کے علاقے ہلی کے محاذ پر میجر محمد اکرم نے اپنی فرنٹیئر فورس کی کمانڈ میں مسلسل پانچ دن اور پانچ راتیں اپنے سے کئی گنا زیادہ بھارتی فوج کی پیش قدمی روک کر دشمن کے اوسان خطا کر دیئے۔

    میجر محمد اکرم نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے 5دسمبر 1971کو جام شہادت نوش کیا۔

    میجر محمد اکرم شہید کا شمار پاک فوج کے ان ہی جانباز افسروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جان قربان کردی، 1971ءکی جنگ میں ان کی لازوال بہادری و شجاعت پر دشمن بھی داد دیے بغیر نہیں رہ سکا۔

    میجر اکرم کو ” ہیرو آف ہلی “ کے نام سے شہرت ملی اور جرات و بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے پر شہید کو اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

  • سن 1971 کی جنگ کے ہیرو میجر محمد اکرم شہید کا46واں یوم شہادت

    سن 1971 کی جنگ کے ہیرو میجر محمد اکرم شہید کا46واں یوم شہادت

    کراچی : 1971 کے پاک بھارت معرکہ کے ہیرو اور نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے ہیرو میجر محمد اکرم شہید کا46واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہید میجر محمد اکرم 4 اپریل 1938ء کو ڈنگہ ضلع گجرات میں پیدا ہوئے تھے، ابتدا میں نان کمیشنڈ عہدے کے لئے منتخب ہوئے مگر پھر خصوصی امتحانات پاس کرنے اور ملٹری اکیڈمی کاکول سے تربیت حاصل کرنے کے بعد 1963ء میں بحیثیت سیکنڈ لیفٹیننٹ پاکستان آرمی کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ سے وابستہ ہوئے۔

    سن 1965ء میں انہیں کیپٹن کے عہدے پر ترقی ملی ، انہوں نے 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں ظفر وال سیکٹر میں خدمات انجام دیں جبکہ 1970ء میں میجر کے عہدے پر تقرر کیا گیا۔

     

    میجر محمد اکرم شہید کا شمار پاک فوج کے ان ہی جانباز افسروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جان قربان کردی ۔1971ءکی جنگ میں ان کی لازوال بہادری و شجاعت پر دشمن بھی داد دیے بغیر نہیں رہ سکا۔

    سن 1971ءکی جنگ میں مشرقی پاکستان کے علاقے ہلی کے محاذ پر میجر محمد اکرم نے اپنی فرنٹیئر فورس کی کمانڈ میں مسلسل پانچ دن اور پانچ راتیں اپنے سے کئی گنا زیادہ بھارتی فوج کی پیش قدمی روک کر دشمن کے اوسان خطا کر دیئے۔

    میجر محمد اکرم نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے 5دسمبر 1971کو جام شہادت نوش کیا۔

    میجر اکرم کو ” ہیرو آف ہلی “ کے نام سے شہرت ملی۔ شہید کو اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔