Tag: میسا چوسٹس

  • مچھیروں نے ہزار پونڈ وزنی قیمتی ٹونا مچھلی پکڑ لی

    مچھیروں نے ہزار پونڈ وزنی قیمتی ٹونا مچھلی پکڑ لی

    میساچوسٹس: امریکا کے ایک شہر میں مچھیروں نے چھوٹی کشتی پر بڑی مچھلی پکڑ لی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس کے ساحلی شہر گلاسسٹر میں تین مچھیروں نے اتفاقاً ایک بڑی بلیو فن ٹونا مچھلی پکڑ لی۔

    مچھلی کا وزن ایک ہزار پونڈ تھا اور اس کی لمبائی 10 فٹ تھی، خیال رہے بلیو فن ٹونا مچھلی بہت قیمتی مچھلی سمجھی جاتی ہے، اور بہت مہنگی فروخت ہوتی ہے۔

    مچھیروں کا کہنا تھا کہ انھوں نے جو دس فٹ لمبی بلیو فن ٹونا پکڑی وہ بھی غیر ملکیوں کی خوراک بنی۔مچھیروں نے اس شکار کی ویڈیو بھی بنائی، جس میں ہزار پونڈ وزنی مچھلی کو کشتی پر لادتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    کیپٹن ڈین اسمتھ نامی مچھیرے نے بتایا کہ جب انھوں نے مچھلی کو پانی سے نکلتے دیکھا تو تینوں کے ذہن میں جو پہلا لفظ آیا وہ تھا ’درندہ‘ وہ بالکل درندہ لگ رہا تھا۔

    اسمتھ نے یہ شکار اپنے عملے کائلی فالے اور جم میک کارمک کے ساتھ مل کر کیا، ان کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے مچھلی کو کشتی پر لادنے کی کوشش کر رہے تھے تو انھیں لگا کہ یہ شارک ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے بہت مشکل سے مچھلی کو کشتی پر لادا، اس میں انھیں آدھا گھنٹا لگا، مچھلی اتنی بڑی تھی کہ چھوٹی کشتی پر اسے کھینچنا بھی مشکل ثابت ہوا۔

    اسمتھ نے بتایا کہ مچھلی تو اوورسیز کی خوراک بن چکی ہے تاہم اس کی یادگار ان کے پاس رہے گی، انھوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ مچھلی غالباً 40 برس تک لوگوں سے بچ کر یہاں تیرتی رہی ہے، اس لیے اسے پکڑنا معمولی بات نہیں ہے۔

  • انگوٹھا دکھا کر فالوورز کی تعداد بڑھانے والا نوجوان

    انگوٹھا دکھا کر فالوورز کی تعداد بڑھانے والا نوجوان

    نیویارک: امریکی ریاست میسا چوسٹس کا طالب علم جیکب پنا اپنے پانچ انچ لمبے انگوٹھے کی وجہ سے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر وائرل ہوگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی شہری جیکب پنا نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے پانچ انچ لمبے انگوٹھے دکھائے، جنہوں نے ٹک ٹاک صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

    جیکب کے غیرمعمولی لمبے انگوٹھے کی وجہ سے دوسری انگلیاں بہت چھوٹی نظر آرہی تھیں، منفرد انگوٹھے کے حامل جیکب اپنی اس خصوصی خاصیت کی باعث ٹک ٹاک پر مقبول ہورہے ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

    برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جیکب پنا کے انگوٹھے کی لمبائی اے فائیو کاغذ کی چوڑائی، سافٹ ڈرنک کین کی اونچائی یا بال پوائنٹ فلم کی لمبائی سے تشبیہ دی جاسکتی ہے۔

    جیکب کا کہنا ہے کہ وہ اچھا محسوس کرتا ہے کہ اس کے انگوٹھے کی لمبائی دوسرے افراد سے زیادہ بڑی ہے، پنا کے مطابق اس کے دوسرے بھائی بھی اس کا مذاق اڑاتے ہیں اور ‘ایلین‘ کہہ کر پکارتے ہیں۔

    جیکب پنا نے ایک ٹیبل پر پانی کی بوتل رکھ کر ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر شیئر کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی۔