Tag: میری ہاف

  • جنرل راحیل شریف اور جان کیری کی ملاقات بامقصد رہی، امریکا

    جنرل راحیل شریف اور جان کیری کی ملاقات بامقصد رہی، امریکا

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی ملاقات میں سیکیورٹی امور پر بامقصد بات چیت ہوئی ہے۔

    محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہاف نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کشمیر سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کا تعین پاکستان اور بھارت خود کرسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تازہ ترین صورتحال پرامریکی سفارتخانوں کے ذریعے دونوں ملکوں کے حکام سے رابطے میں ہے۔ پاکستان اور بھارت کو تشدد کے خاتمے کے لئے مل کرکام کرنا چاہئیے۔

    ترجمان نے جنرل راحیل شریف کی امریکی حکام سے ملاقاتوں کو بامقصد قرار دیا ہے۔

  • نوازشریف منتخب وزیراعظم ہیں،استعفی کا مطالبہ نہیں کیاجاسکتا، امریکا

    نوازشریف منتخب وزیراعظم ہیں،استعفی کا مطالبہ نہیں کیاجاسکتا، امریکا

    واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئینی اورجمہوری عمل کے حامی ہیں، کسی غیرآئینی تبدیلی کی حمایت نہیں کریں گے۔

    دفترخارجہ کی ترجمان میری ہاف نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ نوازشریف پانچ سال کے لیے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں، ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ نہیں کیاجاسکتا، امریکا پاکستان کے ساتھ جمہوریت کے لیے کام کر رہا ہے۔

    محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے، فریقین کو تشدد سے گریز کرنا چاہیے، پاکستان کی صورتحال کو تشویش ناک قرار نہیں دیا جاسکتا، سیاسی ڈائیلاگ کے لیے گنجائش موجود ہے، اسے پُرامن رہنا چاہیے۔

    امریکا پاکستان میں غیر آئینی تبدیلی کی حمایت نہیں کرے گا۔ انتخابی عمل جاری رہنا چاہئیے، پاک بھارت تعلقات کے بارے میں ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا پاک بھارت تعلقات میں بہتری چاہتا ہے اور صورتحال کی بہتری کے لئے دونوں ملکوں کی حکومت سے رابطے میں ہے۔