Tag: میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی

  • میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا کامیاب ریسکیو آپریشن ، 4 ماہی گیروں کو بچالیا

    میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا کامیاب ریسکیو آپریشن ، 4 ماہی گیروں کو بچالیا

    کراچی: میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سمندر میں کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 4 ماہی گیروں کو بچالیا۔

    تفصیلات کے مطابق میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سمندر میں کامیاب ریسکیو آپریشن کیا اور موقع پر پہنچ کر4 ماہی گیروں کی جان بچالی۔

    ایم ایس اے کا کہنا ہے کہ الایوب نامی ماہی گیرکشتی کا انجن کراچی سےتقریباً 20کلومیٹردور خراب ہوگیاتھا، جس کے بعد خراب کشتی میں تیزی سے پانی بھر نا شروع ہو گیا تھا اور کشتی بہت زیادہ پانی بھرنے کی وجہ سے ڈوب گئی۔

    ایم ایس اے کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی کےجہاز نے موقع پر پہنچ کر4 ماہی گیروں کی جان بچائی۔

    گذشتہ روز پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی بھارتی فشنگ لانچ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھارتی ماہی گیر کشتی کو 5 ماہی گیروں سمیت حراست میں لے لیا تھا۔

    ترجمان پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا کہنا تھا کہ بھارتی ماہی گیروں کو مزید قانونی کروائی کے لیے ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔

  • مشکوک لانچ کے خفیہ ٹینکوں سے ساڑھے 7 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد

    مشکوک لانچ کے خفیہ ٹینکوں سے ساڑھے 7 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد

    کراچی: کھلے سمندر میں مشکوک لانچ کے خفیہ ٹینکوں سے ساڑھے 7 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سمندر میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے دوران ایک لانچ سے ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا۔

    میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہاز نے کھلے سمندر میں پیٹرولنگ کے دوران ایک مشکوک لانچ پر کارروائی کی، الرحیمی نامی مشکوک لانچ کے خفیہ ٹینکوں سے اسمگل شدہ 7500 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا۔

    میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے اسمگل شدہ ڈیزل اور لانچ تحویل میں لیتے ہوئے 7 اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ایم ایس اے کا کہنا تھا کہ ڈیزل اور لانچ کو اسمگلروں سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹم کے حوالے کر دیا گیا ہے-

    یاد رہے کہ 13 اگست کو میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سمندر میں ریسکیو آپریشن کے دوران سمندر میں پھنسی ہوئی ماہی گیروں کی کشتی کو بچایا تھا۔

    میری ٹائم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سمندر میں کشتی فنی خرابی کے باعث پھنس گئی تھی، میری ٹائم کے جہاز اور تیز رفتار کشتیوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، اور کشتی پر سوار 23 ماہی گیروں کو بچا کر کراچی پہنچایا گیا۔