Tag: میری ٹائم سیکیورٹی فورسز

  • سمندری سرحد عبور کرنے والے بھارتی باشندے گرفتار

    سمندری سرحد عبور کرنے والے بھارتی باشندے گرفتار

    اسلام آباد : میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کُھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کی مغربی سمندری سرحد عبور کرنے والے متعدد بھارتی باشندوں کو گرفتار کر کے کشتیاں ضبط کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق سمندر میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے آپریشن کرکے متعدد بھارتی باشندوں کو گرفتار کر کے کشتیوں کو ضبط کر لیا،یہ باشندے کشتیوں سمیت پاک سرحد عبور کر گئے تھے ملزمان کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام کشتیاں ملزمان سمیت کراچی سے لائی جائیں گی جہاں حساس ادارے ان ملزمان سے تحقیقات کریں گے اور اگر کسی قسم کی دراندازی ثابت ہوئی تو سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی آبدوز نے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی موجودگی کوبھی خفیہ رکھنے کی کوشش کی تھی لیکن پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس نے بھارتی آبدوز کا تعاقب کیا اور بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بھارتی آبدوز کو پیچھے دھکیل دیا تھا۔

    واضح رہے کہ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاک بحریہ کے ساتھ مل کر سمندر کی نگرانی مزید سخت کردی ہے اور پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کے لیے ہر دم چوکنا ہیں اور کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

  • کراچی سمندری حدود کی خلاف ورزی، 61 بھارتی ماہی گیرگرفتار

    کراچی سمندری حدود کی خلاف ورزی، 61 بھارتی ماہی گیرگرفتار

    کراچی : سمندری حدود کی خلاف ورزی پر اکسٹھ بھارتی ماہی گیروں کو گرفتا رکرلیا گیا ہے ، ڈاکس پولیس اسٹیشن میں فارن ایکٹ کے تحت سمندری حدود کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    میری ٹائم سیکیورٹی فورسز اور پاکستان نیوی نے سمندری حدودکی خلاف ورزی پر اکسٹھ بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے، ماہی گیر گیارہ کشتیوں میں سوار تھے جنہیں رات گئے ڈاکس پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ جہاں ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت سمندری حدود کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    ماہی گیروں کا مؤقف ہے کہ کھلے سمندر میں انہیں معلوم نہیں ہو پاتا کہ سمندری حدود کہاں تک ہے، جس کے باعث وہ پاکستان کی سمندری حدود پار کرگئے، جہاں انہیں سیکورٹی ایجنسیز نے گرفتار کرلیا۔

    ماہی گیروں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں انسانی ہمدردی کے تحت رہا کیا جائے جبکہ ماہی گیروں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں پاکستانی ماہی گیروں کو بھی رہا کیا جائے۔