Tag: میسی

  • چیمپئنز لیگ کا گروپ میچ، بارسلونا نے پری کوارٹرز فائنل میں جگہ بنالی

    چیمپئنز لیگ کا گروپ میچ، بارسلونا نے پری کوارٹرز فائنل میں جگہ بنالی

    کیمپنو: چیمپئنز لیگ کے گروپ میچ میں بارسلونا نے جرمن کلب بی وی بی کو 3-1 سے شکست دے کر پری کوارٹرز فائنل میں جگہ بنالی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیائے فٹبال کے مایہ ناز کھلاڑی لائنل میسی نے بارسلونا کے لیے 700واں میچ کھیلتے ہوئے گول اسکور کیا، میسی کی بدولت بارسلونا نے جرمن کلب کے خلاف شاندار کم بیک کیا۔

    چیمپئنز لیگ کے گروپ میچ میں بارسلونا نے جان لگا دی، میچ کے آغاز سے ہی بارسلونا نے حریف ٹیم پر حملے شروع کردیے، لائنل میسی کے پاس پرسواریز نے گول اسکور کیا لیکن آف سائیڈ ہوگئے۔

    سات منٹ بعد میسی نے دوبارہ پاس کیا اور سواریز نے بال کو جال میں پہنچا کر بارسلونا کو ایک صفر کی برتری دلوائی، اسٹار فٹبالر میسی نے بارسلونا کے لیے 700واں میچ کھیلتے ہوئے گول اسکور کیا اور ہاف ٹائم سے پہلے ٹیم کی برتری دگنا کردیا۔

    دوسرے ہاف میں فرنچ اسٹار گریزمین نے میسی کے پاس پر گول کرکے بارسلونا کا اسکور تین صفر کردیا، تاہم آخری لمحات میں سینچو نے جرمن کلب کے لیے گول اسکور کیا جو کسی کام نہ آیا۔

  • میسی کی ٹیم کا شان دار کم بیک، بارسلونا نے انٹر میلان کو ٹھکانے لگا دیا

    میسی کی ٹیم کا شان دار کم بیک، بارسلونا نے انٹر میلان کو ٹھکانے لگا دیا

    بارسلونا: چیمپئنز لیگ کے اہم مقابلے میں اسٹار فٹ بالر لائنل میسی کی ٹیم نے شان دار کم بیک کیا.

    تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے روایتی حریف اطالوی کلب انٹرمیلان کوایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی.

    خیال رہے کہ بارسلونا گزشتہ میچ بہ مشکل ڈرا کرا سکی تھی، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا. البتہ اس میچ میں بارسلونا نے اچھا کم بیک گیا.

    پہلے ہاف میں انٹر میلان کا غلبہ رہا. البتہ گول اسکور کے یقینی مواقع گنوائے گئے.

    بارسلونا کے اسٹار کھلاری لوئس سواریز نے البتہ کوئی موقع ضایع نہیں کیا، انھوں‌نے دو شان دارگول اسکور کیے.

    مزید پڑھیں: روک سکو تو روک لو، میسی نے 600 گولز کا سنگ میل عبور کر لیا

    دوسری جانب لیور پول نے چیمپیئنز لیگ کے ایک مقابلے میں سالز برگ کو شکست دے دی.

    دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا. البتہ انگلش کلب غالب رہا اور لیور پول نے تین کےمقابلےمیں چارگول سے کامیابی اپنے نام کی.

    اسٹارمحمد صلاح نے لیور پول کی جانب سے دو خوب صورت گول اسکور کیے.

  • کوپا امریکا فٹبال کپ کو کرپٹ قرار دینا میسی کو بھاری پڑ گیا، تین ماہ کی پابندی

    کوپا امریکا فٹبال کپ کو کرپٹ قرار دینا میسی کو بھاری پڑ گیا، تین ماہ کی پابندی

    سنٹیاگو: ارجنٹینا کی فٹبال ٹیم کے کپتان اور فیفا کے نامور کھلاڑی لیونل میسی پر تین ماہ کے لیے پابندی عائد کردی گئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیونل میسی نے کوپا امریکا فٹبال کپ کو کرپٹ قرار دیا جو فیفا کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے، معروف فٹبالر  کو 50 ہزار ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

    فیفا کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر اسٹار فٹبالر آئندہ تین ماہ تک کوئی بھی بین الاقوامی فٹبال میچ نہیں کھیل سکیں گے، اس سے قبل بارسلونا کلب کے فارورڈر اور  لیونل میسی کو ارجنٹینا اور چلی کے درمیان ہونے والے مقابلے میں باہر کردیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے الزام عائد کیا کہ کپ برازیل کے لیے فکس کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: روک سکو تو روک لو، میسی نے 600 گولز کا سنگ میل عبور کر لیا

    فیفا کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لیوی میسی فیصلے کے ایک ہفتے کے اندر اپیل کرسکتے ہیں جس پر انہیں صفائی بھی پیش کرنا ہوگی۔

    رپورٹ کے مطابق پابندی کے باعث وہ ارجنٹینا کے چلی، میکسیکو اور جرمنی سے ستمبر اور اکتوبر کے درمیان ہونے والے مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

  • میسی کے خواب چکنا چور ہوگئے، لیور پول نے تاریخ رقم کر دی

    میسی کے خواب چکنا چور ہوگئے، لیور پول نے تاریخ رقم کر دی

    لندن: دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاری لائنل میسی کے خواب چکنا چور ہوگئے، لیور پول نے تاریخ‌ رقم کر دی.

    تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز لیگ کے دوسرے فائنل نے مداحوں کو حیران کر دیا، انگلش ٹیم نے شان دار کم بیک کر تاریخ رقم کر دی.

    خیال رہے کہ چیمپیئنز لیگ کے ناک آؤٹ میچز دو مراحل میں ہوتے ہیں، دونوں‌ ٹیموں‌ اپنے اپنے ہوم گراؤنڈ پر میچز کھیلتی ہیں.

    سپر اسٹارز کی ٹیم بارسلونا نے اپنے ہوم گراؤنڈ نوئی کیمپ میں کھیلا گیا، جہاں میزبان ٹیم نے لیورپول کو بہ آسانی 3-0 سے شکست دے دی.

    یوں‌لگتا تھا کہ اب انگلش کلب کم بیک نہیں کرسکے گا، مگر دوسرے مرحلے میں لیوپورل نے ایسا کھیل کا مظاہرہ کیا، جس کی مثال نہیں ملتی.

    لیورپول نے چار لگاتار گول کرکے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈالا دیا اور خود سے طاقت ور حریف کو باہر کا راستہ دکھا دیا.

    مزید پڑھیں: روک سکو تو روک لو، میسی نے 600 گولز کا سنگ میل عبور کر لیا

    بارسلونا کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی، یوں لیورپول نے مجموعی طور پر 4-3 کی سکور لائن سے فتح اپنے نام کی اور فائنل تک رسائی حاصل کر لی.

    خیال رہے کہ بارسلونا 2015 سے اب تک فائنل میں پہنچی تھی. ادھر لیورپول مانچسٹر یونائیٹڈ کے بعد لگاتار دوسرے برس چیمپیئنز لیگ کا فائنل کھیلنے والی دوسری برطانوی ٹیم بن چکی ہے۔

  • روک سکو تو روک لو، میسی نے 600 گولز کا سنگ میل عبور کر لیا

    روک سکو تو روک لو، میسی نے 600 گولز کا سنگ میل عبور کر لیا

    بارسلونا: ارجنٹینا کے سپر  اسٹار لائنل میسی نے  ایک بار پھر ثابت کر  دیا کہ وہ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں.

    تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں لیورپول کو تین صفرسے ٹھکانے لگادیا۔ اسٹار فٹ بالر نے دو جادوئی گول اسکور کرکے اپنے کلب کیریر میں‌ چھ سو گولز کا کاسنگ میل عبورکرلیا.

    کیمپ نو میں منعقد اس میچ میں بارسلونا کی ٹیم چھائی رہی، بارسلونا کے گول کیپر اسٹیگن سپر اسٹارز محمد صلاح کے حملوں کے سامنے آہنی دیوار بنے رہے اورلیورپول کی ایک نہ چلنے دی.

    بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی سواریزنے 26 ویں منٹ پر گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی. لیورپول نے اس کے بعد کئی حملے کیے اور یوں لگنے لگا کہ لیورپول میچ برابر کر دی گی، مگر میسی کے سامنے انگلش ٹیم ہمت ہار بیٹھی.

    میچ کے اختتامی لمحات میں‌ میسی کے بدن میں بجلیاں‌ بھر گئیں، انھوں نے دوشان دارگول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت پر تصدیق کی مہر ثبت کر دی.

    تجزیہ کاروں کے مطابق اب لیورپول کو دوسرے سیمی فائنل میں کوئی ان ہونی ہی شکست سے بچا سکتی ہے.

    بارسلونا کا تیسرا گول میسی کے کلب کیریر کا 600 واں گول تھا، جو انھوں نے اپنے 683 میچ کیا. وہ اب بارسلونا کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

    لائنل میسی اس سیزن میں اب تک 38 میچوں میں 31 گول کر چکے ہیں

  • میسی کا اپنے حریف رونالڈو سے متعلق حیران کن بیان

    میسی کا اپنے حریف رونالڈو سے متعلق حیران کن بیان

    بارسلونا: سپر اسٹار لائنل میسی نے اپنے سب سے بڑے حریف کرسٹیانو رونالڈو سے متعلق حیران کن بیان دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے نامور کھلاڑی نے پرتگالی ساحر رونالڈو سے متعلق ایک غیر متوقع بیان دے کر سب کی توجہ حاصل کر لی.

    ریڈیو کے ایک مشہور پروگرام میں‌ بارسلونا سے کھیلنے والے میسی نے جی کھول کر کرسٹیانو رونالڈو کی تعریف کی.

    انھوں نے یہ بھی کہا کہ جب رونالڈو ریال میڈرڈ سے کھیلا کرتے تھے، تب ان کا مقابلہ کرنا بڑا خوش گوار تجربہ تھا اور وہ چاہیں گے کہ ایسے ہی تجربے سے دوبارہ گزریں.

    پروگرام میں‌ جب میسی سے پوچھا گیا کہ وہ کن فٹبالرز کو قابل تعریف خیال کرتے ہیں، تو میسی نے کہا کہ یوں تو کئی بڑے کھلاڑی ہیں، جن میں برازیلی اسٹار نیمار اور یوروگوائے سے کھیلنے سواریز نمایاں ہیں، البتہ رونالڈو کو وہ اس فہرست کے بجائے اپنے ساتھ رکھتے ہیں.

    میسی نے رونالڈو کو اپنا ہم پلہ قرار دیتے ہوئے ہوا کہا کہ اطالوی کلب یوونٹس بھی بہترین ٹیم ہے، البتہ جب وہ ریال میڈرڈ سے کھیلا کرتے تھے، تب وہ مقابلے کی فضا سے خوب محظوظ ہوتے تھے.

    یاد رہے کہ دونوں‌ کھلاڑیوں‌ کا شمار فٹ بال کی تاریخ‌ کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، البتہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دونوں ہی کھلاڑی کبھی اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ نہیں جتوا سکے.

  • سپر اسٹار میسی نے ایک اور حیران کن ریکارڈ بنا ڈالا

    سپر اسٹار میسی نے ایک اور حیران کن ریکارڈ بنا ڈالا

    بارسلونا: ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے سپر اسٹار لیونل میسی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق اسپینش لالیگا میں بارسلونا کی ایک اور کامیابی کے ساتھ ہی میسی نے ایک اور بڑا ریکارڈ بنا ڈالا.

    لائنل میسی نے اسپینش لیگ میں چار سو گول داغ دیے، وہ گولز کی چار سنچریاں کرنے والے پہلے فٹ بالر بن گئے. گذشتہ دنوں‌ بارسلونا اور ایبر کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، تو سپر اسٹارز کی ٹیم بارسلونا نے میچ بہ آسانی  تین صفر سے اپنے نام کیا.

    میسی نے لالیگا لیگ میں‌ اپنا 400 واں گول داغ کر تاریخ رقم کر دی، وہ یہ مرحلہ طے کرنے والے پہلے کھلاڑی ہیں.

    واضح رہے کہ وہ اس وقت لالیگا کی تاریخ کے ٹاپ اسکورر بھی ہیں، لائنل میسی نے یہ ریکارڈ 435 ویں میچ میں‌ بنایا.

    مزید پڑھیں: میسی اور رونالڈو، سال 2018 میں‌ کون زیادہ کامیاب رہا؟

    یاد رہے کہ سپر اسٹار میسی کو مداحوں کو ورلڈ کپ میں شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا، ارجٹینا دوسرے ہی راؤنڈ سے باہر ہوگئی تھی.

    تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ میسی کا آخری ورلڈ کپ ہے اور شاید وہ اگلے میگا مقابلے میں حصہ نہ لیں سکیں.

  • میسی اور رونالڈو، سال 2018 میں‌ کون زیادہ کامیاب رہا؟

    میسی اور رونالڈو، سال 2018 میں‌ کون زیادہ کامیاب رہا؟

    بارسلونا: عہد حاضر کے دو عظیم کھلاڑی لائنل میسی اور کرسٹیانو  رونالڈو پورے سال خبروں کی زینت بنے رہے.

    تفصیلات کے مطابق روایتی حریف ارجنٹینا کے میسی اور پرتگال کے رونالڈو کے لیے سال 2018 ملا جلا رہا.

    دونوں کھلاڑی روس میں ہونے والے ورلڈ کپ کے اکھاڑے میں اس امید سے اترے تھے کہ وہ اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ جتوائیں‌ گے، مگر دونوں ہی کو اس محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا.

    ارجنٹینا کو سیکنڈ راؤنڈ میں‌ فرانس کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا. اسی روز یوروگوائے نے پرتگال کو بھی نکال باہر کیا اور دونوں کھلاڑیوں کے مداحوں میں‌ مایوسی کی لہر دوڑ گئی.

    اس ناکامی کے بعد یہ بحث بھی شروع ہوگئی کہ کیا دونوں عظیم کھلاڑی اپنا آخر ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں.

    ورلڈ کپ کے بعد رونالڈ ایک بار پھر خبروں‌ کی زینت بنے، جب وہ ریال میڈرڈ سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اطالوی کلب اے سی میلان کا حصہ بن گئے. ادھر میسی بارسلونا ہی کا حصہ رہے.


    مزید پڑھیں: لیونل میسی نے اسرائیلی فٹبال کلب کی رکنیت حاصل کرلی


    اگلا معاملہ ایوارڈز کا تھا. یوئیفا اور فیفا کے بہترین کھلاڑیوں کے ایوارڈز عام طور پر میسی اور رونالڈ ہی کے درمیان تقسیم ہوتے تھے، البتہ اس بار انھیں اس محاذ پر شکست ہوئی.

    اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ فائنل میں پہنچانے والے کروشیا کے کھلاڑی لوکا موڈرچ نے 2018 میں‌میسی اور رونالڈو کو شکست دی اور تمام بڑے ایوارڈ لے اڑے.

    الغرض دونوں کھلاڑی اپنے کلبس کو جتوانے میں کامیاب رہے اور انفرادی طور پر بھی اچھی کمائی کی، مگر یہ سال ان کے لیے گذشتہ برسوں سے پست رہا۔

  • کروشیا کے اسٹار فٹ بالر لوکا موڈرچ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    کروشیا کے اسٹار فٹ بالر لوکا موڈرچ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    میڈرڈ: کروشیا کے کپتان لوکا موڈرچ نے ایک اور  اہم  اعزاز  اپنے نام کر  کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق لوکا موڈرچ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے.ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ سے کھیلنے والے کروشیا کے معروف کھلاڑی سن 2018 کا "بیلون ڈی اور” ایوارڈ کے حق دار قرار پائے.

    یہ ایوارڈ حاصل کر کے لوکا موڈرچ نے کرسٹیانو رونالڈو اور لائنل میسی کی برتری ختم کر کے نئی تاریخ‌ رقم کر دی.

    واضح رہے کہ گذشتہ ایک دہائی میں یہ اہم ترین ایوارڈ یا تو پرتگالی اسٹار کرسٹیانو  رونالڈو نے اپنے نام کیا، یا پھر ارجنٹینا کے جادوگر لائنل میسی اس کے حق دار ٹھہرے، مگر اس بار کروشین اسٹار نے "بیلون ڈی اور” پر قبضہ جما لیا.

    یاد رہے کہ کروشیا کو رواں برس فٹ بال ورلڈ‌کپ کے فائنل میں‌ پہنچانے کا اصل سہرا لوکا موڈرچ کے سر تھا، جنھوں‌ نے بہ طور کھلاڑی اور کپتان بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا.

    اس اہم ترین ایوارڈ کی دوڑ میں یووینٹیس کے فارورڈ اور نامور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا دوسرا، جب کہ میسی کا پانچواں نمبر رہا۔

    پہلی بارمتعارف کرایا جانے والا ویمنز بیلون ڈی اوور ایوارڈ ناروے کی کھلاڑی کے نام رہا۔

    واضح رہے کہ  ستمبر 2018 میں اسٹار کھلاڑی نے فیفا پلیئر آف دی ایئر کا اہم ترین اعزاز اپنے نام کیا تھا، گذشتہ ماہ انھیں‌ یورپ کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا.

  • سپراسٹار میسی کی شان دار کارکردگی، بارسلونا نے انگلش کلب کو شکست دے دی

    سپراسٹار میسی کی شان دار کارکردگی، بارسلونا نے انگلش کلب کو شکست دے دی

    لندن: سپراسٹار لیونل میسی کی شان دار کارکردگی کی بدولت چیمپینز لیگ میں‌ بارسلونا نے ایک اور فتح اپنے نام کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں ہونے والے مقابلے میں اسپینش کلب بارسلونا نے انگلش کلب ٹوٹنہم کو دو کے مقابلے میں چار گولز سے شکست دے دی۔

    میچ کے آغاز ہی سے بارسلونا کا پلڑی بھاری رہا اور انگلش ٹیم ہوم کراؤڈ کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی. میچ کے دسویں منٹ میں بارسلونا نے پہلا گول کیا. پہلے ہاف کے اختتام پر اسکور دو صفر تھا۔

    دوسرے ہاف میں ٹوٹنہم نے معروف انگلش کھلاڑی ہیری کین کے شان دار گول سے کم بیک کیا، مگر ٹھیک تب میسی مخالف ٹیم پر قہر بن کر برسے.


    مزید پڑھیں: اسپیشن لالیگا: میسی اور سوارز نے مخالف ٹیم کی درگت بنا دی


    ارجنٹینی اسٹار نے لگاتار دو گول داغ کر اپنی ٹیم کو واضح برتری دلا دی، جو  میچ کے اختتام تک قائم رہی۔

    یاد رہے کہ چیمپیئنز لیگ کے مانند اسپینش لیگ لالیگا میں بھی بارسلونا کی شان دار کارکردگی جاری ہے.

    واضح رہے کہ ورلڈ‌کپ میں‌ ارجنٹینی اسٹار شائقین کی توقعات پر پوری نہیں اترسکے تھے اور ارجنٹینا کو ناک آؤٹ راؤنڈ سے گھر لوٹ‌ گئی تھی.