Tag: میرے ہمسفر

  • رومی نے اچانک نکاح‌ کرلیا

    رومی نے اچانک نکاح‌ کرلیا

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل "میرے ہمسفر” میں حرا خان (رومی) نے گھر سے بھاگ کر نکاح کرلیا۔

    ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں فرحان سعید (حمزہ)، ہانیہ عامر (ہالا)، صبا حمید (شاہجہاں)، وسیم عباس، زویا ناصر (ثمین)، عمر شہزاد (خرم)، حرا خان (رومی)، ثمینہ احمد (ہالا کی دادی)، علی خان (ہالا کے والد) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

    گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ رومی کالج جانے کی بجائے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ موٹرسائیکل پر سیر سپاٹوں کو نکل جاتی ہے۔

    رومی نے اب اپنے دوست سے گھر والوں سے چھپ کر شادی رچالی۔

    بیٹی کی شادی کا ابھی ان کی والدہ (شاہجہاں) کو علم نہیں ہوا جب وہ اپنے دوست سے ملنے گئی تھیں تو شاہجہاں نے  انہیں زور دار تھپڑ رسید کیا تھا۔

    شادی کرنے کے بعد رومی ڈر بھی رہی ہیں اور کہتی ہیں کہ اگر کسی کو علم ہوگیا تو کیا ہوگا اس پر ان کے دوست کہتے ہیں اگر کسی کو پتا بھی چل گیا تو بینڈ باجا لیے بارات لے کر پہنچ جائیں گے۔

    رومی کی شادی کا بھانڈا پھوٹنے کے بعد شاہ جہاں کا ردعمل کیا ہوگا؟ یہ جاننے لیے "میرے ہمسفر” کی اگلی قسط جمعرات رات 8 بجے دیکھیں۔

  • ’میں تمہارا سایہ بھی برداشت نہیں کرسکتا‘

    ’میں تمہارا سایہ بھی برداشت نہیں کرسکتا‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں حمزہ نے خرم کو دادی کے جنازے کو کاندھا دینے سے روک دیا۔

    ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں فرحان سعید (حمزہ)، ہانیہ عامر (ہالا)، صبا حمید (شاہجہاں)، وسیم عباس، زویا ناصر، عمر شہزاد (خرم)، حرا خان (رومی)، ثمینہ احمد (ہالا کی دادی) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

    ڈرامے کی 30ویں قسط میں دکھایا گیا کہ ’دادی کو آخری آرام گاہ کی جانب لے جایا جارہا ہوتا ہے اسی دوران خرم دادی کے جنازے کو کاندھا دینے کے لیے بڑھتے ہیں۔‘

    حمزہ، خرم کو روکتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’خبردار میں تمہارا سایہ اپنے خاندان کی کسی عورت پر برداشت نہیں کرسکتا چاہے وہ مر ہی کیوں نہ گئی ہو۔‘

    ڈرامہ کی 31 ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ ہالا دادی کی قبر پر جاکر رو رہی ہیں۔

    ہالا کہتی ہیں کہ ’دادی ہالا کے آنسو پوچھنے والا اب کوئی نہیں ہے آپ کی ہالا رُل گئی ہے سب کچھ برباد ہوگیا۔‘

    ادھر ’شاہجہاں ہالا کو گھر سے نکالنے پر تُلی ہوئی ہیں اور اپنے شوہر سے ہالا کو گھر سے نکالنے کا کہتی ہیں جس پر وہ کہتے ہیں کہ تمہیں ہالا کو نکالنا ہے نکال دینا کوئی کچھ نہیں کہے گا۔‘

    کیا شاہجہاں اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گی؟ یا پھر حمزہ اور ہالا کو دل سے قبول کرلیں گی؟ یہ سب جاننے کے لیے ’میرے ہمسفر‘ کی 31ویں قسط دیکھنا نہ بھولیں۔

  • ’میرا فون نہیں اٹھایا اب میں بھی نہیں اٹھاؤں گی‘

    ’میرا فون نہیں اٹھایا اب میں بھی نہیں اٹھاؤں گی‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ کی 29ویں قسط کا سین مداحوں کو بھا گیا۔

    ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں فرحان سعید (حمزہ)، ہانیہ عامر (ہالا)، صبا حمید (شاہجہاں)، وسیم عباس، زویا ناصر، عمر شہزاد (خرم)، حرا خان (رومی)، ثمینہ احمد (ہالا کی دادی) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

    گزشتہ 29ویں قسط میں دکھایا گیا کہ ’رومی اپنے دوست کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے ناراض ہوگئیں۔‘

    رومی کے دوست کہتے ہیں کہ ’کب سے تمہارا فون ملا رہا ہوں تم فون کاٹ رہی ہو۔‘ اس پر وہ کہتی ہیں کہ ’میری کال اٹھائی تھی۔‘

    وہ کہتے ہیں کہ ’میں باہر تھا اور فون چارج ہورہا تھا۔‘ رومی کہتی ہیں ’جو بھی ہے میں خود کو نظر انداز کیے جانا برداشت نہیں کرسکتی۔‘

    ان کے دوست کہتے ہیں کہ ’تم مجھے نظر انداز کرو یہ میں نہیں سہہ سکتا۔‘

    رومی کہتی ہیں کہ ’سچ کہہ رہے ہو، پھر دونوں ناراضگی ختم کرکے باتیں کرنا شروع کردیتے ہیں۔‘

    واضح رہے کہ ڈرامے میں حرا خان (رومی)، فرحان سعید (حمزہ) کی بہن کا کردار ادا کررہی ہیں۔

  • حمزہ نے مجھے کیوں چھوڑا؟ ثمین آبدیدہ ہوگئی

    حمزہ نے مجھے کیوں چھوڑا؟ ثمین آبدیدہ ہوگئی

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں حمزہ (فرحان سعید) کے ہالا (ہانیہ عامر) سے نکاح کرنے پر کزن ثمین (زویا ناصر) آبدیدہ ہوگئی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل پر گزشتہ دنوں میرے ہمسفر کی 12ویں قسط نشر کی گئی جس میں حمزہ اور ہالا نکاح کے بعد گھر میں آتے ہیں تو والدین کی جانب سے حمزہ پر ہالا کو چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے لیکن حمزہ اپنے والدین (صبا حمید) اور (وسیم عباس) کو صاف انکار کردیتا ہے۔

    ایک سین میں حمزہ کی کزن ثمین اپنی والدہ کے سامنے حمزہ اور ہالا کے نکاح ہونے پر آبدیدہ ہوگئیں کیونکہ وہ توقع کررہی تھیں کہ حمزہ ان سے شادی کرے گا۔

    ثمین روتے ہوئے کہتی ہیں کہ امی کیا واقعی حمزہ نے ہالا سے نکاح کرلیا ہے، والدہ کہتی ہیں کہ ان کا نام نہیں لو، اس پر ثمین کہتی ہیں کہ کیوں نام نہیں لوں ان دونوں کے نام اب جڑ جو گئے ہیں۔

    والدہ کہتی ہیں کہ ان کے نام نہیں جڑے ہیں تم اپنی تائی کو نہیں جانتیں وہ مر جائیں گے یا مار دیں گے۔

    ثمین کہتی ہیں کہ میں خود کو زندہ دفن محسوس کررہی ہوں، حمزہ نے مجھے کیوں چھوڑ دیا امی میں مر جاؤں گی۔

    دوسری جانب ہالا اپنی ساس اور حمزہ کی والدہ کے ظلم و ستم کو یاد کرکے افسردہ ہوجاتی ہیں کہ کس طرح انہوں نے ہالا کو گھر سے نکال دیا تھا۔

    کیا حمزہ اور ہالا کو گھر والے قبول کرلیں گے یا پھر ہالا کی زندگی مزید اجیرن ہوجائے گی، یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر کی 13ویں قسط دیکھنا نہ بھولیں۔