Tag: میر علی

  • میر علی میں شہید ہونے والے  میجر حمزہ اسرار  کی نمازِ اجنازہ ادا

    میر علی میں شہید ہونے والے میجر حمزہ اسرار کی نمازِ اجنازہ ادا

    راولپنڈی : میر علی میں جام شہادت نوش کرنیوالے میجر حمزہ اسرار شہید کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ،وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں جام شہادت نوش کرنیوالے میجر حمزہ اسرار شہید کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ میجرحمزہ اسرارشہید کی نمازجنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےنمازجنازہ میں شرکت کی جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، وزیردفاع،وزیر اطلاعات بھی شریک تھے۔

    اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ شہدا کی عظیم قربانی قومی عزم کومضبوط کرتی ہے، آئندہ نسلوں کو پر امن اور محفوظ پاکستان دینے کیلئےپرعزم ہیں، پوری قوم مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ کھڑی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ شہید میجرکا جسدخاکی آبائی علاقے کو روانہ کردیاگیا ہےْ

    گذشتہ روز شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے چھے خوارج ہلاک کردیئے تھے جبکہ میجرحمزہ اور سپاہی محمد نعیم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

    میجرحمزہ اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے شہید ہوئے،ان کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی

  • میر علی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گرد کمانڈر طفیل ہلاک

    میر علی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گرد کمانڈر طفیل ہلاک

    میر علی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے دہشت گرد کمانڈر طفیل کو ہلاک کر دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا اور میر علی میں الگ الگ آپریشن کیے، میرعلی میں آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دہشت گرد کمانڈر طفیل مارا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، مارا گیا دہشت گرد فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

    دہشت گرد طفیل دیسی ساختہ بموں کی تیاری اور شہریوں کے قتل میں ملوث رہا، وہ میرعلی اور گرد و نواح میں کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔

    سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4 دہشت گرد مارے گئے، 5 جوان شہید

    اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 5 جوان شہید ہو گئے۔

    ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، شہدا میں کیپٹن عبدالولی، نائب صوبیدار نواز، حوالدار غلام علی، لانس نائیک الیاس اور سپاہی ظفر اللہ شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، اور جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

  • سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 10 گرفتار

    سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 10 گرفتار

    راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ایک علاقے میں بڑے آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ 10 کو گرفتار کر لیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، اس کارروائی میں دہشت گرد تنظیم کا وسیم زکریا 5 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر وسیم زکریا کا تعلق میر علی کے علاقے حیدر خیل سے تھا، مطلوب دہشت گرد وسیم 30 مختلف کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، وہ ٹارگٹ کلنگ کی مختلف وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد وسیم زکریا سی ایس ایس افسرز بید اللہ داوڑ کی شہادت کا ذمہ دار تھا، وہ سیکورٹی فورسز پر حملوں میں براہ راست ملوث تھا، وسیم حسو خیل کے قریب کانوائے پر حملے میں بھی ملوث تھا۔

  • شمالی وزیرستان :عضب کی ضربیں کامیابی کے ساتھ جاری

    شمالی وزیرستان :عضب کی ضربیں کامیابی کے ساتھ جاری

    شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، تحصیل دتہ خیل کےملحقہ علاقوں میں آج تیسرے روز بھی گھرگھر تلاشی لی جارہی ہے۔ پاک فوج نےساڑھے سات سو سے زیادہ دہشت گرد ہلاک سو سے زیادہ ٹھکانے تباہ کردئے۔ میران شاہ کا بھی ستر فیصد علاقہ دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرالیاگیا۔

    بڑا علاقہ پاک فوج کے علاقے کے کنٹرول میں آگیا آپریشن کے دوران میر علی میں بھی اسلحہ ساز فیکٹریاں تباہ اور زیرزمین چھپائے گئے بارود سے بھرے ڈرم قبضے میں لے لئے گئے،بویا کے علاقے سے بھی پانچ ہزارکلو بارود برآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا ہے،

    دوسری جانب ضرب عضب کے ردعمل میں شمالی وزیرستان کی تحصیل میں دہشت گردی کی ایک اور کارروائی کی گئی، گزشتہ شب میر علی کے قریب بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگیا، میر علی میں رات بھر مارٹرگولے بھی فائر کئے گئے۔

  • پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب جاری

    پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب جاری

    پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب جاری ہے اور پاک فوج دہشتگردوں کے خلاف کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے پندرہ جون سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کو اہم کامیابیاں مل رہی ہیں ۔

    میرانشاہ سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے میر علی میں زمینی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کےمزیدپانچ ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے جبکہ آٹھ دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق آپریشن ضرب میں اب تک پانچ سو سے زائد دہشتگرد ہلاک ، دہشت گردوں کے سیکڑوں ٹھکانے تباہ اور بارودی سرنگ بنانے والی فیکٹریوں کا خاتمہ کیا جاچکا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو نیست و نابود کرنے کے لیے میر علی میں دریائے ٹوچی کی دوسری جانب خوشحالی اور حسوخیل کی جانب پیش بھی قدمی شروع کردی ہے ۔