Tag: میرب علی

  • میرب علی کی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی

    میرب علی کی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی

    شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ میرب علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میرب علی نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے وہ دوست کے ساتھ گانے پر رقص کررہی ہیں۔

    انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’delirious between study breaks‘

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    میرب علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہے، وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اس سے قبل بھی اداکارہ نے ویڈیو شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ ’آج لائنر کی گیم ہے۔‘

    واضح رہے کہ میرب علی معروف گلوکار عاصم اظہر کی منگیتر ہیں اور گلوکار کے نئے گانے ’درد‘ کے موقع پر بھی اداکارہ نے پیغام شیئر کیا تھا۔

    اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں یمنیٰ زیدی (شائستہ خانزادہ) کی بہن کا مختصر کردار نبھایا تھا۔

  • میرب علی کی سادگی مداحوں کو بھا گئی

    معروف گلوکار عاصم اظہر کی منگیتر و اداکارہ میرب علی کی سادگی مداحوں کو بھا گئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میرب علی نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ‌ میں‌ دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے چند روز قبل تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پرجوش ہوں‌، درد گانا فائنل ریلیز ہوگیا ہے.

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Merub Ali (@meruub)

    میرب علی نے گلابی رنگ کے عروسی لباس میں بھی تصاویر شیئر کیں  جس میں انہوں نے جیولری بھی پہن رکھی ہے، اداکارہ کو تصاویر میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے پوسٹ میں ڈیزائنر کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ میرب نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

    میرب علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہے، وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Merub Ali (@meruub)

    قبل ازیں میرب علی نے انٹرویو میں کا تھا کہ ’ان کی زیادہ تر زندگی بیرون ملک گزری ہے لیکن  کیریئر کا آغاز ملک سے ہی کیا، یقین ہے کہ عمر کے حساب سے بہترین کردار مل جائیں گے۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Merub Ali (@meruub)

    واضح رہے کہ اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں یمنیٰ زیدی (شائستہ خانزادہ) کی بہن کا مختصر کردار نبھایا تھا۔

  • عاصم اظہر اور میرب علی کے گانے کی ویڈیو وائرل

    عاصم اظہر اور میرب علی کے گانے کی ویڈیو وائرل

    معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر اور ان کی منگیتر و اداکارہ میرب علی کی گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماڈل و اداکارہ میرب علی نے ویڈیو شیئر کی جس میں عاصم اظہر گٹار تھامے مشہور گانا ’بول نہ ہلکے ہلکے‘ گنگنا رہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’میرب بھی ان کے ساتھ گنگنا رہی ہیں۔‘

    میرب علی نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی آواز کی تعریف کررہے ہیں۔

    معروف اداکارہ حرا مانی نے بھی ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔

    میرب علی اور عاصم اظہر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ مشہور گانے ’بول بول نہ ہلکے ہلکے‘ کو اس سے قبل راحت فتح علی خان بھی گنگنا چکے ہیں جبکہ اس کے بول گلزار نے لکھے تھے اور گانے میں مہا لکشمی ایئر بھی اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں۔

    بالی ووڈ فلم ’جھوم برابر جھوم‘ میں بھی گانے کو شامل کیا گیا تھا جس کی کاسٹ میں امیتابھ بچن، ابھیشک بچن، پریتی زنٹا، شنکھر مادھون، شامل تھے جبکہ فلم کے میوزک ڈائریکٹر احسان نورانی تھے۔

  • عاصم اظہر نے میرب علی کے بارے میں کیا کہا؟

    عاصم اظہر نے میرب علی کے بارے میں کیا کہا؟

    معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی منگیتر و اداکارہ میرب علی کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ایک پیغام لکھا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والی ماڈل میرب علی اور منگیتر عاصم اظہر ایک دوسرے کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

    میرب علی اور عاصم اظہر نہ صرف بہت اچھے دوست ہیں بلکہ مختلف مقامات پر بھی دونوں کو ایک ساتھ متعدد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

    دوسری جانب میرب علی کئی بار عاصم اظہر کے ساتھ گلوکاری کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    ان ویڈیوز کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے اور مداح کمنٹ سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

    اب گلوکار عاصم اظہر نے میرب علی کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی ہے، جس میں انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’سپورٹ سسٹم‘ ساتھ ہی ہارٹ ایموجی بھی لگائی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

  • ’موسم سرما کا سورج‘ میرب علی نے نئی تصاویر شیئر کردیں

    ’موسم سرما کا سورج‘ میرب علی نے نئی تصاویر شیئر کردیں

    معروف گلوکار عاصم اظہر کی منگیتر و اداکارہ میرب علی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میرب علی نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں پرفضا مقام پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    میرب نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’موسم سرما کا سورج میرا پسندیدہ سورج ہے۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Merub Ali (@meruub)

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور اس پر کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

    ایک سوشل میڈیا صارف نے ’انہیں’دلوں کی ملکہ‘ قرار دیا۔‘ جبکہ دوسرے صارف  نے لکھا کہ ’تصویر میں سورج کہیں نظر نہیں آرہا ہے۔‘

    واضح رہے کہ میرب سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں یمنیٰ زیدی (شائستہ خانزادہ) کی بہن کا مختصر کردار نبھایا تھا۔

    اس سے قبل ایک انٹرویو میں میرب علی کا کہنا تھا کہ ’ان کی زیادہ تر زندگی بیرون ملک گزری ہے لیکن  کیریئر کا آغاز ملک سے ہی کیا، یقین ہے کہ عمر کے حساب سے بہترین کردار مل جائیں گے۔‘