Tag: میزائل حملہ

  • روسی ردعمل سے مایوسی ہوئی‘ امریکی وزیرخارجہ

    روسی ردعمل سے مایوسی ہوئی‘ امریکی وزیرخارجہ

    واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ کاکہناہےکہ امریکہ شام کےفضائی اڈے پرحملوں کےروسی ردعمل سےمایوس ہےلیکن حیران نہیں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا کہناہےکہ روس بشار الاسد کی حکومت کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور خاص طور پر اس وقت جب شامی حکومت نے اپنے ہی لوگوں پرکیمیائی حملہ کیا۔

    امریکی وزیرخارجہ نےکہاکہ روس کے ردعمل سے میں کافی مایوس ہوں لیکن افسوس کے ساتھ مجھے کہنا پڑتا ہے کہ مجھے حیرانی نہیں ہوئی ہے۔

    اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا کہ امریکہ نے شام کے اس فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جس پر شبہ ہے کہ وہاں سے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے گئے۔

    نکی ہیلی نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس کو بتایا ہم مزید حملوں کے لیے تیار ہیں تاہم امید ہے کہ اس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    امریکی سفیر کےمطابق یہ ہماری قومی سلامتی کے مفاد میں ہے کہ ہم کیمیائی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکیں۔

    دوسری جانب روس کے نائب سفیر ولادمیر سفکرونوف کا کہنا تھا کہ ‘آپ کو سخت نتائج کے لیے تیار رہنا ہوگا اور اس کی تمام ذمہ داری ان لوگوں کے کندھوں پر ہوں گی جنہوں نے یہ حملے کیے۔


    شام پرحملہ: روس نے امریکا کےساتھ فضائی تحفظ کا معاہدہ معطل کردیا


    یاد رہےکہ گزشتہ روز روسی دفتر خارجہ نےشام کےفضائی اڈے پرامریکی حملے کےبعد امریکہ کےساتھ شام میں فضائی تحفظ کےمعاہدے کو معطل کردیا۔یہ معاہدہ دونوں ممالک کےدرمیان کیاگیا تھاتاکہ دونوں ملکوں کی فضائیہ شام کی حدود میں ایک دوسرے کونشانہ نہ بنائیں۔


    امریکہ کاشام کےخلاف فضائی کارروائی کا آغاز


    واضح رہے کہ امریکہ نے شام میں باغیوں کے زیرِ اثر علاقوں میں شامی فوج کی جانب سے مشتبہ کیمیائی حملے کے جواب میں جمعے کی صبح مشرقی بحیرۂ روم میں موجود اپنے بحری بیڑے سے 60ٹاما ہاک کروز میزائلوں سے شام کے ایک فضائی اڈے کو نشانہ بنایا تھا۔

  • یمن میں مسجد پر میزائل حملہ‘ 26افراد ہلاک

    یمن میں مسجد پر میزائل حملہ‘ 26افراد ہلاک

    عدن: یمن میں حکومت کی حامی فورسز کے کیمپ کی مسجد پرمیزائل حملے میں 26افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    تفصیلات کےمطاقب یمن کے صوبے مارب میں باغیوں کی جانب سے حکومت کی حامی فورسز کے کوفیل کیمپ کی مسجد پرنمازجمعہ کے دوران میزائل حملے کیے گئےجس میں26افراد ہلاک ہوئے۔

    حوثی باغیوں کے زیر قبضہ نیوز ایجنسی ’صبا‘ کا کہنا تھا کہ مسجد پر حملہ باغیوں نے کیا۔حملے میں ایرانی ساختہ ’ذِلذال وَن‘ میزائل مرکزی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیااور آرٹلری بھی فائر کیے گئے۔

    یمن کے صوبے مارب میں مسجد کا ذکر کیے بغیر کہاگیاکہ حملے کا نشانہ بننے والی جگہ سے کئی فوجی اہلکاروں کی لاشوں کو نکالا گیا۔

    مزید پڑھیں:حلب میں مسجد پرطیاروں کی بمباری ‘42افراد شہید

    یاد رہےکہ گزشتہ روزحلب میں انسانی حقوق کی مبصر تنظیم کےمطابق باغیوں کے زیر انتظام علاقے ال جن میں ایک مسجد پر فضائی حملے میں 42 افرادشہید اور 100سےزائد زخمی ہوگئےتھے۔

    سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کاکہناتھاکہ فی الحال شناخت نہیں ہوسکی کہ یہ فضائی کارروائی کس کی جانب سے کی گئی ہےلیکن روسی اور شامی طیارے اس علاقے میں پرواز کرتے رہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ یمن کے صدر عبدالرب منصور ہادی کی حمایت میں سعودی اتحاد کی مداخلت کے بعد حکومت کی حامی فورسز نے صوبہ مارب کا بڑا حصہ حوثی باغیوں سے خالی کرا لیا تھا۔

  • بیروت:سرحدی علاقے ارسل میں راکٹ حملہ،7افراد ہلاک 14 زخمی

    بیروت:سرحدی علاقے ارسل میں راکٹ حملہ،7افراد ہلاک 14 زخمی

    لبنانی سرحدی علاقے ارسل میں شامی باغیوں کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک پندرہ زخمی ہوگئے۔

    شام میں تین سال سے جاری خانہ جنگی میں شدت آگئی ہے، شام کے صدر بشار الاسد سے برسر پیکار باغیوں نے ملک کے اندر حملوں کے ساتھ ہی بشار الاسد کے حمایتی پڑوسی ملکوں پر بھی راکٹ برسانے شروع کردیئے ہیں۔

    لبنانی سرحد کے قریب ایک حملے میں سات افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں، جنہیں علاج معالجے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔