Tag: میری ٹائم

  • فشنگ پالیسی: مچھیروں کے لیے وزیر بحری امور کا بڑا اعلان

    فشنگ پالیسی: مچھیروں کے لیے وزیر بحری امور کا بڑا اعلان

    کراچی: پی ٹی آئی حکومت کی فشنگ پالیسی کے تحت وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے مچھیروں کی بہبود کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق برسوں سے نظر انداز ماہی گیر کمیونٹی کا صبر اور انتظار رنگ لے آیا، مچھیروں کو سرمائے کی فراہمی کے لیے اہم قدم اٹھا لیا گیا۔

    وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے ایک بیان میں کہا کہ محرومیوں میں دھنسی جفا کش ماہی گیر برادری کے لیے آج بڑا دن ہے، اب سرمائے کی قلت یا عدم دستیابی ماہی گیری میں رکاوٹ نہیں ڈال سکے گی۔

    انھوں نے خوش خبری دی کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود حکومت ماہی گیروں کو سرمایہ فراہم کرے گی، اس سلسلے میں وزارت بحری امور نے بینک آف پنجاب اور کامیاب جوان پروگرام کو یک جا کر دیا ہے۔

    علی زیدی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے بلیو اکانومی کے وژن کی روشنی میں یہ قدم اٹھایا گیا ہے، علی زیدی نے بتایا کہ اس پروگرام کے ذریعے اب وزارت بحری امور ماہی گیروں کا ہاتھ تھامے گی، ہم ماہی گیروں کو آلات، ساز و سامان اور نئی کشتیاں خریدنے کے لیے سرمایہ دیں گے۔

    ماہی گیروں کی قسمت چمک اٹھی، بڑ ی تعداد میں نہایت اعلیٰ ذائقے والی مچھلی پکڑی گئی (ویڈیو)

    انھوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں کورنگی فش ہاربر اور میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ میں بوتھ قائم کیے جا رہے ہیں، جن کا انتظام وزارت بحری امور اور بینک آف پنجاب سنبھالیں گے، اور اہل درخواست گزاروں کو سرمائے کے حصول میں معاونت فراہم کریں گے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ ماہی گیر برادری کی بہبود و ترقی کے لیے فشنگ پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، عشروں سے نظر انداز اس طبقے کے لیے جلد مزید خوش خبریاں بھی دیں گے۔

  • بڑی کارروائی، اربوں روپے مالیت  کی منشیات برآمد، 11غیر ملکی گرفتار

    بڑی کارروائی، اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، 11غیر ملکی گرفتار

    کراچی: میری ٹائم سیکیورٹی اور کسٹمز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات سے بھری 2 کشتیاں پکڑ لیں اور 11 غیرملکیوں سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق میری ٹائم اور کسٹمز نے کھلے سمندر میں اہم اطلاعات پر بڑی کاررائی کی اور 14 ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد سمیت 16 ملزمان کو بھی گرفتار کیا، اہلکارں نے 2 کشتیاں کو بھی قبضے میں لے لیا۔

    متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ کارروائی 26اپریل کو میری ٹائم اور کسٹمز نے کھلےسمندر میں کی۔ منشیات میں 2410 کلو حشیش، 133 کلو براؤن کرسٹل اور 181کلو آئس شامل ہیں۔ منشیات کی قیمت ساڑھے 14 ارب سے زائد ہے۔

    اے این ایف کی کراچی میں بڑی کارروائی، 7 ارب روپے کی منشیات برآمد

    رواں ماہ کے آغاز میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 7 ارب روپے کی منشیات برآمد کی تھی۔ بعد ازاں مؤثر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

    یاد رہے کہ رواں سال 10 فروری کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے بیرون ملک اسمگل کی جانے والی 98 کروڑ روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لی تھی۔اے این ایف کے مطابق ہیروئن کنٹینر کے ذریعے ہالینڈ بھجوائی جا رہی تھی۔منشیات کنٹینر کے نچلے حصے میں منشیات انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

  • کراچی جیسی کوسٹل بیلٹ والا ملک قرضے لینے والا نہیں دینے والا ہوتا ہے: علی زیدی

    کراچی جیسی کوسٹل بیلٹ والا ملک قرضے لینے والا نہیں دینے والا ہوتا ہے: علی زیدی

    کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ ہم نے چھوٹی چھوٹی چیزوں کے لیے بڑی چیزوں کا نقصان اٹھایا، کراچی جیسی کوسٹل بیلٹ جس ملک کے پاس موجود ہو وہ ملک قرضے لینے والا نہیں دینے والا ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کا سمینار منعقد ہوا جس میں فاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے شرکت کی۔

    سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ آئی ایم او نیشنل سیمینار ہانگ کانگ کنونشن کا انعقاد شپ بریکنگ انڈسٹری اور شپ انڈسٹری کے لیے اہم ہے۔ ہم شپ بریکنگ انڈسٹری میں پہلے نمبر پر تھے اب چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ ہم نے چھوٹی چھوٹی چیزوں کے لیے بڑی چیزوں کا نقصان اٹھایا، بنگلہ دیش میں کپاس پیدا نہیں ہوتی لیکن وہ ٹیکسٹائل میں کئی گنا زیادہ برآمدات کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کنونشن پر اگر ابھی دستخط ہوگئے تو ہم شپ بریکنگ انڈسٹری میں 4 نمبر سے بھی مزید نیچے گر جائیں گے۔ یہ کنونشن شپ بریکنگ انڈسٹری کے لیے تحفظ اور قانون پر عملدرآمد کا ہے۔ کچھ برس پہلے تحفظ پر عملدرآمد نہ کرنے سے گڈانی پر شپ بریکنگ میں کئی قیمتی انسانی جانوں کا نقصان اٹھایا۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ کراچی جیسی کوسٹل بیلٹ جس ملک کے پاس موجود ہو وہ ملک قرضے لینے والا نہیں دینے والا ہوتا ہے، شپ بریکنگ انڈسٹری میں بہتری لانا ایک چیلنج ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی بھی چیلنج سے گبھرانا نہیں ہے۔ پہلے ادوار میں نئے ڈریجر خریدے گئے جو کبھی استعمال نہیں کیے گئے۔ نیب میں ان کی انکوائری بھیج چکا ہوں، بغیر استعمال ہوئے کئی بار ان کے پرزے امپورٹ کروائے گئے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ حکومت کو ہر جگہ پر ریگولیشن لانے کی ضرورت ہے، شپ بریکنگ اور میری ٹائم میں ریگولیشن لا رہے ہیں۔ بہت سے لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہیں، کسی ماں باپ کو اچھا نہیں لگتا جب بچے کو انجکشن لگتا ہے۔ ہمیں بچے کے مستقبل کے لیے یہ تکلیف برداشت کرنا پڑتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اداروں کی استعداد کار بڑھانا ہوگی، 10 سال میں پہلی بار فشریز کے ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی گئی۔ ماضی میں ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دی جاتی رہی۔ ماہی گیری کے شعبے میں 2 ارب ڈالر تک برآمدات بڑھائی جاسکتی ہے۔ میری ٹائم شعبے میں کئی اصلاحات لا رہے ہیں۔

  • لانچ پر چھاپہ:1ارب روپے کی منشیات برآمد، 12 اسمگلر گرفتار

    لانچ پر چھاپہ:1ارب روپے کی منشیات برآمد، 12 اسمگلر گرفتار

    کراچی: محکمہ کسٹم اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ارب روپے مالیت کی 100کلو گرام وائٹ کرسٹل منشیات پکڑلی اور 12 اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے انجم وہاب نے بتایا کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹم کی انٹیلی جنس فورسز کو خفیہ ذرائع سے معلومات حاصل ہوئیں کہ سمندر کے راستے سو کلو گرام وائٹ کرسٹل منشیات بیرون ملک اسمگل کی جانی ہے۔

    mary-time-post-1

    اطلاع ملنے پر دونوں ایجنسیز نے سمندر میں نگرانی سخت کردی، بالآخر 18 دسمبر کی رات کو ایک مشکوک بوٹ نظر آئی جس کا تعاقب کیا گیا اور چھاپہ مارا تو بوٹ سے 100 کلو گرام وائٹ کرسٹل منشیات برآمد ہوئی۔

    یہ منشیات یہاں سے افریقا اور وہاں سے یورپ اور امریکا جانی تھی، عالمی منڈی میں اس کی مالیت ایک ارب روپے بتائی جاتی ہے، یہ بہت اعلیٰ معیار کی نارکوٹکس ہے۔

    میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں 12 اسمگلرز کو حراست میں لے لیا گیا ہے، مزید تفتیش کے لیے ان افراد اور منشیات کو کسٹم انٹیلی جنس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ سی پیک کے حوالے سے سمندر بالخصوص مکران کوسٹل کے علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئےاس قسم کی کارروائیوں میں اضافہ کردیا گیا ہے گزشتہ تین ماہ میں یہ تیسری بڑی کارروائی ہے۔

  • پاکستان میں پہلی بار سجا ڈولفن میلہ

    پاکستان میں پہلی بار سجا ڈولفن میلہ


      کراچی میں ڈولفن کی شرارتیں، بچے خوش بڑے بھی ہوئے لطف اندوز ہوئے ، پانی کی بلی نے بھی کرتب دکھائے سب نے کیا خوب انجوائے۔

    اٹکھیلیاں، مستیاں، دلجوئیاں، اداوٗں سے کراچی کے لوگوں کا دل لبھاتی ڈولفن، کراچی کے میری ٹائم میوزیم میں ڈولفن کی دیکھ دیکھ کر ادا ہر کوئی ہورہا ہے فدا، لچکتی  مٹکتی، بل کھاتی، میوزک کے سنگ جھومتی ڈولفن بکھیر رہی مسکراہٹیں اوردے رہی ہے خوشیوں کا تحفہ۔

     شوخ حسینہ کی طرح ادا دکھاتی ڈولفن ناز اٹھانا بھی خوب جانتی ہے۔ ڈولفن کو صرف والی بال کھیلنے کی شوقین نہیں بلکہ مصوری کا شغف بھی رکھتی ہے۔