Tag: میرپور

  • پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں آج ڈھاکہ میں ٹکرائیں گی

    پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں آج ڈھاکہ میں ٹکرائیں گی

    میرپور : کرکٹ کی دنیاکاسب سےبڑادنگل آج ہوگا، تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ آج میر پور ڈھاکہ کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے۔ ۔

    اعصاب شکن مقابلے میں آج روایتی حریف مد مقابل ہونگے۔ دوہزار چودہ کے ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹائی تھی۔

    آئی سی سی کے بڑے ایونٹس میں بھارت نے زیادہ تر میچوں میں پاکستان کو شکست سے دوچار کیا ہے لیکن ایشیا کپ 2014 کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔

    شاہد آفریدی کے ہاتھوں ایشون کی دھنائی ماضی کی یاد پھر سے تازہ کردے گی۔ شاہینوں نے بھارت کے منہ سے فتح چھین لی تھی۔

    دوسری جانب پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی بیٹسمین فارم میں ہیں تو پاکستان کی بولنگ لائن بھی مضبوط ہے اور خاص طور پر لیفٹ آرم آف اسپنر محمد نواز سے کافی امیدیں وابستہ ہیں اور کوشش کررہا ہوں کہ خود بھی اصل بوم بوم بن کر دکھاؤں۔

  • ٹی ٹونٹی میچ : پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ

    ٹی ٹونٹی میچ : پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ

    ڈھاکہ : بنگلہ دیش کیخلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے، محمد رضوان اور مختار احمد بنگلہ دیش کیخلاف ڈیبیو کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آج میرپور ڈھاکا میں کھیلا جا رہا ہے۔ شاہینوں کیلئے ون ڈے سیریز کی شکست کا بدلہ لینے کا وقت آگیا.

    پاکستان کے پاس ٹی ٹوئنٹی کے اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کی کمی نہیں تو ادھر بنگلہ دیشی ٹائیگر بھی ایک اور تاریخ بنانے کیلئے میدان میں اترے ہیں۔

        تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستانی اوپنرز احمد شہزاد اور مختار کریز پر موجود ہیں، ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کے بعد بنگلہ دیش کا مورال آسمانوں کو چھو رہا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا پاکستان انھیں روک سکے گا؟

  • آزاد کشمیرمیں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف آج شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال

    آزاد کشمیرمیں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف آج شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال

    میرپور: آزاد کشمیر کے محکمہ برقیات کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کیخلاف آج ضلع بھر میں شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میرپور پروٹیکشن فورم کے زیر اہتمام سیاسی جماعتوں، انجمن تاجران، وکلاء، ڈاکٹرز اور طلباء تنظیموں سمیت سول سوسائٹی کے ہزاروں افراد نے محکمہ برقیات آزادکشمیر کی طرف سے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دے رکھی تھی اور آج ضلع بھر میں مکمل پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال ہے۔

    میرپور میں آج شہریوں کی بڑی تعداد جلوسوں کی شکل میں چوک شہیداں میں پہنچی جہاں پر مظاہرین نے احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے حکومت آزادکشمیر، حکومت پاکستان اور واپڈا پاکستان کے خلاف نعرہ بازی بھی کی ہے۔

    اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرپور متاثرین منگلا ڈیم کا ضلع ہے اور جہاں کے لوگوں نے منگلا ڈیم کی تعمیر اور توسیع کیلئے دومرتبہ قربانیاں دیں ہیں۔

    اس موقع پر مقررین کا کہنا ہے کہ واپڈا منگلاڈیم سے 1400 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے جبکہ ضلع میرپور کی ضرورت صرف70میگاواٹ ہے۔ مظاہرین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین منگلا ڈیم کے ضلع میں لوڈشیڈنگ کے بغیر مفت بجلی مہیا کی جائے گی۔ بصورت دیگر میرپور کے شہری اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

  • بنگلہ دیش کے باؤلر نے منفرد اورشاندار ریکارڈ قائم کردیا

    بنگلہ دیش کے باؤلر نے منفرد اورشاندار ریکارڈ قائم کردیا

    میرپور : بنگلہ دیشی تیج الاسلام ڈیبیو پر ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر ون ڈے میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بنگلہ دیشی بھی بن گئے، بنگلہ دیش کے تائج الاسلام نے زمبابوے کے خلاف میرپور میں اپنے کریئر کے پہلے ہی میچ میں ہیٹ ٹرک کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

    میرپور میں کھیلے جانے والے ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں بائیں ہاتھ کے اسپنر تائج الاسلام نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ہی میچ میں ہیٹرک بنائی۔

    بائیس سالہ تائج الاسلام نے میچ کے ستائیسویں اوور کی آخری گیند پر پانیانگارا کو بولڈ کیا جس کے بعد انتیسویں اوور کی پہلی گیند پر نیومبو کو ایل بی ڈبلو جبکہ دوسری گیند پر چھتارا کو بولڈکر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

    نوجوان اسپنر نے میچ میں صرف گیارہ رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ان کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے زمبابوے کی پوری ٹیم صرف ایک سو اٹھائیس رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    تائج الاسلام ون ڈے کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بنگلہ دیشی بولر ہیں۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کے شہادت حسین، عبدالرزاق اور روبیل حسین بھی ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں تاہم تینوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

  • میرپور:شہریوں کابھارتی فوج کی بربریت کیخلاف یوم سیاہ

    میرپور:شہریوں کابھارتی فوج کی بربریت کیخلاف یوم سیاہ

    میرپور: ورکنگ باؤنڈری اورلائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بربریت کے خلاف میرپورآزاد کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے،گزشتہ کئی روز سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری اور سیز فائرکی خلاف ورزی سے ہونے والے جانی نقصانات کے خلاف وزیراعظم آزاد کشمیرکی کال پر شہری یوم سیا ہ منارہے ہیں۔

    ا س موقع پرمیرپور آزاد کشمیر اور کوٹلی میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جس میں مختلف سیاسی جماعتوں، انجمن تاجران، سرکاری ملازمین، سول سوسائٹی اور طلباء سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نےشرکت کی اوربھارتی جارحیت کےخلاف شدید نعرےبازی کی۔

    احتجاج میں شریک افراد نےاقوام متحدہ سےمطالبہ کیا کہ بھارتی اشتعال انگیزی کا فوری نوٹس لیا جائے۔