Tag: میری ٹائم سیکیورٹی

  • میری ٹائم سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے سے گریز کیا جائے، دفتر خارجہ کا اسرائیلی حملوں پر رد عمل

    میری ٹائم سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے سے گریز کیا جائے، دفتر خارجہ کا اسرائیلی حملوں پر رد عمل

    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے اسرائیلی حملوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ٹائم سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے سے گریز کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایران کو یو این چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق ہے۔

    ترجمان نے کہا ایران کے خلاف جارحیت فوری بند کی جائے، اور مشرق وسطیٰ کو ایٹمی اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے دیگر ہتھیاروں سے پاک کیا جائے، ایرانی ایٹمی پروگرام کے حوالے سے بات چیت کا راستہ فوری طور پر اختیار کیا جانا چاہیے۔


    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں


    انھوں نے کہا میری ٹائم سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے سے گریز کیا جائے، نائب وزیر اعظم کی اس حوالے سے کئی ممالک کے وزرائے خارجہ سے بات ہوئی ہے، اسحاق ڈار نے ایران کے خلاف اسرائیل کے غیر قانونی حملوں سے پیدا خطرات کو اجاگر کیا۔


    ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دے دی، حتمی حکم جاری نہیں کیا، امریکی اخبار کا دعویٰ


    دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو جارح کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے، اسرائیلی جارحیت ایران کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے، 21 مسلم ممالک نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کو مشترکہ اعلامیے میں مسترد کیا، اور اسرائیلی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین اور یو این چارٹر کے خلاف قرار دیا۔

    ترجمان نے کہا مسلم ممالک نے مشرق وسطیٰ کو جلد نیو کلیئر و تباہی کے بھاری ہتھیاروں سے پاک خطہ قرار دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

  • دو امریکی جہاز پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی کے بیڑے میں‌ شامل

    دو امریکی جہاز پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی کے بیڑے میں‌ شامل

    کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے دو امریکی جہازوں کو بحری بیڑے میں شامل کرلیا، پی ایم ایس ایس ’’سبقت‘‘ اور پی ایم ایس ایس ’’رفاقت‘‘ سمندری حدود میں گشت، نگرانی سرچ، ریسکیو اور نفاذ قانون جیسے آپریشن کو موثر انداز میں نبھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

    اس ضمن میں پی این ایس ڈاکیارڈ میں پی ایم ایس ایس سبقت اور رفاقت کی پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے بحری بیڑے میں شمولیت کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کے آغاز میں پی ایم ایس اے کے چاق و چوبند دستے نے مہمان خصوصی وائس ایڈمرل (ر) طیب علی ڈوگر کو سلامی پیش کی۔

    وائس ایڈمرل (ر) طیب علی ڈوگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم ایس ایس سبقت اور رفاقت کی شمولیت سے پی ایم ایس اے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

    ریئر ایڈمرل راجہ جمیل اختر نے بتایا کہ پی ایم ایس اے کے بحری بیڑے میں ہیلی کاپٹر کی شمولیت کے لیے وزارت دفاع کو پی سی ون ارسال کردیا ہے۔

    ڈی جی پی ایم ایس اے کا کہنا تھا کہ سمندری حدود کی نگرانی کو مزید موثر بنانے کے لیے یاک اور کولاچی جہاز پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا حصہ بن جائیں گے جبکہ اگلے سال مارچ تک 600 سو اور 1500 سو ٹن وزنی جہاز بھی شامل کیے جائیں گے۔

  • امریکا کا بھارت سے لاجسٹک‘ میری ٹائم معاہدہ خطرے کی گھنٹی ہے: ناصر جنجوعہ

    امریکا کا بھارت سے لاجسٹک‘ میری ٹائم معاہدہ خطرے کی گھنٹی ہے: ناصر جنجوعہ

    اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی ناصرجنجوعہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور بھارت بڑے دفاعی شراکت داربن کرابھرے ہیں، تاہم ان ممالک کو یاد رہے کہ خطے کے دیگرممالک کے لئے بیرونی دنیا تک رابطے کا گیٹ وے "پاکستان” ہے.

    تفصیلات کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی کے زیر اہتمام بحرہند میں سیکیورٹی چیلنجز سے متعلق ایک روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی مشیر قومی سلامتی ناصرجنجوعہ تھے مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ کا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹائم سیکیورٹی کا تصوراہمیت کاحامل ہے.

    جس کا اہم جزسمندر،گورننس اور سلامتی ہیں،یہ ہمیں مستقبل کے سنہرے مواقع بھی فراہم کرتی ہے، اس کا تصور مزید بہتر ہو رہا ہے موجودہ صورتحال کے پیش نظر بھارت اور امریکا بڑے دفاعی شراکت داربن کرابھرے ہیں، امریکا کے اس خطے میں 3لاکھ 60 ہزارفوج موجود ہیں جبکہ بھارت چین کوروکنے کی تیاریوں میں مصروف ہے.

    انہوں نے کہا کہ ان ممالک کو یاد رہے کہ پاکستان خطے کے دیگرممالک کے لئے بیرونی دنیا تک رابطے کا گیٹ وے ہے، البتہ امریکا ۔کا بھارت سے لاجسٹک اور میری ٹائم معاہدہ خطرے کی گھنٹی ہے، بحرہند دنیا بھر کے دریاؤں اورسمندروں سے منسلک ہے

    دوسری جانب مشیر قومی سلامتی ناصرجنجوعہ نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کے دوران کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف فوجی اتحاد کےسربراہ بن کراتحاد کا سبب بنیں گے، وہ اپنے تجربات اورسوچ سےغلط فہمیوں کو دور کریں گے ، اسلامی اتحاد کا فائدہ ایران سمیت مخالف ممالک کو بھی ہوگا.

    سی پیک کے حوالے سے پوچھے گئے سول کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پائیدار امن سےروس اوروسطی ایشائی ریاستوں کو اس راہداری سے فائدہ ہوگا.

    پاک افغان تعلقات پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر صورت افغانستان سے تعلقات بہتر بنانا ہوں گے ،مشرقی اور مغربی محاذمیں سے مغربی محاذ بہتر تعلقات سےبندکرنا ہوگا.

    پاکستان اور بھارت کے تعلقات کے حوالے سے مشیر قومی سلامتی ناصرجنجوعہ نے کہا کہ ھارت کا 2محاذ کھولنا گھاٹے کا سودا ہے،بھارت کے دونوں محاذ ایٹمی طاقتوں کے خلاف ہیں۔