Tag: میر حاصل بزنجو

  • اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ کیلیے میر حاصل بزنجو کے نام پر اتفاق

    اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ کیلیے میر حاصل بزنجو کے نام پر اتفاق

    اسلام آباد :اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے لیے میر حاصل بزنجو کے نام پر اتفاق کرلیا گیا ، رہبرکمیٹی چیئرمین سینیٹ کے نام کا باقاعدہ اعلان کرےگی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے نئے چیئرمین سینیٹ کے لیے میرحاصل بزنجوکےنام پراتفاق کرلیا ہے، رہبر کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے نام کا آج باقاعدہ اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔

    چیئرمین سینیٹ کے لیے حاصل بزنجو اور میر کبیر شاہی کےنام پیش کیےگئےتھے ، چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    رہبرکمیٹی کے اجلاس کیلئے اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، ہاشم بابر، طاہر بزنجو، شفیق پسروری و دیگراجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں۔

    یاد رہے 9 جولائی کو اپوزیشن سینیٹرز کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لیے مشترکہ قرارداد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائی تھی، قرارداد پر 38 ارکان کے دستخط تھے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے سینیٹ اجلاس کے لیے ریکوزیشن بھی جمع کرائی گئی تھی ۔

    مزید پڑھیں : چئیرمین سینیٹ کے نام پر نوازشریف اور شہباز شریف کے درمیان اختلاف

    چیئرمین سینیٹ کے خلاف ایوان میں قرارداد منظور کی جائے گی، چیئرمین کو مستعفی ہونے کے لیے کہا جائے گا، مستعفی نہ ہونے کی صورت میں عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی، جس کے بعد قرارداد پر خفیہ رائے شماری ہوگی اور چیئرمین سینیٹ کو 30 منٹ تک بات کرنے دیا جائے گا، اکثریت نے ہٹانے کا فیصلہ دے دیا تو چیئرمین عہدے پر نہیں رہیں گے۔

    خیال رہے اس وقت 104 کے ایوان میں 103 ارکان ہیں حلف نہ اٹھانے والے اسحاق ڈار کے بغیر مسلم لیگ ن کے 30 سینیٹرز ہیں، سینیٹ میں اپوزیشن نے 67 سینیٹرز اراکین کی حمایت کا دعوی کیا ہے جبکہ حکومت کو36 ارکان سینیٹ کی حمایت حاصل ہے۔

    واضح رہے اے پی سی کے بعد اپوزیشن رہنماﺅں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے 25جولائی کو یوم سیاہ منائے جانے اور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا اور اے پی سی کے فیصلوں پر عمل در آمد کیلئے رہبر کمیٹی تشکیل دیدی گئی تھی۔

    بعد ازاں 5 جولائی کو متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرانے کا اعلان کیا تھا۔

  • نواز شریف کو روکوگے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا، میر حاصل بزنجو

    نواز شریف کو روکوگے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا، میر حاصل بزنجو

    اسلام آباد: وفاقی وزیر بندرہ گاہ و جہاز رانی میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ نواز شریف اور ان کی پارٹی کو روکوگے، اس کو ختم کروگے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر میر حاصل بزنجو نے کہا کہ چیف جسٹس کی سب باتیں مانتے ہیں، وہ ٹھیک کر رہے ہیں لیکن ملک کے تمام اداروں کو حقائق نظرانداز نہیں کرنے چاہئیں۔

    نیشنل پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ملک کے تمام اداروں میں اعتماد کی کمی ہے، ہم بین الاقوامی سطح پر کسی اچھی پوزیشن پر نہیں ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ریاست صرف حکومت ہی نہیں ہے بلکہ اس میں تمام ادارے شامل ہوتے ہیں، ریاست میں مسائل آئے تو سب نے کندھے جھاڑ کر اس کی ساری ذمہ داری حکومت پر ڈال دی۔

    میر حاصل بزنجو نے کہا ہم سب مل کر سوسائٹی کو تقسیم در تقسیم کر رہے ہیں، نظام کو اس نہج پر کیوں لے جایا جارہا ہے کہ ہمیں جواب دینا پڑے۔

    آج پارلیمنٹ ہارگئی، یہاں بیٹھتے ہوئے شرم آتی ہے، میرحاصل بزنجو

    واضح رہے کہ ملک میں اعلیٰ عدلیہ، پارلیمنٹ اور دیگر قومی اداروں کے مابین ایک عرصہ سے رسہ کشی جاری ہے جس کا نتیجہ ن لیگ کے وزیر اعظم کی نااہلی کی صورت میں نکلا ہے۔

    خیال رہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کے حوالے سے میر حاصل بزنجو کا مؤقف بہت واضح رہا ہے، وہ کہتے رہے ہیں کہ ملک کو جمہوریت کی راہ پر چلنے دیں، بین الاقوامی طور پر ہم اکیلے ہورہے ہیں، ہم باہم دست وگریباں ہونے جارہے ہیں، فیڈریشن کا جو حال بننے جارہا ہے وہ تاریخ کے بدترین دن ہونگے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حکومت کی اتحادی نیشنل پارٹی کا مردم شماری روکنے کا مطالبہ

    حکومت کی اتحادی نیشنل پارٹی کا مردم شماری روکنے کا مطالبہ

    اسلام آباد : حکومت کی اتحادی جماعت نیشنل پارٹی نے مارچ میں مجوزہ مردم شماری روکنے کا ایک مرتبہ پھر مطالبہ کردیا، وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے کہ افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری سے مسائل پیدا ہوں گے، فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شیپنگ میر حاصل خان بزنجو نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور دیگر پارٹی رہنماﺅں کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بدامنی کے باعث بلوچ علاقوں کے لوگ بڑی تعداد میں نقل مکانی کرچکے ہیں، دوسری جانب بلوچستان میں لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین آباد ہیں، پاک افغان حکومتی فیصلوں کے تحت مارچ میں مہاجرین کا انخلاء مکمل ہونا ہے اس کے بعد مردم شماری کرائی جائے، ورنہ مسائل پیدا ہوں گے۔

    میر حاصل خان بزنجو کا کہنا تھا کہ یہ صرف بلوچستان نہیں بلکہ خیبر پختونخوا کا بھی مسئلہ ہے، دونوں صوبوں کی تمام سیاسی جماعتیں افغان مہاجرین کی واپسی چاہتے ہیں۔

    مردم شماری روکنے کیلئے وہ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے، نیشنل پارٹی کے قائدین کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا۔

    سابق سینیٹر حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ اس مسئلے پر سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین کا جرگہ منعقد کررہے ہیں اس حوالے سے باقاعدہ لائحہ عمل جرگہ میں طے کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کوشش کرے تو نقل مکانی کرنے والے بلوچ بھی جلد اپنے علاقوں میں دوبارہ آباد ہوسکتے ہیں۔