Tag: میز

  • میز پر سر رکھ کے سونے کا نقصان جانتے ہیں؟

    رات کی نیند پوری نہ ہو، یا تھکن زیادہ ہو تو اگلے دن دفتر یا یونیورسٹی میں بھی نیند آسکتی ہے، ایسے میں لوگ اپنے سامنے رکھی میز پر سر رکھ کر سوجاتے ہیں۔

    ایسے لوگ اپنے کمپیوٹر یا ڈیسک ٹاپ پر کام کرتے ہوئے بھی نیند لینے لگتے ہیں، لیکن کیا آپ اس طرح سونے کے نقصانات سے واقف ہیں؟

    اس طرح سونے سے وقتی آرام ضرور ملتا ہے تاہم یہ کمر میں شدید درد، گردن اور کندھوں میں اکڑن کا باعث بن سکتا ہے، اس کی وجہ ہے کہ نیند کی حالت میں بہت دیر تک بیٹھ کر سونا جس میں کسی قسم کی حرکت نہ ہو، جسم اس طرح کے عمل کا عادی نہیں ہوتا اور اس کا نتیجہ جسم میں درد کے صورت میں سامنے آتا ہے۔

    یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ زیادہ دیر تک بیٹھنا صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے تاہم بیٹھ کر میز پر سرجھکا کر سونے سے جوڑوں پر بہت زیادہ اثر پڑ سکتا ہے۔

    ایسے سونے سے یہ سخت ہوسکتے ہیں، جبکہ یہ مختلف بیماریوں جیسے ڈیپ وین تھرو مبوسس کے خطرے کو بھی بڑھا سکتا ہے، یہ خون کی گردش کو متاثر کر کے نقل و حرکت کو محدود کر سکتا ہے، جس سے مزید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

    بے حرکت اور ایک ہی پوزیشن میں رہنے سے ریڑھ کی ہڈی پر بھی بوجھ بڑھتا ہے، اس کے لیے اسٹریچنگ ایک بہترین ورزش ہے جو ہڈیوں کی لچک اور جوڑوں کی سختی کو روکنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

    قلیل مدتی مسائل کے علاوہ، بیٹھ کر سونا آپ کو ڈیپ وین تھرومبوسس میں بھی مبتلا کر سکتا ہے، ایسا اس وقت ہوتا ہے جب خون جسم کی ایک یا زیادہ رگوں، خاص طور پر ٹانگوں میں جمنا شروع ہوجاتا ہے۔

    یہ ایک ہی پوزیشن میں طویل دورانیے تک بیٹھنے یا بیٹھ کر سونے کے نتیجے میں سامنے آتا ہے۔

    اگر آپ بیٹھتے ہوئے سونا چاہتے ہیں تو ہمیشہ ریکلائنر کا سہارا لینے کا مشورہ دیا جاتا ہے، اگرچہ اس پوزیشن میں بھی سونے سے گریز کرنا چاہیئے۔ لیکن یہ حاملہ خواتین کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے، جن کے لیے لیٹ کر سونے میں دشواری ہوتی ہے۔

    ایسے افراد جن میں لیٹ کر سونے سے سانس میں خلل پیدا ہوتا ہے یا نیند کی کمی کے شکار افراد کے لیے بھی یہ سونے کا ایک بہترین طریقہ ہے، یہ ایسڈ ریفلکس کو بھی کم کر سکتا ہے اور معدے کے مسائل سے نمٹنے والے لوگوں کو زیادہ مؤثر طریقے سے سونے میں مدد کر سکتا ہے۔

  • بھاری میز سر پر گرنے سے شادی کی تقریب میں بچہ ہلاک

    بھاری میز سر پر گرنے سے شادی کی تقریب میں بچہ ہلاک

    امریکا میں ایک شادی کی تقریب کے دوران المناک واقعہ پیش آیا جب میز سر پر گرنے سے مہمانوں میں موجود ایک 5 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔

    مذکورہ واقعہ امریکی ریاست الی نوائس میں پیش آیا جہاں ایک مقامی ہوٹل میں شادی کی تقریب جاری تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرینائٹ کی سطح والی میز کے ارد گرد چند بچے کھیل رہے تھے جبکہ ایک بچہ میز کے اوپر بیٹھا ہوا تھا، اس دوران دیگر بچے بھی میز کے اوپر چڑھ کر کھڑے ہوگئے۔

    میز پر ایک طرف وزن کی وجہ سے وہ گرنے لگی تو میز پر بیٹھے بچے نے اس کے کناروں کو تھام لیا اور میز سمیت زمین پر گر پڑا، اس کا سر میز کے نیچے دب گیا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

    مہمانوں میں ایک ڈاکٹر بھی موجود تھا جس نے فوری طور پر بچے کو سی پی آر دی اور اس وقت تک دیتا رہا جب تک طبی عملہ وہاں پہنچ نہیں گیا۔

    طبی عملے نے بچے کو چیک کیا اور بعد ازاں قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 5 سالہ بچے کی موت کی تصدیق ہوگئی۔

    افسوسناک واقعے کے بعد شادی کی تقریب کو جلد ختم کردیا گیا جبکہ مہمان بھی سخت صدمے کا شکار ہوگئے۔

  • ایلس کے ننھے سے ونڈر لینڈ کی سیر کرنا چاہیں گے؟

    ایلس کے ننھے سے ونڈر لینڈ کی سیر کرنا چاہیں گے؟

    بعض اوقات فلموں اور ڈراموں میں ایک الگ ہی دنیا دکھائی جاتی ہے، جسے دیکھ کر دل چاہتا ہے کہ بس کسی طرح اس دنیا میں پہنچا جائے اور وہیں رہ لیا جائے۔

    ایسی ایک مثال ’لارڈ آف دی رنگز‘ سیریز کی ہے جس کا سیٹ نیوزی لینڈ میں موجود ہے جہاں دنیا بھر کے سیاح اور مقامی افراد جاتے ہیں اور دنیا سے الگ اس جہان میں کچھ وقت گزارتے ہیں۔

    لیکن نکولس بش نامی ایک فوٹو گرافر نے ایسی دنیا اپنے گھر میں ہی تخلیق کرڈالی۔

    نکولس ایک فنکار ہے جو مختلف مناظر کو ایک چھوٹی سی میز پر تشکیل دیتا ہے۔ یہ فنکار اپنی پسندیدہ فلموں اور اپنے دماغ میں موجود سحر انگیز مناظر کو منی ایچر کی شکل میں دنیا کے سامنے پیش کردیتا ہے۔

    اس کے بنائے ہوئے فن پاروں میں لارڈ آف دی رنگز، ایلس ان ونڈر لینڈ، گیم آف تھرونز اور جراسک پارک سمیت بہت سی فلموں کے مناظر شامل ہیں۔ کچھ مناظر اس کے اپنے تخلیق کردہ ہیں۔

    کچھ ایسے بھی ہیں جن میں کوئی شخص کھڑا نظر آرہا ہے، اس شخص کو الگ سے کسی اور مقام پر شوٹ کیا گیا اور پھر اس کی تصویر نکولس کے تخلیق کردہ منظر کے ساتھ جوڑی گئی جس کے بعد ایک مسحور کن منظر نئے سرے سے سامنے آیا۔

    آئیں آپ بھی نکولس کا تخلیق کردہ فن دیکھیں۔

  • بیک وقت ڈھیر ساری ڈیوائسز چارج کرنے والی میز

    بیک وقت ڈھیر ساری ڈیوائسز چارج کرنے والی میز

    دنیا بھر میں جیسے جیسے الیکٹرانک اشیا کا استعمال بڑھ رہا ہے ویسے ویسے ان کی چارجنگ کے لیے بھی نئی نئی ایجادات متعارف کروائی جارہی ہیں، حال ہی میں ایسی میز پیش کی گئی ہے جو بیک وقت کئی ڈیوائسز چارج کرسکتی ہے۔

    اسپین کی ایک کمپنی کی جانب سے بنائی گئی میز جسے ’ای بورڈ‘ کا نام دیا گیا ہے بیک وقت 50 ڈیوائسز چارج کرسکتی ہے اور اس کے لیے اسے تاروں کی ضرورت بھی نہیں۔

    ای بورڈ ’چی‘ ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے جدید ماڈل کے موبائل فون اس سے تار کے بغیر چارج ہوسکتے ہیں۔

    ان میں آئی فون اور گیلکسی کے جدید ماڈلز، گوگل پکسل تھری اور تھری ایکس ایل، تقریباً تمام اسمارٹ واچز، ٹیبلٹس، ایئر بڈ اور ایئر فون شامل ہیں۔

    وائر لیس چارجنگ کی سہولت کے بغیر موبائل فونز کے لیے اس کے ساتھ ایڈاپٹرز بھی پیش کیے گئے ہیں۔ یہ میز شمسی توانائی پر کام کرتی ہے اور مصنوعی روشنی کو بھی ذخیرہ کر کے اسے استعمال میں لاتی ہے۔

    کیا آپ اس میز کو اپنے گھر کی زینت بنانا چاہیں گے؟

  • پرانے ٹائرز خوبصورت فرنیچر میں تبدیل

    پرانے ٹائرز خوبصورت فرنیچر میں تبدیل

    افریقی ملک گھانا کا ایک نوجوان طالب علم پرانے ٹائرز سے دیدہ زیب فرنیچر تیار کر رہا ہے جسے سوشل میڈیا پر نہایت مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔

    جیفری یوبوہ نامی یہ نوجوان اکنامکس کی تعلیم بھی حاصل کر رہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ اپنا کام بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

    جیفری کچرے کے ڈھیر سے پرانے ٹائرز اکھٹے کرتا ہے جبکہ وہ سیکنڈ ہینڈ ڈیلرز سے بھی ٹائرز خریدتا ہے۔

    ان پرانے ٹائروں کو دھونے اور سکھانے کے بعد جیفری کا کام شروع ہوتا ہے۔

    وہ ان پر شیشہ، کپڑے اور رنگین رسیاں استعمال کر کے ان سے دیدہ زیب کافی ٹیبلز، کرسیاں اور دیگر فرنیچر بناتا ہے۔

    جیفری کا کہنا ہے کہ وہ خود کو معاشرے کا ایک کارآمد حصہ سمجھتا ہے کیونکہ وہ شہر کے کچرے کو کم کرنے میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔

    جیفری نے اس کام کا آغاز 5 سال قبل کیا تھا، اب اس کے پاس مدد کے لیے 2 مزید نوجوان ہیں۔ اس کا بنایا ہوا فرنیچر 30 سے 250 ڈالر کے درمیان فروخت ہوتا ہے۔

    اس کا فرنیچر خریدنے والے کچھ افراد کا کہنا ہے کہ وہ انہیں خرید کر بہت خوشی اور فخر محسوس کرتے ہیں کیونکہ یہ ان کے اپنے ملک میں بنا ہوا ہے۔

    جیفری کا کہنا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ لوگ چیزوں کو دوبارہ استعمال کرنا یعنی ری سائیکلنگ کرنا سیکھیں، تاکہ زمین سے کچرے میں کمی کی جاسکے۔

  • ان چھوٹی چھوٹی چیزوں سے لوگوں کی شخصیت پہچانیں

    ان چھوٹی چھوٹی چیزوں سے لوگوں کی شخصیت پہچانیں

    لوگوں کا ظاہری رویہ، ان کا نشست و برخاست، گفتگو اور کھانے پینے کا انداز ان کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔ لیکن اس انداز کو پڑھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

    ماہرین سماجیات کا کہنا ہے کہ کچھ مخصوص انداز مخصوص عادات و رویوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ آئیے آپ بھی ان انداز کے بارے میں جانیں تاکہ آپ لوگوں کی شخصیات کو سمجھ سکیں اور ان سے دوستی رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کرسکیں۔


    میل جول کا انداز

    2

    اگر کوئی شخص مصافحہ کرتے ہوئے مضبوطی سے آپ کا ہاتھ دبائے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ شخص گرم جوش ہے اور جذبات کے اظہار پر یقین رکھتا ہے۔

    ملتے ہوئے کندھے پر ہاتھ رکھنا اس بات کی علامت ہے کہ آپ نے اس شخص کو بے حد متاثر کیا ہے۔

    اگر کوئی شخص مصافحہ کرنے کے لیے دونوں ہاتھوں کا استعمال کرے تو اس کا مطلب ہے کہ یا تو وہ آپ سے کچھ چاہتا ہے یا کوئی پیغام آپ کو دینا چاہتا ہے۔


    مسکراہٹ

    1

    جب کوئی شخص خلوص اور دل سے مسکراتا ہے تو اس کی آنکھوں اور ہونٹوں کے گرد لکیریں نمودار ہوتی ہیں۔ اس کے برعکس جب کوئی شخص زبردستی مسکراتا ہے تو صرف اس کے ہونٹوں کے گرد لکیریں نمودار ہوتی ہیں۔

    اسی طرح جب کوئی شخص جذباتی ہوتا ہے تو عام طور پر اس کی آنکھیں بھر جاتی ہی اور گلا رندھ جاتا ہے۔ اگر کسی جذباتی یا خوشی کے موقع پر آپ سامنے موجود شخص میں ان میں سے کوئی بھی نشانی نہ پائیں تو سمجھ جائیں کہ وہ نرا ڈرامے باز ہے۔


    گفتگو کے دوران

    9

    اگر کوئی شخص گفتگو میں، ’میں‘ کا استعمال زیادہ کرتا ہے تو وہ خود پسند ہونے کے ساتھ ساتھ سچ بولنے کا عادی بھی ہے۔

    اس کے برعکس وہ افراد جو اپنی گفتگو میں ’ہم‘ کا استعمال کرتے ہیں وہ اپنے سماجی دائرے میں موجود تمام افراد کو یاد رکھتے ہیں اور ان کا خیال کرتے ہیں۔

    یہاں آپ کو ایک دلچسپ بات بتائیں کہ جیسے جیسے لوگ معمر ہوتے جاتے ہیں ویسے ویسے وہ صیغہ ماضی کے بجائے مستقبل کی باتیں زیادہ کرتے ہیں۔


    کھانے کی میز پر

    5

    کھانے کی میز پر کھانے کے وقت جو افراد اپنی پلیٹ میں موجود چیزوں کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کر کے کھاتے ہیں وہ اپنی زندگی کو اپنی مرضی کے مطابق جینا چاہتے ہیں اور دیرپا رشتوں کے طلبگار ہوتے ہیں۔

    پلیٹ میں موجود تمام اشیا کو مکس کر کے کھانے والے افراد مضبوط شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔

    وہ افراد جو کھانے کو بہت جلدی ختم کر لیتے ہیں وہ ملٹی ٹاسکنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی ذمہ داریوں کے لیے نہایت سنجیدہ ہوتے ہیں اور قابل تعریف شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔

    اس کے برعکس وہ لوگ جو اپنا کھانا بہت آہستگی کے ساتھ ختم کرتے ہیں وہ لمحہ حال میں جینا چاہتے ہیں اور اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔


    پاپ کارن کھانے کا انداز

    7

    امریکی ماہرین کی ایک تحقیق کے مطابق کم گو اور اپنی ذات میں گم رہنے والے افراد ایک ایک پاپ کارن کو بہت دھیان سے کھاتے ہیں۔ اس کے برعکس بے باک، زود گو اور گھلنے ملنے والے افراد ایک بار میں مٹھی بھر پاپ کارن کھاتے ہیں۔

    اسی طرح جلدی جلدی پاپ کارن کھانے والے افراد اپنی ذات سے زیادہ دوسروں کی ذات کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔


    سیلفی لینے کا انداز

    4

    وہ افراد جو سیلفی لیتے ہوئے موبائل کو ذرا سا نیچے یعنی اپنے چہرے کے سامنے رکھتے ہیں وہ سوشل میڈیا پر اپنا اچھا تاثر دینا چاہتے ہیں۔

    بہت زیادہ سنجیدہ یا ذمہ دار قسم کے افراد اس طرح کی تصویر لیتے ہیں جن میں ان کے مقام کا کچھ اندازہ نہ ہورہا ہو۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ تصاویر کھینچتے ہوئے آج کل کے رجحان کے مطابق پاؤٹ بنا لینا تصویر کھینچنے والے کے ذہنی انتشار اور غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔


    بار بار فون چیک کرنا

    3

    اپنے اسمارٹ فون پر بار بار سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک، ٹوئٹر یا ای میلز چیک کرنا کسی شخص کے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کی علامت ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • خوبصورت قدرتی مناظر پیش کرتی میزیں

    خوبصورت قدرتی مناظر پیش کرتی میزیں

    آپ نے بے شمار خوبصورت میزیں دیکھی ہوں گی جو چیزیں رکھنے، آرائش اور کمرے کی خوبصورتی بڑھانے کے کام آتی ہیں۔ لیکن کیا آپ نے ایسی میز دیکھی ہے جو ایک منظر دکھاتے ہوئے اس منظر کی کہانی بیان کر رہی ہو؟

    ان منفرد میزوں کے خالق اطالوی ڈیزائنر الیگزینڈر چپلن اس بارے میں بتاتے ہیں، ’میں بچپن میں سوچا کرتا تھا کہ کھانا کھانا اتنا بورنگ کام کیوں ہے۔ کچھ ایسا کیا جائے جس سے کھانا کھانا ایک دلچسپ کام بن جائے‘۔

    یہی خیال ان انوکھی میزوں کی تخلیق کا سبب بنا۔

    6

    الیگزینڈر ان میزوں کی تخلیق میں مٹی، پتھر اور سنگ مرمر کا استعمال کرتے ہیں۔ ان چیزوں پر مختلف رنگ کر کے وہ میز پر ایک نہایت خوبصورت منظر تخلیق کردیتے ہیں جس کے بعد وہ میزیں آرٹ کا شاہکار بن جاتی ہیں۔

    وہ کہتے ہیں کہ میز پر شاہکار تخلیق دینے سے پہلے وہ کوئی کہانی سوچتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں دیکھنے والے جب ان کی بنائی میز کو دیکھیں تو اسے دیکھتے ہی ان کے ذہن میں کوئی کہانی ابھر آئے۔

    ان کی بنائی ہوئی میزیں پہاڑوں، دریاؤں، قدرتی مناظر، اور ستاروں کا منظر پیش کرتی ہیں۔

    آپ بھی ان کی خوبصورت اور انوکھی میزیں دیکھیں۔

    1

    2

    3

    4

    10

    9

    7