Tag: میسی

  • پیرس سینٹ نے میسی کی ٹیم کو شکست دیکر فیفا کلب ورلڈ کپ سے باہر کردیا

    پیرس سینٹ نے میسی کی ٹیم کو شکست دیکر فیفا کلب ورلڈ کپ سے باہر کردیا

    ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی انٹر میامی ٹیم کو یورپی چیمپیئن پیرس سینٹ نے شکست دیکر فیفا کلب ورلڈ کپ سے باہر کردیا۔

    لیونل میسی کی ٹیم انٹر میامی کو اتوار کو یورپی چیمپیئن پیرس سینٹ جرمین نے کلب ورلڈ کپ راؤنڈ آف 16 سے 4-0 سے شکست دے کر باہر کر دیا، گزشتہ چار میچوں میں یہ پی ایس جی کی تیسری جیت تھی۔

    میچ کے تمام گول پہلے ہاف میں ہوئے، پی ایس جی کی جانب سے جواؤ نیویس نے دو گول کیے، ادھر جرمن کلب بائرن میونخ نے برازیل کے فلیمنگو کو 4-1 سے ہرایا۔

    انگلش کلب چیلسی نے پرتگال کے بینفیکا کو 4-1 سے مات دے کو کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلیم دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے کلب ورلڈ کپ میں شرکت کی پیشکش کو مسترد کر دیا۔

    سعودی عرب کے کلب النصر کے ساتھ دو سالہ نئے معاہدے کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں رونالڈو نے کہا کہ اُنہیں کلب ورلڈ کپ کھیلنے کی متعدد پیشکشیں موصول ہوئیں، لیکن انہوں نے فیصلہ کیا کہ اس وقت آرام کرنا اور آئندہ مقابلوں کی بھرپور تیاری زیادہ اہم ہے۔

    رونالڈو نے کہا کہ ان کی توجہ النصر کے ساتھ ساتھ پرتگال کی قومی ٹیم پر بھی ہے، اور وہ ہر میچ میں بہترین کارکردگی کیلئے خود کو مکمل تیار رکھنا چاہتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/lionel-messi-agreed-join-saudi-club/

  • ویڈیو: میسی کا میچ کے بعد ریفری پر حملہ

    ویڈیو: میسی کا میچ کے بعد ریفری پر حملہ

    چیمپئن کپتان اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے انٹرمیامی میچ کے دوران ریفری سے الجھ پڑے اور میچ کے بعد ان پر حملہ کر دیا۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائل ہو رہی ہے جس میں ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو نیویارک سٹی کے خلاف انٹر میامی میچ کے دوران ریفری سے الجھتے اور میچ کے بعد ان پر حملہ آور ہوتے دکھایا گیا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیونل میسی نے میچ کے بعد ریفری کو گردن سے پکڑ لیا۔ یہ حملہ انہوں نے یلو کارڈ دکھائے جانے کے حوالے سے کیا۔

    رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر نے پہلے اس فیصلے پر اعتراض کیا اور اسسٹنٹ ریفری کے پاس گیا اور پھر میچ کے بعد اس کو گردن سے پکڑ لیا۔

    ہسپانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق میسی میچ ختم ہونے کے بعد ریفری سے واضح طور پر ناراض تھے اور انہوں نے میچ کے دوران کئی فیصلوں پر ان کی سرزنش کی۔ ہسپانوی اخبار نے رپورٹ کیا کہ میسی نے ریفری سے کہا کہ تم بزدل ہو۔

     

    واضح رہے کہ انٹر میامی اور نیویارک سٹی کا یہ میچ دو، دو سے برابر رہا۔

  • برازیل ارجنٹینا کوالیفائر، میسی احتجاجاً گراؤنڈ سے باہر چلے گئے

    برازیل ارجنٹینا کوالیفائر، میسی احتجاجاً گراؤنڈ سے باہر چلے گئے

    فٹبال ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں برازیل ارجنٹینا کے فینز آپس میں لڑ پڑے جس کے بعد کپتان لیونل میسی احتیجاجاً گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

    برازیل اور ارجنٹائن کے درمیان منگل کی رات ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر کا آغاز اسٹینڈز میں ہونے والی تشدد کی وجہ سے تقریباً آدھے گھنٹے کی تاخیر سے ہوا۔

    ہوا کچھ یوں کہ میچ سے قبل برازیل اور ارجنٹائن کے فینز کی آپس میں جھڑپ ہوگئی، یرازیل گراؤنڈ میں تعینات پولیس نے ارجنٹائن کے حامی پر لاٹھی چارج کردی جس سے فینز بُری طرح زخمی ہوگئے۔

    ویڈیو فوٹیج میں کچھ مداحوں کو آپس میں لڑتے بھی دکھایا گیا ہے، تماشائیوں کے درمیان جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی اور ان کی ٹیم میدان چھوڑ کر اپنے حامیوں کی مدد کے لیے اسٹینڈ میں جاپہنچے۔

    ارجنٹائن کے لیونل میسی اور ٹیم نے پولیس سے ٹکر لینے کی بھی کوشش کی لیکن اسٹینڈ میں لگی رکاوٹیں بیچ میں آگئیں بعد ازاں کچھ دیر بعد ارجنٹائن کی ٹیم میدان چھوڑ کر چلی گئی۔

    دوسری جانب برازیل تاریخ میں پہلی بار ہوم کوالیفائر ہار گیا اور ارجنٹائن نے ایک صفر سے میچ جیت لیا۔

  • فٹبال کے بے تاج بادشاہ لائنل میسی کا خواب پورا ہوگیا

    فٹبال کے بے تاج بادشاہ لائنل میسی کا خواب پورا ہوگیا

    دنیائے فٹبال کے بے تاج بادشاہ لائنل میسی کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں جنوبی امریکی فٹبال فیڈریشن میوزیم کی جانب سے انہیں بڑے اعزاز کے ساتھ نوازا گیا ہے۔

    لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جنوبی امریکا کی فٹ بال فیڈریشن نے اسٹار فٹبالر کا مجسمہ تیار کیا ہے جو پیرا گوئے میں قائم میوزیم میں رکھا جائے گا ہیڈ کوارٹر میں کپتان کے مجسمہ کے تقریب رونمائی منعقد کی گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ورلڈکپ فٹبال جیتنے والے ارجنٹائن کے معروف کپتان لائنل میسی کا مجسمہ پیلے اور میرا ڈونا کے ساتھ نصب کیا جائے گا۔

    فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی تھامے لیونل میسی کا لائف سائز مجسمہ لیجنڈری میرا ڈونا اور برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے کے برابر نصب کیا جائے گا۔

    جنوبی امریکی فٹبال فیڈریشن کے میوزیم میں اپنا مجسمہ نصب کیے جانے کے حوالے سے میسی کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا، بچپن سے میرا خواب پیشہ ور فٹبال پلیئر بننا تھا، میں زندگی میں یہی کام کرنا چاہتا تھا جس سے مجھے عشق تھا۔

    انہوں نے کہا کہ یہاں تک پہنچنے کیلئے میں نے طویل مسافت طے کی ہے، کئی فیصلے اور کئی ناکامیاں سمیٹی ہیں لیکن میں نے ہمیشہ آگے کی طرف دیکھا اور میں ہمیشہ فتح کا جشن منانا چاہتا تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل میسی کی جانب سے اپنے 800 گول مکمل کرنے کے بعد ارجنٹینا کی فٹبال فیڈریشن نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ٹریننگ سینٹر کو "میسی” کے نام سے منسوب کیا تھا۔

     

  • میسی نے فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

    میسی نے فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

    گزشتہ سال قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ کی ٹرافی اٹھانے والے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے 2022 کا فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا، انہوں نے یہ اعزاز دوسری بار حاصل کیا۔

    پیر کو پیرس میں فیفا ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سال 2022 کے بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

    مینز فٹبالر آف دی ایئر کی کیٹیگری میں فرانس کے امباپے، کریم بینزیما اور لیونل میسی کے مابین سخت مقابلہ تھا، تاہم میسی نے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

    امیر قطر نے میسی کو اعلیٰ اعزاز اور خطاب سے نواز دیا

    میسی کی کپتانی میں ارجنٹائن نے گزشتہ سال فیفا ورلڈکپ جیتا جبکہ اسٹار فٹبالر نے اپنے ملک اور مختلف کلبز کی نمائندگی کرتے ہوئے سال 22-2021 میں 49 مقابلوں میں 27 گولز کیے۔

    ایوارڈ جیتنے کے بعد  میسی نے کہا کہ یہ حیرت انگیز ہے، یہ ایک زبردست سال رہا، میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں یہاں ہوں اور یہ ایوارڈ جیتا،  ساتھی کھلاڑیوں کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔

    میسی نے مزید کہا کہ میرا خواب پورا ہوگیا، جس کی میں اتنے عرصے سے امید کر رہا تھا،  بہت کم لوگ اسے حاصل کر پاتے ہیں اور میں خوش قسمت ہوں۔

  • نیمار، رونالڈ اور میسی سمیت دیگر کھلاڑیوں کا پیلے کو زبردست خراجِ عقیدت

    شہنشاہِ  فٹبال کہلائے جانے والے برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے 82 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔

    پیلے کے انتقال پر پوری دنیا میں موجود فٹبال کے مداح اداس ہوگئے وہیں فٹبال کے اسٹار کھلاڑیوں نے لیجنڈری کھلاڑی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر اپنی اور پیلے کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لیجنڈری برازیلین فٹبالر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by NJ 🇧🇷 (@neymarjr)

    برازیل کے نیمار جونئیر نے پیلے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ پیلے سے پہلے نمبر 10 صرف ایک عدد تھا لیکن انہاں نے 10 نمبر شرٹ کو آئیکون بنادیا۔

    نیمار نے لکھا کہ پیلے سے پہلے فٹبال صرف ایک کھیل تھا لیکن انہوں نے اسے ایک آرٹ کا درجہ دیا اور سب کچھ بدل دیا۔

    برازیلین پلیئر کا کہنا تھا کہ پیلے غریبوں اور سیاہ فام لوگوں کی آواز بنے وہ ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

    اس کے علاوہ پرتگال کے اسٹار رونالڈو نے لکھا کہ میں پیلے کے انتقال پر پورے برازیل جبکہ خصوصی طور پر پیلے کے خاندان سے تعزیت کرتا ہوں، پیلے کی موت پر دنیائے فٹبال میں جو غم ہے اسے بیان کرنا مشکل ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Cristiano Ronaldo (@cristiano)

    انہوں نے  کہا کہ پیلے کو کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکے گا اور ان کی یاد ہم میں سے ہر ایک فٹبال سے محبت کرنے والے میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔

    ارجنٹینا کے لیونل میسی نے بھی پیلے کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہ ریسٹ ان پیش پیلے لکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Leo Messi (@leomessi)

    اس کے علاوہ فرانس کے نوجوان اسٹار پلیئر امباپے نے بھی کنگ پیلے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کنگ ہمیں چھوڑ کر چلے گئے لیکن ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kylian Mbappé (@k.mbappe)

  • سعودی عرب کے خلاف تاریخی ہار، میسی کی شرٹ ہزاروں یورومیں نیلام ہوگی

    سعودی عرب کے خلاف تاریخی ہار، میسی کی شرٹ ہزاروں یورومیں نیلام ہوگی

    ارجنٹائن کی ٹیم کے معروف کھلاڑی میسی کی سعودی عرب کے خلاف ہار والی شرٹ کو نیلامی کیلئے پیش کیا گیا جہاں شرٹ کی تاریخ بولی لگائی جارہی ہے۔

    فٹ بال کھلاڑیوں کی شرٹس کی نیلامی کرنے والی کمپنی ’اے سی مومینٹو‘ نے میچ کھیلنے والے ارجنٹائن کے کچھ کھلاڑیوں کی شرٹس فروخت کرنے کا اعلان کیا۔

    سعودی قومی ٹیم کے ہاتھوں 2 کے مقابلہ میں ایک گول سے ہارنے ارجنٹائن کی ٹیم کے معروف کھلاڑی میسی کی شرٹ اس نیلامی میں اب تک سب سے آگے ہے۔

    میسی کے شرٹ کی قیمت 57 ہزار یورو تک پہنچ گئی جوکہ پاکستانی روپے کے مطابق ایک کروڑ 32 لاکھ روپے ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی قومی ٹیم نے 2022 ورلڈ کپ کے چوتھے دن کے پہلے میچ میں ارجنٹائن کے خلاف ایک دلچسپ فتح حاصل کی۔ اس میچ میں میسی نے دسویں منٹ میں پنالٹی کک پر گول کردیا تھا۔

    سعودی عرب کے صالح اور سالم نے بالترتیب 48 ویں اور 53 ویں منٹ میں گول کر کے سعودی عرب کو برتری دلا دی اور اس برتری کو میچ کے آخر تک برقرار رکھ کر فتح حاصل کر لی۔

  • ’میسی کہاں ہے‘ سعودی مداحوں کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    ’میسی کہاں ہے‘ سعودی مداحوں کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    دوحہ: فیفا ورلڈکپ 2022 میں منگل کو سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے شکست دی تھی جس کے بعد فاتح ٹیم کے مداحوں کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے بعد اسٹیڈیم کے باہر سے ایک ٹی وی رپورٹر لائیو شو کررہا ہوتا ہے اس دوران کچھ سعودی مداح آتے ہیں اور کیمرے کے سامنے میسی کی ٹرولنگ شروع کردیتے ہیں۔

    سعودی مداحوں نے غیر ملکی رپورٹر سے پوچھتے ہیں کہ میسی کہاں ہے؟ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غیرملکی رپورٹر بھی اس بات پر ہنستے ہیں اور ساتھ ہی سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کے مداحوں کو مبارک باد دیتا ہے۔

    واضح رہے کہ منگل کو میچ کے بعد گفتگو کے دوران لیونل میسی کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑا دھچکا ہے، ایک شکست جو تکلیف دیتی ہے، لیکن ہمیں اپنے آپ پر بھروسہ برقرار رکھنا ہوگا۔

  • میسی نے بارسلونا چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا

    میسی نے بارسلونا چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا

    دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی نے اپنے فٹبال کلب بار سلونا کو نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا، کلب کو خطیر رقم کی ادائیگی کی وجہ سے میسی کو اپنا فیصلہ بدلنا پڑا۔

    کھیلوں کی ایک بین الاقوامی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے میسی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہں اپنے عزیز کلب کو عدالت میں نہیں گھسیٹنا چاہیئے تھا جس کی وجہ سے انہیں اس قدر شہرت ملی۔

    انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنی اہلیہ اور بچوں کو بتایا کہ وہ بارسلونا سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں تو ان سب نے رونا شروع کردیا۔

    میسی نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے تمام سرگرمیاں رک جانے کے باعث انہیں خاصا نقصان پہنچا ہے، چنانچہ اب جبکہ ان کے کلب چھوڑنے کے لیے انہیں 83 کروڑ ڈالر کلب کو ادا کرنے ہوں گے، تو ان کے لیے یہ ادائیگی ناممکن ہے۔

    معروف فٹبالر نے کہا کہ اس کا ایک ہی راستہ تھا کہ میں کلب کے خلاف عدالت جاؤں، لیکن میں یہ راستہ نہیں چنوں گا لہٰذا میں نے کلب نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    میسی کا مزید کہنا تھا کہہ کلب کو ان کی اور انہیں کلب کی ضرورت ہے لہٰذا وہ کہیں نہیں جارہے۔

    خیال رہے کہ میسی نے کچھ عرصہ قبل بار سلونا کلب چھوڑنے کا اعلان کیا تھا تاہم کلب کا کہنا تھا کہ معاہدہ ختم کرنے کے لیے میسی کے پاس 10 جون تک کا وقت تھا جو اب ختم ہوچکا ہے، لہٰذا اب میسی کو ایک خطیر رقم کلب کو ادا کرنی ہوگی۔

    میسی کی بار سلونا کلب چھوڑنے کی خبروں کے بعد بار سلونا کے حامیوں و مداحوں کی بڑی تعداد ان کے اسٹیڈیم نو کیمپ کے باہر جمع ہوگئی تھی اور انہوں نے انتظامیہ اور بورڈ کے خلاف مظاہرے کیے تھے۔

    ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے لیونل میسی نے 2004 میں بارسلونا میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ اس کے ساتھ مسلسل 16 سال سے منسلک ہیں۔

    لیونل میسی بارسلونا کلب کے ساتھ 4 مرتبہ چیمپئینز لیگ ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں، اس دوران انہیں بہترین فٹبالر ہونے پر 6 بار بیلون ڈی اور بھی مل چکا ہے۔

  • میسی کو بارسلونا چھوڑنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ مداحوں کے لیے بڑی خبر

    میسی کو بارسلونا چھوڑنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ مداحوں کے لیے بڑی خبر

    بار سلونا: دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی نے اپنے فٹبال کلب بار سلونا کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم اس سے قبل معاہدے کے تحت انہیں کلب کو کروڑوں ڈالر کی رقم ادا کرنی ہوگی۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فٹبال لیگ لا لیگا کا کہنا ہے کہ ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی کا معاہدہ ابھی بھی قابل عمل ہے اور انہیں بارسلونا چھوڑنے کے لیے ریلیز کے اصول کے مطابق 83 کروڑ ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔

    اپنے فٹ بال کلب بار سلونا کو چھوڑنے کا اعلان کرنے والے میسی بار سلونا کے سیزن سے قبل میڈیکل ٹیسٹ میں شریک نہیں ہوئے۔ اتوار کی صبح بار سلونا ٹیم کے کئی کھلاڑی ٹیسٹ کے لیے پہنچے لیکن میسی نہیں آئے۔ مقامی وقت کے مطابق انہیں صبح 10 بجے میدان میں ہونا چاہیئے تھا۔

    مختلف میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ میسی پیر کو نہ تو میڈیکل سیشن میں اور نہ ہی ٹریننگ میں شرکت کریں گے۔

    دوسری جانب لا لیگا کا کہناہے کہ میسی کا معاہدہ ابھی تک قابل عمل ہے، قانون کے مطابق لا لیگا اسپین فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ رجسٹرڈ کسی کھلاڑی کو اس وقت تک معاہدے کو توڑنے کی اجازت نہیں دے سکتا جب تک کہ ریلیز کے اصول میں دی گئی رقم کی ادائیگی نہ ہوجائے۔

    33 سالہ فٹبالر لیونل میسی نے بارسلونا کو بتایا تھا کہ وہ اپنے معاہدے میں 70 کروڑ یورو (83.3 کروڑ ڈالر) کی ریلیز کے اصول کے باوجود کلب چھوڑنا چاہتے ہیں۔

    ارجنٹینا کے ٹی وی چینل ٹی وائی سی اسپورٹس کے مطابق میسی نے اپنے معاہدے کی میعاد ختم ہونے کے حوالے سے کلب کو ایک رجسٹرڈ فیکس بھیجا تھا جس میں ایک قاعدے کا خاکہ پیش کیا گیا تھا جس سے وہ سیزن کے اختتام پر یکطرفہ طور پر اپنا معاہدہ منسوخ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

    بارسلونا کے ایک مقامی اخبار کے مطابق کلب کو میسی کی طرف سے ایک خط موصول ہوا لیکن معاہدہ ختم کرنے کے لیے ان کے پاس 10 جون تک کا وقت تھا جو اب ختم ہوچکا ہے۔

    اسی کے ساتھ ساتھ میسی کے مطابق یہ مضحکہ خیز ہے کیونکہ بار سلونا کی مہم 14 اگست کو چمپیئنز لیگ میں بائرن میونخ کو 2-8 سے شکست دینے کے بعد ختم ہوئی۔

    گزشتہ ہفتے میسی کی بار سلونا کلب چھوڑنے کی خبروں کے بعد بار سلونا کے حامیوں و مداحوں کی بڑی تعداد ان کے اسٹیڈیم نو کیمپ کے باہر جمع ہوگئی تھی اور انہوں نے انتظامیہ اور بورڈ کے خلاف مظاہرے کیے تھے۔