Tag: میرشکیل الرحمان اور شائستہ لودھی

  • خیر پور: میر شکیل کو گرفتار نہ کرنے پر پولیس کیخلاف کاروائی کاحکم

    خیر پور: میر شکیل کو گرفتار نہ کرنے پر پولیس کیخلاف کاروائی کاحکم

    خیر پور:  انسداد دہشتگردی عدالت نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری میں ناکامی پر پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دےدیا۔

    خیر پور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان کو گرفتار نہ کرنے پر پولیس کے خلاف بھی کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے۔

     عدالت نے ملزمان کو ملک میں مجود ہونے کے باوجود گرفتار نہ کرنے پر کارروائی کا حکم دیا۔

    عدالت نے آئی جی سندھ کو حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرشکیل الرحمان،شائستہ لودھی،ڈاکٹر عامر لیاقت،و ینا ملک اور اسد خٹک ملک میں موجو دہیں لیکن پولیس انہیں گرفتار نہیں کر سکی ۔

    ملزمان ٹی وی چینلز پر اپنے اپنے پروگرام کررہے ہیں اور پولیس کے لئے وہ ملک سے باہر ہیں۔

    جج کوثر علی بخاری نے کہا کہ اگر آئی جی سندھ نے بھی ملزمان کو گرفتار نہ کیا تو اگلی مرتبہ ہوم سیکریٹری سے پوچھا جائے گا۔

  • میر شکیل الرحمان سمیت دیگرکو ایک بار پھر گرفتار کرنے کے احکامات جاری

    میر شکیل الرحمان سمیت دیگرکو ایک بار پھر گرفتار کرنے کے احکامات جاری

    خیرپور: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جنگ اور جیو کے مالک میر شکیل الرحمان سمیت تمام ملزمان کے مقدمات کی سماعت کی جس میں چھٹی بار پیش نہ کرنے پر عدالت نے پولیس پر اظہار برہمی کیا پولیس کو 16 جنوری تک ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

    خیرپور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جنگ اور جیو کے مالک میر شکیل الرحمان ، شائستہ لودہی، انصار عباسی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین، وینا ملک اور اسد خٹک کے خلاف چار مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں چھ مرتبہ ملزمان کو پیش نہ کرنے پر عدالت کے جج کوثر بخاری نے پولیس پر اظہار برہمی کیا جس پر پولیس نے عدالت سے ایک ماہ کی مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ ایک مہینے کی مہلت دی جائے تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائیگا جس پر انسداد دہشتگرد ی کے جج کوثر علی بخاری نے پولیس کو 16 جنوری تک مہلت دیتے ہوئے کہا کہ تمام ملزمان کو تمام کاغذی کاروائی مکمل کرکے پیش کیاجائے۔

  • خیر پور :میر شکیل اور 7 ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کراچی روانہ

    خیر پور :میر شکیل اور 7 ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کراچی روانہ

    خیر پور : پولیس نے جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان اور دیگر سات ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس پارٹی کراچی روانہ کر دی۔

    خیر پور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں مقدمے کی سماعت جسٹس کوثر علی بخاری نے کی اور ملزمان کے پیش نہ ہونے پر اظہار ناراضگی کرتےہوئے انکے چوتھی دفعہ وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔ عدالت نے ایس ایس پی خیر پور کو حکم دیا کہ میر شکیل الرحمان کو گرفتار کرکےچودہ نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس پارٹی کراچی روانہ کر دی گئی ہے، جن ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس پارٹی روانہ کی گئی ان میں جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمٰن ،ڈاکٹر عامر لیاقت حسین،شائستہ لودہی،نجمہ سیٹھی،انصار عباسی،ویناملک اور اسد ملک شامل ہیں۔

  • حامد میر، میر شکیل اور میر ابراہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    حامد میر، میر شکیل اور میر ابراہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    لاہور: سیشن کورٹ نے پاک فوج کے خلاف کالم لکھنے پر حامد میر ، میر شکیل اور میر ابراہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔

    لاہور کی سیشن عدالت میں پاک فوج کے خلاف کالم لکھنے پر حامد میر ، میر شکیل الرحمان اور میر ابراہیم کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیا ر کیا کہ ملزمان پاکستان میں موجود ہیں لیکن پولیس انہیں گرفتار نہیں کر رہی ہے عدالت سے استدعا ہے کہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

    سماعت کے بعد عدالت نے میر شکیل الرحمان ،میر ابراہیم اور حامد میر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 25ستمبر کو پیش کر نے کا حکم دے دیا،عدالت کا مزید کہنا تھا کہ اگر ملزمان کو پیش نہ کیا گیا تو متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ یاد رہے کہ حامد میر نے تین ماہ قبل پاک فوج کے خلاف کالم لکھا تھا ۔

  • میر شکیل کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے درخواست دائر

    میر شکیل کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے درخواست دائر

    اسلام آباد : جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    تھانہ مارگلہ میں ارشد بٹ نامی شخص کی جانب سے جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان کے خلاف درخواست دی گئی، جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان کو پاکستان کی مختلف عدالتوں نے اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے اور جیو کا مالک پولیس کو مختلف مقدمات میں بھی مطلوب ہے۔

    ارشد بٹ نامی شخص نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میر شکیل الرحمان ان دنوں اسلام آباد میں مقیم ہےاور عدالت نے میر شکیل الرحمان کے گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کیئے ہوئے ہیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میر شکیل الرحمان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔