Tag: میر واعظ عمر فاروق

  • پہلگام واقعہ، کشمیری عوام کو نشانہ بنایا جارہا ہے، میر واعظ عمر فاروق

    پہلگام واقعہ، کشمیری عوام کو نشانہ بنایا جارہا ہے، میر واعظ عمر فاروق

    حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد ہونے والے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے خمیازہ کشمیری عوام کو بھگتنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ پہلگام واقعے کی مذمت کے باوجود کشمیری عوام کو ہی اس کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ الطاف لالی اور غلام رسول کی موت کو ان کے اہلخانہ نے ماورائے عدالت قتل قرار دیا۔ الطاف لالی اور غلام رسول کی موت کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔

    حریت رہنما نے کہا کہ ہزاروں کشمیریوں کو بھارتی فورسز نے گرفتا کرلیا ہے، سیکڑوں مکانات گرائے گئے۔ کئی کشمیری خاندانوں کو بے گھر کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کشمیری سیاح نے پہلگام واقعے پر بھارتی اینکر کا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا، سیاح سے سوال کے جوابات پر اینکر کو منہ کی کھانی پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی میڈیا کا ہندوؤں کو نشانہ بنانے کا تاثر دینے کا پروپیگنڈا ناکام ہوگیا۔

    متعصب بھارتی میڈیا اینکر امیش دیوگن نے پروگرام میں پہلگام واقعہ کو ہندوؤں پر حملہ قرار دینے کی کوشش کی لیکن سیاح سے سوال کے جوابات پر اینکر کو منہ کی کھانی پڑی۔

    امیش دیوگن نے سیاح سے پوچھا کیا آپ نے دیکھا کیسے حملہ آور ہندوؤں کونشانہ بنا رہے تھے؟ تو سیاح نے جواب دیا مقامی کشمیریوں نے زخمیوں،متاثرین کی محفوظ مقام پر منتقلی میں بہت مدد کی۔

    یورپین یونین کی پاکستان اور بھارت سے تحمل کی اپیل

    سیاح کا جواب سن کر بھارتی اینکربوکھلا گیا اور گفتگو کودوبارہ ہندوؤں کو نشانہ بنانے سے جوڑنے لگا تاہم سیاح نے بھارتی اینکر کوجواب دیا کہ مقامی کشمیریوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر ہمارا تحفظ کیا۔ زخمیوں کی مدد کی۔

  • میر واعظ عمر فاروق گھر پر نظربند، مسجد جانے پر بھی پابندی

    میر واعظ عمر فاروق گھر پر نظربند، مسجد جانے پر بھی پابندی

    سرینگر: حریت رہنماء میر واعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظربند کر دیا ہے، جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد کی انتظامی تنظیم انجمن اوقاف کا کہنا ہے کہ حریت رہنماء میر واعظ عمر فاروق کو سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرنے سے روک دیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے انجمن کے سربراہ اور میر واعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کو ایک بار پھر اپنی رہائش گاہ میں نظربند کرنے پر شدید افسوس اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر واعظ کو تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کا عمل بلا جواز ہے۔

    انجمن اوقاف کے مطابق حکام کی طرف سے یہ من مانی اور بلاجواز اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رمضان کے مقدس ایام چل رہے ہیں۔

    انجمن اوقاف کا کہنا ہے کہ جامع مسجد مرکزی عبادت گاہ ہے جہاں ہزاروں لوگ جمعہ کی نماز کے لیے ہدایت، برکت اور مالک کائنات سے تعلق کی تلاش میں پہنچتے ہیں، تاہم میر واعظ کشمیر کو ان کے مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکنا اور ان کے خطبات سے مومنین کو مستفید ہونے سے روکنے سے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں

    انجمن کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال یہ ان لوگوں کے لیے مایوس کن ہے جو دور دور سے ان کی رہنمائی کے لئے پہنچتے ہیں، اس طرح کی پابندیاں، خاص طور پر رمضان کے مقدس مہینے میں، مکمل طور پر غیر ضروری اور مذہبی آزادی کے اصولوں کے منافی ہیں۔

    انجمن اوقاف کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ میر واعظ عمر فاروق کو فوری طور پر نظربندی سے رہا کیا جائے تاکہ وہ اپنی مذہبی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھا سکیں اور لوگوں کی رہنمائی کرسکیں۔

    مقبوضہ کشمیر کی مزید 2 بڑی سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد

    واضح رہے کہ میر واعظ عمر فاروق کشمیر کی تاریخی جامع مسجد کے خطیب اور کُل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی ہیں۔ والد کے قتل کے بعد انہیں میراعظ کشمیر کے منصب پر فائز کردیا گیا تھا، تب سے وہ جامع میں جمعہ کا خطبہ دے رہے ہیں۔

  • الحاق پاکستان کی قرارداد مذہبی، ثقافتی اور معاشی حقوق کے تحفظ کے لیے تھی: میر واعظ

    الحاق پاکستان کی قرارداد مذہبی، ثقافتی اور معاشی حقوق کے تحفظ کے لیے تھی: میر واعظ

    سرینگر: کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ الحاق پاکستان کا فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ دیکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوم الحاق پاکستان پر حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 19 جولائی کا دن کشمیر کی تاریخ میں خاص اہمیت رکھتا ہے، آج پاکستان میں شامل ہونے کی تاریخی قرارداد منظور کی گئی تھی۔

    میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ قرارداد مذہبی، ثقافتی، جغرافیائی اور معاشی حقوق کے تحفظ کے لیے تھی، یہ فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ دیکھتے ہیں۔

    خیال رہے کہ یوم الحاق پاکستان پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد حق خود ارادیت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ہم کشمیریوں کے حق کے لیے جنگ لڑتے رہیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل بھی کشمیریوں کا حق خود ارادیت تسلیم کرتی ہے، کشمیریوں کو انصاف فراہم کروانے کے لیے جنگ لڑتے رہیں گے، میں جانتا ہوں ایک دن انصاف کا بول بالا ہوگا۔

  • میر واعظ کے بانڈ سائن کر کے رہا ہونے کی خبریں غلط ہیں: حریت فورم

    میر واعظ کے بانڈ سائن کر کے رہا ہونے کی خبریں غلط ہیں: حریت فورم

    سری نگر: حریت فورم نے نظر بند حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق سے متعلق بانڈ سائن کرنے کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے انھیں مسترد کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت فورم نے تردید کی ہے کہ میر واعظ عمر فاروق نے کوئی بانڈ سائن نہیں کیا، رہائی کے لیے ان کی طرف سے بانڈ سائن کرنے کی خبریں غلط ہیں۔

    حریت فورم کا کہنا ہے کہ میر واعظ عمر فاروق 5 اگست سے گھر میں نظر بند ہیں، اور وہ مسئلہ کشمیر پر اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں  49ویں روز بھی کرفیو

    واضح رہے کہ بھارت نے ایک اور حریت رہنما یاسین ملک کو بھی دلی کے تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر محبوس کر رکھا ہے، جن کی صحت سے متعلق تشویش ناک خبریں آ رہی ہیں، اگست میں میر واعظ نے بھی ٹویٹ کے ذریعے یاسین ملک کی روز بہ روز بگڑی صحت پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

    دوسری طرف آج مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 اے ختم کیے جانے کے بعد کرفیو کا 49 واں روز ہے، وادی میں کرفیو مسلسل جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیاے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

  • دلی میں قید یاسین ملک کی بگڑتی صحت پر تشویش ہے: میر واعظ کا ٹویٹ

    دلی میں قید یاسین ملک کی بگڑتی صحت پر تشویش ہے: میر واعظ کا ٹویٹ

    سری نگر: حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارت نے یاسین ملک کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے، ان کی روز بہ روز بگڑتی صحت پر انھیں تشویش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا دلی میں قید یاسین ملک کی بگڑتی صحت پر تشویش ہے، یاسین ملک کو دلی کے تہاڑ جیل میں محبوس رکھا گیا ہے۔

    حریت پسند کشمیری رہنما نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ بھارت یاسین ملک کو فوراً مناسب طبی سہولتیں فراہم کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے حریت رہنماؤں اور نوجوانوں کو انتقاماً حراست میں رکھا ہوا ہے، بھارت یاسین ملک کو غیر قانونی حراست سے رہا کرے۔

    یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ، کشمیری نوجوان شہید

    واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی جانب سے مظالم کا سلسلہ جاری ہے، آج بارہ مولہ میں قابض فورسز نے فائرنگ کر کے ایک کشمیری نہتے نوجوان کو زندگی سے محروم جب کہ ایک زخمی کو گرفتار کر لیا۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز نے علاقے میں دہشت گردی کے بعد غیر اعلانیہ کرفیو بھی نافذ کیا، اور حسب معمول انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کی گئی۔

    انڈین فوجیوں نے علاقے میں گھر گھر تلاشی بھی لی، اور اس بہانے خواتین اور بچوں کو گھروں سے نکال دیا۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جون میں 28 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کا استعمال رمضان میں بھی جاری ہے: میر واعظ عمر فاروق

    مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کا استعمال رمضان میں بھی جاری ہے: میر واعظ عمر فاروق

    سری نگر: حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ظالم بھارتی فورسز کی جانب سے رمضان میں بھی پیلٹ گن کا استعمال بلا روک ٹوک جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارتی فوج جنوبی کشمیر میں لوگوں پر مسلسل پیلٹ گنز کا استعمال کر رہی ہے جو درد ناک زخموں اور حتیٰ کہ اموات کا بھی باعث ہے۔

    حریت پسند کشمیری رہنما کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے، جس کی وجہ سے وادی کی صورت حال میں مزید بگاڑ پیدا ہو رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ جو لوگ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے خواہش مند ہیں انھیں جاننا ہوگا کہ اسے صرف سیاسی طور پر ہی حل کیا جاسکتا ہے، طاقت کے ذریعے نہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی، 2 کشمیری نوجوان شہید

    دریں اثنا، آج بھارتی فورسز نے کلگام ضلع میں ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا ہے، فورسز نے تازی پورہ میں محاصرہ کر کے سرچ آپریشن میں نوجوان کو شہید کیا۔

    ضلع کلگام میں بھارتی فورسز کے مظالم اور شہادتوں کے خلاف کشمیریوں کے پر امن احتجاج پر بھی فورسز نے وحشیانہ تشدد کیا، جس کے نتیجے میں 50 کشمیری شدید زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سے چند کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

  • یوم شہدا: مقبوضہ کشمیر میں سخت پابندیاں، وادی میں ہڑتال

    یوم شہدا: مقبوضہ کشمیر میں سخت پابندیاں، وادی میں ہڑتال

    سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے رمضان کے احترام کو پامال کرتے ہوئے سری نگر کے مختلف علاقوںمیں سخت پابندیاں نافذ کردی ہیں، حریت قیادت نظر بند جبکہ وادی میں مکمل ہڑتال کا ماحول ہے۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سری نگر کی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ سرینگر شہر میں نوہٹہ ،صفاکدل ، رعنا واری ، مہاراج گنج اور خانیارپولیس اسٹیشنوں کی حدود میں آنے والے علاقوں میں پابندیاں نافذ کی گئی ہیں جبکہ تمام سکوں اور کالجوں میں تدریسی سرگرمیاں بھی معطل کردی گئی ہیں۔

    عوامی مجلس عمل کے زیر اہتمام ممتاز آزادی پسند رہنماؤں میر واعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون اورشہدائے حول کی شہادت کی برسیوں کے موقع پر جامع مسجد سری نگر سے مزار شہداءعید گاہ تک ریلی نکالی گئی۔

    ادھر انتظامیہ نے حریت رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق اور انجینئر ہلال احمد وار کو جامع مسجد سرینگر سے مزار شہدا عید گاہ تک ریلی کی قیادت سے روکنے کے لیے پیر کی شام کو ہی گھروں میں نظربند کردیا تھا۔

    دریں اثناء ممتاز آزادی پسند رہنماؤں میر واعظ مولوی محمد فاروق ، خواجہ عبدالغنی لون اورشہدائے حول کے علاوہ 1990کی دہائی کے ہزاروں شہداءکی یاد میں منگل کو مکمل ہڑتال کی گئی ۔

    ہڑتال کی کال حریت قیادت نے میر مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کے یوم شہادت کے موقع پر دی تھی۔یا د رہے کہ میر واعظ مولوی محمد فاروق کو 21مئی 1990 کو نامعلوم مسلح افراد نے سری نگر میں ان کی رہائش گاہ میں گھس کر گولی مار دی تھی جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے تھے۔

    بھارتی فوجیوں نے اسی دن سری نگر کے علاقے حول میں ان کے جنازے پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 70 سوگواروں کو قتل کر دیا تھا۔ دوسری جانب خواجہ عبدالغنی لون کو 21مئی 2002 کو نامعلوم حملہ آوروں نے اس وقت شہید کر دیا تھاجب وہ مزار شہداءسرینگر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے بعد واپس آرہے تھے۔

  • حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کرلیا گیا

    حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کرلیا گیا

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی فورسز نے گرفتار کرلیا، میر واعظ عمر فاروق نے ان کی گرفتاری کی سخت مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر حملے کے بعد قابض فوج ہوش و حواس کھو بیٹھی ہے اور ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ مقبوضہ فوج کی جانب سے حریت رہنما یاسین ملک کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا۔

    بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر کشمیریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے جبکہ مختلف علاقوں کا محاصرہ کرلیا ہے۔

    مقبوضہ وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کی جاچکی ہے۔ اب تک درجنوں کارکنوں اور عام کشمیریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    یاسین ملک کی گرفتاری کے بعد میر واعظ عمر فاروق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یاسین ملک اور کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ تشدد آمیز کارروائیاں زمینی حقائق تبدیل نہیں کرسکتیں، طاقت کے استعمال اور جبر سے صورتحال مزید خراب ہوگی۔

    اس سے چار روز قبل بھارتی حکومت نے میر واعظ عمر فاروق، ہاشم قریشی، عبد الغنی بٹ، بلال لون، فضل الحق قریشی اور شبیر شاہ کی سیکیورٹی واپس لے لی تھی۔

    بعد ازاں مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسندوں کے حملوں کے بعد کشمیری نوجوانوں نے میر واعظ عمر فاروق سمیت دیگر رہنماؤں کی سیکیورٹی کی ذمے داری سنبھال لی تھی۔

    واضح رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہونے والے دھماکے میں 44 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔ واقعے کے بعد قابض فورسز نے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

    واقعے کے بعد پولیس کی سرپرستی میں ہندو انتہا پسندوں نے کشمیری مسلمانوں کے گھروں پر دھاوا بولا تھا اور ان کی املاک کو نذر آتش کیا تھا۔

  • جے پورکی جیل میں پاکستانی قیدی کا قتل قابل مذمت ہے‘ میرواعظ عمرفاروق

    جے پورکی جیل میں پاکستانی قیدی کا قتل قابل مذمت ہے‘ میرواعظ عمرفاروق

    سری نگر: کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کا کہنا ہے کہ بھارتی جیلوں میں کشمیری قیدی غیرمحفوظ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرکشمیری رہنما میرواعظ عمرفاروق نے اپنے پیغام میں کہا کہ جے پورکی جیل میں پاکستانی قیدی کا قتل قابل مذمت ہے۔

    کشمیری حریت رہنما نے کہا کہ بھارتی جیلوں میں کشمیری قیدی غیرمحفوظ ہیں، خاندان پریشان ہیں کشمیری قیدیوں کوکشمیرمنتقل کیا جائے۔

    میرواعظ عمرفاروق نے کہا کہ حکام ان کی بات سنیں اورقیدیوں کی حفاظت یقینی بنائیں۔

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو نافذ : انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی املاک جلا ڈالیں

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کشمیری رہنما میرواعظ عمر فاروق نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کہا تھا کہ کرفیو کے باوجود جموں اور بھارت کے مختلف شہروں میں مقیم کشمیری، طلباء، تاجر پیشہ افراد پرفرقہ پرست عناصر کی جانب سے جان لیوا حملے اوران کے مال وجائیداد کو نقصان پہنچانے کے واقعات انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہیں۔

    واضح رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں ہونے والے دھماکے میں 44 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔ واقعے کے بعد قابض فورسز نے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی کا نام دینے کو مسترد کرتے ہیں: ترجمان دفترِ خارجہ

    کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی کا نام دینے کو مسترد کرتے ہیں: ترجمان دفترِ خارجہ

    اسلام آباد: دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی کا نام دینے کو پاکستان مسترد کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو ٹیلی فون پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دیے۔

    [bs-quote quote=”پاکستان ہمیشہ کشمیری قیادت کے ساتھ رابطوں میں رہا، اس میں کچھ نیا نہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”دفتر خارجہ”][/bs-quote]

    ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان حل طلب مسئلہ ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کےعلاوہ بھی یہ متنازع معاملہ ہے۔

    دفترِ خارجہ کے مطابق شملہ معاہدہ اور اعلان لاہور کے مطابق بھی یہ متنازع معاملہ ہے، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے ایجنڈے پر بھی موجود ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی کا نام دینے کو مسترد کرتے ہیں، حق خود اردایت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت کرتار پور کوریڈور سے متعلق بچگانہ حرکتیں کر رہا ہے: دفتر خارجہ

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری قیادت کے ساتھ رابطوں میں رہا، اس میں کچھ نیا نہیں، پاکستان مسئلہ کشمیر کے پُر امن حل تک یہ حمایت جاری رکھے گا۔

    یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا تھا کہ بھارت کرتار پور کوریڈور سے متعلق بچگانہ حرکتیں کر رہا ہے، تاہم ہمارا جواب بچگانہ نہیں ہوگا۔