کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں آپریشن کرتے ہوئے ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات پکڑ لی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ سمندر میں آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے، برآمد کی گئی منشیات میں 500 کلو سے زائد چرس، کرسٹل آئس اور شراب کی بوتلیں شامل ہیں۔
میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ترجمان نے مزید بتایا کہ منشیات محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ کے حوالے کردی گئی ہے۔
پچھلے مہینے بھی پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندرمیں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی تھی، یہ 10 دنوں کے دوران بحریہ کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کی خلاف تیسری بڑی کارروائی تھی۔
پی ایم ایس ایس ژوب نے شمالی بحیرہ عرب میں بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی تھی، پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالرز تھی۔
پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کامیابی سے مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کیا تھا، وزیراعظم شہباز شریف نے تیسرے کامیاب انسداد منشیات آپریشن پر پاک بحریہ افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین بھی پیش کیا تھا۔
https://urdu.arynews.tv/maritime-security-agency-seized-the-indian-fishermens-launch/