Tag: میرے پاس تم ہو

  • ‘میرے پاس تم ہو’ کی آخری قسط سنیماؤں کی زینت بنے گی

    ‘میرے پاس تم ہو’ کی آخری قسط سنیماؤں کی زینت بنے گی

    کراچی: اے آر وائی کے شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری ڈبل قسط ملک بھر کے بڑے سنیماؤں میں دکھائی جائے گی۔

    پاکستانی ڈرامہ سیریل کی تاریخ میں ریکارڈ ریٹنگ لے کر ’میرے پاس تم ہو‘ نے نیا باب رقم کیا ہے، مقبول ترین ڈرامہ سیریل اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور ناظرین اپنے پسندیدہ ڈرامے کی آخری قسط دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

    ڈرامے کی آخری قسط کو گرینڈ فنالے طور پر پیش کیا جائے گا، آخری قسط کا دورانیہ دو گھنٹے ہے جو 25 جنوری کی شب 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کی جائے گی۔

    عوامی مقبولیت کے باعث ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط ملک بھر کے بڑے سنیما گھروں کی زینت بنے گی، کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے معروف سنیماؤں میں آخری قسط اپنے مقررہ وقت پر نشر کی جائے گی۔

    جاندار کہانی اور ہمایوں سعید، عائزہ خان، عدنان صدیقی کی شاندار اداکاری کی بدولت ڈرامے کی ہر قسط سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ رہی۔
    ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمان قمر نے آخری قسط سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا گواہ ہے کہ آخری سین لکھتے ہوئے میرے ہاتھ کانپ رہے تھے اور میں رو رہا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ آپ دیکھتے جائیے آگے کیا تماشا ہونے والا ہے، ڈرامے کی آخری قسط سب کی اسی طرح جان لے گی جس طرح اس نے میری جان لی ہے، ڈرامے کی ہر قسط پچھلی قسط سے زیادہ اچھی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ عورت کے ہاتھوں برباد ہوئے مرد پر میں ترس کھاتا ہوں، جب میں نے یہ ڈراما لکھنے کا ارادہ کیا تھا تو خود بخود میرے ذہن میں مکالمے آنا شروع ہوگئے اور میں انہیں سنبھالتا گیا اور لکھتا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یاد رکھیں خدا نے میرے قلم سے وہ چیز آپ کے پاس بھیج دی جو بہت ساری عورتوں کو سنبھلنے کا موقع دے گی اور بہت سارے مردوں کو یہ سوچنے کا موقع دے گی کہ ایسی عورتوں کے منہ پر تھپڑ مارنے کی ضرورت نہیں وہ بدقسمت تو اپنے منہ پر خود تھپڑ مارچکی، بس انہیں دعا دیجئے اور رخصت کیجئے اور کہیے آپ ہمارے نہیں جناب تو ہم بھی آپ کے نہیں۔

  • ’میرے پاس تم ہو‘ ڈائریکٹر نے آخری قسط کے حوالے سے کیا کہا؟

    ’میرے پاس تم ہو‘ ڈائریکٹر نے آخری قسط کے حوالے سے کیا کہا؟

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کے مصنف خلیل الرحمان قمر نے آخری قسط سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کا مقبول ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ اختتام کی جانب گامزن ہے اور آئندہ ہفتے اس کی آخری قسط نشر کی جائے گی، جاندار کہانی اور ہمایوں سعید، عائزہ خان، عدنان صدیقی کی شاندار اداکاری کی بدولت ڈرامے کی ہر قسط سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ رہی۔

    ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمان قمر نے آخری قسط سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا گواہ ہے کہ آخری سین لکھتے ہوئے میرے ہاتھ کانپ رہے تھے اور میں رو رہا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ آپ دیکھتے جائیے آگے کیا تماشا ہونے والا ہے، ڈرامے کی آخری قسط سب کی اسی طرح جان لے گی جس طرح اس نے میری جان لی ہے، ڈرامے کی ہر قسط پچھلی قسط سے زیادہ اچھی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ عورت کے ہاتھوں برباد ہوئے مرد پر میں ترس کھاتا ہوں، جب میں نے یہ ڈراما لکھنے کا ارادہ کیا تھا تو خود بخود میرے ذہن میں مکالمے آنا شروع ہوگئے اور میں انہیں سنبھالتا گیا اور لکھتا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یاد رکھیں خدا نے میرے قلم سے وہ چیز آپ کے پاس بھیج دی جو بہت ساری عورتوں کو سنبھلنے کا موقع دے گی اور بہت سارے مردوں کو یہ سوچنے کا موقع دے گی کہ ایسی عورتوں کے منہ پر تھپڑ مارنے کی ضرورت نہیں وہ بدقسمت تو اپنے منہ پر خود تھپڑ مارچکی، بس انہیں دعا دیجئے اور رخصت کیجئے اور کہیے آپ ہمارے نہیں جناب تو ہم بھی آپ کے نہیں۔

  • میرے پاس تم ہو: کیا ڈرامے کا اختتام دانش کی موت پر ہوگا؟

    میرے پاس تم ہو: کیا ڈرامے کا اختتام دانش کی موت پر ہوگا؟

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کا اختتام قریب آگیا ہے اور اس کے مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے اشارہ دیا ہے کہ ہوسکتا ہے ڈرامے کے اختتام پر ناظرین کو اپنے پسندیدہ کردار دانش کی موت کا صدمہ اٹھانا پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کے مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں شرکت کی اور پسندیدگی کے ریکارڈ توڑ دینے والے ڈرامے کے بارے میں گفتگو کی۔

    سب سے پہلے انہوں نے وضاحت کی کہ اگلی قسط دل تھام کر دیکھنے کا بیان انہوں نے ڈرامے کی آخری قسط کے لیے دیا تھا، ’کیونکہ اس ڈرامے کو مرد حضرات بھی بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں تو ضروری ہے کہ وہ آخری قسط دیکھتے ہوئے احتیاط کریں اور اپنی دوائیاں قریب رکھیں‘۔

    خوبصورت ڈائیلاگز اور فقروں کے لیے مشہور خلیل الرحمٰن قمر نے اس موقع پر بھی فقرہ جڑا کہ عورت تو مسلسل جذبات کی حالت میں رہتی ہے لیکن مرد جب جذباتی ہوتا ہے تو عورت سے زیادہ جذباتی ہوجاتا ہے، لہٰذا اس موقع پر احتیاط ضروری ہے۔

    خلیل الرحمٰن قمر نے بتایا کہ اس ڈرامے کا ٹائٹل سانگ لکھتے ہوئے وہ زار و قطار رو رہے تھے، کیوں کہ یہ سب انہوں نے اپنی طرف سے نہیں گھڑا بلکہ بہت سے لوگوں کو اس کرب سے گزرتے دیکھا ہے۔

    آخری قسط لکھتے ہوئے مصنف پر کیا بیتی؟

    مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کرنے کے بعد اب چونکہ ڈرامہ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور رواں ہفتے اس کی سیکنڈ لاسٹ قسط پیش کی جائے گی تو ناظرین کو ڈرامے کے اختتام کے بارے میں بے حد تجسس ہے۔

    مارننگ شو کے میزبانوں شفقت اور مدیحہ نے بھی ڈرامے کی آخری قسط کے حوالے سے جاننے کی کوشش کی۔

    اس سے پہلے خلیل الرحمٰن قمر نے اس وقت کے بارے میں بتایا جب انہوں نے آخری قسط لکھی۔ ’میں نے ڈرامے کی آخری قسط زار و قطار روتے ہوئے لکھی، صبح ساڑھے 4 بجے مکمل لکھ کر بیٹی کو جگایا اور روتے ہوئے اسے سنایا جسے اس نے بھی روتے ہوئے سنا‘۔

    ’اس کے بعد ہدایت کار ندیم بیگ کو فون کر کے آخری قسط کا اسکرپٹ سنایا، وہ اس وقت گاڑی چلا رہا تھا اسے گاڑی روکنی پڑی کیونکہ وہ بھی رونے لگا تھا‘۔

    آخری قسط میں کیا ہوگا؟

    مدیحہ کے بے حد اصرار پر خلیل الرحمٰن قمر نے آخری قسط کے حوالے سے ایک ہنٹ دیا۔ انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ایک اور مقبول ترین ڈرامے ’پیارے افضل‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈرامے میں جب انہوں نے مرکزی کردار افضل کو ماردیا تھا، تو ایک بار ہوائی جہاز میں سفر کے دوران ایک خاتون نے یہ کہتے ہوئے انہیں تھپڑ جڑ دیا کہ آپ نے افضل کو کیوں مار دیا؟ ’شاید اس بار بھی آپ کو کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملے‘۔

    ہر گھر میں مہوش اور دانش ہیں

    خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ اس ڈرامے کی مقبولیت کا سبب یہی ہے کہ یہ لوگوں کی اپنی کہانی ہے، کسی گھر میں مہوش ہے اور کسی گھر میں دانش۔ لوگ اس ڈرامے کو دیکھتے ہوئے اس لیے کرب سے گزرتے ہیں کیونکہ یہ کہیں نہ کہیں ان کی اپنی زندگی میں بھی ہوچکا ہے۔

    انہوں نے ڈرامے کو ایک شعر میں سموتے ہوئے کہا،

    کون چاہے گا محبت کی تباہی لیکن
    تم جو چاہو تو خدا اس کو بھی برباد کرے

    گفتگو کو اختتام پر لاتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر سے پوچھا گیا کہ اس کہانی کو فلم کی صورت میں کیوں نہیں پیش کیا گیا؟ جس پر انہوں نے کہا کہ فلم کا دورانیہ 1 سے ڈیڑھ گھنٹے کا ہوتا ہے اور اتنے مختصر وقت میں اتنا کچھ نہیں کہا جاسکتا تھا، بات کہنے سے رہ جاتی۔

    فلم انڈسٹری میں موضوعات کی یکسانیت پر انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ فلم انڈسٹری ان پڑھوں کے ہاتھ میں تھی، آج پڑھے لکھوں کے ہاتھ میں ہے لیکن ان کے ہاں تکبر زیادہ ہے، ’تکبر سے فلم نہیں بن سکتی، جب تک ہمارے اندر سیکھنے کی صلاحیت پیدا نہیں ہوگی اور ہم موضوعات کے لیے مڑ مڑ کر سرحد پار دیکھتے رہیں گے ہماری فلموں کا یہی حال رہے گا‘۔

  • ڈرامہ سیریل ‘میرے پاس تم ہو’ پاکستان میں نئے ریکارڈ بنانے میں کامیاب

    ڈرامہ سیریل ‘میرے پاس تم ہو’ پاکستان میں نئے ریکارڈ بنانے میں کامیاب

    کراچی : اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ نے ریٹنگ میں گیمز آف تھرونز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ترین ڈراما سیریل ”میرے پاس تم ہو“ ہر قسط کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ بناتا جارہا ہے، صارفین ہر ہفتے شدت سے ڈرامے کی اگلی قسط نشر ہونے کا انتظار کرتے ہیں جبکہ ہر نئی قسط کے ساتھ یہ ڈراما دیگر ڈراموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی آر پی (ٹیلی ویژن ریٹنگ پوائنٹ) کے نئے قائم کررہا ہے اس کے علاوہ یوٹیوب پر بھی اس ڈرامے نے طوفان مچایا ہوا ہے۔

    گوگل کے مطابق ڈراما سیریل ”میرے پاس تم ہو“ نے آئی ایم ڈی بی (انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس) پر دنیا بھر میں مقبول ترین ٹی وی سیریز ”گیم آف تھرونز“ کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے لیکن کیا واقعی یہ سچ ہے۔

    آئی ایم ڈی بی ایک آن لائن ڈیٹا بیس یعنی اعدادوشمار اور درجہ بندی کی ویب سائٹ ہے جو دنیا بھرسے فلموں، ڈراموں، ویڈیوز اور گیمز وغیرہ کے اعداد و شمار اور ریٹنگ جاری کرتی ہے، دنیا بھر میں آئی ایم ڈی بی کی ریٹنگ کو نہایت معتبر مانا جاتا ہے۔

    سرچ انجن گوگل کے مطابق ڈراما سیریل ”میرے پاس تم ہو“ کی ریٹنگ آئی ایم ڈی بی پر 10 میں 9.9 اور”گیم آف تھرونز کی 10 میں سے 9.4 ہے تاہم گوگل کے برعکس آئی ایم ڈی بی کی ویب سائٹ پر ڈراما سیریل ”میرے پاس تم ہو“ کی ریٹنگ 9.9 کے بجائے7.7 آرہی ہے۔

    واضح رہے کہ آئی ایم ڈی بی کی درجہ بندی کا نظام اس کے رجسٹرڈ صارفین کی جانب سے کاسٹ کیے جانے والے ہر انفرادی ووٹ کے تحت ہوتا ہے۔

    مزید پڑھیں : ’تھپڑ کھانے کے بعد عائزہ خان کا ردعمل آگیا‘

    ڈراما سیریل ”میرے پاس تم ہو“ کی اب تک 17 قسطیں نشر ہوچکی ہیں اورہر قسط کو ناظرین کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔

    یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو شاندار کہانی، عدنان صدیقی، عائزہ خان اور ہمایوں سعید کی جاندار اداکاری کی بدولت شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے، مداح ہفتے کی رات 8 بجے ڈرامہ دیکھنے کے لیے بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

  • ’دانش کی 80 لاکھ کی سرمایہ کاری نے اسٹاک مارکیٹ کو آسمان پر پہنچا دیا‘

    ’دانش کی 80 لاکھ کی سرمایہ کاری نے اسٹاک مارکیٹ کو آسمان پر پہنچا دیا‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں دانش کا کردار ادا کرنے والے ہمایوں سعید کی اسٹاک مارکیٹ میں بڑی سرمایہ کاری اور حقیقت میں اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے ہونے والی تیزی کے بعد سوشل میڈیا پر میمز بنانے کا سلسلہ چل نکلا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والا ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ اپنی مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ گزشتہ قسط میں دانش کا کردار ادا کرنے والے ہمایوں سعید کو اسٹاک مارکیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

    اتفاقاً اسی ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں بے تحاشہ تیزی دیکھی گئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر دانش کی سرمایہ کاری کے حوالے سے طنز و مزاح کا طوفان امڈ آیا۔

    ڈرامے کی گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ دانش کی سابقہ بیوی مہوش (عائزہ خان) اسے چھوڑ کر کروڑ پتی کاروباری شخص شہوار (عدنان صدیقی) کے پاس جا چکی ہے اور ابتدائی غم و صدمے کے بعد دانش اب زندگی کی طرف واپس لوٹ رہا ہے۔

    دانش پر بھی اب شہوار کی طرح دولت مند بننے کا بھوت سوار ہے جس کے لیے وہ سرکاری نوکری چھوڑ کر اور اپنا گھر بیچ کر کاروبار کرنا چاہتا ہے۔ تاہم ایک ہوٹل میں اتفاقاً شہوار کی کمپنی کے ملازمین کی گفتگو سننے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کرلیتا ہے۔

    وہ اپنے گھر کی فروخت سے حاصل ہونے والی 80 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے شہوار کی کمپنی کے تمام شیئرز خرید لیتا ہے جس کے دام ویسے ہی گر رہے ہوتے ہیں۔

    دانش کا دوست اسے اتنی بڑی سرمایہ کاری کرنے سے منع کرتا ہے تاہم دانش کا ارادہ اٹل ہے۔ دانش کی سرمایہ کاری کے چند گھنٹوں بعد ہی شہوار کمپنی کے شیئرز کے دام میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔

    حقیقت میں اتفاقاً اگلے ہی روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں بے تحاشہ اضافہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 9 ماہ بعد 40 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

    اس کے بعد ٹویٹر پر میمز بنانے کا سلسلہ چل نکلا اور لوگوں نے ڈرامے میں دانش کی سرمایہ کاری کو اسٹاک مارکیٹ کی تیزی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ دانش کی ہی بدولت اسٹاک مارکیٹ آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والا ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ ہر ہفتے کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔ ڈرامے کے کرداروں اور ڈائیلاگز کو ناظرین کی بے تحاشہ پسندیدگی موصول ہورہی ہے۔

  • ہمایوں سعید اور عائزہ خان کے نئے ڈرامے کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی چھاگیا

    ہمایوں سعید اور عائزہ خان کے نئے ڈرامے کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی چھاگیا

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کی پیشکش ہمایوں سعید اور عائزہ خان کے نئے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے نئے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کا ٹیژر شیئر کیا جو مداحوں کو بھا گیا، ڈرامے کی پہلی قسط 17 اگست کو نشر کی جائے گی۔

    ٹیژر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائزہ خان ہمایوں سعید کی اہلیہ کا کردار ادا کررہی ہیں، ہمایوں سعید کہتے ہیں کہ مجھے کبھی لگا نہیں کہ میرے پاس بڑی گاڑٰ نہیں ہے، بنگلہ نہیں ہے، تنخواہ سے زیادہ پیسے نہیں ہیں، پتا ہے کیوں کیونکہ میرے پاس تم ہو۔

    ہمایوں سعید ایک اور ڈائیلاگ میں کہتے ہیں کہ اگر تم یاد آؤ تو فون کرلوں جس پر عائزہ کہتی ہیں پوچھ کیوں رہے ہو کرلینا فون، ہمایوں سعید پھر کہتے ہیں اگر زیادہ یاد آؤ تو پھر فون کرلینا چلو جاؤ۔

    ڈرامے میرے پاس تم ہو کا ٹائٹل سونگ بھی مداحوں کو پسند آیا ہے جس کے بول ہیں کہ ’میں سمجھا کہ تم ہو تو کیا اور مانگوں، میرا یہ بھرم تھا میرے پاس تم ہو۔‘

    ڈرامے کی کہانی تین کرداروں عائزہ خان، کبریٰ خان اور ہمایوں سعید کے گرد گھومتی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرامہ لو ٹرائنگل ہوگا اس کی کہانی بالکل منفرد ہے۔

    میرے پاس تم ہو کی ہدایت کاری کے فرائض ندیم بیگ نے انجام دئیے ہیں جبکہ اس کی کہانی خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے۔

    اداکار ہمایوں سعید کی ڈراموں میں واپسی چار سال بعد ہورہی ہے اس سے قبل انہوں نے کامیاب فلم جوانی پھر نہیں آنی ٹو میں اداکاری کے جوہر دکھائیں تھے۔

  • عائزہ خان اور ہمایوں سعید کے نئے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی پہلی جھلک جاری

    عائزہ خان اور ہمایوں سعید کے نئے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی پہلی جھلک جاری

    کراچی: سگ سگما پلس اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی، ڈرامے میں عائزہ خان، ہمایوں سعید اور کبریٰ خان مرکزی کردار ادا کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے نئے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی پہلی جھلک جاری کردی۔

    ڈرامے کی پہلی جھلک میں ایک کمرے کا دروازہ کھلتا ہوا دکھایا گیا جس کے بعد ڈرامے کا نام لکھا ہے اور گلوکار ’گانے کے بول میرے پاس تم ہو‘ گنگنانے رہے ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی تین کرداروں عائزہ خان، کبریٰ خان اور ہمایوں سعید کے گرد گھومتی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرامہ لو ٹرائنگل ہوگا اس کی کہانی بالکل منفرد ہے۔

    میرے پاس تم ہو کی ہدایت کاری کے فرائض ندیم بیگ نے انجام دئیے ہیں جبکہ اس کی کہانی خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے۔

    اداکار ہمایوں سعید کی ڈراموں میں واپسی چار سال بعد ہورہی ہے اس سے قبل انہوں نے کامیاب فلم جوانی پھر نہیں آنی ٹو میں اداکاری کے جوہر دکھائیں تھے۔

    ہمایوں سعید نے ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا کردار بہت ہی سادہ ہے، میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں، زندگی بہت مشکل ہے مگر میں اپنی بیوی اور بچوں سے بہت محبت کرتا ہوں اور بہت ہی ایماندار شخص ہوں، ایمانداری کی انہیں بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے۔

    اداکارہ عائزہ نے مداحوں سے آج چیٹ سیشن ’آسک عائزہ‘ میں مختلف سوالات کے جوابات دئیے ان کا کہنا تھا کہ ڈرامے میرے پاس تم ہو کی پہلی قسط 17 اگست کو جاری ہوگی۔

    ایک صارف ببیتا شرما کی جانب سے ان سے پوچھا گیا کہ آپ انسٹاگرام پر کب لائیو چیٹ کریں گی جس کے جواب میں عائزہ نے کہا کہ بہت جلد انسٹاگرام پر مداحوں سے گفتگو ہوگی۔

    ایک اور صارف رابعہ نے پوچھا کہ آپ کو میوزک سے لگاؤ ہے اور گانے سنتی ہیں جس کے جواب میں عائزہ نے کہا کہ کبھی کبھی گانے سن لیتی ہوں۔