Tag: میزائل

  • امریکا کا ایران پر مزید دباؤ، عالمی برادری سے پابندیوں کا مطالبہ

    امریکا کا ایران پر مزید دباؤ، عالمی برادری سے پابندیوں کا مطالبہ

    واشنگٹن: امریکا نے ایران پر مزید دباؤ بڑھاتے ہوئے یورپی ممالک سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس پر مزید پابندیاں عائد کریں۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے کروز میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد امریکا نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ ایران پر غیر معمولی پابندیاں لگائی جائیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ایران کا نئے میزائل کا تجربہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ میزائل پروگرام ترک نہیں کررہا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران بیلسٹک میزائلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں میں اضافے پر کام کر کے سلامتی کونسل کو چیلنج کر رہا ہے، ان اقدامات پر بین الاقوامی سخت پابندیاں عائد ہونی چاہئیں۔

    یورپ ایران کو میزائلوں سے غیر مسلح کرنے کی کوشش نہ کرے، ایران

    دوسری جانب ایرانی کمانڈر میجر جنرل محمد علی نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے ایک ہزار کلو میٹر تک مار کرنے والا نیا بیلسٹک میزائل تیار کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے سے متعلق کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا، خطے کی سلامتی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی سربراہ جینا ہیسپل کا کہنا تھا کہ امریکا کے جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے باوجود ایران اس ڈیل پر عمل پیرا ہے۔

    جینا ہیسپل کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی حکام ایسی تیاریاں کر رہے ہیں جس سے ان کے لیے اس معاہدے سے الگ ہونے کی صورت میں آسانیاں پیدا ہوں۔

  • پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے نصر میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے نصر میزائل کا کامیاب تجربہ

    راولپنڈی: پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے نصر  میزائل کا کامیاب تجربہ  کیا ہے.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل نصرکا تجربہ کیا.

    آئی ایس پی آر کے مطابق بیلسٹک میزائل نصر سے آپریشنل صلاحیت میں اضافہ ہوگا، نصر میزائل انتہائی کامیابی سے ’’شوت اینڈاسکوٹ‘‘ ویپن سسٹم کا حامل ہے.

    ویپن سسٹم بھرپور دفاعی صلاحیت کاحامل ہے، نصر  میزائل بیلسٹک میزائل، ایئرڈیفنس سسٹمز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تجربے سے آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی صلاحیت میں  اضافہ ہوگا.

    سی جے سی ایس سی جنرل زبیر  محمودحیات نے تجربے کا مشاہدہ کیا، جنرل زبیر نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی تیاری اور  پیشہ ورانہ تربیت کو سراہا.

    جنرل زبیر نے آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ، سائنس دانوں اور انجینئرز کو  مبارک باد دی. صدر، وزیر اعظم اور  سروسز چیف نے کامیاب تجربہ پرمبارک باد دی.

    ماہرین دفاع کے مطابق نصر میزائل کے کامیاب تجربہ  سے  پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوا ہے.

  • سعودی عرب پر داغا گیا بلیسٹک میزائل فضا میں تباہ

    سعودی عرب پر داغا گیا بلیسٹک میزائل فضا میں تباہ

    ریاض : سعودی ایئر ڈیفینس نے یمن میں برسرپیکار حوثی جنگجوؤں کی جانب سے گذشتہ روز جازان پر داغے گئے میزائلوں کوفضا میں ہی تباہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے کی فضائی افواج نے ہفتے کی شام سرحدی شہر جازان پر یمن میں برسر پیکار حوثی جنگوؤں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ ایرانی حمایت یافتہ جنگجوؤں حوثیوں کی جانب سے سعودیہ کے سرحدی شہر کو گذشتہ روز 7 بج کر52 منٹ پر نشانہ بنایا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز جازان پر داغے گئے راکٹوں کو پیٹریاٹ میزائل کے ذریعے فضا میں ہی تباہ کردیا تھا۔

    سعودی حکام کے مطابق ہفتے کے روز جازان پر داغے میزائلوں سے کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

    خیال رہے کہ عرب میڈیا کے مطابق یمن کے حوثی جنگجو مسلمانوں سب سے مقدس فریضے حج کے موقع پر بھی باز نہیں آئے اور انہوں نے سعودی عرب پر ایرانی ساختہ بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا تھا۔ جسے سعودی ایئر ڈیفنس نے میزائل کو ہدف پر گرنے سے پہلے ہی فضا میں تباہ کردیا۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل بھی سعودی فضائیہ نے یمن میں برسرپیکار حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی علاقے جازان پر داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں نے سنہ 2014 میں یمنی حکومت کے خلاف مسلح تحریک شروع کی تھی جس کے بعد سے مسلسل سعودی عرب کے شہر جازان اور نجران پر بیلسٹک میزائل فائر کیے جا چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل امریکا میں تعینات سعودی عرب کے سفیر کا کہنا تھا کہ خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے والی ایرانی حکومت حوثی جنگجوؤں کو جنگی سامان کی فراہمی کے ساتھ ساتھ لبنان کی مسلح سیاسی جماعت حزب اللہ کے جنگوؤں سے تربیت بھی دلوا رہے ہیں۔

  • پاک بحریہ کا حربہ نیول کروز میزائل کا کامیاب مظاہرہ

    پاک بحریہ کا حربہ نیول کروز میزائل کا کامیاب مظاہرہ

    کراچی: نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود نے کہا ہے کہ پاک بحریہ دفاع اور مفادات کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی، دفاعی صلاحیتوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے پی این ایس ہمت کے اندرون ملک تیار حربہ نیول کروز میزائل کے تجربے کے موقع پر کیا۔ اس تجربے میں‌ میزائل نے اپنے ہد ف کو پوری کامیابی سے نشانہ بنا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق یہ میزائل سطح‌ آب سے سطح آب پر مارک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، کامیاب مظاہرہ فائر پاورکی قابل اعتماد صلاحیت کا مظہر ہے۔

    اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے فائرنگ کا یہ مظاہرہ دیکھا اور نیول فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان  کا اظہار کیا۔

    نیول چیف کا کہنا تھا کہ ہمیں بیرونی ممالک پر انحصارکم سے کم کرنے کی ضرورت ہے۔ پاک بحریہ دفاع اور مفادات کے تحفظ کو ہرقیمت پر یقینی بنائے گی، دفاعی صلاحیتوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے سربراہ کے لئے ترک فوج کا اعلی عسکری اعزاز

    دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق  ملکی سطح پرتیارکروزمیزائل "حربہ” ٹارگٹ پر کاری ضرب کی صلاحیت رکھتا ۔ نیول کروزمیزائل سطح زمین پردشمن کی تنصیبات کومؤثر نشانہ بناسکتا ہے۔ میزائل دشمن کے ڈاکیارڈ، شپ یارڈ غرض تمام تنصیبات کو تباہ کرسکتا ہے۔

    اس موقع پر حربہ نیول ویپن سسٹم پرتحقیق کرنے والے انجینئرز کی کاوشوں کوسراہا گیا۔ واضح رہے کہ یہ میزائل سطح‌ آب سے سطح آب پر مارک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شمالی کوریا نے بین البراعظمی میزائل فائرکیا‘ جنوبی کوریا

    شمالی کوریا نے بین البراعظمی میزائل فائرکیا‘ جنوبی کوریا

    سیئول : جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے پیانگ یانگ سے بین البراعظمی میزائل فائر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے سلامتی کونسل کی پابندیوں کے باوجود میزائل فائر کیا ہے جوجاپانی جزیرے ہوکائیدوکے2ہزارکلومیٹرمشرق میں بحرالکاہل میں گرا۔

    جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ یہ میزائل 770 کلو میٹر کی بلندی پر گیا اور اس نے 3700 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

    شمالی کوریا کی جانب سے یہ میزائل اقوام متحدہ کی جانب سے نئی پابندیوں کے اطلاق کے بعد فائرکیا گیا ہے،امریکہ اور جنوبی کوریا اس میزائل کے بارے میں تفصیلات کا جائزہ لے رہے ہیں۔


    شمالی کوریا کے خلاف اقوام متحدہ کی نئی پابندیاں


    خیال رہے کہ تین روز قبل اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی تھی، نئی پابندیوں کے ذریعے شمالی کوریا کی دآمدات کا محدود کیا گیا ہے۔


    جاپان کوغرق امریکہ کو راکھ اور تاریکی میں بدل دیں گے،شمالی کوریا کی دھمکی


    یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی کوریا نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ جاپان کو غرق اور امریکہ کو راکھ و تاریکی میں بدل دیں گے۔


    شمالی کوریا کا ایک اوربیلسٹک میزائل کا تجربہ


    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائل فائر کیا گیا تھا کہ جو جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو پر سے گزرتا ہوا سمندر میں جاگرا تھا اور اس کےبعد جاپانی حکومت نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکہ کاشام کےخلاف فضائی کارروائی کا آغاز

    امریکہ کاشام کےخلاف فضائی کارروائی کا آغاز

    واشنگٹن : امریکہ نےشامی حکومت کےخلاف کیمیائی حملے کے جواب میں شام پر60 ٹام ہاک کروزمیزائل داغے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہےکہ مشرقی بحیرہ روم میں بحری بیڑے سے60 ٹام ہاک کروز میزائل سے شام کے ایک ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس حکام کا کہناہے کہ ان میزائلوں کے ذریعے شام کے الشعیرات ایئربیس کو نشانہ بنایا گیاجہاں 4 اپریل کو مہلک گیس حملہ کیا گیا تھا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناہےکہ انہوں نےشام کی فضائی بیس پر حملے کا حکم دیا تھا جہاں سے منگل کو شامی فضائیہ نے حملے کیے تھے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پرتمام مہذب ممالک سے شام میں تنازع کو ختم کرنے میں مدد کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

    خیال رہےکہ امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں نے شام پر فضائی حملے کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہےجس کی شامی حکومت نے تردید کی ہے۔


    شام میں کیمیائی حملہ انسانیت کی توہین ہے،صدرٹرمپ


    یاد رہےکہ 5 اپریل 2017 کووائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ادلب میں ہونے والے کیمیائی حملے میں 70 کے قریب افراد ہلاک ہوئے جن میں سے اکثریت بچوں کی تھی اور ایسا ہونا ’تمام حدود کی پامالی ہے‘۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناتھاکہ ’بشارالاسد کی حکومت کے ہولناک اقدامات کو برداشت نہیں کیا جاسکتا،امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور دنیا بھر میں ہونے والے ایسے حملوں کی مذمت کرتا رہے گا‘۔

    دوسری جانب امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹیلرسن کاکہنا تھا کہ شام کے مستقبل میں بشار الاسد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔


    شام میں کیمیائی حملے میں مرنے والوں کی تعداد 70 ہوگئی


    واضح رہےکہ دو روز قبل شام کے شمال مغربی حصے میں واقع باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں جنگی جہازوں کے ذریعے کیے گئے مبینہ مہلک گیس حملے میں متعدد بچوں سمیت 70 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • بلیسٹک میزائل کاتجربہ‘شمالی کوریاکی تصدیق

    بلیسٹک میزائل کاتجربہ‘شمالی کوریاکی تصدیق

    پیانگ یانگ : شمالی کوریا کےحکام کاکہناہےکہ کم جونگ کی نگرانی میں اتوارکو بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق شمالی کوریا کی سرکاری نیوزایجنسی کے اسی این اے کےمطابق بیلسٹک میزائل زمین سے زمین پردرمیانے اور طویل دوری پرمارکرنےکی صلاحیت رکھتاہے۔

    کےسی این اے کا کہناہےکہ پکگکسونگ 2 نامی میزائل میں جوہری اسلحہ لے جانے کی بھی صلاحیت ہےاور اس کی نگرانی خود کم جونگ ان نے کی ہے۔

    مزید پڑھیں:شمالی کوریا کابلیسٹک میزائل کاتجربہ

    سرکاری ایجنسی نے بتایا کہ پڑوسی ممالک کے پیش نظر میزائل کو اونچےزاویے پرلانچ کیاگیا۔بیلسٹک میزائل میں ٹھوس ایندھن والے انجن کا استعمال ہوا ہے۔

    کم جونگ نے میزائل کے کامیاب تجربے پر خوشی کا اظہار کرتےہوئےکہاکہ اس سے ملک کی طاقت میں مزید اضافہ ہواہے۔

    امریکہ،جاپان اورجنوبی کوریا نےشمالی کوریاکی جانب سے میزائل تجربے پر بات چیت کے لیے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے فوری اجلاس کی درخواست کی ہے۔

    مزید پڑھیں:امریکہ جاپان کے ساتھ کھڑا ہے‘ڈونلڈ ٹرمپ

    واضح رہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےشمالی کوریا کےمیزائل تجربے پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہاکہ امریکہ جاپان کےساتھ کھڑا ہے۔

  • شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ ناکام

    شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ ناکام

    واشنگٹن : امریکی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے درمیانے فاصلے پر مارکرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیاجو ناکام ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل کا یہ ٹیسٹ شمالی کوریا کے شمال مغربی شہر کسونگ میں ہفتے کو کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ یہ ٹیسٹ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا دور فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ یا ایٹمی تجربہ کرے گا۔

    امریکی بحریہ کے کمانڈر گیری راس کا کہنا ہےکہ شمالی کوریا کا میزائل شمالی امریکہ کے لیے خطرے کا باعث نہیں ہے۔انہوں نےکہا کہ یہ موسادن درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ تھا۔

    مزید پڑھیں: شمالی کوریا کا پانچواں جوہری میزائل کا کامیاب تجربہ

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شمالی کوریا نے تمام تر عالمی دباؤ مسترد کرتے ہوئے پانچواں ایٹمی تجربہ کیاتھا، کورین ٹی وی نے حکام کے حوالے سے تجربہ کامیاب ہونے کی تصدیق کی تھی۔

    واضح رہے کہ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہےجبکہ شمالی کوریا نے اس سال کئی میزائل ٹیسٹ کیے ہیں۔

  • پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل ” ضرب ” میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل ” ضرب ” میزائل کا کامیاب تجربہ

    کراچی: پاک بحریہ نے اینٹی شپ میزائل ” ضرب ” کا کامیاب تجربہ کیا ہے ، پاکستان نیوی نے ساحل سے بحری جنگی جہازوں کو مارکرنے والے میزائل ضرب کی کامیاب لانچنگ اور تجربے کے بعد اسے پاک بحریہ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق اینٹی شپ میزائل ” ضرب ” کو ساحلی علاقے سے فائر کیا گیا ، جس نے سمندر میں اپنے ٹارگٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا ۔

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے اس کامیاب تجربے پر ساینسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میزائل لانچنگ کے اس کامیاب تجربے سے پاکستان نیوی کے جنگی اثاثوں کی صلاحیتوں میں قابل ذکر اضافہ ہو ا ہے ، یہ نیا میزائل سسٹم پاکستان نیوی کی حربی صلاحیتوں میں اضافے کی کاوشوں کا حصہ ہے ۔

    چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کہا کہ اینٹی شپ میزائل ” ضرب ” کا کامیاب تجربہ پاک نیوی کی حربی تیاریوں پر مہر ِ سند ہے ، جو ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے میں اہم قدم ہے۔

    ترجمان کے مطابق نیول چیف اورڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف(آپریشنز) نے اس کامیاب تجربے میں شامل تمام لوگوں کی کوششوں کو سراہااور میزائل بیٹری کے عملے کو مبارک باد دی ہے ۔

  • پاکستان کا ملٹی ٹیوب حتف نائن نصر میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاکستان کا ملٹی ٹیوب حتف نائن نصر میزائل کا کامیاب تجربہ

    راولپنڈی : پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ملٹی ٹیوب حتف نائن نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کے دوران چار میزائل جدید ملٹی ٹیوب لانچر سے یکے بعد دیگرے لانچ کیے گئے، ایٹمی صلاحیت کا حامل میزائل اپنے ہدف کو با آسانی نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ مار اور فرار کی بھی خصوصی صلاحیت رکھتا ہے۔

    جدید ٹیکنالوجی سے لیس میزائل ساٹھ  کلومیٹر تک اپنے ہدف تک پہنچ سکتا ہے۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے میزائل کا کامیاب تجربہ دیکھا اور انجینرز کو مبارکباد پیش کی، میزائل کے کامیاب تجربہ کو سراہتے ہوئے صدر اور وزیرِاعظم نے سائنسدانوں اور انجینیروں کو ان کی غیرمعمولی کامیابی پر مبارکباد دی۔