Tag: میسج

  • ڈیلیٹ ہونے والا میسج واپس آسکے گا: واٹس ایپ نے مطالبہ پورا کردیا

    ڈیلیٹ ہونے والا میسج واپس آسکے گا: واٹس ایپ نے مطالبہ پورا کردیا

    دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس کا صارفین کو طویل عرصے سے انتظار تھا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ نے خاموشی سے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس سے آپ غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے اپنے میسج کو دوبارہ چیٹ ونڈو پر واپس لاسکتے ہیں۔

    اس فیچر پر کئی ماہ سے کام کیا جارہا تھا اور اگست میں اسے بیٹا ورژن کا حصہ بھی بنایا گیا تھا، مگر اب اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کروا دیا گیا ہے۔

    اگر آپ ایک چیٹ میں کسی پیغام کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں مگر غلطی سے ڈیلیٹ فار ایوری ون کی بجائے ڈیلیٹ فار می پر کلک کردیتے ہیں تو اس فیچر سے آپ میسج ریکور کر سکتے ہیں۔

    اس فیچر سے قبل اگر غلطی سے ڈیلیٹ فار می پر کلک ہوجاتا تھا تو صارف کے پاس کوئی آپشن نہیں ہوتا تھا کہ وہ چیٹ سے اس میسج کو دیگر لوگوں کی نظروں کے سامنے سے ہٹا سکے۔

    مگر نئے فیچر سے صارفین کو اس پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا۔

    فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ

    اس فیچر کو استعمال اسی وقت کیا جاسکتا ہے جب آپ کسی میسج کو غلطی سے ڈیلیٹ فار می کردیں۔

    ایسا کرنے پر آپ کے سامنےمیسج ڈیلیٹ فار می کے جملے کے ساتھ ان ڈو (undo) کا آپشن نظر آئے گا۔

    ان ڈو پر کلک کرنے پر ڈیلیٹ میسج واپس اسکرین پر نمودار ہوجائے گا۔

    مگر آپ کے پاس ڈیلیٹ میسج ان ڈو کرنے کے لیے بس چند سیکنڈ ہوں گے اور اس کے بعد یہ آپشن غائب ہوجائے گا۔

  • صارفین کا بڑا مطالبہ پورا، واٹس ایپ میں دلچسپ فیچر متعارف

    صارفین کا بڑا مطالبہ پورا، واٹس ایپ میں دلچسپ فیچر متعارف

    مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے میسج ری ایکشن کا فیچر متعارف کروادیا۔

    واٹس ایپ نے گزشتہ برس نومبر میں بتایا تھا کہ بعض صارفین کے لیے جلد میسج ری ایکشن کا فیچر متعارف کروا دیا جائے گا، جس کے بعد جنوری میں اسے محدود صارفین میں پیش کردیا گیا تھا۔

    تاہم گزشتہ ماہ اپریل کے آغاز میں واٹس ایپ انتظامیہ نے بتایا تھا کہ مذکورہ فیچر کو مزید بہتر بنانے اور اس میں اضافی ری ایکشنز شامل کرنے پر کام جاری ہے اور فیچر کو جلد عام کردیا جائے گا۔

    اور اب واٹس ایپ نے مذکورہ فیچر متعارف کروادیا، تاحال پاکستان سمیت کئی ممالک کے صارفین کے واٹس ایپ پر مذکورہ فیچر فوری طور پر سامنے نہیں آیا مگر جلد ہی پاکستانی صارفین بھی مذکورہ فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔

    واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا کے سربراہ مارک زکر برگ نے 5 مئی کو اپنی مختصر فیس بک پوسٹ میں تصدیق کی کہ واٹس ایپ پر میسیج ری ایکشن فیچر کو آج متعارف کروا دیا گیا۔

    انہوں نے مذکورہ پوسٹ کے کمنٹ میں مزید بتایا کہ واٹس ایپ کے ماہرین مذکورہ فیچر کو مزید بہتر بنانے پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس میں اضافی ری ایکشن بھی شامل کیے جائیں گے۔

    مذکورہ فیچر بالکل ایسے ہی کام کرے گا، جیسے فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر کے میسج پر صارفین ایموجیز کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔

    فیچر متعارف ہونے کے بعد ہر صارف کو میسج دیکھتے وقت وہاں ایموجیز کے نشانات دکھائی دیں گے اور وہ اپنی پسند کے ایموجی سے اپنی رائے کا اظہار کر سکے گا۔

  • واٹس ایپ میں ایک اور دلچسپ فیچر پیش کیے جانے کا امکان

    واٹس ایپ میں ایک اور دلچسپ فیچر پیش کیے جانے کا امکان

    دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں نئے نئے فیچرز پیش کیے جاتے ہیں اور جلد ہی اب اس میں ایک اورنیا فیچر پیش کیا جارہا ہے۔

    واٹس ایپ کی ٹیم تمام صارفین کے لیے میسج ری ایکشن کا فیچر متعارف کروانے پر کام کر رہی ہے اور جلد اسے متعارف کرادیا جائے گا۔

    ابتدائی طور پر واٹس ایپ نے گزشتہ برس نومبر میں بتایا تھا کہ بعض صارفین کے لیے جلد میسج ری ایکشن کا فیچر متعارف کروا دیا جائے گا، جس کے بعد جنوری میں اسے محدود صارفین میں پیش کردیا گیا تھا۔

    تاہم اب ویب ایٹ انفو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ واٹس ایپ کی ٹیم میسج ری ایکشن کو بہتر بنانے اور اس میں مزید ایموجی شامل کرنے میں مصروف ہے اور جلد ہی اسے عام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں میسج ری ایکشن کے فیچر میں صرف 6 ایموجیز شامل کیے گئے تھے اور مذکورہ فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی تھی، جس کے بعد واٹس ایپ سے اسی فیچر کو بڑھانے کی فرمائشیں ہونے لگیں۔

    صارفین کی فرمائشوں کے بعد واٹس ایپ نے ری ایکشن فیچر کو عام کرنے اور اس میں ایموجیز بڑھانے کا کام شروع کردیا اور اب خبریں ہیں کہ جلد ہی اسے عام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

    نئے فیچر کے تحت اب ری ایکشن فیچر میں 6 سے زائد ایموجیز ہوں گے اور صارفین میسج کی مناسبت سے اپنی پسند کے ایموجی کے مطابق ری ایکشن کر سکیں گے۔

    مذکورہ فیچر کے آزمائشی پروگرام تک پاکستان سمیت کئی ممالک کے عام صارفین کو رسائی نہیں دی گئی، تاہم تمام صارفین کی واٹس ایپ نوٹی فکیشن سیٹنگ میں اس فیچر کو پیش کرنے کی اجازت کا آپشن دے دیا گیا ہے۔

    فیچر متعارف کروائے جانے کے بعد کوئی بھی صارف کسی بھی دوسرے شخص کے میسج کو پڑھنے کے بعد اس پر اپنی رائے دینے کے بجائے اس پر ایموجی کے ذریعے اپنا اظہار کر سکے گا۔

    مذکورہ فیچر بالکل ایسے ہی کام کرے گا، جیسے فیس بک، انسٹاگرام اور مسینجر کے میسج پر صارفین ایموجیز کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔

  • میسج پر ری ایکشنز، واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا

    میسج پر ری ایکشنز، واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا

    فیس بک میسنجر میں میسج ری ایکشنز کا فیچر کافی عرصے سے موجود ہے اور اب واٹس ایپ میں بھی اسے متعارف کروا دیا گیا ہے۔

    واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ ایپ کے بیٹا ورژن میں ایک نئے فیچر کو متعارف کرایا ہے، واٹس ایپ پر اب کسی میسج پر اپنے جذبات کا اظہار کسی تحریری رپلائی کے بغیر بھی کیا جاسکے گا۔

    اس میسجنگ پلیٹ فارم میں اس فیچر پر کئی ماہ سے کام کیا جارہا ہے اور اب جا کر یہ بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں یہ تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

    واٹس ایپ اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق یہ پہلے آئی او ایس بیٹا ورژن میں دیا گیا اور اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق میسج ری ایکشن نوٹیفکیشن فیچر مستقبل کی اپ ڈیٹ میں جاری کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ مگر ایسا امکان یہ ہے کہ اسے آپ واٹس ایپ کے سیٹنگز مینیو میں نہیں دیکھ سکیں گے چاہے آپ تازہ ترین بیٹا ورژن ہی کیوں نہ استعمال کررہے ہوں۔

    اس کی بجائے انہیں سیٹنگز میں نوٹیفکیشن مینیو میں جا کر اسے ان ایبل یا ڈس ایبل کرنا ہوگا۔

    ری ایکشنز کے لیے کتنے ایموجیز واٹس ایپ میں دستیاب ہوں گے اس بارے میں ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں، اسی طرح یہ بھی واضح نہیں کہ انفرادی چیٹس یا گروپس میں ایک جیسے ٹول دستیاب ہوں گے یا نہیں۔

  • موبائل میں‌ کوکین سے متعلق میسج پر برطانوی سیاح کی امریکا سے ملک بدری

    موبائل میں‌ کوکین سے متعلق میسج پر برطانوی سیاح کی امریکا سے ملک بدری

    واشنگٹن/لندن : امریکی کسٹمز نے موبائل فون میں منشیات سے متعلق پیغام کی موجودگی پر برطانوی لڑکی کو ایئرپورٹ سے ہی واپس برطانیہ لوٹا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والی لڑکی اپنی سہیلی کے ہمراہ سیاحت کی غرض سے امریکا پہنچی لیکن وہاں ایئرپورٹ پر ہی اس کے فون میں ایک ایسا میسج کسٹمز اہلکاروں نے دیکھ لیا کہ اسے حراست میں لے لیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 28 سالہ ازابیلا بریزیئر جونز نامی یہ لڑکی اپنی 26 سالہ دوست اولیویا کیورا کے ہمراہ لاس اینجلس ایئرپورٹ پر اتری تھی۔ جہاں کسٹمز حکام نے ازابیلا کا فون چیک کیا تو ایک میسج میں کوکین سے متعلق پیغام موجود تھا۔

    امریکی کسٹمز حکام موبائل پیغام دیکھنے کے بعد برطانوی لڑکی کو علیحدہ کمرے میں لے جاکر واقعے کی تفتیش کی، تفتیش کے دوران لڑکی نے ماضی میں کوکین استعمال کرنے کا انکشاف کیا جس کے باعث حکام نے اسے گرفتار کرکے ایک روز کےلیے حوالات میں بند کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ امریکی کسٹمز نے اگلے روز ازابیلا کو برطانیہ ڈی پورٹ کرکے 10 سال تک اس کے امریکہ میں داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق ازابیلا پیشے کے اعتبار سے اداکارہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے ایک سیل میں بند کیا گیا تھا جہاں 4 خواتین اور بھی موجود تھیں۔

    ازابیلا نے بتایا کہ انہوں میرے ساتھ جو سلوک کیا وہ کسی طور ٹارچر سے کم نہیں تھا، انہوں نے میرے ساتھ یہ سلوک اس لیے کیا کہ میں پوش، سفید فام لڑکی تھی، انہوں میرے ساتھ یہ رویہ اختیار کرکے اپنی نسل پرستانہ سوچ کا ثبوت دیا ہے۔