Tag: میرانشاہ

  • میرانشاہ: بھائی نے فائرنگ کر کے بھائی، بھابھی اور 2 بھتیجوں کو قتل کر دیا

    میرانشاہ: بھائی نے فائرنگ کر کے بھائی، بھابھی اور 2 بھتیجوں کو قتل کر دیا

    میرانشاہ: شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں بھائی نے فائرنگ کر کے بھائی، بھابھی اور 2 بھتیجوں‌ کو قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق میرانشاہ میں میر علی کے علاقے ایپی میں زمین کے تنازع پردونوں بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس دوران بھائی نے فائرنگ کر دی جس سے ایک بھائی اور اس کی بیوی اور دو بچے جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے ایک شخص اور خاتون زخمی ہوئی جنہیں طبی امداد کے لیے میر علی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں طاہر،اس کی بیوی اور 2 بچے شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان زمین کا تنازع چلا آ رہا ہے۔

    دیربالا:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ،9 افراد قتل،2زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 30 جولائی کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے دیربالا میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • افغانستان میں دیرپا امن کے لئے  پاکستان بھرپور کردار ادا کررہا ہے: آرمی چیف

    افغانستان میں دیرپا امن کے لئے پاکستان بھرپور کردار ادا کررہا ہے: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کے لئے بھرپور کردار ادا کررہا ہے

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میرانشاہ کے دورے کے موقع پر کیا. پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کی شمالی اورجنوبی وزیرستان کےقبائلی عمائدین سے بات چیت کی.

    آرمی چیف نے کہا کہ پاک افغان بارڈرپر سرحد پار سے دہشت گردی کے واقعات کم ہوئے، پاک افغان بارڈرپرباڑ لگانے اور دیگراقدامات سے بہتری آئی ہے.

    انھوں‌ نے کہا کہ پاکستان میں امن کا تعلق افغانستان میں امن سے ہے، پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کے لئے بھرپور کردار ادا کررہا ہے، افغانستان ہمارا برادر مسلم ہمسایہ ہے، ہم پاکستان کی طرح افغانستان میں بھی امن کےخواہاں ہیں.

    مزید پڑھیں: بھارت مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ شہریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قبائلی مشران نوجوانوں کی رہنمائی کے لئے اپنا کردار ادا کریں، عمائدین کے تجربے سے مستقبل میں کامیابیاں ممکن ہیں، اس تجربے اور نوجوانوں کی توانائی کو ملا کر کامیابیاں ممکن ہیں.

    دیسی ساختہ بارودی سرنگوں کے واقعات کی روک تھام میں محتاط رہیں، شہری شدت پسندوں کے سہولت کاروں سےمتعلق چوکنا رہیں شدت پسندوں کے ساتھ طاقت کے ذریعے نمٹنا بڑا مسئلہ نہیں، جانی نقصان سے بچنے کے لئے فورسز مکمل تحمل کامظاہرہ کرتی ہے.

    آرمی چیف نے مزید کہا کہ باہمی تعاون سے دہشت گردوں کومکمل شکست دیں گے.

    اس موقع پر قبائلی عمائدین کی سیکیورٹی فورسزسے مکمل تعاون کی آرمی چیف کو یقین دہانی کروائی. کورکمانڈر پشاوربھی اس موقع پرموجود تھے.

  • آئندہ پاکستان کے اندر کسی اور کی جنگ نہیں لڑیں گے، وزیرِ اعظم عمران خان

    آئندہ پاکستان کے اندر کسی اور کی جنگ نہیں لڑیں گے، وزیرِ اعظم عمران خان

    میرانشاہ: وزیرِ اعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہم راہ شمالی وزیرستان کے دورے کے موقع پر کہا کہ آئندہ پاکستان کے اندر کسی اور کی جنگ نہیں لڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے میرانشاہ دورے کے موقع پر کہا کہ ہم افغانستان سمیت سرحد پار امن چاہتے ہیں۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ اعظم نے فاٹا میں قائم اضلاع کے لیے ترقیاتی پیکج، یونی ورسٹی اور آرمی کیڈٹ کالج بنانے کے اعلانات بھی کیے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جو قربانیاں پاکستان نے دیں دنیا میں کسی نے نہیں دیں، پاک فوج اور عوام کی قربانی کی دنیا میں نظیر نہیں ملتی۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام پر جنگ مسلط کی گئی، دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت چکائی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے خون پسینہ بہایا، معیشت کو نقصان پہنچا، آئندہ پاکستان کے اندر کسی اور کی جنگ نہیں لڑیں گے۔

    وزیرِ اعظم نے دہشت گردی اور مشکل حالات کا سامنا کرنے پر فاٹا، خیبر پختونخوا کے عوام کی تعریف کی، کہا فاٹا کےعوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں، قبائلی عوام جنگ کے دوران مشکل حالات سے گزرےہیں۔

    وزیرِ اعظم نے دہشت گردوں کے خلاف کام یاب آپریشن پر پاک فوج کی بھی تعریف کی، کہا پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کام یابیاں حاصل کیں، اس جنگ میں کسی اور ملک نے اتنا نہیں کیا جتنا پاکستان نے کیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف میرانشاہ پہنچ گئے


    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سمیت ہم سایہ ممالک میں امن کے خواہاں ہیں، افغانستان میں امن کا قیام پاکستان کے مفاد میں ہے، افغانستان میں امن کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کردار ادا کریں گے۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ شہیدوں نے وطن کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

    وزیرِ اعظم نے اس موقع پر فاٹا میں قائم اضلاع کے لیے ترقیاتی پیکج، یونی ورسٹی اور آرمی کیڈٹ کالج بنانے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادِ کار بڑھانے کے اعلانات کیے۔ انھوں نے کہا کہ نیا پاکستان بن رہا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف میرانشاہ پہنچ  گئے

    وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف میرانشاہ پہنچ گئے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ میرانشاہ پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میرانشاہ پہنچ گئے، گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان، وزیردفاع پرویز خٹک اور خیبرپختونخواہ کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو علاقے کی سیکیورٹی صورت حال، آپریشن، سماجی اور اقتصادی منصوبوں، ٹی ڈی پیز بحالی کے امور پربریفنگ دی جا رہی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان غلام خان ٹرمینل اوربارڈرفینسنگ کا بھی دورہ کریں گے، وزیراعظم علاقہ عمائدین کے جرگے سے بھی خطاب کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قبائلی اضلاع میں 2 یونیورسٹیز، اسپتال اور اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا اعلان بھی متوقع ہے۔

    خیال رہے کہ عمران خان کا وزیراعظم بننے کا بعد قبائلی اضلاع کا یہ پہلا دورہ ہے۔

    کسی کو قبائلی عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے‘عمران خان


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 2 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان سے فاٹا کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی تھی جس میں فاٹا انضمام، ترقیاتی منصوبوں اور قبائلی عوام کو درپیش مسائل پربات چیت کی گئی تھی۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے قبائلی عوام نے بے شمار مشکلات برداشت کیں، قبائلی علاقوں کی تعمیروترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کسی کو قبائلی عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان کل میرانشاہ کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کل میرانشاہ کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کل میرانشاہ کا دورہ کریں گے، عمران خان کی جانب سے بڑے امدادی پیکج کا اعلان متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل میرانشاہ کا دورہ کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ شمالی وجنوبی وزیرستان میں دورے کے دوران مقامی عمائدین کے جرگہ سے ملاقات کریں گے اور قبائلی اضلاع کے لیے ایک بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قبائلی اضلاع میں 2 یونیورسٹیز، اسپتال اور اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا اعلان بھی متوقع ہے۔

    خیال رہے کہ عمران خان کا وزیراعظم بننے کا بعد قبائلی اضلاع کا یہ پہلا دورہ ہے۔

    کسی کو قبائلی عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے‘عمران خان


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 2 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان سے فاٹا کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی تھی جس میں فاٹا انضمام، ترقیاتی منصوبوں اور قبائلی عوام کو درپیش مسائل پربات چیت کی گئی تھی۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے قبائلی عوام نے بے شمار مشکلات برداشت کیں، قبائلی علاقوں کی تعمیروترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کسی کو قبائلی عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔

  • شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں امریکی ڈورن حملہ،4افراد جاں بحق

    شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں امریکی ڈورن حملہ،4افراد جاں بحق

    پشاور: شمالی وزیرستان میں امریکی ڈورن کے حملے میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل الواڑہ منڈی میں امریکی ڈرون طیاروں نے ایک مکان پر دو میزائل داغے ، میزائل حملے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

    حملے سے مکان کا ایک حصہ بھی تباہ ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق ڈرون ابھی تک شمالی وزیرستان میں پرواز کر رہے ہیں ، جس سے علاقے میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

  • میرانشاہ: شدت پسندوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک

    میرانشاہ: شدت پسندوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک

    میرانشاہ :چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں پانچ دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

    میرانشاہ کی تحصیل غلام خان میں سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں پانچ شدت پسند ہلاک جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

    جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کیا گیا۔

    سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے خارجی وبیرونی راستے سیل کردیئے گئے تھے۔

  • ضرب عضب: سیکیورٹی فورسز کی فضائی کاروائی، اہم کمانڈر سمیت 17شدت پسند ہلاک

    ضرب عضب: سیکیورٹی فورسز کی فضائی کاروائی، اہم کمانڈر سمیت 17شدت پسند ہلاک

    میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں طالبان کے اہم کمانڈر سمیت سترہ شدت پسند مارے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا شدت پسندوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے جاری آپریشن میں اب تک سیکڑوں شدت پسند ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔ پاک فوج نے کئی علاقے دہشتگردوں سے خالی بھی کرا لئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تازہ کارروائی میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب شدت پسندوں کے مرکز کو نشانہ بنایا ہے، جس میں شدت پسندوں کو بڑے جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں ہلاک ہونے والوں میں شدت پسند ازبک کمانڈر اسد منصور محصود اورکمانڈر عمر بھی شامل ہیں جبکہ بمباری سے دہشتگردوں کی تین گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔

    ادھر پاک فوج کے آپریشن کے بعد شدت پسند فرار کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں اور دوسرے علاقوں میں جانے کی کوششیں بھی کر رہے ہیں۔