Tag: میزائل

  • یمن کا اسرائیل پر میزائل حملہ، اسرائیلی فوج کا دفاع کا دعویٰ

    یمن کا اسرائیل پر میزائل حملہ، اسرائیلی فوج کا دفاع کا دعویٰ

    اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یمن کی جانب سے میزائل فائر کیا گیا جسے تباہ کر دیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی آرمی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ یمن کے ہوثیوں کی جانب سے داغے جانے والے میزائل کی وجہ سے اسرائیل میں مختلف علاقوں میں سائرن بج اُٹھے۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ فضائی دفاعی نظام خطرے سے نمٹنے کے لیے متحرک ہے۔

    اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 18 مارچ سے اب تک یمن سے 67 بیلسٹک میزائل اور 17 ڈرون اسرائیل کی جانب لانچ کیے گئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز یمن میں ایک افسوس ناک حادثے میں کشتی ڈوبنے سے 68 افریقی تارکین وطن ہلاک ہو گئے تھے۔

    اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ یمن کے ساحل پر ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 68 افریقی مہاجرین اور تارکین وطن ہلاک اور 74 لاپتا ہو ئے۔

    یمن میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت (IOM) کے سربراہ عبدالستور ایسویف نے اتوار کے روز خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ یہ کشتی، جس میں 154 ایتھوپیائی باشندے سوار تھے، یمن کے صوبے ابیان کے قریب الٹ گئی۔

    نیتن یاہو کا غزہ میں فوجی آپریشن کو مزید وسعت دینے کا ارادہ

    انھوں نے بتایا کہ بحری جہاز غرق ہونے کے واقعے میں 12 افراد زندہ بچ گئے ہیں، جنھیں بچا لیا گیا ہے، 54 مہاجرین اور تارکین وطن کی لاشیں ضلع خانفر میں ساحل پر بہہ کر آ گئی تھیں، اور 14 دیگر کی لاشیں مختلف جگہوں پر مردہ پائی گئیں، جنھیں اسپتال کے مردہ خانے منتقل کیا گیا۔ ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

  • 400 میں سے کتنے میزائل ہدف پر لگنے میں کامیاب ہوئے؟ اسرائیلی حکومت کا اعتراف

    400 میں سے کتنے میزائل ہدف پر لگنے میں کامیاب ہوئے؟ اسرائیلی حکومت کا اعتراف

    تل ابیب: اسرائیل کی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ منگل تک ایران کی جانب سے فائر کیے گئے 400 میزائلوں میں 35 نے اہداف کو ہٹ کیا۔

    روسی نیوز ایجنسی طاس اور واشنگٹن پوسٹ کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم کے مشیر دمتری گینڈل مین نے ایک بلیٹن میں کہا کہ ایران نے حالیہ کشیدگی کے دوران اسرائیل پر تقریباً 400 میزائل داغے ہیں۔

    اسرائیلی حکومت نے کہا کہ ایران کی طرف سے داغے گئے 400 میزائلوں میں سے صرف 35 کا اثر ہوا ہے– یعنی انھیں روکنے میں اسرائیل کی کامیابی کی شرح 90 فی صد سے زیادہ ہے۔ حکومت نے کہا کہ ان حملوں میں 24 افراد ہلاک اور 600 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔


    24 گھنٹوں میں ایران نے کتنے میزائل فائر کیے،اسرائیلی فوج کا اہم بیان


    بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’تقریباً 400 میزائل اور سینکڑوں ڈرونز نے اسرائیلی علاقے کو نشانہ بنایا، حملوں کے بعد تقریباً 35 مختلف مقامات پر میزائل کا ملبہ ریکارڈ کیا گیا۔‘‘

    واضح رہے کہ 13 جون کی رات کو اسرائیل نے آپریشن رائزنگ لائن شروع کیا تھا، اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کا خاتمہ تھا، جس کے بعد ایران نے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں جواب دیا۔


    تہران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں


    تب سے اب تک روزانہ تل ابیب اور تہران میں میزائل حملوں کا تبادلہ ہو رہا ہے، دونوں فریقوں نے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع دی، اور تسلیم کیا ہے کہ متعدد عمارتوں اور تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، تاہم نقصان کو محدود قرار دیا گیا۔

  • یمن سے میزائل حملہ، اسرائیل میں سائرن بج اُٹھے

    یمن سے میزائل حملہ، اسرائیل میں سائرن بج اُٹھے

    یمن سے داغے گئے میزائل کے اسرائیلی حدود کے قریب پہنچنے پر اسرائیل کے مختلف علاقوں میں جنگی سائرن بجنا شروع ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل نے دفاعی نظام کے ذریعے یمن سے داغے گئے میزائل کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، میزائل حملے کے بعد اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ پر آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔

    اس سے قبل فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ غزہ فائر بندی مذاکرات میں بعض بنیادی معاملات میں اہم پیش رفت ہوگئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ بقیہ معاملات پر جلد اتفاقِ رائے کی کوششیں کررہے ہیں۔

    بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے بھی یہ کہا گیا ہے کہ دوحہ میں جاری جنگ بندی مذاکرات کے نتیجے میں غزہ امن معاہدہ اسی ہفتے ہوسکتا ہے۔

    اس کے علاوہ امریکا کے نومنتخب نائب صدر وینس نے بھی اسرائیل اور حماس کے مابین جلد از جلد معاہدہ طے پانے کے لیے امید لگا لی ہے۔

    نائب صدر نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جلد ہی ایک معاہدہ طے پا سکتا ہے اور اس پیش رفت کی وجہ یہ ہے کہ لوگ خوفزدہ ہیں کہ حماس کے لیے اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایک معاہدہ ہونے والا ہے جو کہ بائیڈن انتظامیہ کے بالکل اختتام کی طرف ہے شاید آخری یا دو دن۔

    غزہ میں کیپٹن سمیت 5 اسرائیلی فوجی واصل جہنم

    وینس نے کہا کہ یہ بالکل واضح ہے کہ صدر ٹرمپ کا حماس کو دھمکی دینا اور یہ واضح کرنا کہ نتائج میں جہنم کا سامنا کرنا پڑے گا اس وجہ سے ہم نے کچھ یرغمالیوں کو نکالنے میں پیش رفت کی ہے۔

  • شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ کرلیا

    شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ کرلیا

    شمالی کوریا کی جانب سے مشرقی سمندر کی جانب ایک بیلسٹک میزائل فائر کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ شمالی کوریا کا اس سال کا پہلا بیلسٹک میزائل تجربہ ہے۔ میزائل تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکی وزیرِ خارجہ جنوبی کوریا کے دورے آئے ہوئے ہیں۔

    امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کی گئی ہے۔

    اس سے قبل شمالی کوریا نے روس کیساتھ دفاعی معاہدے کی توثیق کرتے ہوئے 11 ہزار فوجیوں کو یوکرین کیخلاف روس میں تعینات کر دیا۔ معاہدے کے مطابق شمالی کوریا یا روس پر حملہ ہوتا ہے تو دونوں ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔

    ماسکو اور پیانگ یانگ کے درمیان بڑھے فوجی تعاون پر واشنگٹن نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    روئٹرز نے رپورٹ کیا تھا کہ جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے تربیت کے لیے 1500 خصوصی فوجی دستے روس بھیج دیے ہیں، اور ممکنہ طور پر ان کو یوکرین کی جنگ میں لڑنے کے لیے تعینات کیا جائے گا۔

    اسرائیلی فوج کی غزہ میں بربریت، 200 فلسطینی شہید

    جنوبی کوریا کی نیشنل انٹیلیجنس سروس نے کہا کہ وہ یوکرین کی انٹیلیجنس سروس کے ساتھ کام کر رہی ہے، اور انھوں نے مشرقی یوکرین کے علاقے ڈونیٹسک میں اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے شمالی کوریائی فوجیوں کے چہروں کی شناخت کی ہے، یہ فوجی روسی میزائل بردار افواج کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

  • امریکا نے ایٹمی صلاحیت والا ہولناک ’منٹ مین تھری‘ میزائل کامیابی سے داغ دیا

    امریکا نے ایٹمی صلاحیت والا ہولناک ’منٹ مین تھری‘ میزائل کامیابی سے داغ دیا

    واشنگٹن: امریکا نے ایٹمی صلاحیت والا ہولناک ’منٹ مین تھری‘ میزائل کامیابی سے داغ دیا ہے۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے منگل کو رات گیارہ بج کر ایک منٹ پر ’منٹ مین III‘ میزائل داغا ہے، اس تجربے میں تباہ کن میزائل کی متعدد وارہیڈز کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کو جانچا گیا۔

    میزائل کیلیفورنیا کے اسپیس فورس بیس سے فائر کیا گیا، اس میزائل کی رینج 9 ہزار 660 کلو میٹر سے زائد ہے، جب کہ یہ 24 ہزار کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، امریکی فوج نے میزائل تجربے کی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے۔

    منٹ مین تھری (Minuteman III) اس سیریز کا تیسرا تباہ کن میزائل ہے، جس پر باقی دو کے برعکس تین ٹیسٹ وارہیڈز لانچ کیے جانے کا تجربہ کیا گیا، یہ ایک ہائپر سونک میزائل ہے جو بین البرّ اعظمی رینج کا حامل ہے۔

    یہ میزائل ایک ایسے وقت میں لانچ کیا گیا ہے، جب مشرق وسطیٰ اور روس کے ساتھ تناؤ بڑھتا جا رہا ہے، ایئر فورس گلوبل اسٹرائیک کمانڈ کا کہنا تھا کہ یہ ٹیسٹ لانچ کئی سال پہلے طے کیا گیا تھا، تاہم امریکی صدارتی الیکشن کے دن اس کے تجربے کو معنی خیز سمجھا جا رہا ہے، جب کہ کمانڈ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کا وقت محض اتفاقی تھا، اور انتخابات کا ٹیسٹ کے شیڈولنگ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

    امریکی فوج کے مطابق لانچ کے تقریباً 30 منٹ بعد میزائل نے مارشل جزائر میں کواجلین ایٹول کے قریب ریگن ٹیسٹ سائٹ کو کامیابی سے ہٹ کیا۔ یہ میزائل ’تھری ٹیسٹ ری اینٹری وہیکلز‘ کہلاتا ہے، ٹیسٹ کے دوران جس میں ایک ہائی فیڈیلیٹی جوائنٹ ٹیسٹ اسمبلی، جس میں غیر جوہری دھماکا خیز مواد موجود تھا، اور دو ٹیلی میٹری جوائنٹ ٹیسٹ اسمبلی آبجیکٹس موجود تھے۔

  • یمن سے فائر کیا گیا میزائل مار گرایا، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

    یمن سے فائر کیا گیا میزائل مار گرایا، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

    یروشلم: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یمن سے فائر کیا گیا میزائل مار گرایا ہے جو وسطی اسرائیل کی جانب داغا گیا تھا۔

    یمن سے زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل اسرائیل کے وسطی علاقے کی طرف فائر کیا گیا تھا جسے فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا، جیسے ہی فضا میں میزائل فائر ہونے کے باعث الارم بجے اسرائیلی شہری پناہ لینے کے لیے دوڑ پڑے۔

    اسرائیلی فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وسطی اسرائیل کے متعدد علاقوں میں بجنے والے سائرن کے بعد، یمن سے داغے گئے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کو کامیابی سے مار گرایا گیا ہے۔

    بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ میزائل کس نے داغا یا یہ اسرائیل مخالف کسی عسکری گروپ کی طرف سے فائر کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی تنظیم جو کہ شمالی یمن کو کنٹرول کرتی ہے، پچھلے سال کے دوران اکثر اسرائیل پر حملے کرتی رہی ہے، حوثی تنظیم کہنا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایسا کرتی ہے۔

  • لبنان سے اسرائیل پر درجنوں میزائل برسا دیئے گئے

    لبنان سے اسرائیل پر درجنوں میزائل برسا دیئے گئے

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں لبنان سے اسرائیل کے جنوب میں 40 سے زائد میزائل اور بڑی تعداد میں ڈرون حملے کئے گئے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ لبنان کے جنوب سے اسرائیل کے شمالی حصے پر 40 میزائل فائر کئے گئے ہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے وقت بھی اسرائیل کے شمال میں ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا ہے، اسرائیل کے فضائی دفاعی سسٹموں نے بعض ڈرونز طیاروں کو گرا دیا اور بعض گولان پہاڑیوں پر گر گئے۔

    حزب اللہ کے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملوں میں اسرائیلی فوج کے 2 فوجی ہیڈ کوارٹروں پر بھی میزائل فائر کئے گئے ہیں۔

    حملوں میں کتنا جانی یا مالی نقصان ہوا، اس حوالے سے معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

    دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حملے میں شہید ہونے والوں میں سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے دفتر میں کام کرنے والے افراد کچھ محافظ اور دیگر ملازمین شہید ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق حماس کے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے بعض محافظ اور ان کے دفتر ملازمین شاطی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں جام شہادت نوش کرگئے۔

    اسرائیلی فوج نے غزہ میں اسکول، بازار، مکانات اور فون چارجنگ پوائنٹ پر بمباری کر دی

    حماس کے بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ اسرائیل کی ہر اس شخص سے نفرت کی عکاسی کرتا ہے جس کا حماس رہنماء سے قریبی یا دور کا تعلق ہے۔

  • امریکا نے یوکرین کو ٹیکٹیکل میزائل فراہم کردیئے

    امریکا نے یوکرین کو ٹیکٹیکل میزائل فراہم کردیئے

    روس کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ امریکا نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین کو فراہم کردیئے ہیں۔

    روسی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طویل فاصلے تک مار کرنیوالے ٹیکٹیکل ہتھیار اسی ماہ یوکرین کو فراہم کئے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی امریکا نے اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کی منظوری دے دی ہے، جو امریکی صدر کی توثیق کے بعد جاری کردیا جائے گا۔

    ڈیموکریٹکس سینیٹر چک شمر کے مطابق امریکا نے پیکیج کی منظوری سے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ ہم اپنے اتحادیوں کو تنہا نہیں چھوڑتے۔

    دوسری جانب امریکا کی کئی جامعات میں طلبا غزہ کے مظلوموں کیلئے سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے امریکا کی جانب سے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی فوری بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    مظاہرین نے پر زور مطالبہ کیا کہ امریکا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی فوری بند کرے، ٹیکساس یونیورسٹی آسٹن کے طلباء کے احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

    امریکا کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار

    اس دوران پولیس نے 3 مظاہرین کو گرفتار کرلیا جبکہ یونیورسٹی احاطے میں سخت کشیدگی پھیل گئی، ہر جانب فلسطین کی آزادی کے نعرے گونج اُٹھے۔

  • شمالی کوریا نے آج پھر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

    شمالی کوریا نے آج پھر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

    جنوبی کورین فوج اور جاپان نے کہا ہے کہ آج ایک بار پھر شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے آج (پیر کو) اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔

    جاپانی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے ایسا میزائل فائر کیا ہے جو بظاہر ایک بیلسٹک میزائل تھا، جاپانی حکومت نے اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔

    جاپان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیا گیا پروجیکٹائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے باہر سمندرمیں گر کر تباہ ہوا۔

    اس سے قبل امریکا کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں شمالی کوریا نے ’سپر لارج‘ کروز میزائل وار ہیڈ کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

    پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

    اسٹیٹ میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شمالی کوریا نے ایک ’سپر لارج وار ہیڈ‘ کا تجربہ کیا ہے، جسے اسٹریٹجک کروز میزائل کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ایک نئی قسم کا طیارہ شکن میزائل بھی لانچ کیا گیا۔

  • ایرانی حکام کی اسرائیل کے میزائل حملے کی تردید

    ایرانی حکام کی اسرائیل کے میزائل حملے کی تردید

    ایرانی حکام کی جانب سے اسرائیل کے میزائل حملے کی تردید سامنے آئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے کہا ہے کہ اصفہان شہر میں کوئی میزائل حملہ نہیں ہوا، دھماکے کی آوازیں اصفہان میں مشکوک شے کو نشانہ بنانے کی تھیں۔

    ایرانی سینئر کمانڈر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ رات کے وقت ہونے والے حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

    ایرانی سائبر اسپیس سینٹر کے ترجمان حسین دلیریان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصفہان کی فضا میں 3 ڈرون تباہ کردیے گئے ہیں، میزائل حملے کی ابھی کوئی اطلاع نہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران میں اہداف پر میزائل حملے کئے گئے ہیں۔

    خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ایران میں متعدد ایئرپورٹس کو بند کر دیا گیا، مغربی ایران سے گزرنے والے مسافر طیاروں کارخ بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ سخت ترین کشیدگی میں تحمل سے کام لینے سے متعلق عالمی دباؤ مسترد کر دیا تھا۔

    نیتن یاہو کا اسرائیلی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے برطانوی اور جرمن وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں میں واضح کر دیا ہے کہ اسرائیل اپنے دفاع کیلئے جو ضروری ہوگا وہ کرے گا، دوستوں کی قابل قدر تجاویز اپنی جگہ لیکن اسرائیل اپنے فیصلے خود کرے گا۔

     

    اس سے قبل ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ اسرائیل کے فضائی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔