Tag: میسوری

  • لاس اینجلس سے شکاگو جانے والی ٹرین کے ساتھ بڑا حادثہ

    لاس اینجلس سے شکاگو جانے والی ٹرین کے ساتھ بڑا حادثہ

    میسوری: امریکی ریاست میسوری میں لاس اینجلس سے شکاگو جانے والی ٹرین کے ساتھ بڑا حادثہ پیش آ گیا، جس میں 3 افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں ٹرین حادثے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے، لاس اینجلس سے شکاگو جانے والی ٹرین میسوری میں ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔

    حادثہ شمالی میسوری میں ریلوے کراسنگ کے دوران رونما ہوا جسے کنٹرول نہیں کیا جا رہا تھا، جہاں کوئی لائٹس یا سگنلز موجود نہیں تھے، پٹری پر ڈمپر ٹرک سامنے آنے سے ریل اس سے ٹکرا کر پٹری سے اتر گئی۔

    ہلاک افراد میں دو ٹرین میں سوار تھے، جب کہ ایک ٹرک میں تھا، حادثے کے وقت ٹرین میں 248 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔

    نیوز رپورٹس کے مطابق ٹکرانے کے بعد ٹرین کے 8 ڈبے اور 2 انجن پٹری سے اتر گئے، مسافروں نے جان بچانے کے لیے کھڑکیوں اور دروازوں سے چھلانگیں لگا دیں، بہت سے مسافر کھڑکیوں کے ذریعے ٹرین کے اوپر جا کر بیٹھ گئے تھے جنھیں امدادی کارکنوں نے سیڑھیاں لگا کر نیچے اتارا۔

    یو ایس نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) کے 16 تفتیش کاروں کی ایک ٹیم نے آج منگل کو حادثے کی جگہ پر تحقیقاتی کارروائی شروع کر دی ہے، حادثے والی ریلوے لائن پر ٹرین سروس بھی کئی دنوں کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

  • امریکا: برف باری میں تیز رفتاری کے باعث خوف ناک حادثہ، 47 گاڑیاں ٹکرا کر تباہ

    امریکا: برف باری میں تیز رفتاری کے باعث خوف ناک حادثہ، 47 گاڑیاں ٹکرا کر تباہ

    میزوری: امریکی ریاست میں برف باری اور خراب موسم میں تیز رفتاری اس وقت نہایت خطرناک ثابت ہوئی جب ایک سڑک پر گاڑیاں یکے بعد دیگرے ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میزوری میں برف سے ڈھکی ایک سڑک پر تیز رفتار کاریں خوف ناک حادثے کا شکار ہو گئیں، گاڑیاں آ آ کر ٹکراتی رہیں اور ذرا دیر میں تباہ شدہ گاڑیوں کا ڈھیر لگ گیا۔

    [bs-quote quote=”حادثے میں 47 گاڑیاں تباہ ہوئیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    خوف ناک ٹریفک حادثہ دھند اور شدید برف باری کے باعث پیش آیا، ہائی وے پرکئی بے قابو گاڑیاں آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئیں۔

    غیر ملکی نیوز رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ چند دن قبل پیش آیا، ٹویٹر پر لوگوں نے حادثے کی ویڈیو شیئر کی تو وائرل ہو گئی۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثے میں ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں، حادثے میں 47 گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  امریکا میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    حادثے کے بعد ایمرجنسی کا عملہ پہنچ گیا جنھوں نے تباہ شدہ گاڑیوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکال کر قریبی اسپتال پہنچایا۔

    ڈیڑھ ماہ قبل بھی امریکی ریاست فلوریڈا کے ہائی وے پر دو ٹریلر، مسافر وین اور کار آپس میں ٹکرا گئے تھے جس کے باعث 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

  • ٹرمپ کا حکم: مسلمانوں نے مشکوک واقعات کو رپورٹ کرنا شروع کردیا

    ٹرمپ کا حکم: مسلمانوں نے مشکوک واقعات کو رپورٹ کرنا شروع کردیا

    سینٹ لوئس: امریکی صدراتی انتخابات قریب آتے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں صدارتی امیدواروں ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مباحثے بھی زور و شور سے جاری ہیں۔ کل امریکی ریاست میسوری میں ہونے والا دوسرا صدارتی مباحثہ ہیلری کلنٹن نے 57 فیصد ووٹ حاصل کر کے جیت لیا۔

    مباحثے کے دوران ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، ’مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ حالات کی نزاکت کو مدنظر رکھیں، اور اپنے آس پاس کوئی بھی مشکوک سرگرمی دیکھیں، تو چاہے وہ اسے پسند کریں یا نہ کریں، اس کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں‘۔

    اس بیان کو دنیا بھر کے مسلمانوں نے ٹوئٹر پر نہایت ’سنجیدگی‘ سے لیا اور انہوں نے فوراً ہی ’مسلمز رپورٹ اسٹف‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ چیزوں کو رپورٹ کرنا شروع کردیا۔

    اس بہانے دراصل ٹوئٹر صارفین نے ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیا اور کھل کر ان کا مضحکہ اڑایا۔ اکثریت نے ٹرمپ کو ہی ’رپورٹ کرنے والی چیز‘ قرار دے کر مضحکہ خیز ٹوئٹس کرنے شروع کردیے۔

    ایک خاتون نے لکھا، ’ملک میں ایک خطرناک مسخرہ دیکھا گیا ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق وہ آج شب کے مباحثہ کی طرف جارہا ہے‘۔

    ایک صارف نے ہیلری کلنٹن کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’خبردار! ’وہ‘ تمہارے پیچھے کھڑا ہے‘۔

    ایک اور صارف نے لکھا، ’میں ایک مسلمان ہوں اور میں ایک پاگل شخص کی رپورٹ کرنا چاہتا ہوں جو میسوری میں مباحثے کے اسٹیج پر ایک خاتون کو دھمکا رہا ہے‘۔

    کئی صارفین نے طنزیہ و مزاحیہ واقعات کو رپورٹ کرنا شروع کردیا۔

    ایک شخص نے لکھا، ’بسکٹوں کے ڈبے میں ہتھیار ہوتے ہیں جیسے سوئیاں اور دھاگے، یہ نہایت مشکوک بات ہے اور اس پر مزید تفتیش جاری ہے‘۔

    ایک صارف نے ٹرمپ کو ایک خرگوش سے تشبیہ دے کر اس کے تلاش گمشدہ کا اشتہار ٹوئٹر پر ڈال دیا۔

    ایک خاتون نے رپورٹ کیا، ’میرے شوہر نے مجھے سینڈوچ بنا کر نہیں دیا‘۔

    ایک شخص نے لکھا، ’میرا پڑوسی سؤر کا گوشت نہیں کھاتا، کیا وہ مسلمان ہوسکتا ہے‘؟

    ایک خاتون کا کہنا تھا، ’میرے والد سو رہے ہیں۔ میں ٹرمپ کے آرڈر کے مطابق ان کی نگرانی کرتی رہوں گی‘۔

  • امریکا میں ٹیسلا کار نے اپنے مالک کی جان بچائی

    امریکا میں ٹیسلا کار نے اپنے مالک کی جان بچائی

    میسوری: امریکا میں خودکار ٹیکنالوجی کی مدد سے چلنے والی ٹیسلا کار نے اپنے مالک کی طبعیت خراب ہونے پربحفاظت اسپتال پہنچا دیا.

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میسوری کے شہر اسپرنگ فیلڈ میں جوشوا نیلے اپنی ٹیسلا کار کے ماڈل ایکس میں دفتر سے گھر جا رہے تھے کہ اچانک راستے میں ان کی طبیعت خراب ہوگئی.

    ایمبولینس کو بلانے کی بجائے 37 سالہ جوشوا نے کار کے خود چلنے کے فیچر (سیلف ڈرائیونگ) استعمال کرنے اور خودکار ٹیکنالوجی کی مدد سے اسپتال پہنچنے کا فیصلہ کیا.

    بیس میل کے فاصلے پر واقع اسپتال تک کار نے جوشوا کو بحفاظت پہنچایا جہاں وہ خود کار پارک کر کے اندر چل کر گئے.

    ڈاکٹرز کے مطابق جوشوا کے پھیپھڑوں کی شریان میں رکاوٹ آگئی تھی اور اگر وہ بروقت اسپتال نہ پہنچتے تو ان کی موت بھی واقع ہوسکتی تھی.

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی ریاست مونٹانا میں ٹیسلا کار کے ماڈل ایکس کو حادثہ پیش آیا،تاہم کار میں موجود شخص اس میں محفوظ رہا.

  • میزوری: مائیکل براؤن کیس، پولیس افسر بے قصور قرار

    میزوری: مائیکل براؤن کیس، پولیس افسر بے قصور قرار

    امریکا : مائیکل براؤن کیس میں پولیس افسر پر سیاہ فام نوجوان کے قتل کا الزام ثابت نہ ہوسکا، جیوری نے پولیس افسر کو بے گناہ قرار دے دیا ہے۔

    امریکی ریاست میسوری میں پولیس افسر کے ہاتھوں مارے جانے والے سیاہ فام نوجوان مائیکل براؤن کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے، بارہ رکنی جیوری نے اپنے فیصلے میں پولیس افسر ڈیرن ولاسن کو بے گناہ قرار دیا ہے ۔

    جیوری کا کہنا ہے کہ کیس کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کو مدِ نظر رکھ کر کیا گیا ہے،  مائیکل براؤن کے اہلِ خانہ نے فیصلے کو انصاف کا قتل قراردیا ہے، فیصلے کیخلاف فرگوسن شہر میں کشیدگی پھیل گئی۔

    گورنر کی جانب سے شہر میں ایمرجنسی نافذ کرکے نیشنل گارڈز کے دستوں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔