Tag: میزائل

  • اسرائیل کی طرف مزید 6 میزائل داغ دیئے گئے

    اسرائیل کی طرف مزید 6 میزائل داغ دیئے گئے

    غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، ایسے میں جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل داغ دیئے گئے ہیں۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیل کے شمالی حصے میں فضائی حملے کے سائرن کو فعال کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان پر حملہ کر کے حزب اللہ کے کمانڈروں سمیت 3 افراد کو شہید کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ غزہ جنگ کے بعد سے گزشتہ 6 ماہ سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے، 2006 کی اسرائیل اور حزب اللہ جنگ کے بعد سے اس میں مزید شدت آگئی ہے۔

    دوسری جانب ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل خطے میں بڑی جنگ کو ہوا دے رہا ہے، غزہ میں نسل کشی اور ظلم کے رکنے تک خطے میں بڑے تصادم کا خطرہ ہے۔

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے مشرقِ وسطی میں تباہی کا ذمہ دار اسرائیل وزیرِ اعظم نتین یاہو کو قرار دیا۔

    ترک صدر کا کہنا تھا کہ دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرکے اسرائیل نے عالمی قانون اور ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کی۔

    اسرائیلی فوج آباد کاروں کے حملوں کی حمایت بند کرے، اقوام متحدہ

    اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت پر خاموش رہنے والے ایرانی حملے کی مذمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈال رہے ہیں۔

  • خلیجِ عدن میں حوثیوں نے تجاری جہاز پر میزائل حملہ کر دیا

    خلیجِ عدن میں حوثیوں نے تجاری جہاز پر میزائل حملہ کر دیا

    خلیجِ عدن میں حوثیوں نے تجاری جہاز پر میزائل حملہ کر دیا، حوثیوں کی جانب سے میزائل داغے گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خلیجِ عدن میں حوثیوں نے تجاری جہاز پر میزائل حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔

    دوسری جانب بحری جہازوں پر مامور امریکی فوج کا بیان میں کہنا تھا کہ میزائل جہاز کے قریب گرے، لیکن کو ئی نقصان نہیں ہوا۔

    جبکہ حوثی ترجمان نے حملے میں جہاز کو نقصان پہنچنے کا دعوی کیا ہے اور کہا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت بند ہونے تک بحری جہازوں پر حملے جاری رکھیں گے۔

     حوثیوں کے اس حملے کے بعد امریکا اور برطانیہ نے یمن میں حوثیوں پر حملہ کردیا، امریکا اور برطانیہ نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بم برسا دیئے، امریکی صدربائیڈن کا کہنا ہے یہ حملے حوثیوں کے حملوں کا جواب ہیں۔

  • پاکستان میں میزائل گرنے کا واقعہ، بھارت نے غلطی تسلیم کر لی

    پاکستان میں میزائل گرنے کا واقعہ، بھارت نے غلطی تسلیم کر لی

    نئی دہلی: پاکستان میں میزائل گرنے کے واقعے پر بھارت نے اپنی غلطی تسلیم کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘تکنیکی خرابی’ کے باعث غلطی سے پاکستان پر میزائل داغا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

    بھارتی حکومت نے وضاحت جاری کی ہے کہ 9 مارچ کو معمولات کی دیکھ بھال میں حادثاتی طور پر میزائل فائر ہوا، بھارتی حکومت نے اس سنگین غلطی کا سخت نوٹس بھی لے لیا ہے، اور واقعے سے متعلق اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

    بھارتی حکومت سے جاری وضاحت میں مزید کہا گیا کہ معلومات ملی ہیں کہ میزائل پاکستانی حدود میں گرا، اس واقعے پر گہرا افسوس ہے، اور اطمینان ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    بھارتی حکومت کی جانب سے ایک نہایت سنگین غلطی کے اعتراف کے بعد اس تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے کہ بھارت کا ناکارہ میزائل سسٹم خطے کے لیے خطرہ ہے، کیوں کہ بھارتی میزائل فلائٹ روٹ پر آیا تھا، جس سے بڑا حادثہ بھی رونما ہو سکتا تھا۔

    وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے بھارتی کی جانب سے غلطی کے اعتراف پر ردِ عمل میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک حادثاتی جنگ چھڑ سکتی تھی، تحقیقات ہونی چاہئیں، اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانا چاہیے، عالمی برادری دیکھے کہ بھارتی ناکارہ سسٹم خطے کے لیے کتنا خطرناک ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ 9 مارچ 2022 کو 6 بج کر 33 منٹ پر میاں چنوں میں یہ واقعہ پیش آیا تھا، جہاں ایئر فورس نے بھارت سے آنے والے ایک فلائنگ اوبجیکٹ کو ڈیٹیکٹ کیا تھا اور اس چیز کی مکمل مانیٹرنگ کی تھی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس معاملے میں کئی چیزیں وضاحت طلب ہیں، واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں، بھارت سے سپر سانک چیز پاکستان میں 100 کلو میٹر اندر آئی، فلائنگ اوبجیکٹ 3 منٹ 24 سیکنڈ پاکستانی حدود میں رہا۔ انھوں نے کہا ایئر ڈیفنس ٹیسٹنگ ہوتی رہتی ہے، وضاحت بھارت دے گا، بھارت میں تجربے بھی ہو رہے ہوتے ہیں، بھارت کے اس قسم کے تجربات کرنے والے ادارے کو اپنی ٹیکنالوجی اور ذمہ داری پر توجہ دینی چاہیے۔

  • روس کا خوفناک انٹر سیپٹر میزائل کا کامیاب تجربہ

    روس کا خوفناک انٹر سیپٹر میزائل کا کامیاب تجربہ

    ماسکو: روس نے خوفناک انٹر سیپٹر میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، روس نے رواں ماہ ہائپر سونک اینٹی شپ کروز میزائل کا بھی کامیاب تجربہ کیا تھا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس کی ایرو اسپیس فورس نے قازقستان کے سری شگن گراؤنڈ میں ملک کے اینٹی بیلسٹک میزائل (اے بی ایم) کے دفاعی نظام کے ایک نئے میزائل کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کرلیا ہے۔

    وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اے بی ایم سسٹم کے نئے انٹر سیپٹر میزائل نے متعدد تجربات میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا اور پہلے سے طے شدہ تصوراتی ہدف کو نشانہ بنایا۔

    روس کی وزارت دفاع نے گزشتہ برس 2 جولائی کو ایک نئے انٹر سیپٹر میزائل کے تجربے کے بارے میں اطلاع دی تھی۔

    خیال رہے کہ روس نے رواں ماہ نئے ہائپر سونک اینٹی شپ کروز میزائل کا بھی کامیاب تجربہ کیا تھا۔

    ہائپر سونک میزائل نے برنٹس سمندر میں 450 کلومیٹر کے فاصلے پر اپنے ہدف کو نشانہ بنایا اور ماک 8 کی رفتار کو چھوا جو آواز کی رفتار سے 8 گنا زیادہ ہے۔

  • پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

    پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

    اسلام آباد: پاک بحریہ نے سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا، اینٹی شپ میزائل سطح سمندر اور ہوا سے فائرنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی جانب سے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اینٹی شپ میزائلز سطح سمندر اور ہوا سے فائرنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز، ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر نے کامیابی سے اپنے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

    ترجمان کے مطابق میزائلز فائرنگ کا شاندار مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا، نیول چیف امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، پاک بحریہ کے جوان اور آفیسرز ملک کی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

  • روس کا ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ

    روس کا ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ

    ماسکو: روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے نئے ہائپر سونک اینٹی شپ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، روسی صدر نے کہا ہے کہ ایسے ہتھیار سے ہماری ریاست کی دفاعی صلاحیتوں کو فروغ ملے گا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق روسی فوج کا کہنا تھا کہ منگل کی صبح بحر اسود میں ایڈمرل گورشکوف فریگیٹ نے سرکون میزائل فائر کیا جس نے اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

    روسی فوج کے جنرل اسٹاف کے سربراہ والری گراسیموف نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو بتایا کہ یہ پہلا موقع تھا جب میزائل نے سمندر پر کسی ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا تھا۔

    والری گراسیموف نے بتایا کہ اس میزائل برنٹس سمندر میں 450 کلومیٹر کے فاصلے پر اپنے ہدف کو مارا اور ماک 8 کی رفتار کو چھوا جو آواز کی رفتار سے 8 گنا زیادہ ہے۔

    روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ سرکون کی آزمائشی فائرنگ نہ صرف ہماری مسلح افواج کی زندگی میں بلکہ پورے روس کے لیے ایک عظیم واقعہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایسے ہتھیار سے ہماری ریاست کی دفاعی صلاحیتوں کو فروغ ملے گا۔

  • امریکا نے ہمیں خطرناک اور تباہ کن ہتھیار بنانے پر مجبور کیا: روسی صدر

    امریکا نے ہمیں خطرناک اور تباہ کن ہتھیار بنانے پر مجبور کیا: روسی صدر

    ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ امریکا نے ہمیں اپنے میزائل پروگرام کو ترقی دینے پر مجبور کیا ہے، نئے روس کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ہمارے پاس جدید ترین ہتھیار موجود ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا نے اینٹی بیلسٹک میزائل (اے بی ایم) معاہدے سے نکل کر ہمیں الٹرا سپر سونک میزائل پروگرام کو ترقی دینے پر مجبور کر دیا ہے۔

    صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ سنہ 2002 میں امریکا کی جانب سے اینٹی بیلسٹک میزائل ٹریٹی کے خاتمے کے بعد ہمارے پاس ایٹمی ہتھیاروں کے حامل الٹرا سپر سونک میزائلوں کو ترقی دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ نئے روس کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ہمارے پاس جدید ترین ہتھیار موجود ہیں جو اپنی طاقت و توانائی، رفتار اور نشانہ بنانے کی صلاحیت کے حوالے سے بے مثال ہیں۔

    خیال رہے کہ روس نے امریکا کی میزائل شیلڈ کے جواب میں سنہ 2019 تک الٹرا سپر سونک میزائل سسٹم کنژال اور بین البر اعظمی بیلسٹک میزائل آونگارڈ کی تیاری کا اعلان کیا تھا۔

    روس نے مذکورہ دونوں خطرناک اور تباہ کن ہتھیاروں کی تیاری مقررہ وقت پہلے ہی مکمل کر لی تھی اور سن 2018 میں ان کی رونمائی کر دی تھی۔

  • امریکی فوجی اڈے پر ایک بار پھر میزائل حملے

    امریکی فوجی اڈے پر ایک بار پھر میزائل حملے

    بغداد: عراق میں امریکی ایئربیس پر ایک بار پھر حملہ ہوگیا، اڈے پر بڑی تعداد میں فوجی موجود تھے۔

    تفصیلات کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں قائم امریکی فوجی ایئربیس پر میزائل داغے گئے، اڈے پر درجنوں امریکی فوجی موجود تھے۔ البتہ اموات یا زخمیوں سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

    مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تاجی نامی ایئربیس پر راکٹ داغے گئے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ جبکہ امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد انتقامی کارروائی کے طور عراق میں امریکی فوجی اڈے نشانے پر ہیں۔

    عراق کے شہر بغداد میں مزید 2 راکٹ حملے

    واضح رہے کہ 9 جنوری کی رات کو عراق میں دو راکٹ حملے ہوئے تھے، عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ راکٹ بغداد کے گرین زون میں گرے۔

    قبل ازیں ایران نے امریکی فوجی عین الاسد اور دیگر پر راکٹوں کی بارش کر دی تھی، ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں 80 افراد ہلاک ہوئے، تاہم گزشتہ روز امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان حملوں میں امریکی بیس کو نقصان پہنچا لیکن کوئی امریکی ہلاک نہیں ہوا۔

    امریکا اور ایران کے درمیان موجودہ کشیدگی کا آغاز اس وقت ہوا جب گزشتہ جمعے کو امریکا نے بغداد ایئر پورٹ کے قریب ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو راکٹ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا۔

  • پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں مختلف میزائلز فائر کرنے کا کامیاب تجربہ

    پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں مختلف میزائلز فائر کرنے کا کامیاب تجربہ

    کراچی: ارض پاک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے افواج پاکستان نے ہمہ وقت تیار ہونے کا ایک اور ثبوت دے دیا، پاک بحریہ نے بحیرہ عرب اور مکران کوسٹ پر مختلف میزائلز فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی جانب سے شمالی بحیرہ عرب اور مکران کوسٹ پر مختلف میزائلز فائر کرنے کے کامیاب مظاہرے کیے گئے۔

    جنگی بحری و ہوائی جہاز نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کیے۔ پاک بحریہ کی فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کر کے ہدف کو تباہ کیا جبکہ زیر سمندر روایتی آبدوز سے بھی زمین پر میزائل فائر کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق مکران کوسٹ سے ایئر ڈیفنس میزائلز بھی فائر کیے گئے، مختلف میزائلز نے اپنے اہداف کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بنایا۔

    سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے تجربات کا مشاہدہ کیا۔ امیر البحر نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ کامیا تجربات پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

    نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

  • پاکستان نے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

    پاکستان نے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان نے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، یہ میزائل 650کلومیٹر تک وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا، میزائل تجربے کے دوران مختلف اہداف حاصل کیے گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شاہین ون میزائل 650کلو میٹر تک وارہیڈلے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، تجربے کا مقصد کم ازکم دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ تھا، تجربے کے وقت ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن موجود تھے۔

    پاکستان اپنے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ہرممکن صلاحیت رکھتا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان نے رواں سال اگست میں زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا تھا، غزنوی میزائل 290کلومیٹر تک مختلف نوعیت کے وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    پاکستان کا نصربیلسٹک میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ

    اس سے قبل جنوری میں پاکستان نے نصربیلسٹک میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا تھا، تجربے کے دوسرے مرحلے میں دوران پرواز اور ہدف تک پہنچنے میں صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔