Tag: میرپور خاص

  • بچے سے زیادتی کے ملزم بلال راجپوت کے تھانے سے فرار پر 3 اہلکار لاک اپ کر دیے گئے

    بچے سے زیادتی کے ملزم بلال راجپوت کے تھانے سے فرار پر 3 اہلکار لاک اپ کر دیے گئے

    میرپور خاص: سندھ کے شہر میرپور خاص کے ایک تھانے سے بچے سے زیادتی کے ملزم بلال راجپوت کے فرار پر 3 اہلکار لاک اپ کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق میرپور خاص کے علاقے جھڈو میں ایک بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم بلال راجپوت کو تھانے میں بند کیا گیا تھا، گزشتہ روز وہ تھانے سے فرار ہو گیا۔

    ایس ایس پی میرپور خاص نے واقعے کا سخت نوٹس لیا اور ملزم کی دوبارہ گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے، جب کہ غفلت برتنے والے اے ایس آئی ارباب خاصخیلی، اہلکار بلال قائمخانی اور عامر راجپوت کو معطل کر دیا گیا۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ تینوں پولیس اہلکاروں کو لاک اپ کر کے جھڈو تھانے میں ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔


    گھر میں سوا کروڑ کی چوری کا ماسٹر مائنڈ کون نکلا؟


    ادھر سجاول میں ڈاکوؤں نے تاوان نہ ملنے پر مزدور کو قتل کر دیا ہے، پولیس کے مطابق مزدور گلن ٹھارانی کو ایک ماہ قبل کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا تھا، ڈاکوؤں نے مغوی پر تشدد کی ویڈیو بھی بھیجی اور 50 لاکھ روپے تاوان مانگا، لیکن ورثا تاوان نہ دے سکے جس پر ڈاکوؤں نے مزدور کو قتل کر دیا۔

    پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں تھانہ اے ڈویژن کے محرر اسد اور فرنٹ ڈیسک ملازم شعیب میں جھگڑے کی ویڈیو سامنے آئی ہے، دونوں کے گتھم گتھا ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس پر ڈی پی او نے نوٹس لے لیا، پولیس ترجمان نے بتایا کہ ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے ایس پی انویسٹی گیشن کو ریگولر انکوائری کا حکم دیا ہے، ڈسپلن کی خلاف کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کی ویڈیو ایک سال پرانی ہے جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

  • کراچی کے بعد میرپور خاص میں مظاہرین نے غیر ملکی فوڈ چین کو آگ لگا دی

    کراچی کے بعد میرپور خاص میں مظاہرین نے غیر ملکی فوڈ چین کو آگ لگا دی

    میر پور خاص : کراچی کے بعد میرپورخاص میں مظاہرین نے غیر ملکی فوڈ چین شاپ کو آگ لگا دی جبکہ پولیس پر پتھراؤ سے ایس ایچ او سمیت پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے بعد میرپور خاص میں فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے مظاہرین نے غیر ملکی فوڈ چین شاپ کو آگ لگادیمظاہرین کے پولیس پر پتھراؤ سے ایس ایچ او سمیت پانچ اہلکار زخمی ہوگئے

    پولیس کا کہنا پے کلہ گیارہ حملہ آوروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، مظاہرین کو منشتر کرنے کیلئے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔

    ایس ایس پی میرپورخاص سمیرنور نے بتایا مظاہرین نے غیر ملکی فوڈ چین شاپ پر حملہ کرکے آگ لگائی، مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کریں گے۔

    مزید پڑھیں : کراچی ڈیفنس میں غیرملکی فوڈچین پر مشتعل افراد کا حملہ

    یاد رہے کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں واقع غیرملکی فوڈ چین پر مشتعل افراد نے حملہ کردیا تھا ، درجنوں مشتعل افراد نے غیرملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر پتھراؤ کیا اور نعرے بازی کرتے رہے۔

    مشتعل افراد نے فوڈ شاپ کے باہر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا، ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ مشتعل افراد نے فوڈشاپ میں توڑ پھوڑ کی اور گیٹ کا شیشہ توڑا گیا تاہم اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور توڑ پھوڑ میں ملوث متعدد افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

  • کراچی کے معروف شاپنگ مال کی پارکنگ سے  چوری  ہونے والی سرکاری گاڑی میرپور خاص  سے برآمد

    کراچی کے معروف شاپنگ مال کی پارکنگ سے چوری ہونے والی سرکاری گاڑی میرپور خاص سے برآمد

    کراچی : کلفٹن بلاک 4 سے چوری ہونے والی سرکاری گاڑی میرپور خاص سے برآمد کرلی گئی ، کار معروف شاپنگ مال کی پارکنگ سے چوری ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بوٹ بیسن پولیس نے اے وی ایل سی کے ہمراہ میرپور خاص میں چھاپہ مار کر کلفٹن بلاک 4 سے چوری ہونے والی سرکاری گاڑی برآمد کرلی۔

    ایس پی کلفٹن ماجدہ پروین نے بتایا کہ کارروائی کے دوران کارچوری میں ملوث 2 ملزمان کو کار کلفٹن کے معروف شاپنگ مال کی پارکنگ سے چوری ہوئی تھی۔

    ماجدہ پروین نے کہا کہ گاڑی سندھ حکومت کے محکمہ ایم ایس ڈی پی کے چیف انجینئر کی تھی تاہم شک کی بنیاد پر پہلے کار کے پرائیویٹ ڈرائیور ریاض کو حراست میں لیا تو دوران تفتیش ڈرائیور نے خود کار چوری کرانے کا انکشاف کیا۔

    ایس پی کلفٹن کا کہنا تھا کہ ملزم سے تفتیش کے بعد پولیس پارٹی تشکیل دی گئی اور چند گھنٹوں کے اندر ہی میرپور خاص میں کامیاب کارروائی کی ، جس میں کار چوری کرکے لے جانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سرکاری کار چوری میں ملوث دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ، جس میں اہم انکشافات کی توقع ہے۔

  • صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

    میر پور خاص: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اندرون سندھ کے شہروں کا خیال رکھا جائے، کراچی لاوارث نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صوبہ سندھ کے شہر میرپور خاص کا دورہ کیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    صدر مملکت نے سندھ کے سیلاب سے متاثر علاقوں کا فضائی جائزہ لیا جبکہ میر پور خاص میں سیلاب متاثرین سے ان کے عارضی قائم کردہ خیموں میں ملاقات بھی کی۔

    وہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف کامیابی عوام کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ اس میں حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن جیسے اقدامات شامل تھے، مساجد کے اندر احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شفافیت اور انصاف وزیر اعظم عمران خان کی ترجیح ہے، عوامی حقوق کا تحفظ اور وسائل کا شفاف استعمال ریاست کی ذمے داری ہے۔

    انہں نے کہا کہ کرونا وائرس کے بعد بارش کی صورتحال کا سامنا تھا، کہا گیا کراچی لاوارث ہے، گورنر سندھ نے کہا کراچی لاوارث نہیں۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اندرون سندھ کے شہروں کا خیال رکھا جائے گا۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بغیر بے ایمانی ایک کروڑ 69 لاکھ خاندانوں کو امداد پہنچائی گئی، حساب لگائیں تو ملک کی 60 فیصد آبادی کی مدد کی گئی۔ پاکستان سے اب ترقی یافتہ ملک سیکھنا چاہتے ہیں، ہم ٹھیک راستے پر ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کا کوئی متبادل نہیں ہے، سندھ کا کوئی حصہ لاوارث نہیں رہ سکتا۔ وفاقی اور سندھ حکومت کے تعاون سے ہی بہتری آئے گی۔

  • "ڈگری” مائی ڈگھی کی یاد دلاتا رہے گا!

    "ڈگری” مائی ڈگھی کی یاد دلاتا رہے گا!

    سندھ کے مختلف شہروں کے اضلاع اور تعلقہ کی مختلف سیاسی ادوار میں حد بندیاں ہوتی رہی ہیں اور ان علاقوں کی انتظامی لحاظ سے حیثیت بدلتی رہی ہے- کبھی کسی علاقے کو آبادی اور وسائل کی وجہ سے ضلع کا درجہ دے دیا جاتا ہے تو کبھی کوئی قصبہ ضلعی ہیڈ کوارٹر اور کبھی سب ڈویژن اور تعلقہ بن جاتا ہے-

    الغرض سیاسی اور انتظامی امور چلانے کے لیے علاقوں کی حدود اور حیثیت تبدیل کی جاتی رہتی ہے، لیکن یہ تقسیم کبھی شہروں اور قدیم علاقوں کے نام اور ان کی شناخت پر اثر انداز نہیں ہوتی- اس تمہید کے ساتھ یہ بھی بتاتے چلیں کہ میر پور خاص سندھ کا وہ شہر ہے جو پھلوں کے بادشاہ آم کی وجہ سے ملک بھر میں مشہور ہے اور "ڈگری” اسی میر پور خاص کا ایک چھوٹا شہر ہے-

    کیا آپ جانتے ہیں کہ سندھ کے اس ہزاروں نفوس پر مشتمل شہر کا یہ نام کیسے پڑا؟

    ڈگری اس شہر کی رہائشی ایک غریب اور بہادر خاتون کے نام سے منسوب علاقہ ہے-

    سندھی زبان میں ڈگھو اور ڈگھی کسی طویل القامت انسان کے لیے بولا جاتا ہے-

    ڈگری کا علاقہ ایک ایسی خاتون کے نام سے مشہور ہوا جو طویل القامت تھیں- انھیں مقامی لوگ’’مائی ڈگھی‘‘ کے نام سے پکارتے اور جانتے تھے-

    مذکورہ خاتون اس زمانے میں سندھ کے حکم راں سرفراز کلہوڑو سے منسوب "سرفراز واہ” کے گھاٹ پر کشتی کے ذریعے لوگوں کو ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک پہچانے کا کام انجام دیتی تھیں-

    دریا میں کشتی چلانے والے اور ماہی گیروں یا مسافروں کو آمدورفت کی سہولت دینے والوں کو میر بحر بھی کہا جاتا ہے- مائی ڈگھی بھی میر بحر برادری سے تعلق رکھتی تھیں-

    اس زمانے میں اس علاقے کے سارے ہی لوگ مائی ڈگھی کو جانتے تھے- آبادی بہت کم تھی اور اکثر کشتی میں سفر کے دوران مقامی لوگوں کا مائی ڈگھی سے واسطہ پڑ ہی جاتا تھا-

    مائی ڈگھی نے اس زمانے میں ایک سفاک لٹیرے اور اس کے پورے گروہ کا خاتمہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا- ڈاکوؤں کے خلاف کوشش اور دلیری کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے انھیں خوب شہرت ملی اور اس علاقے کی پہچان ہی بن گئیں- بعد میں یہ ڈگری کہلایا اور آج تک اس کی یہ شناخت قائم ہے-

  • ظلم و زیادتی دیکھ کر سابقہ پارٹی کو چھوڑا، مصطفیٰ کمال

    ظلم و زیادتی دیکھ کر سابقہ پارٹی کو چھوڑا، مصطفیٰ کمال

    میر پور خاص : پاک سرزمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ عوام نے تیس سال قربانیاں دیں لیکن عوام کو کچھ نہیں ملا،ظلم اور زیادتی دیکھ کر سابقہ پارٹی کو چھوڑا۔

    وہ اپنی پارٹی کے صدر انیس قائم خانی، سیکریٹری جنرل رضاہارون، سینئر وائس چیئر مین انیس احمد ایڈوکیٹ اور وائس چیئرمین اشفاق منگی کے ہمراہ دورے پر میرپور خاص پہنچے تھے اس موقع پرعوام کی کثیر تعداد نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں کا پُرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج کا والہانہ استقبال اللہ کی تائید اور نصرت کی کھلی گواہی ہے میرپورخاص کے لوگوں نے شاندار اور والہانہ استقبال کر کے ہمیں کامیابی سے ہمکنار کر دیا قدرت کا قانون ہے کہ اگر ظلم حد سے بڑھ جائے تو ظالموں کی جگہ نئے لوگ آجاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 30 سالوں میں عوام نے اپنی اور آنے والی نسلوں کی قربانی دی لیکن عوام کو کیا ملا،جن کمروں میں بیٹھتے تھے وہاں عوام کی فلاح و بہبود کی کوئی بات نہیں ہوتی تھی ظلم و زیادتی کی انتہا دیکھ کر سابقہ پارٹی سے علیحدہ ہوئے۔

    سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہم نے تمام عہدوں اور آسائشوں کو عوام کی خاطر ٹھکرایا اور عوام کی خاطر ہی ہم واپس آئے ہیں، ہم نے وقت کے فرعونوں کو للکارا اور اپنی زندگیاں داوٴ پر لگائیں کر آنے والی نسل کو تحفظ دینے کی کوشش کی،ہم نے سچ کہہ دیا اس لیے ہم کامیاب ہیں ماننا نہ ماننا عوام کا کام ہے ہم سے نہ ماننے والوں کا سوال نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ آج کا منظر محبتیں بانٹنے کا نتیجہ ہے جن لوگوں نے ہم پر پتھر مارے وہ آج ہمارے قافلے کا حصہ ہیں کارکنان کو ہمت، حوصلے اور صبر پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں کارکنان کھلے دل سے سب کو معاف کریں اور عاجزی اختیار کریں سیاسی مخالفین کو گلے لگائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی کے رہنماوٴں نے اقتدار اور طاقت کی قربانی دی ہے، وہ لوگ جو ہمیں قوم کے باپ کا غدار کہتے ہیں اسی باپ کے کہنے پر استفی دینے کے لیے تیار نہیں ہیں ہم اس ملک کے لوگوں کی آپس کی نفرت، فرقہ واریت اور نسل پرستی کو ختم کردیں گے۔

    مصطفیٰ کمال نے اپیل کی کہ 23 دسمبر کو عوام حیدرآباد پکا قلعہ جلسے میں شرکت کریں اور دیگرلوگوں کو بھی اپنے ہمراہ وطن پرستی کی جدوجہد میں شامل ہونے کی دعوت دیں، انہوں نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ میر پور خاص سے کراچی جانے والی ٹرین کو عوامی مفاد میں بحال کریں۔

    قبل ازیں پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہر لحاظ سے تاریخی دن ہے ہمارے ساتھ چند نادان لوگوں نے جو کیا اسی وقت ان کو معاف کر دیا تھااور آج انہی لوگوں نے ہمارا پرجوش اور تاریخی استقبال کر کے ثابت کر دیا کہ گمراہی کے بت ٹوٹ چکے ہیں،ہم محبتیں بانٹنے کے لیے آئے ہیں۔

    انیس قائم خانی نے کارکنان کو ہدایت کی کہ نفرتیں ختم کر کے محبتیں بانٹیں، ہم کراچی سے کشمور تک عوام کے مسائل کا حل چاہتے ہیں اس لیے عوام کے حقوق کے لیے 2018 تک نہیں رکیں گے اور اپنے عوام کے ساتھ مل کر ان کے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کریں گے۔

    اجتماع سے پی ایس پی کے سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ میر پور خاص میں پاک سر زمین پارٹی کے امتحانوں کا آغاز ہوا تھا اور آج صرف 8 ماہ کی جدوجہد کے بعد عوام نے بھرپور محبت دی اور محبت کے پیغام کو آگے پہنچایا اس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

    دریں اثناء پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے صدر انیس قائم خانی اور دیگر مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ قائداعظم گیٹ پر پرچم کشائی کی اور مہاجر کالونی چوک سیٹلائیٹ ٹاوٴن میں اپنے مرکزی دفتر کا افتتاح بھی کیا۔

  • میرپور خاص: مقابلے کے دوران 4ڈاکو ہلاک، 5اہلکار شہید

    میرپور خاص: مقابلے کے دوران 4ڈاکو ہلاک، 5اہلکار شہید

    میرپورخاص: محمود آباد میں رات گئے ہونے والے مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکو چھوٹو ناریجو سمیت چار ڈاکو مارے گئے جبکہ مقابلے میں دو تھانیداروں سمیت پانچ اہلکار بھی شہید ہوئے۔

    میر پور خاص میں بدنام زمانہ ڈاکو چھوٹو سے پولیس کا بڑا مقابلہ ہوا، رات گئے میر پور خاص کا علاقہ محمود آباد گولیوں کی تڑ تڑاہٹ سے گونج اٹھا، علاقے میں چھوٹو ناریجو اور اس کے ساتھیوں کیخلاف پولیس نے گرینڈ ایکشن لانچ کیا۔

    مقابلے میں چار سو سے زائد پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا، کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے مقابلے میں چھوٹو ناریجو سمیت چار ڈاکو ہلاک ہوئے جبکہ دو تھانیداروں سمیت پانچ پولیس اہلکار بھی شہید ہوگئے۔

    ڈی آئی جی ثناءاللہ عباسی کا کہنا تھا کہ چھوٹو ناریجو کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر تھی، مارے گئے ڈاکو پورے سندھ میں دہشت کی علامت تھے، پولیس نے مارے گئے ڈاکوؤں کے گھر سے پندرہ سالہ لڑکا اور دو خواتین کو حراست میں لیا ہے۔

    جن کا تعلق ڈاکوؤں کے خاندان سے بتایا جاتا ہے، مقابلے میں شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔