Tag: میرپورخاص

  • ڈاکٹر شاہنواز  کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی

    ڈاکٹر شاہنواز کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی

    میرپورخاص: پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے عمرکوٹ کے رہائشی ڈاکٹر شاہنواز کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق میرپورخاص سندھڑی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے عمرکوٹ کے رہائشی ڈاکٹر شاہنواز کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرعام پرآ گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ان کو قریب سے دوگولیاں لگیں جس کی وجہ سےہلاکت ہوئی۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہنا تھا کہ ان کوایک گولی سامنے دوسری گولی پیچھےسےلگی،ایک گولی دل کو پھاڑتی ہوئی جسم کےآرپار ہوگئی جبکہ دوسری گولی نےپھیپھڑوں کومتاثر کیا۔

    ملزمان نے پولیس تحویل میں ڈاکٹر کو قتل کرکے لاش کو جلادیاتھا، مقدمے میں بیس افراد نامزد جبکہ پندرہ نامعلوم ملزم شامل ہیں۔

    دوسری جانب توہین مذہب کے الزام میں ڈاکٹرشاہ نواز کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، تحصیل تھانےمیں 35 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹرشاہ نوازکنبھر کی اہلیہ کے بھائی ابراہیم کنبھر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا ، مقدمےمیں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    مقدمے میں 20نامزد اور15نامعلوم ملزمان شامل ہیں ، کیس میں نامز د9ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے مولوی احمد، امجد پنھور،محبوب ساندگرفتارملزمان میں شامل ہیں، نامزدملزمان ریاض پنھور، نور حسن، غلام مجتبیٰ اور شیرعلی گرفتارملزمان میں شامل ہیں۔

  • میرپورخاص : کار پر فائرنگ، پیپلزپارٹی کا امیدوار زخمی

    میرپورخاص : کار پر فائرنگ، پیپلزپارٹی کا امیدوار زخمی

    حیدر آباد : میرپورخاص میں بائی پاس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پیپلز پارٹی کا سندھ اسمبلی کا امیدوار شدید زخمی ہوگیا۔

    جائے وقوعہ سے ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق میرپورخاص میں رتنا بائی پاس پر فائرنگ سے پیپلزپارٹی کے پی ایس46کے امیدوار ذوالفقارشاہ کو کندھے پر گولی کا چھرا لگا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے پی پی امیدوار کی گاڑی پر6سے7گولیاں ماری گئیں۔

    پولیس کے مطابق ذوالفقار شاہ کو شدید زخمی حالت میں میرپورخاص سے حیدرآباد منتقل کردیا، گیا ہے، ذوالفقار شاہ پر تھانہ تعلقو کی حدود میں حملہ کیا گیا۔

    آخری اطلاعات تک اسپتال میں پیپلزپارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد پہنچ گئی اس کے علاوہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے بھی کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے اسپتال کے گرد پوزیشن سنبھال لی۔

    الیکشن کمیشن نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا

    بعد ازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میرپورخاص میں پی پی امیدوار کی گاڑی پرفائرنگ کے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا۔

    الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    چیف سیکریٹری کی جانب سے آئی جی سندھ کو ہدایت کی گئی ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کیخلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

     

  • سابق صدر کو حساب دینا پڑتا ہے لیکن معاون خصوصی کو نہیں: بلاول بھٹو

    سابق صدر کو حساب دینا پڑتا ہے لیکن معاون خصوصی کو نہیں: بلاول بھٹو

    میرپورخاص: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق صدر کو حساب دینا پڑتا ہے لیکن معاون خصوصی کو نہیں، بیرون ملک پراپرٹی بنانے والے اسپیشل اسسٹنٹ کب وضاحت دیں گے؟

    آج پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میرپورخاص میں نیوز کانفرنس کر رہے تھے، انھوں نے کہا وزیر اعظم کی جماعت سے تعلق رکھنے والے کرپشن کیسز کے باوجود بیرون ملک پکنک مناتے ہیں، سابق صدر کو حساب دینا پڑتا ہے، لیکن معاون خصوصی کو نہیں۔

    بلاول بھٹو حکومت پر برس پڑے، انھوں نے کہا ایک اور اسپیشل اسسٹنٹ پانامہ میں بھی ملوث ہیں، ایک اسپیشل اسسٹنٹ نے ذمہ داری کا فیصلہ کرتے ہوئے استعفیٰ دیا لیکن وزیر اعظم نے استعفیٰ نہیں مانا، کرپشن الزامات لگے تو باپ بیٹے لندن میں کرکٹ انجوائے کر رہے ہیں، نیا پاکستان میں ایک نہیں دو پاکستان ہیں، قانون سب کے لیے ایک ہونا چاہیے۔

    بلاول بھٹو نے توشہ خانہ ریفرنس مذاق قرار دے دیا، کہا حساب توشہ خانہ کا نہیں اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی کا لے رہے ہیں، آصف زرداری کے خلاف توشہ خانہ کیس سمیت تمام کیس سیاسی ہیں، چیئرمین پی پی نے نیوز کانفرنس میں زراعت ایمرجنسی لگانے اور کسانوں کو ریلیف دینے کا مطالبہ بھی کیا، کہا کہ وزیر اعظم سندھ حکومت کی طرح کسانوں کے ساتھ آ کر بیٹھیں۔

    انھوں نے مزید کہا سندھ حکومت اکیلے قدرتی آفت کا سامنا نہیں کر سکتی، وفاق اپنی ذمے داریاں پوری کرے، وزیر اعظم 5 گھنٹے کے ٹرپ پر سندھ نہ آئیں، یہاں آ کر بیٹھیں، کپتان بن کرمتاثرین کی مد د کریں، غریب کسانوں اور چھوٹے کاشت کاروں کو ریلیف دیا جائے۔

    بلاول بھٹو نے وفاقی وزرا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا پہلے انسان پھر سیاست دان بنو، پہلےانسان بنو پھر وزیر بنو، امید ہے وزیر اعظم اپنے وزرا کو بیان بازی سے روکیں گے، پاکستان کو ایک ہونا پڑے گا تاکہ عوام کو ریلیف پہنچا سکیں۔

  • ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچوں کو ٹائیفائیڈ کے ٹیکے لگیں گے

    ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچوں کو ٹائیفائیڈ کے ٹیکے لگیں گے

    میرپورخاص: سندھ کے ضلع میرپورخاص میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچوں کو ٹائیفائیڈ کے ٹیکے لگیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں 18 نومبر سے 30 نومبر تک 13 روزہ ٹائیفائیڈ سے بچاوٴ کی مہم چلائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ مہم کے دوران اپنے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاوٴ کے ٹیکے ضرور لگوانے چاہئیں۔

    سول اسپتال سے میرپورخاص پریس کلب تک ٹائیفائیڈ سے بچاوٴ کی آگاہی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا صحت مند بچوں ہی سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے، ٹائیفائیڈ سے بچاؤ مہم کے دوران ضلع بھر میں 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے ایک لاکھ 85 ہزار 883 بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔

    میرپورخاص میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکہ جات مہم کے لیے 160 ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں، مہم کا آغاز نجی و سرکاری اسکولوں سے کیا جائے گا، جسے بعد ازاں یونین کونسلوں تک پھیلا دیا جائے گا۔

    تازہ ترین:  کتے کے کاٹے کی 13 ہزار ویکسینز موجود ہیں: وزیر صحت سندھ کا دعویٰ

    ڈپٹی کمشنر نے کہا ٹائیفائیڈ بخار ہونے کی صورت میں علاج پر 60 سے 70 ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں، پرائیویٹ اسپتالوں میں ٹائیفائیڈ کی ویکسین 2 سے 3 ہزار روپے میں لگائی جاتی ہے جب کہ مہم کے دوران حکومت سندھ کی جانب سے ٹائیفائیڈ سے بچاوٴ کے ٹیکے مفت لگائے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لیے ٹیکوں کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں، ٹائیفائیڈ بخار ہو یا نہ ہو، بچوں کو یہ ٹیکے لگائے جا سکتے ہیں۔

  • میرپورخاص، بچی کی لاش موٹر سائیکل پر لے جاتے ہوئے حادثہ، والد اور چچا بھی جاں بحق

    میرپورخاص، بچی کی لاش موٹر سائیکل پر لے جاتے ہوئے حادثہ، والد اور چچا بھی جاں بحق

    میرپورخاص: صوبہ سندھ کے شہر میرپورخاص میں 2 سال کی بچی کی لاش موٹر سائیکل پر لے جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں بچی کے والد اور چچا بھی جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں ایمبولینس کی جانب سے مبینہ طور پر 2 ہزار روپے طلب کرنے پر باپ بچی کی لاش کو موٹر سائیکل پر لے جارہا تھا کہ حادثے پیش آیا جس کے نتیجے میں والد اور چچا بھی جاں بحق ہوگئے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز اسلم راجپوت کے مطابق ایمبولینس ڈرائیور کی جانب سے مبینہ طور پر 2 ہزار روپے طلب کیے گئے جس پر والد بیٹی کی لاش موٹر سائیکل پر رکھ کر کھپرو لے جارہا تھا۔

    دوسری جانب اے آر وائی نیوز کی خبر پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹس لے لیا ہے، میرپورخاص میں ایمبولینس نہ ملنے پر وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    مراد علی شاہ نے محکمہ صحت کو فوری رپورٹ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غفلت برتنے والے ذمے داروں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کارروائی کی رپورٹ سے 24 گھنٹے میں آگاہ کیا جائے۔

    ڈی جی ہیلتھ سندھ کا کہنا ہے کہ میرپورخاص کے اسپتال میں آج مجرمانہ غفلت ہوئی، ایک ایمبولینس ایم ایس اپنے گھر لے گئے، ایمبولینس فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اس کی کوئی فیس نہیں ہے۔

    ڈاکٹر مسعود سولنگی نے کہا کہ یہ ان کی ڈیوٹی ہے کہ بغیر پیسے سہولت فراہم کریں، 20 گریڈ افسران پر مشتمل 2 رکنی انکوائری کمیٹی بنادی ہے، انکوائری پیر تک مکمل ہوجائے گی، ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • میرپورخاص میں کاراوررکشے میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

    میرپورخاص میں کاراوررکشے میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

    میرپورخاص: صوبہ سندھ کے شہر میرپورخاص میں کار اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں کار اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    بدین میں مسافر کوچ کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق

    اس سے قبل 19 اپریل کو بدین میں مورجھر کے قریب کراچی سے آنے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی تھی، حادثے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    کرک: مسافر کوچ کو حادثہ، خوفناک آتشزدگی سے 15 افراد جھلس کر جاں بحق

    یاد رواں سال 7 فروری کو خیبرپختونخواہ کے علاقے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر کار اور مسافر کوچ میں تصادم کے بعد بس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 15 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    واضح رہے کہ 21 جنوری 2019 کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ کراس کے قریب مسافر بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے تصادم کے باعث 26 افراد جاں بحق جبکہ17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • میرپورخاص : مشتعل نرسوں نے ڈاکٹرکو مارمار کر اس کا حلیہ بگاڑدیا

    میرپورخاص : مشتعل نرسوں نے ڈاکٹرکو مارمار کر اس کا حلیہ بگاڑدیا

    میرپورخاص : سول اسپتال میں نرسوں نے سینیئر ڈاکٹر کو مارمار کر لہولہان کردیا، مشتعل نرسوں نے ڈاکٹر پر چھیڑ چھاڑ کا الزام لگا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، ڈاکٹررمیش نے کہا کہ اس نے ایک نرس کو میک اپ کرنے سے منع کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق میرپور خاص کے سول اسپتال میں او ٹی انچارج ڈاکٹر رمیش پر اس وقت آفت ٹوٹ پڑی جب اس نے مبینہ طور پر ایک نرس سے چھیڑ چھاڑ کی، سنیئر ڈاکٹر کو ٹرینی نرس سے مبینہ چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑگئی۔

    نرسیں ڈاکٹر رمیش کو کرسی سے گراکر اس پر ٹوٹ پڑیں، پہلے زناٹے دار تھپڑوں رسید کیا اور پھر سینڈلوں سے پٹائی نے ڈاکٹر کا حلیہ بگاڑ دیا، نرسوں کی پٹائی سے ڈاکٹر رمیش کے کپڑےبھی پھٹ گئے اور منہ سے خون بہنے لگا۔

    معاملے کو بگڑتا دیکھ  کر اسپتال کے عملے نے ڈاکٹر کی مشتعل نرسوں سے جان چھڑائی، نرسوں کا کہنا تھا کہ اس نے ایک ٹرینی نرس کو نازیبا میسج بھیجا تھا۔

    اس حوالے سے ڈاکٹر رمیش کا کہنا ہے کہ میں نے نرس کو اسپتال میں بناؤ سنگھار کرنے سے منع کیا تھا جس پر وہ مشتعل ہو گئی اور حملہ کردیا۔

    انتظامیہ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، سول سرجن کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری جاری ہے، انکوائری ٹیم ڈاکٹر رمیش، نرسوں اور دیگر عملے کے بیانات لے رہی ہے۔

  • سوئیٹ ہوم میں 5 بچوں کی ہلاکت پر بلاول بھٹو کا اظہار افسوس

    سوئیٹ ہوم میں 5 بچوں کی ہلاکت پر بلاول بھٹو کا اظہار افسوس

    کراچی : چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میرپورخاص میں یتیم بچوں کے لیے قائم سوئیٹ ہوم میں آگ لگنے سے پانچ بچوں کی ہلاکت پرانتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے دلخراش واقعے کے بارے میں کہنا تھا اس واقعے نے سب کو غمزدہ کردیا ہے،اس دل دہلانے بوالے واقعے سے میں ذاتی طور پر شدید مضطرب اور غم میں مبتلا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ ملازمین کی اضافی ذمہ داریوں اور توجہ سے اس قسم کے واقعات کی روک تھام کی جا سکتی ہے،انہوں نے ملازمین کو اپنی ذمہ داریوں کو پیشہ وارانہ طور پر نہایت ذمہ داری کے ساتھ نبھانے کی ضرورت پر ذور دیا۔

    اسی سے متعلق : سوئیٹ ہوم میں آتشزدگی سے5 بچےجاں بحق

    چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ کو فون کر کے واقعہ کی تفصیلات سے مکمل آگاہی حاصل کی اور سندھ حکومت کو زخمی بچوں کو بہترین طبی امداد مہیا کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    واضح رہے گزشتہ روز میرپور خاص کے علاقے لیاقت ٹاؤں میں بیت المال کے زیر انتظام یتیم بچوں کی رہائش گاہ ’’سوئیٹ ہوم‘‘ میں الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کے باعث 5 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔