Tag: میرب علی

  • عاصم اظہر سے علیحدگی پر میرب علی نے خاموشی توڑ دی

    عاصم اظہر سے علیحدگی پر میرب علی نے خاموشی توڑ دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ میرب علی کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر معنی خیز پوسٹ نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

    2022 میں عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی ہوئی تھی تاہم حال ہی میں عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری اپ لوڈ کرتے ہوئے منگیتر میرب سے منگنی ختم ہونے کا اعلان کیا تھا۔

    عاصم اظہر نے منگنی ٹوٹنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک طویل نوٹ شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ہم ایک ذاتی بات آپ سے شیئر کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے فینز اور دوستوں کا حق ہے۔

    عاصم اظہر کا میرب علی کے ساتھ منگنی ختم کرنے کا اعلان

    عاصم اظہر نے انسٹا پوسٹ میں لکھا تھا کہ کافی سوچ و بچار اور غور و فکر کے بعد میں نے اور میرب نے باہمی رضامندی سے الگ راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگرچہ ہم نے خوبصورت لمحات شیئر کیے اور ایک مشترکہ مستقبل کی امید رکھی، لیکن زندگی ہمیشہ ہماری مرضی کے مطابق نہیں چلتی۔

    عاصم کے اعلان کے بعد میرب نے اپنا کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم اب اداکارہ و ماڈل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے منگنی ختم ہونے پر اپنی خاموشی کا جواب دیا ہے جس نے صارفین کی توجہ مبذول کر لی ہے۔

    میرب علی کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ "کسی نے مجھ سے پوچھا، کیا تم اپنی سائیڈ کی کہانی نہیں بتاؤ گی؟” میں نے جواب دیا ‘خدا جانتا ہے، اور یہ کافی ہے’۔

    عاصم اظہر سے علیحدگی کے بعد میروب علی کی پوسٹ

  • عاصم سے منگنی ٹوٹنے کے بعد میرب کی نئی تصاویر نے سب کو حیران کردیا

    عاصم سے منگنی ٹوٹنے کے بعد میرب کی نئی تصاویر نے سب کو حیران کردیا

    پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کی جانب سے اداکارہ میرب علی منگنی ختم کرنے کے اعلان کے بعد اداکارہ نے اپنی نئی تصاویر شیئر کردی۔

    عاصم اظہر کا شمار پاکستان کے بڑے اسٹارز میں ہوتا ہے، گلوکار موسیقی میں بہت کم وقت میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہو ئے، انہوں نے بہت سے ہٹ گانے دیے ہیں، دوسری طرف میرب علی پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں۔

    عاصم اظہر اور میرب علی نے تین سال قبل منگنی کی تھی اور عوامی سطح پر اپنے اس تعلقات کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ روز انہوں نے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا۔

    اب فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے اپنی خوشگوار موڈ میں تصاویر شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Merub Ali (@meruub)

    سوشل میڈیا پر شیئر تصاویر میں اداکارہ انتہا مختلف نظر آرہی ہیں جسکی وجہ انکا میک اپ اور ہیئر اسٹائل ہے، اسی پوسٹ میں ایک ویڈیو میں اداکارہ کو ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس کررہے ہیں۔

    میرب کی اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں فینز یہ تبصرے کرتے دکھ رہے ہیں کہ عاصم سے الگ ہوکر میرب خوش ہیں جبکہ کچھ صارفین نے انکے چہرے کی رونق کو ‘پوسٹ بریک اپ گلو’ قرار دیا ہے۔

    واضح رہے کہ میرب علی نے منگنی ٹوٹنے سے متعلق اب تک کوئی ردعمل نہیں دیا ہے جبکہ عاصم نے منگنی ٹوٹنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک طویل پوسٹ شیئر کی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/asim-azhar-merub-ali-announce-breakup/

  • عاصم اظہر کا میرب علی کے ساتھ منگنی ختم کرنے کا اعلان

    عاصم اظہر کا میرب علی کے ساتھ منگنی ختم کرنے کا اعلان

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی منگیتر اداکارہ میرب علی سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    عاصم اظہر کا شمار پاکستان کے بڑے اسٹار ہوتا ہے، گلوکار موسیقی میں بہت کم وقت میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہو ئے، انہوں نے بہت سے ہٹ گانے دیے ہیں، دوسری طرف میرب علی پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں۔

    عاصم اظہر اور میرب علی نے تین سال قبل منگنی کی تھی اور عوامی سطح پر اپنے اس تعلقات کا اعلان کیا تھا تاہم اب انہوں نے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    عاصم اظہر نے رات گئے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے میرب علی کے ساتھ منگنی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انسٹا سے دونوں کی ساری تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔

    اسٹوری پر انہوں نے لکھا کہ ہم کچھ ذاتی بات شیئر کرنے کے لیے چند لمحے نکالنا چاہتے تھے، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے حمایت کرنے والوں، مداحوں، دوستوں اور خیر خواہوں کا حق ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ کافی سوچنے سمجھنے کے بعد میرب  اور میں نے باہمی رضامندی سے اپنی راہیں الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اگرچہ ہم نے ایک ساتھ خوبصورت لمحات گزارے اور ایک ساتھ مستقبل کی امید رکھی لیکن زندگی ہمیشہ ہماری مرضی کے مطابق نہیں چلتی۔

    گلوکار نے مزید لکھا کہ ہم ایک دوسرے اور خاندانوں کی دل سے عزت و احترام کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے، پلیز اس وقت ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں۔

  • میرب علی نے ہانیہ عامر کا نام سنتے ہی کیسا ردِعمل دیا، ویڈیو وائرل

    میرب علی نے ہانیہ عامر کا نام سنتے ہی کیسا ردِعمل دیا، ویڈیو وائرل

    پاکستانی ماڈل و اداکارہ میرب علی کا سپر اسٹار ہانیہ کا نام سنتے ہی دیا گیا ردِعمل فینز کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

    میرب علی ایک اداکارہ اور راک اسٹار عاصم اظہر کی منگیتر ہیں، وہ اکثر گلوکار کے کنسرٹس میں نظر آتی ہیں اور انہیں کئی تقریبات میں بھی ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے۔

    عاصم اظہر کے ساتھ ان کی منگنی کو لاکھوں نے سراہا لیکن ساتھ ہی ایک تنازعہ بھی کھڑا ہوگیا کیونکہ وہ اس سے پہلے عاصم کی سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر کی دوست ہوا کرتی تھیں۔

    کچھ ایونٹس میں لوگوں نے عاصم اظہر کو ہانیہ عامر کا نام لے کر ہراساں کرنے کی کوشش کی جس پر عاصم اظہر نے ہمیشہ بہت ہی وقار کے ساتھ اس ٹرولنگ کا سامنا کیا بلکہ اپنے کنسرٹس میں اپنی منگیتر میرب علی کا نام کرتے دکھتے ہیں۔

    حال ہی میں میرب علی نے اداکار علی سفینہ کے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں مختلف سوالات کے دوران میزبان علی سفینہ نے اچانک میرب علی سے ایک ایسا سوال کیا کہ وہ چونک اٹھیں۔

    علی سفینہ نے پوچھا کہ ’کیا عاصم کبھی ان کے لیے گانے گاتے ہیں؟ اس سے پہلے کہ وہ اس کا مکمل جواب دیتیں، میزبان نے مذاق کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا عاصم نے کبھی ’وے ہانیا وے دل جانیا۔ گایا ہے؟

    علی سفینہ کی جانب سے اس گانے کا سوال میں استعمال عاصم اظہر کی سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر کی طرف اشارہ تھا کیونکہ گانے میں لفظ ہانیہ آتا ہے۔

    اس پر میرب علی حیران ہو گئیں لیکن انہوں نے اپنی خوش مزاجی دکھاتے ہوئے اس مذاق کو نظرانداز کر دیا اور کہا ’جی گاتے ہیں، عاصم میرے لیے سارے گانے گاتے ہیں‘۔

    میرب علی کی علی سفینہ کے ساتھ دوستی ہونے کی وجہ سے انہوں نے اس سوال پر کسی قسم کا تنازعہ نہیں کھڑا کیا پر یہ ضرور کہا کہ ’میری جگہ کوئی اور ہوتا تو اس سوال پر ایک لگاتا لیکن مجھے دیکھیں میں ہنس رہی ہوں‘۔

  • گھر میں چڑیل تھی، چھت پر گانا گاتی تھیں، میرب علی

    گھر میں چڑیل تھی، چھت پر گانا گاتی تھیں، میرب علی

    اداکارہ میرب علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر میں کوئی چڑیل تھی جو چھت پر گانا گاتی تھی۔

    معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کی منگیتر و اداکارہ میرب علی نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران شوبز کیریئر اور نجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔

    میرب علی نے کہا کہ میں گھر کی چھوٹی ہوں لیکن فیصلے کرنے میں بڑی ہوں، اللہ کا شکر ہے زندگی میں کوئی بری چیز نہیں ہوئی کہ میں ٹوٹ گئی ہوں، اللہ تعالیٰ نے مضبوط رکھا، ایک وقت تھا چیزیں بدل رہی تھیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کرنا ہے کیا نہیں کرنا اس موقع پر اللہ نے میرا ہاتھ پکڑا اور میں فیملی کو لیڈ کرنے پر بہت خوش ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ حادثاتی طور پر شوبز میں آگئی، مجھے 15 سے 16 سال کی عمر میں اسکول میں کچھ کھانے کی وجہ سے ٹائیفائیڈ ہوا، ڈاکٹر کے پاس گئی جن کا نام عائشہ تھا انہوں نے کہا کہ سجاد علی کی میوزک ویڈیوز ہورہی ہیں تم خوبصورت ہو وہاں چلی جاؤ میں نے ان سے کہا دیکھتے ہیں اور ٹال دیا۔

    اداکارہ کے مطابق ڈاکٹر عائشہ نے والدہ کو کال کردی کہ اس سے کہیں کہ اپنی ویڈیوز سجاد علی کو بھیجیں، میں نے یہ سوچ کر بھیج دی کہ انہوں نے دیکھنا تو ہے نہیں لیکن آڈیشن کے لیے کال آگئی اور میوزک ویڈیو میں آگئی۔

    میرب علی کے مطابق اس کے بعد شوق ہوگیا اور ماڈلنگ کی پھر ڈراموں میں اداکاری بھی کرنے لگی۔

    میزبان نے پوچھا کہ آپ کو جنات کا سامنا کرنا پڑا تھا، میرب نے بتایا کہ آوازیں آتی تھیں کہ گھر میں کوئی دوڑ رہا ہے، فرنیچر کھینچ رہا ہے لیکن اس وقت آس پاس کوئی رہتا ہی نہیں تھا، ایسی چیزیں ہوتی تھیں کہ کوئی عورت اوپر گانا بھی گاتی تھی۔

    اداکارہ نے کہا کہ کوئی میری بات پر یقین نہیں کرتا تھا تو میں نے وہ آْوازیں ریکارڈ کرلیں جو میرے فون میں اب بھی موجود ہیں۔

  • میرب علی کی پوسٹ پر عاصم اظہر کا کمنٹ وائرل

    میرب علی کی پوسٹ پر عاصم اظہر کا کمنٹ وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرب علی نے اپنے چاہنے والوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میرب علی نے اپنی چند تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ عید کا جوڑا زیب تک کئے ہوئے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Merub Ali (@meruub)

    میرب علی نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”تھوڑی دیر ہوگئی۔۔۔ لیکن عید مبارک“

    اداکارہ کی جانب سے پوسٹ شیئر کرنے کے ان کے منگیتر عاصم اظہر نے انسٹا گرام کا رخ کرتے ہوئے میرب علی کو عید کی مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    عاصم اظہر نے لکھا کہ ”ماشاء اللہ۔۔۔ اب ہوئی ہے عید مبارک“۔۔۔

    اس سے قبل میرب علی نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہیں اپنی 22ویں سالگرہ پر منگیتر عاصم اظہر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Merub Ali (@meruub)

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں میرب علی کو اپنی 22ویں سالگرہ پر منگیتر عاصم اظہر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

  • میرب علی کی نئی انسٹا گرام ویڈیو کی دھوم

    میرب علی کی نئی انسٹا گرام ویڈیو کی دھوم

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل میرب علی کی نئی انسٹا گرام ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ میرب علی نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ گانے ”تیرے نینا تیرے نینا“ پر لپسنگ کررہی ہیں۔

    اداکارہ و ماڈل میرب علی نے اس دوران کالے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور اپنے بالو ں میں پنک رنگ کا پھول بھی لگایا ہوا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Merub Ali (@meruub)

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی ہے جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    اس سے قبل بھی معروف ماڈل اور اداکارہ میرب علی نے اپنی تصاویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ میرب علی نے نئی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں انہیں سیاہ لباس زیب تن کیے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Merub Ali (@meruub)

    میرب نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’وہ پہلے زیادہ خوش ہیں۔‘

    میرب علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اس سے قبل بھی میرب علی نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

  • میرب علی نے ’ڈھولکی‘ کی تصاویر شیئر کردیں

    میرب علی نے ’ڈھولکی‘ کی تصاویر شیئر کردیں

    اداکارہ میرب علی نے بھائی کی ڈھولکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ میرب علی نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بھائی کی ’ڈھولکی‘ میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    میرب علی نے اس پرمسرت موقع پر مرون رنگ کا کام والا لباس زیب تن کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Merub Ali (@meruub)

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    دوسری جانب گلوکار عاصم اظہر نے بھی مختلف انسٹااسٹوریز شیئر کیں اور بتایا کہ وہ اپنے دوست کی شادی کے سلسلے میں کراچی سے لاہور پہنچ گئے ہیں، جبکہ ایک انسٹااسٹوری میں انہوں نے اپنے دوست یعنی میرب کے بھائی رمیس کی تصویر بھی شیئر کی اور کیپشن میں انہیں ’دولہے راجہ‘ کہہ کر مخاطب کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Merub Ali (@meruub)

    اداکارہ میرب علی کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹااسٹوری میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے بھائی رمیس کی ڈھولکی کی تیاریاں مکمل ہیں۔

    ادھر عاصم اظہر کی انسٹا اسٹوری میں شیئر کی گئی ویڈیو کلپ میں انہیں، اداکارہ میرب علی اور سینیئر اداکارہ گل رعنا کو گاڑی کی عقبی نشست پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، غالباً یہ لوگ میرب کے بھائی کی ڈھولکی میں جا رہے ہیں جبکہ گاڑی میرب کے بھائی خود چلا رہے ہیں اور ان کے ساتھ ان کی والدہ بیٹھی ہوئی ہیں۔

    خیال رہے کہ مارچ 2022 میں گلوکار عاصم اظہر نے میرب علی سے گھر والوں کی رضا مندی سے منگنی کی تھی۔

  • میرب علی کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا

    میرب علی کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا

    شوبز انڈسٹری کی ماڈل و اداکارہ میرب علی ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ مرکز بنی ہوئی ہیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ میرب علی نے ایک تازہ تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ سفید رنگ کا رنگ زیب تن کئے ہوئے ہیں، جبکہ ان کی تصویر پر ان کے مداحوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    میرب علی نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ”جب میں نے ناک چھدوائی تھی اور میرے لمبے بال ہوا کرتے تھے“۔۔

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی ہے جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    اس سے قبل بھی اداکارہ و ماڈل میرب علی کی چند تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی تھیں جس میں انہیں تھائی لینڈ کے شہر پھکٹ میں ریسٹورنٹ میں ناشتہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    میرب علی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’گڈ مارننگ۔‘

    میرب علی سوشل میڈیا پر اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ میرب علی اور معروف گلوکار عاصم اظہر کی منگنی گزشتہ سال ہوئی تھی جس کی اطلاع دونوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کو دی تھی۔

  • میرب علی اداس ہوتی ہیں تو کیا کرتی ہیں؟

    میرب علی اداس ہوتی ہیں تو کیا کرتی ہیں؟

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل میرب علی نے بالوں کی کٹنگ کے پیچھے چھپے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ میرب علی نے تصاویر شیئر کیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میرب علی اپنے بال چھوٹے کروالیے ہیں۔

    میرب نے کیپشن میں لکھا کہ ’حادثاتی طور پر اپنے بال اتنے چھوٹے کرلیے ہیں مگر یہ ہیئر اسٹائل پسند آرہا ہے۔‘


    اس پوسٹ پر میرب علی کے منگیتر، معروف گلوکار عاصم اظہر نے بھی تبصرہ کیا تھا۔

    عاصم اظہر کا میرب علی کے نئے ہیئر کٹ سے متعلق کہنا تھا کہ اگر یہ ہیئر کٹ اتنا اچھا لگ رہا ہے تو یہ کوئی حادثہ نہیں ہے۔

    بعد ازاں میرب علی نے ایک لائیو سیشن میں بالوں کے ہیئر کٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ جب بھی اداس ہوتی ہیں اپنے بال کاٹ لیتی ہیں۔

    میرب علی کا اپنے ویڈیو سیشن میں بتانا تھا کہ اُنہیں اپنے بال کاٹ کر اچھا لگتا ہے، وہ اداس ہوتی ہیں تو بال کاٹ کر اچھا محسوس کرتی ہیں۔


    میرب علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔