Tag: میرے پاس تم ہو

  • ’میرے پاس تم ہو‘ کی اداکارہ کی منگنی ہوگئی

    ’میرے پاس تم ہو‘ کی اداکارہ کی منگنی ہوگئی

    لاہور: اداکارہ اور ماڈل رحمت اجمل کی منگنی ایک سادہ تقریب میں انجام پا گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ’میرے پاس تم ہو‘ میں عائشہ کا کردار ادا کرنے والی رحمت اجمل نے ایک سادہ تقریب میں طیب کے ساتھ لاہور میں منگنی کر لی۔

    منگنی کی تقریب میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

    تین بہنوں میں سب سے چھوٹی رحمت اجمل نے اے لیول کرنے کے بعد لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس سے 2018 میں ٹیکسٹائل ڈیزائننگ میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی، خاص بات یہ تھی کہ انھوں نے ڈیپارٹمنٹ میں ٹاپ کر لیا تھا۔

    تصاویر: انسٹا گرام کی یوزر ریشم خان (rishamkhan) نے اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کیں

    تعلیم کے دوران ہی ان کی ایک ٹیچر نے انھیں ماڈلنگ کی طرف راغب کیا، اور یہیں سے انھوں نے ماڈلنگ کی چکاچوند دنیا میں قدم رکھ کر کئی برانڈز میں جلوے دکھائے، اور تعلیم مکمل کرنے سے قبل ہی رحمت اجمل بین الاقوامی پروجیکٹس کر چکی تھیں۔

    ماڈلنگ کے علاوہ انھوں نے اداکاری میں بھی جوہر دکھانا شروع کر دیے ہیں، موسیقار علی سیٹھی کی دو ویڈیوز میں اداکاری کی، بلاک بسٹر ڈراما ’میرے پاس تم ہو‘ میں عائشہ کا کردار ادا کیا۔

    اداکارہ و ماڈل رحمت اجمل اپنے منگیتر طیب کے ہمراہ (تصویر: rishamkhan انسٹاگرام)

    رحمت اجمل نے جس طرح اداکاری کے حوالے سے کئی بار اپنے شوق کا اظہار کیا، اسی طرح کمرشل اور آرٹ سنیما پروجیکٹس سے متعلق بھی اپنی دل چسپی کا اظہار کیا ہے۔

    اداکارہ ایک آن لائن کلاتھنگ اور ڈیکور برانڈ Rehstore کی مالک بھی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک ٹیکسٹائل ڈیزائنر ہیں اس لیے یہ پروجیکٹ ان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی ان کی ڈیزائننگ کی تعریف کر چکی ہیں۔

    رحمت اجمل خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے لیے بھی ہر وقت تیار رہتی ہیں، می ٹو مہم میں انھوں نے سرگرمی سے حصہ لیا تھا، پاکستانی ماڈل ایمان سلیمان نے جب لکس اسٹائل ایوارڈز میں اپنی نامزدگی سے دست برداری کا اعلان کیا تو یہ رحمت تھیں جنھوں نے ان کا ساتھ دیا۔

  • ڈرامے’میرے پاس تم ہو’ کی  کامیابی کے بعد خلیل الرحمان کا مداحوں کیلئے بڑا اعلان

    ڈرامے’میرے پاس تم ہو’ کی کامیابی کے بعد خلیل الرحمان کا مداحوں کیلئے بڑا اعلان

    کراچی : اےآروائی ڈیجیٹل کےمقبول ترین ڈرامے’میرے پاس تم ہو’ کی تاریخ ساز کامیابی کے بعد مصنف خلیل الرحمان قمر نے ڈرامے کا سیکیوئیل بنانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نامور مصنف خلیل الرحمان قمر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا آخری قسط میں مداحوں کے جذباتی منظر دیکھے، بھلا نہیں سکتا، میں کوشش کروں گا ، پھر ایسی کوئی شاندار چیز تخلیق ہوجائے اور اللہ ہماری مدد کرے کہ ایسا ہی کوئی شاہکار ڈرامہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں۔

    ایک سوال کے جواب میں خلیل الرحمان قمر نے کہا ویسے کبھی آج تک سیکیوئیل نہیں لکھا، لیکن ‘میرے پاس تم ہو’ کا سیکیوئیل آسکتا ہے۔

    ڈرامے کی مقبولیت کے حوالے سے انھوں نے کہا ایسی عزتیں کم ہی ملتی ہیں اور یہ میرا پروردگار ہی کرسکتا ہے ، ہم نے صرف اتنا کیا تھا کہ پوری دیانت داری سے محنت کرڈالی تھی۔

    https://www.facebook.com/arynewsud/videos/743037032771115/

    ایک سوال کہ آپ کی نظر میں حیا کی تعریف کیا ہے،اور مہوش کا کردار کیا سوچ کر لکھا تو خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ عورت کی حیا ایک تالا ہے ، جو صرف ایک چابی سے کھلتا ہے اور جب کوئی تالا ایک سے زیادہ چابیوں سے کھلنے لگے تو ہم اسے گھر سے باہر اٹھا کر پھینک دیتے ہیں، یہ ہیں میری نظر میں حیا کی تعریف ۔

    انھوں نے مردوں کی حیا کے حوالے سے کہا کہ حیا مرد عورت سے ہی سیکھتا ہے، عورت ہی حیا کا منبع ہیں ، ہم تو صرف سیکھنے والے ہیں ، جتنی حیا کی شرط عورت پر لاگو ہے ، تو میرا ایمان ہے اتنی ہی شرط مرد پر بھی لاگو ہوتی ہے۔

    ڈرامے کی کامیابی کے حوالے سے خلیل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں اتنا خوش تھا کہ مجھے اس خوشی سے ڈر لگ رہاتھا ، اللہ ہم پر مہربانی کرے ہم پھر اس طرح کا کام کرے اور اللہ اسے کارنامہ بنادے۔

    مزید پڑھیں : “میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط، دانش کا انتقال

    خیال رہے پاکستانی تاریخ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” دانش کے انتقال کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوا اور عوامی مقبولیت کے باعث ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط ملک بھر کے بڑے سنیما گھروں کی زینت بنا۔

    آخری قسط نشر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی، چند منٹوں میں ہی ڈرامے کی آخری قسط کا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور لمحوں میں ہزاروں ٹوئٹس کی گئیں۔

    واضح رہے اے آر وائی ڈیجیٹل کا شاہکار میرے پاس تم ہو اپنے منفرد موضوع اور ڈائیلاگز کی وجہ سے عوام میں مقبولیت کا حامل ہوا، عائزہ خان، حرا مانی، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کی جاندار اداکاری نے ڈرامے کو چار چاند لگادئیے تھے۔

  • میرے پاس تم ہو: اک شخص پورے پاکستان کو افسردہ کر گیا

    میرے پاس تم ہو: اک شخص پورے پاکستان کو افسردہ کر گیا

    پاکستان کی تاریخ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کے اختتام نے پورے پاکستان کو رلا دیا، لوگ دانش کی موت پر نہایت غمگین ہوگئے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو، جو پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کا تاریخ ساز ڈرامہ ثابت ہوا، گزشتہ رات اختتام پذیر ہوگیا۔ ڈرامے کا اختتام مرکزی کردار دانش (ہمایوں سعید) کی موت پر ہوا جس نے تمام مداحوں کو سوگوار کردیا۔

    ڈرامہ شائقین کی ہمدردیاں پہلے دن سے دانش کے ساتھ تھیں جس کی بیوی مہوش (عائزہ خان) دولت کے لیے اسے چھوڑ کر چلی جاتی ہے اور وہ بے وفائی کے کرب اور دکھ سے گزرتا رہتا ہے۔

    ڈرامے میں دانش کے بیٹے رومی کی ٹیچر ہانیہ (حرا مانی) کی آمد سے نیا موڑ آیا اور امید کی جانے لگی کہ دانش اب ہانیہ سے شادی کرلے گا، تاہم ڈرامے کا اختتام نہایت غیر متوقع ہوا اور دانش مہوش سے ایک جذباتی اور دردناک مکالمے کے بعد بالآخر جان سے گزر گیا۔

    ڈرامہ شروع ہوتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور اگلے ایک گھنٹے کے اندر تمام سوشل میڈیا سائٹس سے تمام موضوعات غائب ہوگئے اور صرف ڈرامے سے متعلق ٹرینڈز چھائے رہے۔

    دانش کی موت پر ڈرامہ شائقین نے مختلف انداز میں اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

    ایک صارف نے دانش اور مہوش کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وفا کرنے والے مر کر بھی ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، اور بے وفائی کرنے والے زندہ رہ کر بھی روزانہ مرتے ہیں۔

    ایک صارف نے مشہور شعر میں تبدیلی کرتے ہوئے لکھا کہ بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی، اک شخص پورے پاکستان کو افسردہ کر گیا۔

    ایک خاتون کا کہنا تھا کہ یہ محبت، نفرت، معافی اور شرمندگی کی کہانی تھی۔ دانش مر گیا لیکن جاتے ہوئے وہ مہوش کو احساس جرم میں مبتلا کرگیا۔

    ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ رومی سے خوابوں میں ملنے کا وعدہ کرنے والا منظر رلا گیا۔

    ایک صارف نے کہا کہ دانش کے کردار کی محبت، وفاداری، اور اس کا دھیما پن سب نہایت شاندار تھا۔ ایسے مرد صرف ڈراموں میں ہی ہوتے ہیں۔

    ایک اور صارف نے کہا کہ دانش اپنی آخری سانسیں لے رہا تھا اور پورا پاکستان رو رہا تھا۔

    ڈرامے کے بارے میں مصنف خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ انہوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے ہوتا ہوا دیکھا ہے، ڈرامے کا ٹائٹل سانگ اور آخری قسط لکھتے ہوئے وہ زار و قطار رو رہے تھے۔

    ڈائریکٹر ندیم بیگ کی ہدایت کاری اور ہمایوں سعید، عائزہ خان اور عدنان صدیقی کی شاندار اداکاری نے اس ڈرامے کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور یہ پاکستانی تاریخ کا پہلا ڈرامہ ہے جس کی آخری قسط سنیما گھروں میں دکھائی گئی اور اسے دیکھنے کے لیے لوگوں کا جم غفیر سنیما گھروں کو پہنچا۔

  • وفاقی وزیر کی ’میرےپاس تم ہو‘ کی کامیابی پر مبارکباد

    وفاقی وزیر کی ’میرےپاس تم ہو‘ کی کامیابی پر مبارکباد

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے اےآر وائی کو شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل’میرے پاس تم ہو‘ کی بے پناہ کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

    ڈرامے کے اختتام پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے لکھا کہ اے آر وائی کو شہرہ آفاق ڈرامہ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ڈرامہ کی پوری ٹیم اور لکھنے والےتعریف کے مستحق ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: “میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط، دانش کا انتقال

    فوادچوہدری نے لکھا کہ نیٹ فلکس، ایمازون پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں سرمایہ کاری کریں، پاکستان میں بھارت سے کئی گنا بہتر دماغ موجود ہیں، پاکستانی میوزک بھی بھارتی میوزک سےکئی گنا بہتر ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستانی تاریخ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” دانش کے انتقال کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوگیا۔

    ناظرین نے اے آر وائی ڈیجیٹل، سنیما گھروں اور موبائل ایپ پر اپنا پسندیدہ ڈرامہ دیکھا۔

    قسط نشر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی، چند منٹوں میں ہی ڈرامے کی آخری قسط کا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن بن گیا اور لمحوں میں ہزاروں ٹوئٹس کی گئیں۔

  • آخری قسط کے حوالے سے کرداروں نے کیا کہا؟

    آخری قسط کے حوالے سے کرداروں نے کیا کہا؟

    ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو” اختتام کی جانب گامزن ہے، شائقین کے ساتھ ساتھ ڈرامے کے کردار بھی آخری قسط دیکھنے کے لیے سنیما میں موجود ہیں۔

    https://twitter.com/arydigitalasia/status/1221101778151841794

  • "میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط، دانش کا انتقال

    "میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط، دانش کا انتقال

    کراچی: پاکستانی تاریخ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو” دانش کے انتقال کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوگیا۔

    ناظرین  نے اے آر وائی ڈیجیٹل، سنیما گھروں اور موبائل ایپ پر اپنا پسندیدہ ڈرامہ دیکھا۔

    https://twitter.com/Irshad_chum/status/1221114233053728776

    آخری قسط کے آغاز پر ڈرامے کے گزشتہ اقساط میں گزرے اہم سین دیکھائے گئے تاکہ کہانی ذہنوں میں تازہ ہو جائے. ڈرامے کی آخری قسط کو گرینڈ فینالے طور پر پیش کیا گیا جس کا دورانیہ دو گھنٹے تھا۔

    ادھر آخری قسط نشر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی، چند منٹوں میں ہی ڈرامے کی آخری قسط کا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن بن گیا اور لمحوں میں ہزاروں ٹوئٹس کی گئیں۔

     

    آخری قسط نشر ہونے سے پہلے ڈرامے کا اختتام کیسا ہوگا؟ کیا دانش پھر سے مہوش کو اپنائے گا یا پھر ہانیہ سے رشتہ جڑے گا؟ شہوار کا مستقبل کیا ہوگا؟ ان جیسے ان گنت سوالات شائقین کے ذہنوں میں تھے اور ہر کوئی اپنے طور پر ڈرامے کی آخری قسط کے حوالے سے نقشہ کھینچ رہا تھا۔

    خیال رہے اے آر وائی ڈیجیٹل کا شاہکار میرے پاس تم ہو اپنے منفرد موضوع اور ڈائیلاگز کی وجہ سے عوام میں مقبولیت کا حامل ہے، عائزہ خان، حرا مانی، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کی جاندار اداکاری نے ڈرامے کو چار چاند لگادئیے ہیں۔

    عوامی مقبولیت کے باعث ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط ملک بھر کے بڑے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ ڈرامے کے رائٹر خلیل الرحمان قمر نے آخری قسط سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’خدا گواہ ہے کہ آخری سین لکھتے ہوئے میرے ہاتھ کانپ رہے تھے اور میں رو رہا تھا‘۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ’آپ دیکھتے جائیے آگے کیا تماشا ہونے والا ہے، ڈرامے کی آخری قسط سب کی اسی طرح جان لے گی جس طرح اس نے میری جان لی ہے، ڈرامے کی ہر قسط پچھلی قسط سے زیادہ اچھی ہے‘۔

    https://www.instagram.com/p/B7id20LHCLF/?utm_source=ig_web_copy_link

    مصنف خلیل الرحمان نے ایک نجی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ہر ڈرامے اور فلم کا بہتر معاوضہ حاصل کیا ہے اور پاکستان میں سب زیادہ معاوضہ لینے والا مصنف ہوں۔

    انٹرویو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ ڈرامے کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں، جس پر انہوں نے معاوضہ بتانے سے انکار کردیا تاہم صحافی کے 50 لاکھ کہنے پر انہوں نے ہاں میں سر ہلایا۔
    ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی نامور مصنف خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے جس میں ہمایوں سعید، عائزہ خان، عدنان صدیقی اور حرا مانی نے مرکزی کردار ادا کیا۔

  • مقبول ترین  ڈرامے "میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط رکوانے کی درخواست مسترد

    مقبول ترین ڈرامے "میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط رکوانے کی درخواست مسترد

    لاہور : لاہور کی سول عدالت نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط روکنے کے لئے حکم امتناعی کی درخواست مسترد کردی۔ جج نائلہ ایوب نے قرار دیا کہ ڈرامہ کی نشریات سے معاشرے پر منفی اثرات کا امکان نہیں، سینسر بورڈنے بھی اجازت دےدی ہے۔

    عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ ڈرامے سے معاشرے پر برا اثر پڑنے کا امکان نہیں، سنسر بورڈ نے بھی ڈرامے کی نمائش کی اجازت دے دی ہے، درخواست گزار  کا کیس اس موقع پر حکم امتناعی کا نہیں بنتا۔

    اے آر وائی کی طرف سے میاں عرفان اکرم اور وقاص احمد عزیز ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ وکیل اےآروائی نے کہا ڈرامے کی آخری قسط 25 جنوری کو اے آر وائی ڈیجیٹل اور سینما گھروں میں نشر ہونی ہے۔ "میرے پاس تم ہو” ڈرامہ معاشرے کی اصلاح کے لیے ہے، ڈرامے کا مقصد غیرت کے نام پر قتل کرنے کی جوصلہ شکنی ہے، قانون کے مطابق بھی سول کورٹ اس معاملے کی سماعت نہیں کرسکتی۔

    وکیل نے مزید کہا کہ درخواست گزار کو اگر کوئی شکایت ہے تو متعلقہ فورم سے رجوع کرتے، جو قسط نشر ہی نہیں ہوئی اس کے متعلق درخواست قانون کے خلاف ہے، درخواست گزارقانون کے بجائے ڈرامےکےمکالموں پربات کررہےہیں ، اے آر وائی نے معاشرے کی ایسی برائی کی نشاندہی کی جس پربات کرتے لوگ گھبراتے ہیں۔

     

    مزید پڑھیں : میرے پاس تم ہو’ کی آخری قسط کیسی ہوگی ؟ عائزہ خان کا بڑا انکشاف

    واضح رہے کہگذشتہ روز  مقبول ڈرامے کی آخری قسط رکوانے ایک خاتون پٹیشن لے کر عدالت پہنچیں تھیں ، دوران سماعت عدالت نےکہا تھا پورا ڈرامہ دیکھ کرآگئیں،آپ پہلے کیا کررہی تھیں ، اتنےٹکٹ فروخت ہوگئے، آخری وقت پرڈرامہ کیسےروک دیں۔

    درخواست گزارکے وکیل نے کہا تھا کہ ڈرامےمیں ایک عورت پیسے کے لئے اپنے بچے کو بھی چھوڑ کر چلی جاتی ہے ، جواب میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بولےمگروہ آخری قسط میں واپس آرہی ہے، بعد ازاں عدالت نے فریقین سےچار فروری کو جواب طلب کرلیا تھا۔

    خیال رہے’ میرےپاس تم ہو’کی آخری قسط کل اےآروائی ڈیجیٹل سمیت پاکستان بھرکےسینماگھروں میں نشرہوگی، قسط کو سب سے پہلےاے آروائی زیپ کی ایپلیکشن پر دیکھا جاسکے گا۔

  • ‘میرے پاس تم ہو’ کی آخری قسط کیسی ہوگی ؟ عائزہ خان کا بڑا انکشاف

    ‘میرے پاس تم ہو’ کی آخری قسط کیسی ہوگی ؟ عائزہ خان کا بڑا انکشاف

    کراچی : پاکستان کی تاریخ کےمقبول ترین ڈرامے ’میرےپاس تم ہو میں مرکزی کردار ادا کرنے والی عائزہ خان نے کہا ہے کہ میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط میں زبردست دھماکہ ہوگا اور آپ کے دلوں میں بس جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بلاک بسٹرڈرامہ سیریل’’میرےپاس تم ہو‘‘کی آخری قسط کا پورےپاکستان کو بےصبری سےانتظار ہیں ، آخری قسط دیکھنے کیلئے کراچی کے سینما گھروں میں ٹکٹوں کی سیل بھی جاری ہے۔

    پاکستان کی تاریخ میں ریکارڈ توڑ بزنس کرنے والے ڈرامے میرے پاس تم ہو میں مہوش کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط دھماکے دار ہوگی اور ہمیشہ کیلئے آپ کے دل میں گھر کر جائے گی۔

    مزید پڑھیں : میرے پاس تم ہو‘ حرا مانی نے آخری قسط کے بارے میں بتادیا

    خیال رہے اے آر وائی ڈیجیٹل کا شاہکار میرے پاس تم ہو اپنے منفرد موضوع اور ڈائیلاگز کی وجہ سے عوام میں مقبولیت کا حامل ہے، عائزہ خان، حرا مانی، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کی جاندار اداکاری نے ڈرامے کو چار چاند لگادئیے ہیں۔

    ڈرامے کی آخری قسط کو گرینڈ فنالے کے طور پر پیش کیا جائے گا، آخری قسط کا دورانیہ دو گھنٹے ہوگا، جو 25 جنوری کی شب 8 بجے اےآروائی ڈیجیٹل سمیت پاکستان بھر کے سینماگھروں میں نشر ہوگی، سب سے پہلےاےآروائی زیپ کی ایپلیکشن پردیکھاجاسکے گا۔

    واضح رہے کہ ندیم بیگ کی ہدایتکاری میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی نامور مصنف خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے جس میں ہمایوں سعید، عائزہ خان، عدنان صدیقی اور حرا مانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

  • ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط اےآروائی ڈیجیٹل سے پہلے دیکھیں

    ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط اےآروائی ڈیجیٹل سے پہلے دیکھیں

    کراچی: مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے فینز کے لیے خوش خبری سامنے آگئی، ڈرامے کی آخری قسط اے آر وائی ڈیجیٹل سے پہلے دیکھنے کا سنہری موقع مل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق میرے پاس تم ہو کی آخری قسط دیکھنے کے لیے ڈرامے کے فینز اینڈرائڈ اور ایپل صارف اے آر وائی زیپ کی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کردیں، میرے پاس تم ہو کی آخری قسط اے آر وائی زیپ کی ایپ پر پہلے آئے گی۔

    میرے پاس تم ہو کی آخری قسط 25 جنوری کو سینما گھروں میں بھی نشر ہوگی۔

    خیال رہے مقبول ترین ڈرامہ سیریل اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور ناظرین اپنے پسندیدہ ڈرامے کی آخری قسط دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں، ڈرامے کی آخری قسط کو گرینڈ فنالے طور پر پیش کیا جائے گا، آخری قسط کا دورانیہ دو گھنٹے ہوگا، جو 25 جنوری کی شب 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ ندیم بیگ کی ہدایتکاری میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی نامور مصنف خلیل ہیں۔

  • مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘میرے پاس تم ہو’ کی آخری قسط کا پرومو جاری، دل تھام کر دیکھیں

    مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘میرے پاس تم ہو’ کی آخری قسط کا پرومو جاری، دل تھام کر دیکھیں

    کراچی : اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘میرے پاس تم ہو’ کی آخری قسط کا پرومو جاری کردیا گیا ہے، مصنف خلیل الرحمان قمر نے کہا تھا کہ ڈرامے کی آخری قسط سب کی اسی طرح جان لے گی جس طرح اس نے میری جان لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘میرے پاس تم ہو’ کی آخری قسط کا پرومو جاری کردیا۔

    دوسری جانب اے آروائی ڈیجیٹل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ڈرامہ سیریل ‘میرے پاس تم ہو کے دیکھنے والوں کے لئے ایک اور بڑی خبر دی کہ اس ہفتے 18 جنوری کو رات 8 بجے ڈرامہ سیریل ‘میرے پاس تم ہو کی پوری کاسٹ کے ساتھ ایک خصوصی شو نشر کیا جائے گا۔

    خیال رہے مقبول ترین ڈرامہ سیریل اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور ناظرین اپنے پسندیدہ ڈرامے کی آخری قسط دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں، ڈرامے کی آخری قسط کو گرینڈ فنالے طور پر پیش کیا جائے گا، آخری قسط کا دورانیہ دو گھنٹے ہوگا، جو 25 جنوری کی شب 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کی جائے گی۔

    عوامی مقبولیت کے باعث ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط ملک بھر کے بڑے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    مزید پڑھیں : ‘میرے پاس تم ہو’ کی آخری قسط سنیماؤں کی زینت بنے گی

    یاد رہے ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمان قمر نے آخری قسط سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ خدا گواہ ہے کہ آخری سین لکھتے ہوئے میرے ہاتھ کانپ رہے تھے اور میں رو رہا تھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ آپ دیکھتے جائیے آگے کیا تماشا ہونے والا ہے، ڈرامے کی آخری قسط سب کی اسی طرح جان لے گی جس طرح اس نے میری جان لی ہے، ڈرامے کی ہر قسط پچھلی قسط سے زیادہ اچھی ہے۔

    واضح رہے کہ ندیم بیگ کی ہدایتکاری میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی نامور مصنف خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے جس میں ہمایوں سعید، عائزہ خان، عدنان صدیقی اور حرا مانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔