Tag: میسی اور رونالڈو

  • میسی اور رونالڈو کا میچ ٹائمز اسکوائر کی بڑی اسکرین پر

    سرزمین عرب پر کھیلا گیا دنیائے فٹ بال کے دو عظیم کھلاڑیوں میسی اور رونالڈو کا میچ نیویارک کے مشہور زمانہ ٹائمز اسکوائر پر بھی بڑی اسکرین پر دکھایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ’ریاض سیزن کپ‘ میں لیونل میسی اور رونالڈو کی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر سمیت دنیا کے کئی مقامات پر بڑی اسکرینوں پر دکھایا گیا۔

    سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے ٹائمز اسکوائر پر بڑی اسکرین کے ذریعے میچ دکھائے جانے کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے، پیرس سینٹ جرمین اور النصر و الہلال کے درمیان درمیان کھیلا جانے والے اس دل چسپ میچ کی عالمی میڈیا نے بھر پور کوریج دی۔

    سر زمین عرب پر میسی اور رونالڈو میں دلچسپ مقابلہ ہوا، لگاتار گولز سے شائقین محظوظ ہوتے رہے

    نیویارک کے ٹائمز اسکوائر، کویت کے اپنیوز، قاہرہ کے مصر مال، لندن کے پکاڈلی اسکوائر اور ریاض بولیوارڈ میں بیک وقت براہ راست میچ دکھایا گیا تھا۔

    پیرس سینٹ جرمین نے النصر و الہلال ٹیم کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر ریاض سیزن کپ اپنے نام کیا، لیونل میسی کی ٹیم نے دل چسپ مقابلے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم کو ہرایا۔

  • اسپینش فٹبال لیگ میں میسی اور رونالڈو کی ٹیمیں جیت گئیں

    اسپینش فٹبال لیگ میں میسی اور رونالڈو کی ٹیمیں جیت گئیں

    بارسلونا: اسپینش فٹبال لیگ میں لائنل میسی اورکرسٹیانو رونالڈو کی ٹیموں نے میچ جیت لیے، میسی کی بارسلونا نے اسپانیول کو تین صفر سے شکست دی جبکہ رونالڈو کی ریال میڈرڈ نے ویلنسیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپینش فٹبال لیگ کے اہم میچ میں بارسلونا کا مقابلہ اسپینیول سے تھا، دونوں ٹیمیں کھیل کے پہلے ہاف تک کوئی گول نہ کر سکیں، میچ کے پچاسویں منٹ میں لوئس سواریز نے بارسلونا کیلئے پہلا گول کیا۔

    میسی کے اسکور نہ کرنے کےباوجود بارسلونا نے مزید دو گول اسکور کیے۔ اختتامی لمحات میں سواریز نے ایک بار پھر گیند کو جال میں پہنچا کر میچ تین صفر سے جیت لیا۔ مخالف ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کر سکی۔

    دوسرے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کی ریال میڈرڈ نے ویلنسیا کوشکست دے دی۔ رونالڈو نے ستائیسویں منٹ میں پہلا گول داغا۔ دوسرے ہاف میں ویلنسیا نے بھی گول اسکور کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔ میچ ختم ہونے سےچار منٹ قبل مارسیلو نے فیصلہ کن گول کرکے ریال میڈرڈ کو دو ایک سے فتح دلوائی۔