Tag: میزبان

  • اداکار شہریار منور اور ماہین کی ہلدی کی تقریب، تصاویر وائرل

    اداکار شہریار منور اور ماہین کی ہلدی کی تقریب، تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز کے معروف اداکار اور میزبان شہریار منور کی ہلدی تقریب کی تصاویر و ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے، اب سے کچھ دن قبل جوڑے کی قوالی نائٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace)

    تاہم اب متعدد شوشل میڈیا پیجز پر شہریار منور  اور ماہین صدیقی کی ہلدی کے فنکشن کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔

    اس موقع پر اداکارہ ماہین صدیقی نے پیلے رنگ کا جوڑا جبکہ شہریار نے آسمانی رنگ کا کرُتا زیب تن کر رکھا ہے، تصاویر میں دونوں اس تقریب سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شہریار منور نے ایک انٹرویو کے دوران دسمبر کے آخر میں شادی کا اعلان کیا تھا۔

  • ایشوریا کی ابھیشیک سے شادی، سلمان خان کا کیا ردعمل تھا؟

    ایشوریا کی ابھیشیک سے شادی، سلمان خان کا کیا ردعمل تھا؟

    کئی ماہ سے بھارتی میڈیا پر بالی ووڈ جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی افواہوں نے زور پکڑ لیا تھا اور یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ دونوں کے درمیان طلاق ہوچکی ہے لیکن اس حوالے سے کسی کا باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

    اسی دوران سوشل میڈیا سمیت بھارتی میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جو کہ پرانی ہے، ویڈیو بھارتی پروگرام ‘آپ کی عدالت’ کی ہے جس میں سلمان خان بطور مہمان شریک ہوئے تھے۔

    اس شو میں میزبان نے سلمان خان سے ماضی میں ان کے ایشوریا رائے سے تعلقات سے متعلق سوالات کیے اور ابھیشیک سے شادی ہونے پر ان کا ردعمل پوچھا تھا۔

    ایشوریا رائے بچن کی ابھیشیک کے ساتھ شادی کے سوال پر سلمان خان اپنی دلی خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے، انہوں نے ابھیشیک کی تعریف کی اور انہیں ایک ’عظیم آدمی‘ کہا۔

    بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ ایشوریا کی شادی ابھیشیک بچن سے ہوئی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ابھیشیک ایک عظیم آدمی ہے، ایشوریا کی شادی ایک بڑی فیملی میں ہوئی ہے اور سب بہت خوشی سے رہ رہے ہیں، یہ بہترین چیز ہے جو کہ کوئی بھی سابق بوائے فرینڈ چاہے گا۔

    سلمان خان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سابق بوائے فرینڈ یہ نہیں چاہے گا کہ جب آپ کی دوستی ختم ہوجائے تو وہ انسان آپ کے بغیر رہ نہ سکے، بلکہ وہ چاہے گا کہ سابقہ گرل فرینڈ یا دوست بہت خوش رہے۔

    واضح رہے کہ ماضی میں فلم کرنے کے بعد بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی سلمان خان اور ایشوریا رائے میں گہری دوستی تھی جبکہ ان کی بات شادی تک بھی جاپہنچی تھی۔

  • ’ہم ایک جاہل قوم ہیں اس لیے۔۔۔‘ امر خان نے پاکستانیوں کو جاہل قوم کیوں کہا؟

    ’ہم ایک جاہل قوم ہیں اس لیے۔۔۔‘ امر خان نے پاکستانیوں کو جاہل قوم کیوں کہا؟

    پاکستانی اداکارہ و لکھاری امر خان نے کہا ہے کہ ہم ایک جاہل قوم ہیں، اس وجہ سے دوسرے اداکاروں پر تبصرے کرتے ہیں۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان کا ایک انٹر ویو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے ایک اداکار کی جانب سے دوسرے اداکار پر تبصرہ کرنے کے عمل کو جاہلانہ قرار دیا ہے۔

    میزبان نے امر خان سے سوال کیا کہ ہماری انڈسٹری میں ایسا مشہور اداکار یا اداکارہ کون ہیں؟ جو زیادہ شہرت کے حق دار نہیں؟

     امر خان نے سوال کے جواب میں پوچھا کہ آپ مجھ سے یہ سوال کیوں کررہی ہیں؟ ایسے سوال نہیں پوچھنے چاہئیں کیونکہ آج کل ویسے ہی ٹی وی اور سوشل میڈیا پر ایسے کئی پروگرامز چل رہے ہیں جن میں اوور ریٹڈ، انڈر ریٹڈ اور کچرا اداکار سے متعلق دوسرے اداکار تبصرے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

    امر خان نے کہا کہ دُنیا میں ایسا کوئی ملک نہیں ہے کہ جہاں ایک اداکار اپنی انڈسٹری کے دوسرے اداکار پر تبصرہ کرے، یہ صرف ہماری انڈسٹری میں ہی ہوتا ہے کیونکہ ہم ایک جاہل قوم ہیں۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ اس سوال کا مختصر اور سیدھا جواب یہی ہے کہ ہم جاہل قوم ہیں، میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتی۔

    واضح رہے کہ امر خان تجربہ کار اداکارہ فریحہ جبین کی بیٹی ہیں، اداکارہ ڈراموں اور فلموں دونوں میں نظر آ چکی ہیں وہ خود کو انڈسٹری میں ایک اے لسٹر اداکارہ کے طور پر قائم کرنے میں کامیاب رہی ہیں، اداکارہ نے فلم میکنگ کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔

    اداکارہ و لکھاری امر خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بددعا‘ میں منفی کردار نبھایا تھا۔ جس کی دیگر کاسٹ میں محسن عباس حیدر، منیب بٹ، مریم نور، محمود اسلم، سلمیٰ حسن ودیگر شامل تھے۔

  • کرکٹ پر پابندی: عمر اکمل مشکل وقت یاد کرکے رو پڑے

    کرکٹ پر پابندی: عمر اکمل مشکل وقت یاد کرکے رو پڑے

    قومی کرکٹر عمر اکمل ماضی میں کرکٹ پر پابندی کے دوران زندگی میں آنے والی مشکلات پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

    نجی ٹی وی چینل پر شرکت کرنے والے عمر اکمل سے میزبان نے جب ان کے کیرئیر کے تلخ ترین دنوں سے متعلق سوال کیا جس پر کرکٹر نے کہا کہ ’میں یہاں کسی کا نام نہیں لوں گا، جو گزر گیا اس کو دہرایا نہیں جاتا ہے۔

    عمر اکمل کا کہنا تھا کہ اللہ لے کر بھی آزماتا ہے اور دے کر بھی آزماتا ہے، جب میرے اوپر مشکل وقت آیا تو بہت سے لوگوں کا اصل چہرہ سامنے آیا، ایک وقت تھا جب لوگ میری ایک کال پر فون اٹھاتے تھے  لیکن اس برے وقت میں انہوں نے بھی میرا ساتھ چھوڑ دیا، جو لوگ میرے ساتھ آج بھی کھڑے ہیں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    عمر اکمل نے کرکٹ پر پابندی کے دوران آنے والے چیلنجز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جو مشکل وقت میں نے گزارا ہے وہ کسی دشمن پر بھی نہ آئے، میں اب کرکٹ میں کم بیک کرنے کی کوشش کررہا ہوں، اللہ پر یقین ہے کہ اپنی محنت سے آگے بڑھوں گا اور پاکستان کے لیے ایک بار پھر کھیلوں گا۔

    یہ بھی پڑھیں: 

    عمر اکمل نے جرمانہ ادا کر دیا

    حملہ کیس، عمر اکمل کا جوڈیشل مجسٹریٹ پر سنگین الزام

    عمر اکمل کے فکسنگ الزامات غلط ثابت، سابق کرکٹر کلیئر قرار

    انہوں نے کہا کہ میرے حالات اتنے خراب ہوگئے تھے کہ اس وقت میرے پاس بیٹی کو برگر کھلانے کے پیسے نہیں تھے، یہاں تک کہ اسکول کی فیس بھی جمع نہیں کرواسکتا تھا، بیٹی کو 8 ماہ تک اسکول نہیں بھیج سکا، لیکن اس مشکل وقت میں میری اہلیہ نے مجھے مایوس نہیں ہونے دیا۔

    کرکٹر نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ جب بھی وہ وقت یاد کرتا ہوں تو میری آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں، آج اللہ کا شکر ہے کہ گھر کے حالات بہتر ہوگئے ہیں، میں اپنی اہلیہ کا جتنا شکریہ ادا کروں اتنا کم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ عبدالقادر کی بیٹی ہیں جو منہ میں سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہوئی تھیں، انہوں نے مجھے کہا کہ چاہے جتنے بھی مشکل حالات ہوں میں آپ کا ساتھ دوں گی اور اس کے لیے میں ان کا بہت شکر گزار ہوں۔

    واضح رہے کہ فروری 2020 میں پی سی بی نے اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو معطل کیا، کرکٹر کے خلاف میچ فکسنگ کی پیشکش کو رپورٹ نہ کرنے پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے کارروائی کی تھی۔

    جس کے خلاف عمر اکمل نے عالمی ثالثی عدالت میں اپیل دائر کی تھی، عمراکمل کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر تین سال کی سزا سنائی گئی تھی جسے آزاد ایڈجیوڈیکٹر نے کم کر کے 18 ماہ کر دیا تھا۔

  • ’شاہ رخ کیساتھ فلم ’’جب تک ہے جان‘‘ کترینہ سے پہلے مجھے آفر ہوئی تھی‘

    ’شاہ رخ کیساتھ فلم ’’جب تک ہے جان‘‘ کترینہ سے پہلے مجھے آفر ہوئی تھی‘

    پاکستانی فلم انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ کی فلم ’جب تک ہے جان‘ میں انہیں کام کی پیشکش ہوئی تھی۔

    میرا نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جس میں ان سے میزبان نے 2012 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم جب تک ہے جان سے متعلق سوال کیا۔

    اداکارہ نے میزبان کے سوال کی تصدیق کی کہ یہ فلم شاہ رخ کے ساتھ کترینہ کیف سے قبل مجھے آفر ہوئی تھی، لیکن  لندن کا ویزا نہیں مل سکا تھا، اسی لیے میں  اس فلم میں نظر نہیں آئیں۔

    پریاں دکھتی ہیں، اداکارہ میرا کا تہلکہ خیز دعویٰ

    میرا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں معروف بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کی بھی پیشکش کی گئی تھی، انہوں نے کہا مجھے بگ باس میں کام کرنے کے لیے ایک سال تک آفر ملتی رہی، یہ کروڑوں روپے کی آفر تھی۔

    انہوں نے کہا کہ اگر میری جگہ کوئی بھی ہوتا تو وہ ضرور کرتا لیکن جب یہ آفر ملی تو اس وقت مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی، میں تھوڑا گھبرا گئی تھی اس لیے کام کرنے سے منع کردیا۔

    اداکارہ میرا نے کہا بگ باس جب آفر ہوا تو مجھے بہت سوچنا پڑا، کیونکہ وہ ایک لائیو شو تھا، بس اسی لیے میں نے انکار کردیا۔

  • بھارت دستبردار، ایک اور میگا ایونٹ کا میزبان سعودی عرب ہوسکتا ہے

    بھارت دستبردار، ایک اور میگا ایونٹ کا میزبان سعودی عرب ہوسکتا ہے

    ریاض: ایشین فٹبال کپ 2027 کی میزبانی سے بھارت کے دستبردار ہونے کے بعد سعودی عرب کو میگا ایونٹ کی میزبانی ملنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق بھارت کے دستبردار ہونے کے بعد ایشین فٹبال کپ 2027 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

    بھارت اور سعودی عرب نے ایشین فٹبال کپ 2027 کی میزبانی کے لیے بولی دی تھی اورایشین فٹبال کنفیڈریشن نے بھی اکتوبر میں دونوں ممالک کو شارٹ لسٹ کیا تھا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب بھارت نے میزبانی کے لیے اپنی درخواست واپس لے لی ہے اوراس کی کوئی وجہ بھی سامنے نہیں آئی، اس حوالے سے ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے بھی بیان جاری کیا ہے۔

    اب بھارت کی دستبرداری کے بعد سعودی عرب کو 2027 کے کپ کی میزبانی ملنے کی توقع ہے، اس حوالے سے حتمی اعلان اگلے سال فروری میں ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

    سعودی عرب 3 مرتبہ ایشیا کا چیمپیئن رہ چکا ہے اوریہ پہلا موقع ہوگا کہ سعودیہ اہم فٹبال ایونٹ کی 2027 میں میزبانی کرے گا۔

    خیال رہے کہ چین کرونا وبا کے باعث ایشین کپ 2023 کی میزبانی سے دستبردار ہوگیا تھا اور اب ایشین کپ اگلے سال قطر میں کھیلا جائے گا اور قطر ہی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔

  • میزبان نے براہ راست پروگرام کے دوران ایک بچے کو جنم دے دیا

    میزبان نے براہ راست پروگرام کے دوران ایک بچے کو جنم دے دیا

    نیویارک : ریڈیو کے معروف پروگرام ’دی آرچ‘ کی میزبان نے دورانِ پروگرام اپنے بچے کو جنم دے دیا، سامعین کی تجویز پر بچے کا نام جیمسن رکھ دیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ منفرد واقعہ امریکی شہر سینٹ لوئس کے ریڈیو اسٹیشن کی میزبان کیسڈی پراکٹر کے ساتھ پیش آیا جن کے حاملہ ہونے کی وجہ سے اسپتال میں براہ راست ریڈیو پروگرام کے انتظامات کیے گئے تھے تاکہ ان کے فرائض کی انجام دہی میں کوئی دقت نہ ہو.

    ریڈیو پروگرام آرچ کی میزبان کیسڈی پراکٹر نے اپنی زندگی کے دلچسپ اور خوشگوار ترین لمحے کی روداد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے زچگی کے لیے چھٹی لے رکھی تھیں لیکن مقررہ دن سے چھ دن پہلے زچگی کا دن آجانے پر ہمیں مجبورآ اسپتال میں براہ راست نشریات کے انتظامات کرنے پڑے.

    انہوں نے مزید بتایا کہ میرے حاملہ ہونے سے متعلق پروگرام کے سامعین بھی باخبر تھے اس لیے مجھے اسپتال سے نشریات کرنے میں کسی قسم کی مشکل پیش نہیں لیکن اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ زچگی کا وقت بھی پروگرام کی درمیان ہی آن پہنچے گا تاہم مجھے اس اہم دن کو اپنے سامعین کے ساتھ شیئر کرنا اچھا لگا.

    Little Jedi.

    A post shared by Cassiday Proctor (@radiocassiday) on


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اچھا مہمان بننے کے 7 اصول

    اچھا مہمان بننے کے 7 اصول

    مہمان اللہ کی رحمت ہوتے ہیں۔ جب مہمان گھر آئیں تو ان کا خوش دلی سے استقبال کرنا چاہیئے۔

    اسی طرح جب آپ کسی کے گھر مہمان بن کر جائیں تو ایسا رویہ رکھیں کہ میزبان آپ کی آمد سے خوشی محسوس کریں۔ اس موقع پر میزبان کے گھر کے اصولوں اور پرائیوسی کا خیال رکھیں۔

    یہی نہیں مہمان بن کر جانے کے کچھ اخلاقی اصول بھی ہوتے ہیں جن پر پوری دنیا میں عمل کیا جاتا ہے۔ یہ اصول آپ کو اچھا مہمان بننے میں مدد دیتے ہیں۔

    آئیے آپ بھی وہ اصول جانیں جنہیں اپنا کر آپ ایک اچھا مہمان بن سکتے ہیں۔

    :آنے اور جانے کا وقت

    guest-7

    کہیں جاتے ہوئے اپنی آمد اور روانگی کے وقت اور دن کے بارے میں واضح طور پر آگاہ کریں تاکہ آپ کا میزبان الجھن کا شکار نہ ہو۔

    دن اور وقت میں بار بار تبدیلی یا درست وقت کی آگاہی نہ دینا آپ کے میزبان کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ وہ سارا دن آپ کا انتظار کر سکتا ہے جس کے باعث اس کے اپنے کئی کام ادھورے رہ سکتے ہیں۔

    :کوئی تحفہ لے کر جائیں

    guest-2

    عموماً کسی کے گھر پہلی بار جاتے ہوئے کچھ لے کر جانا تو ایک روایت ہے، لیکن اگر آپ پہلے بھی کئی بار اپنے میزبان کے گھر جا چکے ہیں تب بھی کوئی تحفہ یا کھانے پینے کی کوئی چیز لے جانے میں کوئی حرج نہیں۔

    یہ عمل میزبان کے دل میں آپ کے لیے احترام کے جذبات پیدا کرے گا اور اسے یہ تاثر دے گا کہ آپ اس پر بوجھ نہیں بننا چاہتے۔

    :گھر کے اصولوں کی پاسداری

    guest-5

    ہر گھر کے کچھ اصول ہوتے ہیں جو ہر گھر سے مختلف ہوتے ہیں۔ کہیں جا کر ان اصولوں سے آگاہی حاصل کرنا اور ان پر عمل کرنا آپ کے اچھے مہمان ہونے کا ثبوت دے گا۔

    مثال کے طور جوتے باہر اتارنے ہیں یا نہیں، دروازہ بند کرنا ہے یا نہیں۔

    :ذاتی استعمال کی اشیا

    guest-3

    اگر آپ کسی کے گھر قیام کرنے جارہے ہیں تو کوشش کریں کہ اپنا ذاتی استعمال کا سامان جیسے تولیہ، شیمپو وغیرہ لے کر جائیں۔ اگر آپ نہ لے جا سکیں تو میزبان کی کم سے کم چیزوں کو استعمال کریں۔

    ہفتہ بھر میں ایک ہی تولیہ استعمال کریں تاکہ آپ کے جانے کے بعد میزبان کے لیے میلے کپڑوں کا ڈھیر نہ رکھا ہو۔

    :مدد کی پیشکش

    guest-4

    کسی کے گھر تھوڑی دیر کے لیے جائیں یا طویل عرصہ کے لیے، ہمیشہ میزبان کو اپنی مدد کی پیشکش کریں۔ کھانے کی تیاری، برتن اٹھانے، دھونے اور مختلف کاموں میں اپنی مدد کی پیشکش کریں۔

    :چھوٹی چھوٹی چیزوں کا خیال

    guest-6

    جیسے آپ اپنے گھر میں چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھتے ہیں ویسے ہی اپنے میزبان کے گھر میں بھی رہیں۔

    کمرے سے نکلتے ہوئے بجلی کے سوئچ بند کردیں۔ اپنے قیام کے لیے مختص کمرہ یا جگہ صاف رکھیں۔

    :جانے سے قبل

    guest-8

    جانے سے قبل جس حد تک ممکن ہو اپنا پھیلاوا سمیٹ لیں اور جگہ کو صاف رکھیں۔ اپنے قیام کو ایسا بنائیں کہ آپ کے جانے کے بعد آپ کا میزبان آپ کے بارے میں ناگوار خیالات کا شکار نہ ہو۔