Tag: میر حمزہ

  • ’بابر اعظم بولر کی اگلی گیند کو پہلے سے پہچان لیتے ہیں‘

    ’بابر اعظم بولر کی اگلی گیند کو پہلے سے پہچان لیتے ہیں‘

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر میر حمزہ نے بابر اعظم سے متعلق دلچسپ قصہ سنا دیا۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر میر حمزہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور کرکٹ کے میدان میں پیش آئے دلچسپ قصہ بیان کیا۔

    میزبان نے پوچھا کہ بابر اعظم موجود ہیں اور دو رنز چاہئیں، آپ نے ان کے خلاف پی ایس ایل میں کھیلا ہے تو اب آپ کیا کریں گے۔

    میز حمزہ نے کہا کہ بابر اعظم ہمارے ٹیم کے بہترین کھلاڑی ہیں، ان سے متعلق ایک کہانی سناتا ہوں کہ جب پی ایس ایل میں ان کو گیند کررہا تھا تو ایسا لگا کہ وہ گیند کو ’ریڈ‘ کررہے ہیں، جب میں گیند کرکے واپس آیا تو بابر نے بیٹ پکڑ کر میری طرف دیکھ رہے تھے کہ میں گیند کی کونسی سائیڈ کو چمکا رہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ بابر نے میری دو تین گیندیں آرام سے کھیلی مجھے محسوس ہوا کہ وہ میری بولنگ کو دیکھ رہے ہیں جب میں دوبارہ گیا تو بال کو چھپا کر چمکانا شروع کیا تو بابر اعظم مسکرانے لگ گئے۔

    میر حمزہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بابر اعظم بولر کی اگلی گیند کو پہلے سے پک کرلیتے ہیں۔

  • پاکستان کے اہم فاسٹ بولر فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے

    پاکستان کے اہم فاسٹ بولر فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے

     قومی ٹیم کے فاسٹ بولر میر حمزہ ڈومیسٹک کرکٹ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

    کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر میر حمزہ دوران میچ کہنی پر زخم لگنے کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

    میر حمزہ پریزیڈںٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے۔

    32 سالہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر غنی گلاس کے لیے ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف کھیل رہے ہیں۔

    میچ کے دوسرے روز میر حمزہ ڈائیو لگا کر کیچ کرتے ہوئے زخمی ہوئے ہیں، غنی گلاس کے کوچ کامران اکمل نے میر حمزہ کے زخمی ہونے کو افسوسناک قرار دیا۔

    کامران اکمل نے کہا کہ آؤٹ فیلڈ پر گھاس نام کی کوئی چیز نہیں جب مٹی پر کھلاڑی ڈائیو ماریں گے تو یہی ہونا ہے۔

    واضح رہے کہ میر حمزہ کو کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ ڈرافٹ میں سلور کیٹیگری میں سیزن 2025 کے لیے منتخب کیا ہے۔

  • جنوبی افریقا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ، پاکستان ٹیم میں فاسٹ بولر کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

    جنوبی افریقا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ، پاکستان ٹیم میں فاسٹ بولر کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

    جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی جانب سے ایک فاسٹ بولر کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل نیولینڈز میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو پاکستان کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

    جنوبی افریقا نے سنچورین ٹیسٹ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، عامر جمال کی جگہ فاسٹ بولر میر حمزہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

    عامر جمال نے سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باووما اور کاگیسو ربادا کی وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    فاسٹ بولر نے دوسری اننگز میں صرف ایک اوور کروایا گیا جس کی وجہ سے کہا جارہا ہے کہ ٹیم انتظامیہ دوسرے ٹیسٹ میں میر حمزہ کو شامل کرسکتی ہے۔

    نیولینڈز کی پچ اسپنرز کے لیے سازگار ہونے کے باوجود اس بات کا امکان نہیں ہے کہ پاکستان پلیئنگ الیون میں کسی اسپنر کو شامل کرے گا۔

    اسپنر نعمان علی جنہوں نے اکتوبر 2024 میں انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں 13.85 کی اوسط سے 20 وکٹیں حاصل کی تھیں اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ ٹیم سے باہر ہوجائیں گے۔

    ٹیم انتظامیہ نعمان علی کے بجائے واحد اسپنر  آغا سلمان پر انحصار کرے گی، انہوں نے 18 ٹیسٹ میچوں میں 58.75 کی اوسط سے 16 وکٹیں حاصل کیں۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقا پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

  • انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا

    انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل کرکٹ شائقین کے لئے بری خبر سامنے آگئی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کے فاسٹ بولر میر حمزہ راولپنڈی ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں، میر حمزہ معمولی انجری کا شکار ہیں، انہیں کمر کے نچلے حصے میں درد محسوس ہورہا ہے۔

    فاسٹ بولر نے نے دونوں پریکٹس سیشنز میں حصہ نہیں لیا، صرف معمولی واک اور آرام کو ترجیح دی۔

    دوسری جانب راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز نے پچ کا معائنہ کیا۔

    رپورٹس کے مطابق مہمان ٹیم انگلینڈ کے کوچ برینڈن مک کلم اور کپتان بین اسٹوکس پچ کو ہاتھ لگا کر دیکھتے رہے۔

    انگلینڈ کے کوچ برینڈن مک کلم نے پچ پر کھیلنے کے اسٹائل سے متعلق اسٹوکس کو رائے دی جبکہ انگلینڈ کے آفیشل نے پچ کی تصاویر بھی لیں۔

    ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ: بھارت نے یو اے ای کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

    واضح رہے کہ پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن تیسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبرکو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا، ٹیسٹ سیریز میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں فتح حاصل کر رکھی ہے۔

  • کپتان شان مسعود نے کیا ٹاسک دیا تھا؟ میر حمزہ نے بتادیا

    کپتان شان مسعود نے کیا ٹاسک دیا تھا؟ میر حمزہ نے بتادیا

    پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر میر حمزہ کا کہنا ہے کہ کپتان اور مینجمنٹ نے مجھے وکٹیں لینے کا ٹاسک دیا تھا۔

    پی ایس ایل 9 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی، فاسٹ بولر میر حمزہ کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 155 رنز کا ہدف 18.2 اوورز میں باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    کیرون پولارڈ نے 21 گیندوں پر 49 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں چار چوکے اور چار بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

    میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر میر حمزہ نے کہا کہ ٹیم جیتی ہے جس کی بے حد خوشی ہے، تمام بولرز نے بہترین بولنگ کی۔

    انہوں نے کہا کہ تمام بولرز نے بہترین بولنگ کی، شعیب ملک اور پولارڈ نے زبردست بیٹنگ کی جس سے ہدف پر پہنچنے میں آسانی ہوئی۔

    میر حمزہ نے کہا کہ کپتان اور مینجمنٹ نے مجھے وکٹیں لینے کا ٹاسک دیا تھا، کوشش یہی تھی وکٹیں حاصل کروں۔